پیش لفظ

سیر روحانی

بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت مصلح موعود
خلیفہ المسح الثانی کی حقائق و معارف اور قرآنی انوار سے پر تقاریر بعنوان ”سیر روحانی کو
یکجائی طور پر احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔وَمَاتَوْفِيقُنَا إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے ایک عظیم موعود بیٹے کی
پیشگوئی عطا فرمائی جس کی خبر گزشتہ الہی نوشتوں میں بھی موجود تھی۔یہ پیش خبری غیر معمولی
شان و شوکت کی حامل تھی۔اس کی باون علامات میں یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ وہ سخت
ذہین و فہیم ہوگا۔علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔اور کلام اللہ کا
مرتبہ ظاہر کرنے والا ہوگا۔سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی مصلح موعود کی ذہانت و فطانت، آپ کے تبحر علمی
اور کلام اللہ کے مرتبہ کا لوگوں پر اظہار کا ایک بین اور روشن ثبوت سیر روحانی“ کے نام
سے موسوم سلسلہ تقاریر بھی ہیں۔ان تقاریر میں قرآن کریم کے حقائق و معارف اور انوار
کھل کر لوگوں کے سامنے آئے ہیں۔کیونکہ ان قرآنی جواہر و معارف کی تشریح اُس شخص
نے کی ہے جسے خدا تعالیٰ نے خود اپنے نور اور رضا کے عطر سے ممسوح کیا تھا۔سیر روحانی اس بات کا زبر دست ثبوت ہے کہ زمینی نظام، آسمانی نظام کے تابع
ہے اور دونوں میں فرق یہ ہے کہ آسمانی نظام اعلیٰ وارفع اور اکمل و افضل ہے یا یوں کہئے
کہ زمینی نظام آسمانی نظام کی ایک جھلک ہے۔سیدنا حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی ۱۹۳۸ء میں ایک رؤیا کی بناء پر

J۔قادیان سے حیدر آباد دکن کے سفر پر روانہ ہوئے۔سلطنت مغلیہ کے زوال کے بعد
ریاست حیدر آباد مسلمانوں کی تہذیب و تمدن اور علم وفن کا سب سے بڑا مرکز تھی وہاں
کے حالات و واقعات کا جائزہ لے کر عام مسلمانوں کی بہبود اور جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں
میں اضافہ سفر کی غرض وغایت تھی۔حضور یکم اکتوبر ۱۹۳۸ء کو قادیان سے روانہ ہوئے اور
سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی سے بمبئی اور پھر حیدر آباد پہنچے۔اسی سفر کے دوران آپ
آگرہ اور دہلی بھی تشریف لے گئے اور ۲۹ اکتوبر ۱۹۳۸ء کو قادیان واپس پہنچے۔اس سفر
کے دوران حضور نے جو مختلف تاریخی مقامات اور نظارے مشاہدہ فرمائے اُن کی
تعداد آپ نے ۱۶ بیان فرمائی ہے جو درج ذیل ہیں۔قلع، مقابر، مساجد، مینار، نوبت خانے ، باغات، دیوانِ عام، دیوان خاص،
لنگر خانے، دفاتر ، کتب خانے، مینا بازار، جنتر منتر سمندر اور آثار قدیمہ۔حضرت مصلح موعود نے اس سفر کے دوران جن ۱۶ مادی اشیاء کا مشاہدہ کیا ، ان کے
مقابل پر عالم روحانی میں ان کے مشابہ اور مماثل امور کو نہایت وجد آفریں اور اثر انگیز
پیرایہ میں بیان کرتے ہوئے جلسہ ہائے سالانہ کے مواقع پر سیر روحانی“ کے نام سے
سلسلۂ تقاریر شروع فرمایا۔یہ سلسلہ ۱۹۳۸ء سے شروع ہو کر ۱۹۵۸ء تک وقفے وقفے سے
جاری رہا۔حضور کی یہ پر معارف تقاریر سیر روحانی جلد اول، دوم اور سوم کے نام سے طبع ہو
کر اپنوں اور غیروں میں مقبول ہوئیں۔پہلی جلد ۱۹۳۸ء، ۱۹۴۰ء اور ۱۹۴۱ء کی تقاریر پر
مشتمل تھی۔دوسری جلد میں ۱۹۴۸ء ،۱۹۵۰ء اور ۱۹۵۱ء کی تقاریر شامل تھیں جبکہ تیسری جلد
۱۹۵۳ء ۱۹۵۴ء، ۱۹۵۵ء،۱۹۵۶ء ۱۹۵۷ء اور ۱۹۵۸ء کی تقاریر پر مشتمل تھی۔یہ سلسلہ تقاریر پیش گوئی مصلح موعود کے اِن الفاظ کہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر
کیا جائے گا۔“ کی عظیم الشان صداقت کا بین ثبوت ہے۔ان تقاریر میں حضرت مصلح موعود
کی سلطان البیانی کا بھی اظہار ہوتا ہے اور یہ حقائق و معارف کے بیان کے ساتھ ساتھ
عظیم المرتبت خطابت کا بھی شاہکار ہیں۔ان پر کیف تقاریر کو پڑھ کر روح وجد میں آ جاتی
نمونہ کے طور پر صرف ایک اقتباس درج کرنا کافی ہوگا۔۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء کی تقریر

ج
میں عالم روحانی کے نوبت خانہ کا تفصیلی ذکر کرنے کے بعد جلالی انداز میں فرمایا : -
اب خدا کی نوبت جوش میں آئی ہے۔اور تم کو ، ہاں تم کو،
ہاں تم کو ، خدا تعالیٰ نے پھر اس نوبت خانہ کی ضرب سپرد کی ہے۔اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے
موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو!!! ایک دفعہ پھر اس
نوبت کو اس زور سے بجاؤ کہ دُنیا کے کان پھٹ جائیں۔ایک دفعہ پھر
اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو۔ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون
اس قرنا میں بھر دو کہ عرش کے پائے بھی لرز جائیں اور فرشتے بھی
کانپ اُٹھیں تا کہ تمہاری دردناک آوازوں اور تمہارے نعرہ ہائے
تکبیر اور نعرہ ہائے شہادت توحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ زمین پر آجائے اور
پھر خدا تعالیٰ کی بادشاہت اس زمین پر قائم ہو جائے۔اسی غرض کے
لئے میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے اور اسی غرض کے لئے میں
تمہیں وقف کی تعلیم دیتا ہوں۔سیدھے آؤ اور خدا کے سپاہیوں میں
داخل ہو جاؤ۔محمد رسول اللہ کا تخت آج مسیح نے چھینا ہوا ہے تم نے مسیح
سے چھین کر پھر وہ تخنت مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ کو دینا ہے اور مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ الله نے وہ تخنت خدا کے آگے پیش کرنا ہے اور خدا تعالیٰ کی
بادشاہت دُنیا میں قائم ہوتی ہے۔پس میری سنو! اور میری بات کے
پیچھے چلو کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ خدا کہہ رہا ہے۔میری آواز نہیں
میں خدا کی آواز تم کو پہنچا رہا ہوں۔تم میری مانو ! خدا تمہارے
ساتھ ہو! خدا تمہارے ساتھ ہو!! خدا تمہارے ساتھ ہو اور تم دُنیا میں
بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ"
احباب جماعت کی شدید خواہش اور طلب پر حقائق و معارف سے پر اور وجد آفریں
تقاریر کے سلسلہ ”سیر روحانی“ کو اب یکجائی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے حضرت

د
مصلح موعود نے جلد اول اور دوئم کی اشاعت کے موقع پر جو پیش لفظ اور
دیباچہ تحریر فرمایا تھا اُسے بھی اس کتاب کی ابتداء میں شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔نیز
حضور نے اپنے سفر میں جن مقامات کی سیر کی اور جن کا تذکرہ میں کیا گیا ہے
ان مقامات، مساجد، مقابر اور قلعوں کے بارہ میں ہماری موجودہ نسل کی اکثریت ناواقف
ہے ان مقامات سے آگاہ کرنے اور تعارف کرانے کے لئے ان کی ۴۰ کے لگ بھگ
تصاویر بھی کتاب ھذا میں شامل کی جا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ ان کا تفصیلی تعارف بھی
پیش کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں عالم روحانی کے
حقائق و معارف سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ کتاب یقیناً احباب جماعت کے
ازدیاد علم اور ازدیاد ایمان کا باعث بنے گی اور احباب قرآنی حقائق و معارف اور انوار
سے روشنی حاصل کر کے اپنی منزل
کی تعیین کریں گے۔إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالَی۔کتاب ھذا میں شامل نادر اور نایاب فوٹوز کے حصول کے سلسلہ میں خاکسار
کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے جنہوں نے
مختلف ذرائع سے فوٹوز حاصل کرنے کے سلسلہ میں اپنا بہت سا قیمتی وقت صرف کر کے یہ
گرانقدر خدمت سرانجام دی ہے۔فوٹوز کے تعارف کی تیاری کے سلسلہ میں ابتدائی طور
پر متعدد دوستوں کو کام کرنے کا موقع ملا لیکن بالآخر اس کو فائنل شکل میں پیش کرنے کا
بنیادی کام
ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ
نے بڑی محنت اور مہارت سے سرانجام دیا
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل کے سلسلہ میں
خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے
مسودات کی ترتیب و صحیح ، نظر ثانی، پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش ، Re checking
اور اعراب کی درستگی وغیرہ کے سلسلہ میں بہت ہی محنت اور خلوص سے اس کام کو پایہ تکمیل

تک پہنچایا۔فَجَزَا هُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔کی راہنمائی بھی ہمارے لئے بہت ہی
سہولت کا موجب ہوئی۔ادارہ ان کا بے حد شکر گزار ہے۔بھی ہمارے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں اس
جلد کی فائنل پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں ان کے مفید مشوروں اور راہنمائی سے ادارہ
نے بے حد فائدہ اُٹھایا ہے۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔ہیں جن کی مخلصانہ کوششوں سے اس جلد کی تعمیل ممکن ہوئی۔بھی شکریہ کے مستحق
خاکسار ان سب احباب کے تعاون پر ان کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے اور دعا گو ہے
کہ اللہ تعالیٰ ان سب احباب کے علم و فضل میں برکت ڈالے اور اپنی بے پایاں نعماء اور
فضلوں سے نوازے۔(آمین)

نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب المصلح الموعود
خلیفہ اسیح الثانی (1889ء تا 1965ء)
MAKHZAN-E- TASAWEER © 2006
سید
0707-K2021

10 von 10 heute frei