حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظاہری اور باطنی قرب ملنے کی دعا
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۱۹۸
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ظاہری اور باطنی قرب ملنے کی دعا
مجلس انصار اللہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر پیغام
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اے احباب کراچی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چونکہ میں اس دورہ میں بیماری سے دو چار رہا ہوں اس لئے یہاں کراچی آکر مجھے یہ موقعہ نہیں ملا کہ
میں آپ لوگوں سے ملوں یا آپ لوگوں کو اپنے سے ملنے کا موقعہ دوں۔دوستوں نے خواہش کی ہے کہ میں
ٹیپ ریکارڈ پر کچھ الفاظ کہہ دوں اور وہ آپ کو سنا دیئے جائیں۔سب سے پہلے میں آپ سے معذرت کرتا
ہوں کہ کراچی میں آنے کے باوجود آپ
کو وہ موقعہ نہیں ملا جو میزبان کو اپنے مہمان سے ملنے ملانے کا ملتا
ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو میں پہلے ہی بیمار تھا۔پھر بشیر آباد سے واپسی پر مجھے کار کا ایک حادثہ پیش
آیا، جس کی خبر الفضل میں چھپ چکی ہے۔اس حادثہ سے پہلے تو یہ خطرہ پیدا ہوگیا تھا کہ بس اب خاتمہ ہی
ہے۔جو دوست میرے پیچھے پیچھے آرہے تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ جب یکدم آپ کی موٹر گری تو ہمارا
دل دہل گیا کہ پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔مگر جب آپ کا رسے باہر نکلے تو آپ
کو دیکھ کر ہمیں تسلی ہو گئی کہ آپ
خدا تعالیٰ کے فضل سے صحیح و سلامت ہیں۔پہلے خیال تھا کہ نخاع کٹ گیا ہے۔لیکن ڈاکٹروں نے دیکھنے
کے بعد بتایا کہ ایسا نہیں ہوا۔کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آپ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے لیکن میں کار سے باہر نکلا اور
سہارا لے کر کھڑا ہو گیا۔ناصر آباد جا کر میرے دائیں پاؤں پر نقرس کا شدید حملہ ہوا لیکن علاج کی وجہ سے جلد ہی افاقہ ہو گیا۔پہلے تو چارپائی کے ساتھ ہی پاٹ رکھنا پڑتا تھا لیکن دوسرے تیسرے دن میں دوسرے کمرہ میں پاٹ کے
ساتھ چلا جاتا تھا۔پھر ایک دن ہم باغ میں سیر کے لئے بھی گئے لیکن جب ہم محمود آباد گئے تو چونکہ وہاں کی
۱۹۹
آب و ہوا میں رطوبت زیادہ تھی، اس لئے وہاں مجھ پر نقرس کا دوبارہ حملہ ہوا۔جو برابر ریل میں بھی کراچی
پہنچنے تک جاری رہا۔یہاں پہنچ کر با وجود اس کے کہ جماعت کے ڈاکٹروں اور شہر کے دوسرے چوٹی کے
ڈاکٹروں سے علاج کرایا گیا، ابھی تک کوئی افاقہ نہیں ہوا اور اس وقت تک برابر اتنا درد ہے کہ میں نہ
تو رات کو سو سکتا ہوں نہ دن کو آرام سے لیٹ سکتا ہوں۔اس لئے میں مجبور ہوں کہ آپ سے مل نہیں سکا اور
اس طرح میں نے آپ کے دل کو رنج پہنچایا ہے۔امید ہے کہ آپ لوگ اس کا ازالہ دعا سے کریں گے۔کیونکہ ہمارا اصل معالج خدا تعالیٰ ہی ہے حضرت
ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں:
وَإِذَ مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (سورة الشعراء آیت (۸)
کہ جب میں اپنی بیوقوفیوں کی وجہ سے بیمار ہوتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل سے شفا دیتا ہے۔تو حقیقت
یہی ہے کہ بیماریاں ہماری اپنی بیوقوفی سے آتی ہیں لیکن شفا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے۔ورنہ
ڈاکٹر دیکھتے رہ جاتے ہیں اور انہیں پتہ نہیں لگتا کہ کیا بیماری ہے۔مجھے بھی کل یہاں کے ایک چوٹی کے
ڈاکٹر نے ، جن کی یورپ میں بھی شہرت ہے، کہا ہم آپ کی مرض کا خاطر خواہ علاج نہیں کر سکتے۔کیونکہ عمر
کے زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کا جسم بیماری کا مقابلہ نہیں کرتا۔حالانکہ عمر کی زیادتی محض انسانی کم عقلی کا
بہانہ ہے۔ورنہ ایک دفعہ گجرات کا ایک شخص میری بیعت کرنے کے لئے آیا تو اس نے مجھے بتایا کہ اس
وقت میری عمر ۱۱۸ سال کی ہے اور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانہ میں جوان تھا۔تو انسان اپنی کوتا ہی کی
وجہ سے بہانے بناتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ حکیموں اور ڈاکٹروں کو عقل دے تو انہیں علاج
سوجھ جاتا ہے اور اگر خدا تعالیٰ انہیں عقل نہ دے تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے
کہ ہمارا کام تو محض قارورہ سونگھنا ہے۔ورنہ علاج تو اللہ تعالیٰ ہی سمجھا تا ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ ایک
دفعہ سرگودہا کا ایک رئیس میرے پاس آیا۔وہ اپنے آپ کو بہت بڑا رئیس سمجھتا تھا۔میں نے اسے بیماری کا
معمولی سا علاج بتایا ، تو اس نے برا منایا اور سمجھا کہ گویا میں نے اس کی ہتک کی ہے۔پھر وہ غصہ سے کہنے لگا
کہ آخر آپ لوگ پیشاب ہی سونگھنے والے ہیں۔تو حقیقت یہی ہے کہ طبیب حقیقی خدا تعالیٰ ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ علم طب محض ظنی ہے اور طبیب کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ
مرض کیا ہے۔وہ محض تک مارتا ہے جو بعض اوقات صحیح بھی ہو جاتی ہے۔میرا علاج وہی ہو رہا ہے جو جوانی
کی عمر میں ہوتا تھا اور اس سے فائدہ ہو جاتا تھا، لیکن اب اس علاج سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔کل ہی مجھ سے
ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ یہ مر کا تقاضا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ایک شخص بیعت کے لئے میرے پاس
۲۰۰
قادیان آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ اس کی عمر ۱۱۸ سال کی ہے اور وہ لاہور سے پیدل چل کر آیا ہے اور
قادیان لاہور سے تقریبا ۷۰ میل دور تھا۔پس اگر خدا تعالیٰ طاقت دے اور وہ بڑی قدرتوں کا مالک ہے تو
۱۱۸ سال کی عمر کا آدمی بھی 2 میل چل لیتا ہے۔میرا تو ابھی سترھواں سال شروع ہوا ہے اور میں اس کے
شروع میں ہی اتنا کمزور ہو گیا ہوں کہ اس کی کوئی حد نہیں۔جب میں پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں کہ میرے زمانہ
میں اسلام دنیا کے کناروں تک پہنچ گیا ہے، تو میں شرمندہ ہو کر خدا تعالیٰ سے کہتا ہوں کہ یہ محض ان کی حسن
ظنی ہے ورنہ حق یہ ہے کہ میں وہ فرض پورا نہیں کر سکا جو تو نے میرے سپرد کیا تھا۔اگر میں وہ فرض پورا کر لیتا
تو اب تک اسلام دنیا کے کناروں تک پھیل چکا ہوتا۔یہ میری غفلت اور کوتاہیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ابھی
دنیا کے صرف چند ملکوں میں ہی تبلیغ ہوئی ہے۔میں ۱۹۱۴ء میں خلیفہ ہوا تھا لیکن تحریک جدید جس کے
ماتحت مبلغین باہر جاتے ہیں۔اس کی ابتداء ۱۹۳۴ء میں ہوئی۔گویا میں نے ۲۰ سال غفلت میں گزار
دیئے۔یعنی ۲۰ سال بعد جا کر کہیں مجھے ہوش آئی کہ ابھی بہت کام باقی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس
عرصہ میں یورپ اور دیگر ممالک میں مساجد تعمیر کی گئیں ، جماعتیں قائم ہوئیں اور بہت سے لوگ اسلام میں
داخل ہوئے۔لیکن اگر یہ تحریک ۲۰ سال قبل شروع کی جاتی تو شاید جماعت کی تعداد اور بھی بڑھ جاتی۔بہر حال میں جماعت سے ان کی اس تکلیف کی وجہ سے ہمدردی کرتے ہوئے جزاکم اللہ کہتا ہوں۔ایک خدمت ایسی ہوتی ہے کہ باتیں کرنے یا سننے سے اس کا کسی قدر بدلہ خدمت کرنے والے کومل جاتا
ہے۔لیکن آپ کو ایسی خدمت کی توفیق ملی ہے جو بغیر معاوضہ کے تھی۔میں ابھی تک اس کا کوئی معاوضہ
نہیں دے سکا۔شاید اللہ تعالیٰ فضل کرے اور آپ کو اس خدمت کا بدلہ دے دے۔پس میں دعا کرتا ہوں
کہ خدا تعالیٰ آپ کو اس خدمت کا بدلہ دے اور ادھر مجھے صحت دے اور اسلام کی خدمت کی توفیق دے کہ
میں اور آپ سب
اسلام کی ترقی
اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔پھر خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں قادیان بھی دے۔ہم اپنی زندگی میں قادیان
جائیں اور ہم میں سے جو لوگ مستحق ہیں ان کو اللہ تعالیٰ بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
قرب میں جگہ دے۔خدا تعالیٰ کا قرب تو ہمیں ہر جگہ نصیب ہے
أَيْنَمَا تُوَلُّوْافَتَمَّ وَجُهُ اللَّهِ (سورة البقرة آیت ۱۱۶)
۲۰۱
جہاں بھی ہم جائیں خدا تعالیٰ موجود ہے لیکن خدا تعالیٰ کو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ دیکھا ہے۔اس لئے ہمارا دل تڑپتا ہے کہ جہاں ہمیں خدا تعالیٰ کا ظاہری قرب نصیب ہے وہاں ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ظاہری قرب بھی نصیب ہو۔آپ کا قرب باطنی تو ہر ایمان والے کو
حاصل ہے لیکن قادیان بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والے کو آپ کا ظاہری قرب بھی مل جائے گا۔تو اللہ تعالیٰ
ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظاہری اور باطنی دونوں قرب عطا فرمائے اور پھر صرف ہمیں ہی
عطانہ فرمائے بلکہ دنیا کے سب لوگوں کو عطا فرمائے۔کیونکہ سب لوگ ہمارے دادا حضرت آدم علیہ السلام
کی اولاد ہیں اور ایک دادا کی اولاد میں کوئی فرق نہیں ہوتا بلکہ وہ سب آپس میں بھائی بھائی ہوتے ہیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجلس انصاراللہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع منعقدہ ۷، ۸ مارچ ۱۹۵۹ء
کے موقع پر دیا جانے والا پیغام جو بذریعہ ٹیپ ریکارڈرے مارچ ۱۹۵۹ء
کو سنایا گیا۔بحوالہ الفضل ۴ را پریل ۱۹۵۹ء ص۳)