مجلس انصار اللّٰہ کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر خلیفة المسیح کا پیغام

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۲۰۴
مجلس انصاراللہ مرکز بیہ کے چھٹے سالانہ اجتماع پر
حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَعُوذُبِ اللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
برادران ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
هو الناصر
مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے
دوستوں کو اس تحریک میں زیادہ سے زیادہ جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لینے اور اپنے وعدوں کو پچھلے
سالوں سے بڑھ کر پیش کرنے کی طرف توجہ دلاؤں۔تحریک جدید کوئی نئی یا عارضی چیز نہیں بلکہ قیامت تک
قائم رہنے والی چیز ہے۔اس لئے مجھے ہر سال کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں لیکن چونکہ مجھے کہا گیا ہے
کہ میں اس بارہ میں اعلان کروں۔اس لئے میں تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتا
ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ مالی قربانی
کا نمونہ دکھا ئیں تاکہ تبلیغ کا کام قیامت تک جاری رہے۔یہ امر یا درکھو کہ ہماری جماعت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی جماعت ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کام قیامت تک جاری رہے گا۔پس ہمیں
بھی سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے سپرد اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشاعت اسلام کا جو کام کیا گیا ہے۔وہ قیامت
تک جاری رہنے والا ہے اور ہمیں قیامت تک آپ کے جھنڈے کو بلند رکھنے کے لئے ہر قسم کی قربانیوں
سے کام لینا پڑے گا۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت اشرار الناس پر آئے گی لیکن اگر آپ
لوگ نیکی پر قائم رہیں تو خدا تعالیٰ اس کو بدل بھی سکتا ہے اور بالکل ممکن ہے کہ قیامت اشرار الناس پر نہیں

۲۰۵
بلکہ اخیار الناس پر آئے۔یہ تو امت کے اختیار میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایسا اچھا بنائے کہ خدا تعالیٰ اپنی
تقدیر کو بدل دے اور قیامت آنے کے وقت بھی دنیا میں اچھے لوگ ہی ہوں برے نہ ہوں اور چونکہ اس
زمانہ میں دنیا کی ہدایت کے لئے خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو کھڑا کیا ہے اور ہماری جماعت نے
قیامت تک اسلام اور احمدیت کو پھیلاتے چلے جانا ہے۔اس لئے ہماری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسا فضل
کرے کہ قیامت اچھے لوگوں پر ہی آئے اور ہماری جماعت کے افراد کبھی بگڑیں نہیں بلکہ ہمیشہ نیکی اور
تقویٰ پر قائم رہیں۔سلسلہ سے پورے اخلاص کے ساتھ وابستہ رہیں۔اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے
لئے ہر قسم کی قربانیاں کرتے رہیں اور اپنے نیک نمونہ سے دوسروں کی ہدایت کا موجب بنیں۔مگر اس کے
لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ بھی اپنا اچھا نمونہ دکھا ئیں اور دوسروں کو بھی اپنے عملی نمونہ اور جد وجہد سے
نیک بنانے کی کوشش کریں۔تا کہ قیامت اشرار الناس پر نہیں بلکہ اخیار الناس پر آئے اور ہمیشہ آپ لوگ
دین کی خدمت میں لگے رہیں جو خدا تقدیریں بناتا ہے وہ اپنی تقدیروں کو بدل بھی سکتا ہے۔اگر آپ لوگ
اپنے اندر ہمیشہ نیکی کی روح قائم رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے فعل کے ساتھ اپنی تقدیر کو بھی بدل
دے گا اور قیامت تک نیک لوگ دنیا میں قائم رہیں گے جو اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرتے رہیں گے۔پس کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو قیامت تک لئے چلا جائے اور اخیار کی صورت میں لے
جائے نہ کہ اشرار کی صورت میں اور ہر سال جو ہماری جماعت پر آئے وہ زیادہ سے زیادہ نیک لوگوں کی
تعداد ہمارے اندر پیدا کرے اور ہماری قربانیوں کے معیار کو اور بھی اونچا کر دے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں
کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو اس تحریک میں پورے جوش او را خلاص کے ساتھ حصہ لینے کی توفیق اور ہمیشہ آپ
کو خدمت دین کی توفیق عطا فرما تار ہے۔اللھم امین۔( بحوالہ الفضل یکم نومبر 1960ء)

آج 10 میں سے 10 باقی