مجلس انصار اللّٰہ کے پانچویں سالانہ اجتماع کے موقع پر خلیفة المسیح کا پیغام

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

٢٠٢
مجلس انصار اللہ کے پانچویں سالانہ
اجتماع کے موقعہ پر حضرت خلیفہ اس کا پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
برادران ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھوالناصر
اب تحریک جدید کے نئے سال کا وقت آ گیا ہے ہماری جماعت کا چندہ پہلے سے ہزاروں گنا بڑھ جاتا
چاہئے اور اگر آپ ہمت کریں اور تبلیغ کریں تو یقیناً بڑھ جائے گا اگر پہلے ایک لاکھ ہوتا تھا تو اب ایک کروڑ
ہونا چاہئے۔پس میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ آئندہ سال تحریک کے لئے اپنے وعدے لکھوائیں اور اپنے
شہروں میں جا کر تمام احمدیوں سے لکھوائیں تا کہ تحریک جدید کا چندہ نہ صرف کروڑ بلکہ کروڑوں ہو جائے۔خدا تعالیٰ آپ کے مالوں میں برکت دے گا اور جماعت کو بھی بڑھائے گا کیونکہ روپیہ بھی خدا تعالیٰ کے
پاس ہے اور طاقتیں بھی خدا کے پاس ہیں۔قرآن مجید میں اللہ فرماتا ہے وَاعْلَمُو إِنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ
الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ یعنی وہ انسان کے خیال سے بھی زیادہ قریب ہے آپ جانتے ہیں کہ خیال انسان کے
کتنا قریب ہے مگر خدا تعالیٰ اس سے بھی زیادہ قریب ہے پس خدا تعالیٰ سے دعائیں بھی کیجئے کہ خدا ساری
دنیا کے دلوں کو احمدیت کی طرف پھیر دے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” پھیر دے میری
طرف اے ساربان جگ کی مہار عیسائیت کو ۱۹۵۹ ء سال ہو گئے مسیح محمدی کا زمانہ اس سے بڑا ہوگا۔آپ کی جماعت میں انشاء اللہ کئی گنا زیادہ آدمی ہو گا اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس وقت تک زندگی دے گا جب
تک احمدیت دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل چکی ہوگی اور دنیا کے تمام اموال احمدیت پر قربان ہورہے ہوں گے
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ دعا ہزاروں گنا زیادہ شان و شوکت سے پوری ہوگی کہ پھیر دے میری

طرف اے ساربان جگ کی مہار۔پس اپنے چندوں کو بڑھاؤ اور خدا کی رحمت کو کھینچو کیونکہ جتنا تم چندہ دو
گے اس سے ہزاروں گنا زیادہ تمہیں ملے گا اور دنیا کی ساری دولت کھینچ کر تمہارے قدموں میں ڈال دی
جائے گی۔جس کے متعلق تمہارا فرض ہوگا کہ سلسلہ احمدیہ کے لئے خرچ کرو تا کہ دنیا کے چپہ چپہ پر مبلغ بھیجے
جاسکیں اور ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے اور دنیا کی ساری حکومتیں اسلام میں داخل ہو جائیں۔آپ کو
یہ بات بڑی معلوم ہوتی ہوگی۔مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی نہیں۔پس میں اس اعلان کے ذریعہ تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز کرتا ہوں۔مرزا محمود احمد
خلیفہ المسیح الثانی
1-11-59

آج 10 میں سے 10 باقی