دیباچہ

سیر روحانی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ
دیباچہ
برادران السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ جو میرے کچھ لیکچروں کا مجموعہ ہے جس کی غرض وغایت
کتاب میں مذکور ہے جس کی جلد اول کا دوسرا ایڈیشن ۱۹۵۴ء میں شائع ہو
چکا ہے اور جس میں ۱۹۳۸ء ، ۱۹۴۰ء اور ۱۹۴۱ء کے لیکچر اکٹھے کر دیئے گئے
ہیں اب اس کی دوسری جلد شائع کی جا رہی ہے اور اس میں ۱۹۴۸ء
۱۹۵۰ء اور ۱۹۵۱ء کے لیکچر شامل کر دیئے گئے ہیں اگلے لیکچروں کے متعلق
نہیں کہہ سکتے کہ دو جلدوں میں شائع ہوں گے یا ایک جلد میں، اگر
۱۹۵۶ء کے جلسہ میں یہ مضمون مکمل ہو گیا تو اُس وقت معلوم ہوگا کہ آیا
کتاب کے دو حصے کرنے ضروری ہیں یا ایک حصہ کافی ہے، حصہ دوم بھی
اور اس کے اگلے حصے بھی ایسے مضامین پر مشتمل ہیں جو قرآن کریم کی
خوبیوں کا شاندار نقشہ کھینچتے ہیں اور اسلام سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو
ان کا مطالعہ کرنا چاہئے ، اللہ تعالیٰ جلد ان
کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔میں اس کتاب کو مریم صدیقہ کے نام معنون کرتا ہوں ، کیونکہ انہی کو
حیدر آباد دکھانے کے لئے یہ سفر اختیار کیا گیا تھا جس میں یہ مضمون خدا تعالیٰ
کے فضل سے کھلا ہے گو اس سفر میں میری ہمشیرہ عزیزہ مبارکہ بیگم بھی ساتھ

تھیں اور میری لڑکی عزیزہ امتہ القیوم بیگم بھی ساتھ تھی ، مگر اصل میں یہ سفر
مریم صدیقہ کو ہی حیدر آباد دکھانے کے لئے اختیار کیا گیا تھا جہاں ان کے
بہت سے رشتہ دار ہیں۔چونکہ میں چاہتا ہوں کہ اس کتاب کا ثواب ہمیشہ ان
کو پہنچتا رہے زندگی میں بھی اور زندگی کے بعد بھی اور چونکہ رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مرنے والے تک صدقہ اور دُعا ہی پہنچتے ہیں اس
لئے اس کتاب کا سارا خرچ میں مریم صدیقہ کی طرف سے دونگا تا کہ جو
لوگ اس کتاب کو پڑھ کر فائدہ اُٹھا ئیں وہ ان کے لئے دعا کریں اور جتنی
جلد میں مفت شائع کی جائیں ان کے صدقہ کا ثواب ان
کو تا ابد پہنچے۔پس میں شرکت اسلامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ چونکہ اس کی طباعت
کا سب خرچ میں مریم صدیقہ کی طرف سے ڈونگا، تمام کتب میں سے دوسو
کتا ہیں غریب مستحقین کو ۱/۸ قیمت پر دیں اور ایسے لوگوں کو دی جائیں جو
اس دیباچہ کے پڑھنے اور پڑھوانے کا اور دُعا کا وعدہ کریں اور پانچ سو
کتاب نصف قیمت پر مستحقین کو تقسیم کریں اور باقی کتابوں کی جو قیمت
آئے اور جو سب کتابوں کا نفع آئے ، اُس کا نام مریم صدیقہ فنڈ رکھ کر
ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلامی لٹریچر شائع کرتے جائیں اور اس صدقہ جاریہ
کو عملاً جاری رکھا جائے۔مرزا محمود احمد
خلة أسبح الثاني
۱۷ را پریل ۱۹۵۶ء

10 von 10 heute frei