خدائے واحد کے نام کی بلندی اور کفر اور شرک کی بیخ کنی کے لئے قربانی
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۲۰۷
خدائے واحد کے نام کی بلندی اور کفر اور
شرک کی بیخ کنی کے لئے قربانی کریں
انصار اللہ کے نویں سالانہ اجتماع کے موقع پر پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
برادران جماعت احمدیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
ھوالناصر
آپ لوگ جو اپنے سالانہ اجتماع میں شمولیت کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔میں آپ سب کے
لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کے ایمان اور اخلاص میں برکت دے اور آپ کو اور
آپ کی آئندہ نسلوں کو بھی خدمت دین کی ہمیشہ زیادہ سے زیادہ تو فیق عطا فرماتا رہے۔انصار کی تنظیم در حقیقت اسی غرض کے لئے کی گئی ہے کہ آپ لوگ
خدمت دین
کا پاک اور بے لوث جذبہ اپنے اندر زندہ رکھیں اور وہ امانت جسے آپ نے اپنے بچپن اور جوانی میں سنبھالا
اور اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھا، اس کی اب پہلے سے بھی زیادہ نگہداشت کریں اور اپنے بچوں
اور نو جونوں کو بھی اپنے قدم بقدم چلانے کی کوشش کریں۔بے شک ان
کی تنظیمیں الگ الگ ہیں لیکن
۲۰۸
اطفال الاحمدیہ آخر آپ کے ہی بچے ہیں اور خدام بھی کوئی علیحدہ وجود نہیں بلکہ آپ لوگوں کے ہی بیٹے اور
بھائی ہیں۔پس جس طرح ہر باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کرے۔اسی طرح انصار اللہ کا
بھی فرض ہے کہ وہ اپنی جماعت کے بچوں اور نوجوانوں کے حالات اور ان کے اخلاق کا جائزہ لیتے رہیں
اور اگر خدانخواستہ ان میں کوئی کمزوری دیکھیں تو نرمی اور محبت کے ساتھ اس کو دور کرنے کی کوشش کریں
اور اپنی ظاہری جد و جہد کے ساتھ ساتھ دعاؤں سے بھی اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت کو جذب کریں
اور سب سے بڑھ کر اپنا نیک نمونہ ان کے سامنے پیش کریں تا کہ ان کی فطرت
کا مخفی نور چمک اٹھے اور دین
کے لئے قربانی اور فدائیت کا جذبہ ان میں ترقی کرے۔اگر جماعت کے یہ تینوں طبقات اپنی اپنی
ذمہ داری کو سمجھنے لگ جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری قومی زندگی ہمیشہ قائم رہ سکتی ہے۔افراد
بے شک زندہ نہیں رہ سکتے لیکن قوم اگر اپنے آپ کو روحانی موت سے محفوظ رکھنا چاہے، تو وہ محفوظ رکھ سکتی
ہے۔پس کوشش کرو کہ خدا تمہیں دائمی روحانی حیات بخشے۔کوشش کرو کہ تم اپنے پیچھے نیک اور پاک نسلیں
چھوڑ کر جاؤ تا کہ جب تمہاری موت کا وقت آئے تو تمہاری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور تمہاری زبان اللہ تعالیٰ
کی حمد کر رہی ہو۔تمہیں یہ امر بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ہر زمانہ میں حالات کے بدلنے کے ساتھ خدمت دین
کے تقاضے بھی بدل جایا کرتے ہیں۔اس زمانہ میں عیسائیت کا فتنہ سب سے بڑا فتنہ ہے۔جس کے
استیصال کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور
کسر صلیب کا کام
آپ کے سپر دفرمایا۔پس اس زمانہ میں سب سے بڑی نیکی خدائے واحد کے نام کی بلندی اور کفر شرک
کی بیخ کنی کرنا ہے۔جس کے لئے جماعت کو مالی اور جانی ہر قسم کی قربانیوں سے کام لینے کی ضرورت ہے۔میں نے اس امر کو دیکھتے ہوئے ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے دوستوں سے کہا تھا کہ پاکستان میں عیسائیت
کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شخص کو سال بھر میں کم از کم ایک ہفتہ وقف کرنا چاہئے۔مجھے معلوم نہیں کہ
جماعت نے عملی رنگ میں اس کا کیا جواب دیا اور صدرانجمن احمدیہ نے اس کی نگرانی کے لئے کیا کوششیں
کی لیکن اگر ابھی تک ہماری جماعت نے اس کی طرف پوری توجہ نہ کی ہو تو میں ایک دفعہ پھر آپ لوگوں
۲۰۹
کو اس فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔عیسائیت کا فتنہ کوئی معمولی فتنہ نہیں۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ آدم سے لے کر اب تک کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں آیا ، جس نے اپنی امت کو دجال کے
فتنہ سے نہ ڈرایا ہو۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ اتنے بڑے فتنہ کے ہوتے ہوئے ہماری جماعت کس طرح آرام
کی نیند سو سکتی ہے اور کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں میں وہ اپنے قیمتی وقت کو ضائع کر سکتی ہے۔جب
کسی کے گھر میں آگ لگ جاتی ہے تو لوگ بیٹھ کر گپیں ہانکنے نہیں لگ جاتے بلکہ پا گلا نہ طور پر ادھر ادھر
دوڑنے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر یہی احساس ہماری جماعت کے اندر بھی موجود
ہو تو کفر وشرک کی آگ جو اس وقت دنیا کو جلا کر خاکستر کر رہی ہے۔اس کو بجھانے کے لئے آپ لوگوں
کے اندر کیوں بے تابی پیدا نہ ہو۔پس میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ وقت کی نزاکت کو سمجھو اور اس
جہاد کی طرف آؤ جس سے بڑا جہاد اس زمانہ میں اور کوئی نہیں۔آج ایک بہت بڑی روحانی جنگ دنیا میں
لڑی جارہی ہے اور اسلام کے مقابلہ میں ایک بڑا بھاری فتنہ سر اٹھائے ہوئے ہے۔ہماری تو راتوں کی
نیند بھی اس فکر میں اڑ جانی چاہئے اور ہمیں اپنے تمام پروگرام اس نقطہ کے ارد گر د مرکز کرنے چاہئیں۔بے شک تزکیہ نفس بھی ایک بڑی ضروری چیز ہے اور دعاؤں اور ذکر الہی سے کام لینا بھی ہر مومن کا
فرض ہے مگر
تبلیغ اسلام
ایک نہایت وسیع اور عالمگیر نیکی ہے، جس میں حصہ لینے والا تزکیہ نفس اور دعاؤں اور ذکر الہی کی دولت سے
بھی محروم نہیں رہے گا۔پس دجالی فتنہ کے مقابلہ کے لئے اجتماعی کوشش کرو۔اپنے اموال کی ہمیشہ قربانی
کرتے رہو اور اپنے اوقات کو اس غرض کے لئے وقف کرو تا کہ اسلام دنیا میں غالب آئے اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا کے کونہ کونہ میں قائم ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور
آپ
کو اپنی ذمہ داریوں کے سمجھنے اور وقت کے تقاضوں کو صحیح رنگ میں شناخت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور آپ لوگوں میں ایسا جذب روحانی اور اخلاص پیدا کرے کہ آپ لاکھوں لاکھ لوگوں کو احمدیت میں
داخل کرنے کا موجب بن جائیں تا کہ قیامت کے دن ہم شرمندہ نہ ہوں بلکہ اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں
اور خطاؤں کو معاف فرماتے ہوئے اپنی رحمت کی چادر میں ہمیں چھپالے اور اپنے دین کے بچے اور جاں
۲۱۰
شار خادموں میں شامل کرے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔والسلام
خاکسار
مرز امحمود احمد
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے نویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر سنایا جانے والا پیغام جو حضرت صاحبزادہ مرزا
ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اجتماع کے افتتاح اجلاس میں یکم نومبر ۱۹۶۳ء کو۳ بجے
سہ پہر پڑھ کر سنایا۔بحواله الفضل مورخه ۳ نومبر ۱۹۶۳ء صفحها،۸)