سیر روحانی (۱ )تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)
حصہ 5
۴۹
قرآن کریم سے اخذ کر کے بیان کیا ہے ایسا واضح ہے کہ موجودہ تحقیق اِس سے بڑھ کر کوئی بات
بیان نہیں کر سکتی ، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آدم کے متعلق کوئی تاریخ ایسا علم مہیا نہیں کرتی جیسا علم کہ
قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے۔ڈارون تھیوری پر اہل یورپ کو بہت کچھ ناز ہے مگر سچ بات یہ
ہے کہ ڈارون تھیوری بھی اس کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی۔وہ نہایت ہی بیوقوفی کی تھیوری ہے جو
اہلِ مغرب کی طرف سے پیش کی جاتی ہے۔میں ہمیشہ اس تھیوری کے پیش کرنے والوں سے کہا کرتا
ہوں کہ اچھا جس چیز سے انسان پہلے بنا تھا اُس چیز سے اب کیوں نہیں بن سکتا ؟ میں نے دیکھا ہے
جب بھی میں یہ سوال کروں وہ عجیب انداز میں سر ہلا کر گویا کہ میں اس تھیوری سے بالکل ناواقف
ہوں کہہ دیتے ہیں کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ تغیر لاکھوں بلکہ کروڑوں سال میں ہوا
ہے ، میں انہیں یہ کہا کرتا ہوں کہ اس زمانہ میں جو جانور موجود ہیں ان پر بھی لاکھوں کروڑوں سال
گزرچکے ہیں پھر وہ تغیر کیوں بند ہو گیا ہے اس میں شک نہیں کہ آدم سے لے کر اس وقت تک
لاکھوں کروڑوں نہیں ہزاروں سال گزرے ہیں، لیکن حیوانات آدم کے زمانہ سے تو شروع نہیں
ہوئے وہ تو لاکھوں کروڑوں سال ہی سے موجود ہیں اور آدم کے بعد کے زمانہ نے اس میں کسی
قدر زیادتی ہی کی ہے۔پس لاکھوں کروڑوں سالوں کے بعد جو تغیر ہونا ضروری تھا وہ آج بھی
اسی طرح ہونا چاہئے جس طرح کہ ہزاروں سال پہلے ہو ا تھا، کیونکہ زمانہ اس کے بعد ممتد ہو رہا
ہے سکڑ نہیں رہا۔بلکہ حق یہ ہے کہ لاکھوں کروڑوں سال کے بعد جو تغیر حیوانات میں ہو ا تھا وہ کی
پہلی دفعہ کے بعد جاری ہی رہنا چاہئے تھا کیونکہ لاکھوں کروڑوں سالوں بعد جن تغیرات سے
بشر کا مورث اعلیٰ جانور پیدا ہوا تھا اگلی صدی میں اور اس سے اگلی صدی میں اور بعد کی بیسیوں
اور صدیوں میں بقیہ جانوروں پر اس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے جس قدر کہ پہلے تغیر کے وقت
گزرا تھا۔پس اگر اس قسم کا تغیر ہو ا تھا جس کا ذکر ڈارون کے فلسفہ کے قائل کرتے ہیں تو بعد میں
وہ تغیر بند نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ جاری رہنا چاہئے تھا سوائے اس صورت کے کہ سابق کے
تغیرات ایک بالا رادہ ہستی نے ایک خاص غرض اور مقصد کے ماتحت پیدا کئے ہوں اور ان
اغراض و مقاصد کے پورا ہونے پر اسی سلسلہ کو بند کر دیا ہوا اور یہی ہمارا عقیدہ ہے۔شجرہ آدم کیا چیز ہے؟
اب میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ شجرہ آدم کیا چیز ہے میں نے
دیکھا ہے بعض لوگوں کو ہمیشہ یہ خیال رہتا ہے کہ وہ شجرہ کیا چیز تھی
جس کے قریب جانے سے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو روکا ، مگر میں کہتا ہوں اس
بارے میں سب سے بہتر طریق تو یہ ہے کہ جس بات کو قرآن کریم نے چھپایا ہے اُس کو معلوم
کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔حضرت آدم علیہ السلام سے کوئی غلطی ہوئی مگر خدا نے نہ چاہا کہ
اپنے ایک پیارے بندے کی غلطی دنیا پر ظاہر کرے اور اس نے اُس غلطی کو چھپا دیا۔اب جبکہ خدا
نے خود اسے چھپا دیا ہے تو اور کون ہے جو اس راز کو معلوم کر سکے ، جسے خدا چھپائے اُسے کوئی
ظاہر کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔یہ بالکل ویسی ہی مثال ہے جیسے اللہ تعالیٰ سورہ تحریم میں فرماتا
ہے۔وَإِذَاسَرَّ النَّبِيُّ إِلى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ وَ أَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ عَرَّنَ
بَعْضَهُ وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا قَالَ نَبَّا نِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ
یعنی اُس وقت کو یا دکر و جب ہمارے نبی نے مخفی طور پر ایک بات اپنی ایک بیوی سے کہی
جب اُس بیوی نے وہ بات کسی اور سے کہہ دی تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو یہ خبر دیدی کہ تمہاری
بیوی نے وہ بات فلاں شخص سے کہہ دی ہے اس پر ہمارے نبی نے اپنی بیوی کو کچھ بات بتا دی
اور کچھ نہ بتائی جب ہمارے نبی نے وہ بات اپنی بیوی سے کہی تو اُس نے کہا کہ آپ کو یہ بات
کس نے کہہ دی؟ آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ بات اُسی نے بتائی ہے جو زمین و آسمان کا خدا ہے
اور جو دلوں کے بھیدوں سے واقف اور تمام باتوں کو جاننے والا ہے۔اب یہاں اس بات کا ذکر
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک بیوی سے کہی تھی محض ضمیروں میں کیا گیا ہے اور
صرف یہ کہا گیا ہے کہ ایک بات تھی جو ہمارے نبی نے اپنی ایک بیوی کو بتائی ، وہ بات اُس بیوی
نے کسی اور کو بتا دی۔اس پر خدا نے الہام نازل کیا اور اپنے رسول کو بتایا کہ وہ بات جو تو نے
اپنی بیوی سے کہی تھی وہ اُس نے کسی اور سے کہہ دی ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اس بات کا اپنی بیوی سے ذکر کر دیا۔بیوی کہنے لگی یہ بات آپ کو کس نے بتائی ؟ آپ نے فرمایا
مجھے علیم اور خبیر خدا نے یہ بات بتائی ہے۔یہ ساری ضمیر میں ہیں جن میں اس بات کی طرف اشارہ
کیا گیا ہے مگر بات کا کہیں ذکر نہیں لیکن ہمارے مفسرین ہیں کہ وہ اپنی تفسیر وں میں یہ بحث لے
بیٹھے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیوی سے کیا بات کہی تھی۔پھر کوئی مفسر کوئی
بات پیش کرتا ہے اور کوئی مفسر کوئی بات پیش کرتا ہے حالانکہ اس جھگڑے میں پڑنے کی ضرورت
ہی کیا تھی ، جب خدا نے ایک بات کو چھپایا ہے اور یہ پسند نہیں کیا کہ اُسے ظاہر کرے تو کسی مفتر
کا کیا حق ہے کہ وہ اس بات کو معلوم کرنے کی کوشش میں لگ جائے اور اگر وہ کوئی بات بیان بھی
کر دے تو کون کہہ سکتا ہے کہ وہ بات درست ہوگی ، یقیناً جس بات کو خدا چھپائے اُسے کوئی ظاہر
۵۱
66
نہیں کر سکتا اور اگر کوئی قیاس دوڑائے گا بھی تو وہ کوئی پختہ اور یقینی بات نہیں ہوگی محض ایک ظن ہوتی
گا یہی حال شجرہ آدم کا ہے جب خدا نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ شجرہ کیا تھا تو ہم کون ہیں جو اس شجرہ
کو معلوم کر سکیں۔تم کسی چیز کا نام شجرہ رکھ لو، مختصر طور پر اتنا سمجھ لو کہ خدا نے یہ کہا تھا کہ اُس کے
قریب نہ جانا مگر حضرت آدم علیہ السلام کو شیطان نے دھوکا دے دیا اور وہ اُس کے قریب چلے
گئے جس پر انہیں بعد میں بہت کچھ تکلیف اٹھانی پڑی بہر حال بہتر یہی ہے کہ جس بات کو خدا نے
چھپایا ہے اُس کی جستجو نہ کی جائے اور بلا وجہ یہ نہ کہا جائے کہ شجرہ سے فلاں چیز مراد ہے، لیکن اگر
کسی کی اس جواب سے تسلی نہیں ہوتی تو پھر وہ یوں سمجھ لے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ
السلام سے کہا تھا کہ دیکھنا شیطان کے پاس نہ جانا وہ تمہارا سخت دشمن ہے اگر اس کی باتوں میں
آگئے تو وہ ضرور کسی وقت تمہیں دھوکا دے دیگا۔حضرت آدم علیہ السلام نے ایسا ہی کیا مگر شیطان
نے جب دیکھا کہ یہ میرے داؤ میں نہیں آتے تو اُس نے کہا کہ صلح سے بڑھ کر اور کیا چیز ہوسکتی
ہے۔بہتر یہی ہے کہ ہم اور تم آپس میں صلح کر لیں اور ان روز روز کے جھگڑوں کو نپٹا دیں
جیسا کہ یورپ والے بھی آجکل بظاہر پیس پیس (PEACE PEACE) کا
شور مچا رہے ہوتے ہیں اور اندر بڑے زور سے جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہوتے ہیں۔اٹلی
کی جب لڑکی سے لڑائی ہوئی تو اس لڑائی سے تین دن پہلے اٹلی کے وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ
ترکوں سے ہماری اتنی صلح ہے اور اس قدر اس سے مضبوط اور اچھے تعلقات ہیں کہ پچھلی صدی
میں اس کی کہیں نظیر نہیں مل سکتی ، مگر اس اعلان پر ابھی تین دن نہیں گزرے تھے کہ اٹلی نے لڑکی پر
حملہ کر دیا۔یہی حال باقی یوروپین اقوام کا ہے وہ شور مچاتے رہتے ہیں کہ صلح بڑی اچھی چیز ہے،
امن سے بڑھ کر اور کوئی قیمتی شے نہیں، مگر اندر ہی اندر سامان جنگ تیار کر رہے ہوتے ہیں۔گویا
وہ صلح صلح اور امن امن کے نعرے اس لئے نہیں لگاتے کہ انہیں صلح اور امن سے محبت ہوتی ہے
بلکہ اس لئے نعرے لگاتے ہیں کہ انہوں نے ابھی پوری طرح جنگ کی تیاری نہیں کی ہوتی اور وہ کی
چاہتے ہیں کہ صلح اور امن کا شور مچا کر دوسروں کو جس حد تک غافل رکھا جا سکے اُس حد تک غافل
رکھا جائے اور پھر یکدم حملہ کر دیا جائے۔یہی حال حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں بھی
ہوا۔خدا تعالیٰ نے آدم کو کہا دیکھنا شجرہ شیطانی کے قریب نہ جانا بلکہ ہمیشہ اس کے خلاف لڑائی جاری
رکھنا کیونکہ شیطان کے ساتھ جب بھی صلح ہوگی اس میں مؤمنوں کی شکست اور شیطان کی فتح ہوگی اور کی
اس صلح کے نتیجہ میں تمہارے لئے بہت زیادہ مشکلات بڑھ جائینگی۔حضرت آدم علیہ السلام نے اس
۵۲
حکم کے نتیجہ میں شیطان سے لڑائی شروع کر دی۔جب شیطان نے دیکھا کہ اس طرح کام
نہیں بنے گا تو اس نے صلح صلح کا شور مچا دیا اور کہا کہ بھلا لڑائی سے بھی کبھی امن قائم ہو سکتا ہے
امن تو صلح سے ہو سکتا ہے پس بہتر ہے کہ ہم آپس میں صلح کر لیں۔حضرت آدم علیہ السلام سے
غلطی ہوئی اور انہوں نے شیطان سے صلح کر لی۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بھی اسی جنت کے اندر آ گیا
جہاں حضرت آدم علیہ السلام اور آپ کے ساتھی رہتے تھے اور اس طرح اندر رہ کر اس نے قوم
میں فتنہ وفساد پیدا کر دیا اور وہ مقصد جس کو باہر رہ کر وہ حاصل نہیں کر سکا تھا وہ اُس نے اندر آ کر
حاصل کر لیا اور بہت بڑا فساد پیدا ہو گیا۔تب اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اب ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ
یہاں سے چلے جاؤ اور زمین میں پھیل جاؤ۔پس اگر اس کے کوئی معنے ہو سکتے ہیں تو یہی کہ اللہ تعالیٰ
نے حضرت آدم علیہ السلام کو حکم دیا تھا کہ خاندانِ ابلیس سے دُور رہو ، ابلیس نے صلح کی دعوت
دی اور کہا کہ اس سے بڑی ترقی ہوگی ، حضرت آدم اس دھوکا میں آگئے اور شیطان سے صلح کر کے
انہوں نے بہت کچھ تکلیف اُٹھائی نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے کہا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ اور زمین
میں پھیل جاؤ اور یا درکھو کہ تم دونوں گروہوں میں ہمیشہ جنگ رہے گی یہ معنے بھی ہیں جو ان آیات
کے ہو سکتے ہیں ، لیکن بہتر یہی ہے کہ جسے خدا نے چُھپایا ہے اُس کی جستجو میں ہم اپنے وقت کو ضائع نہ
کریں اور جس سبق کے سکھانے کے لئے اس واقعہ کو بیان کیا گیا ہے وہ سبق حاصل کر لیں۔پیدائش انسانی میں ارتقاء کا ایک اور ثبوت پیدائش انسانی میں ارتقاء کا ایک اور
ثبوت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے
الہام میں بھی ارتقاء رکھا ہے۔کامل اور مکمل شریعت پہلے ہی روز نہیں آ گئی بلکہ آہستہ آہستہ اور
درجہ بدرجہ الہام میں ترقی ہوئی ہے۔چنانچہ جب بھی غیر مذاہب والوں کی طرف سے اسلام پر
اعتراض کیا جاتا ہے کہ اگر قرآن میں کامل شریعت تھی تو ابتدائے عالم میں ہی اللہ تعالیٰ نے اسے
کیوں نازل نہ کر دیا، تو اس کا جواب ہماری طرف سے یہی دیا جاتا ہے کہ اگر اُس وقت قرآن
نازل کر دیا جاتا تو کسی انسان کی سمجھ میں نہ آ سکتا کیونکہ ابھی عقلی ترقی اس حد تک نہیں ہوئی تھی کہ
وہ قرآنی شریعت کے اسرار اور غوامض سمجھ سکے تو الہام الہی کا فلسفہ جو قرآن کریم نے بیان کیا
ہے اس سے صریح طور پر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انسان کی ترقی بھی ارتقاء کے ماتحت ہوئی کی
ہے۔دیکھ لو پہلے حضرت آدم آئے ، پھر حضرت نوح آئے ، پھر حضرت ابرا ہیم آئے ، پھر
حضرت موسی آئے ، پھر حضرت عیسی آئے ، مگر باوجودیکہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ تک
۵۳
ہزاروں برس گزر چکے تھے آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ :-
مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر
سکتے لیکن جب وہ یعنی روح حق آئیگا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا، ۵۰
اس سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ تک بھی ابھی لوگوں کی حالت ایسی
نہیں ہوئی تھی کہ وہ کامل شریعت کو سمجھ سکتے اور اس بات کی ضرورت تھی کہ اُن کے لئے نسبتا نامکمل
انکشاف ہو۔یہ ارتقاء جو الہام اور شریعت میں ہو ا ہے اس بات کا یقینی اور قطعی ثبوت ہے کہ
انسان کی جسمانی ترقی بھی ارتقائی تھی اگر یکدم ترقی کر کے انسان کامل بن گیا ہوتا تو پہلے ہی دن
اس کے لئے کامل شریعت کا نزول ہو جاتا۔60
یہ عجیب بات ہے کہ آجکل آرین خیالات کے لوگ اسلام پر یہ اعتراض کیا کرتے ہیں
کہ اسلام ارتقاء کا قائل نہیں اور یہ کہ مسلمانوں نے مسئلہ ارتقاء کارڈ کیا ہے حالانکہ اسلام ہی ہے
جو جسمانی اور روحانی دونوں قسم کے ارتقاء کا قائل ہے اس کے مقابلہ میں آرین خیالات الہام
کے متعلق قطعاً غیر ارتقائی ہیں۔چنانچہ آریہ مذہب کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابتدائے عالم
میں ہی ایک مکمل الہامی کتاب بنی نوع انسان کی راہنمائی کے لئے نازل فرما دی۔یہ عقیدہ بتاتا
ہے کہ آریہ مذہب نہ صرف رُوحانی ارتقاء کا قائل نہیں بلکہ جسمانی ارتقاء کا بھی قائل نہیں کیونکہ
اگر ابتداء میں انسان عقلی لحاظ سے کمزور تھا تو کامل الہامی کتاب کا نزول اس کے لئے بے فائدہ
تھا اور اگر پہلے روز وہ اُسی طرح کامل انسان تھا جس طرح آج ہے تو معلوم ہوا کہ آرین عقائد
کے رُو سے انسان کی پیدائش جسمانی ارتقاء کے ماتحت نہیں ہوئی۔غرض آرین خیالات اس بارہ
میں قطعاً غیر ارتقائی ہیں اور وہ اسلام پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے۔اس کے مقابلہ میں
سمیٹک (SEMITIC) یعنی سامی نسلیں رُوحانی ارتقاء کی قائل ہیں اور یہ عقیدہ رکھتی ہیں کہ پہلے
حضرت آدم آئے ، پھر حضرت نوح آئے جنہوں نے کئی روحانی انکشافات کئے پھر حضرت
ابراہیم آئے ، پھر حضرت موسی آئے اور ان سب نے کئی روحانی انکشاف کئے۔پس سامی نسلیں
ہی ہیں جو ارتقاء کو تسلیم کرتی چلی آئی ہیں، مگر عجیب بات یہ ہے کہ سامی نسلوں پر ہی یہ اعتراض کیا
جاتا ہے کہ وہ ارتقاء کی قائل نہیں اور جو اعتراض کر نیوالے ہیں ان کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ
ہمیشہ سے ارتقاء کا انکار کرتے چلے آئے ہیں۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے فرانسیسی درسی کتب میں
قصہ لکھتے ہیں کہ ایک فرانسیسی لڑکا اپنے کسی دوست سے ملنے گیا۔اس کے پاس ایک لقو تھا اُس نے
۵۴
شوق سے اپنے دوست کو وہ لقو دیکھنے کو دیا جس نے لقو دیکھ کر اپنی جیب میں ڈال لیا اور سلام کہہ
کر چل پڑا۔جب لو والے لڑکے نے لقو واپس مانگا تو اُس نے کہا کہ لقو تو میرا ہے۔یہی ان کا
حال ہے ہماری چیز لے کر اس پر اپنا قبضہ جمالیتے ہیں اور پھر بڑے زور سے قہقہہ لگا کر کہتے ہیں
کہ مسلمانوں کو تو کچھ پتہ ہی نہیں۔اس جگہ اس امر کا ذکر کر دینا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ گوسمیٹک نسلیں ارتقائی ترقی کی
قائل ہیں لیکن قرآن کریم کے سوا دوسری سمیٹک تعلیم بھی اس بارہ میں ایک دھوکا کھا گئی ہے اور
وہ یہ کہ اس نے جسمانی ارتقاء کا انکار کر دیا ہے حالانکہ روحانی ارتقاء بذاتِ خود اس بات پر دال
ہے کہ جسمانی ارتقاء بھی ہوا۔بہر حال صرف قرآن کریم ہی ایک ایسی کتاب ہے جس نے اپنے
دونوں پہلوؤں کے لحاظ سے اس مسئلہ کو بیان کیا ہے اور یہ اس کی برتری اور فوقیت کا ایک بڑا
ثبوت ہے۔اگر کوئی کہے کہ جب آخر میں ایک جگہ آ کر شریعت کو تم نے بھی بند تسلیم کر لیا ہے تو پھر
شروع میں ہی ایسا کیوں نہ کیا گیا اور کیوں شروع میں تو ارتقاء کا سلسلہ جاری رہا مگر اب وہ
ارتقائی سلسلہ بند ہو گیا۔شریعت میں ارتقاء ختم ہو جانے کی وجہ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں بھی روحانی عالم
ظاہری عالم کے مشابہ ہے اور شریعت میں ارتقاء
آج اُسی طرح ختم ہو چکا ہے جس طرح انسانی جسم میں ارتقاء ختم ہو چکا ہے۔آخر انسانی جسم کے
جس قدر حصے ہیں اب ان میں کونسا بنیادی فرق ہوتا ہے جس طرح آج ایک شخص پیدا ہوتا ہے،
اسی طرح آج سے ہزار سال پہلے پیدا ہوا تھا اور جس طرح آج اس کے ہاتھ ، پاؤں، ناک،
کان اور منہ ہوتے ہیں اسی طرح آج سے ہزار سال پہلے اس کے اعضاء ہوتے تھے پس جس
طرح دهم انسانی میں بنیادی ارتقاء ختم ہو چکا ہے اسی طرح شریعت میں بھی پہلے جو ارتقاء کا سلسلہ
جاری تھا وہ ختم ہو گیا ہے۔ہاں ایک بات اور ہے اور وہ یہ کہ اب گوجسمانی ترقی بند ہو چکی ہے مگر
دماغی ترقی بدستور جاری ہے اور اب وہ ارتقاء جو پہلے جسم میں ہو ا کرتا تھا دماغ کی طرف منتقل ہو
گیا ہے اور انسان کی دماغی قابلیتوں میں ہر روز نیا سے نیا اضافہ ہوتا ہے۔اسی طرح گواب
شریعت کا نزول بند ہو چکا ہے مگر اب وہی ارتقاء اس شریعت کے معارف کی طرف منتقل ہو گیا ہے اور
نئے سے نئے قرآنی اسرار دنیا پر منکشف ہوتے جارہے ہیں۔پس اس ارتقاء میں بھی روحانی عالم
ظاہری عائم کے مشابہ ہے۔وہاں بھی پہلے جسمانی بناوٹ میں ارتقاء ہوا پھر خالص دماغی ارتقاء
رہ گیا۔اسی طرح شریعت میں بھی پہلے ظاہری و باطنی احکام میں ارتقاء ہو الیکن آخر میں ظاہری شریعت
حد کمال
کو پہنچ گئی اور اب صرف باطنی ارتقاء باقی ہے جس کا دروازہ قیامت تک کھلا ہے۔پس ہم
دونوں طرف سے ارتقاء کے قائل ہیں جسمانی طرف سے بھی اور روحانی طرف سے بھی۔اور ہم گو
یہ ایمان رکھتے ہیں کہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ شریعت اپنی تکمیل کو پہنچ گئی مگر ہم اس بات پر
بھی ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن کریم کے اندر غیر محدود معارف و حقائق کے خزانے ہیں اور قرآن کریم کی
کے معارف کا یہ باطنی ارتقاء بند نہیں ہوا بلکہ قیامت تک جاری ہے چنانچہ ہم اس کا نمونہ اپنی ذات
میں دیکھ رہے ہیں کہ جو معارف قرآنیہ ہم پر کھلے ہیں وہ پہلے مفتروں پر نہیں گھلے۔خلاصہ یہ کہ اسلام نے آدم کے آثار قدیمہ اس رنگ میں ظاہر کئے ہیں کہ ان کی مثال کسی
اور جگہ نہیں پائی جاتی۔اسی طرح حضرت نوح اور حضرت ابراہیم علیہما السلام کے بارہ میں
زبردست انکشاف اس نے کئے ہیں۔مگر سر دست میں اس مضمون کو چھوڑ کر بعض دیگر انکشافات کی
کو لیتا ہوں جو مختلف انبیاء کے بارہ میں قرآن کریم نے کئے ہیں۔حضرت ہارون علیہ السلام کے متعلق قرآنی انکشاف میں قرآنی آثارِ قدیمہ
کے اُس کمرہ کو دیکھنے کے
بعد عالم تحصیل میں الہی آثار قدیمہ کے ایک اور کمرہ میں چلا گیا اور وہاں میں نے ایک اور عجیب نشان
دیکھا۔مجھے دکھائی دیا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا زمانہ ہے اور آپ کے بھائی ہارون علیہ السلام
کہ وہ خود بھی نبی تھے اپنی قوم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں۔يَنقَوْمِ إِنَّمَا فُتِنْتُم بِهِ
وَإِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمَنُ فَاتَّبِعُونِى وَ أَطِيعُوا اَمْرِى ) اے میری قوم! تم ایک ابتلاء
میں ڈالے گئے ہو تم میری پیروی کرو اور جو کچھ میں کہتا ہوں اُس کی اطاعت کرو۔میں نے سمجھا
کہ کوئی فتنہ ہے جو اُس زمانہ میں پیدا ہوا۔پھر میں نے اپنے دل میں کہا آؤ میں معلوم تو کروں
اُس وقت کیا فتنہ اُٹھا تھا۔مگر میں نے فیصلہ کیا کہ پہلے میں اُس کتاب کو دیکھوں جو حضرت موسیٰ اور
حضرت ہارون
علیہا السلام کے زمانہ سے چلی آتی ہے اور اُسے پڑھ کر معلوم کروں کہ اُس میں
کیا لکھا ہے۔چنانچہ میں نے تو رات اُٹھائی اور اُسے پڑھنا شروع کیا تو اس میں لکھا تھا :-
اور جب لوگوں نے دیکھا کہ موسیٰ پہاڑ سے اُترنے میں دیری کرتا ہے تو وے
ہارون کے پاس جمع ہوئے اور اُسے کہا کہ اُٹھ ہمارے لئے معبود بنا کہ ہمارے آگے
چلیں۔کیونکہ یہ مرد موسیٰ جو ہمیں مصر کے ملک سے نکال لایا ہم نہیں جانتے کہ اُسے کیا
ہوا ، ہارون نے انہیں کہا کہ زیور سونے کے جو تمہاری جو روؤں اور تمہارے بیٹوں
اور تمہاری بیٹیوں کے کانوں میں ہیں تو ڑتوڑ کے مجھ پاس لاؤ ، چنانچہ سب لوگ سونے
کے زیور جو اُن کے کانوں میں تھے تو ڑتوڑ کے ہارون کے پاس لائے اور اُس نے اُن
کے ہاتھوں سے لیا اور ایک بچھڑا ڈھال کر اُس کی صورت حکاکی کے ہتھیار سے درست
کی اور انہوں نے کہا کہ اے اسرائیل ! یہ تمہارا معبود ہے جو تمہیں مصر کے ملک سے
نکال لایا ۵۲
گویا تو رات یہ کہتی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پہاڑ پر جانے کے بعد جب فتنہ
پیدا ہو ا تو لوگوں نے حضرت ہارون علیہ السلام پر زور دینا شروع کیا کہ ہمیں ایک بُت بنا دو جس
کی ہم پرستش کریں۔حضرت ہارون علیہ السلام نے کہا اپنے اپنے گھر سے زیور لے آؤ۔چنانچہ
وہ زیور لائے اور انہوں نے اُن زیورات کو ڈھال کر ایک بُت بنا دیا اور کہا کہ یہی وہ تمہارا
ہے جو تمہیں مصر کی زمین سے نکال لایا۔یہودی کہتے ہیں کہ یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
الہام ہے مگر محققین کہتے ہیں کہ یہ الہام نہیں بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دو تین سو سال کے
بعد اُس وقت کے حالات ہیں جو مورخین نے لکھے۔بہر حال کم سے کم یہ حضرت موسیٰ اور حضرت کی
ہارون علیہما السلام کے قریب زمانہ کی لکھی ہوئی تاریخ ہے لیکن حضرت موسیٰ اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے درمیان ساڑھے انیس سو سال کا فاصلہ ہے اور یہ کتاب جس میں حضرت ہارون علیہ السلام
پر بُت گری کا الزام لگایا گیا قریباً سترہ اٹھارہ سو سال پہلے کی لکھی ہوئی ہے پس وہ کتاب جو
قرآن مجید سے سترہ اٹھارہ سو سال پہلے لکھی گئی ، اس میں تو یہ لکھا ہے کہ حضرت ہارون نے
زیورات کو ڈھال کر خود ایک بچھڑا بنایا اور لوگوں سے کہا کہ یہی وہ تمہارا خدا ہے جو تمہیں مصر کے
ملک سے نکال لایا ، مگر جب ہم قرآنی آثار قدیمہ کو دیکھتے ہیں تو وہاں یہ لکھا ہوا پاتے ہیں کہ
وَلَقَدْ قَالَ لَهُمْ هَارُونُ مِنْ قَبْلُ يَقَوْمِ إِنَّمَا فُتِتُم بِهِ وَإِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمَنُ فَاتَّبِعُونِي
وَاَطِيْعُوا اَمْرِئ ۵۳ کہ موسیٰ کے جانے کے بعد جب لوگوں نے ایک بچھڑا ڈھال کر اُسے اپنا
معبود بنالیا تو ہارون نے اُن سے کہا کہ اے لوگو! بد معاشوں نے تمہیں دھوکا میں ڈال دیا ہے
اِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمنُ تمہارا رب تو وہ ہے جو رحمن ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے
فَاتَّبِعُونِی پس تم میری اتباع کرو اُن بد معاشوں کی اتباع نہ کرو جنہوں نے تم کو غلط راستہ
پر ڈال دیا ہے۔یہ وہ چیز ہے جو مجھے قرآنی آثار قدیمہ میں سے ملی۔اس کے بعد میں نے بائبل کو کی
۵۷
-
بھی دیکھا کہ اس کی چوری کہیں سے پکڑی بھی جاتی ہے یا نہیں۔ظاہر ہے کہ اگر حضرت ہارون
علیہ السلام سے یہ مشرکانہ فعل سرزد ہو ا ہوتا تو نبوت تو کیا انہیں ایمان سے بھی چھٹی مل جاتی اور
کوئی شخص انہیں مومن سمجھنے کے لئے بھی تیار نہ ہوتا کجا یہ کہ انہیں نبی مانتا۔مگر جب ہم بائبل کو
دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پہاڑ سے واپس آ کر جب دیکھا
کہ لوگوں نے بچھڑے کی پرستش شروع کر دی ہے تو انہوں نے لوگوں کو سخت ڈانٹا۔بچھڑے کو
آگ سے جلا دیا اور قریباً تین ہزار آدمیوں کو قتل کی سزا دی۔۵۴۔اس فتنہ کوفر و کر نے کے بعد وہ
پھر پہاڑ پر گئے اور جب وہاں سے واپس آئے تو حضرت ہارون علیہ السلام کے لئے خدا تعالیٰ کا
یہ حکم لائے کہ : -
ہارون کو مقدس لباس پہنا اور اس کو چپڑ۔اور اُسے مقدس کر تاکہ کا ہن کا
کام میری خدمت میں کرے اور اُس کے بیٹوں کو نز دیک لا اور اُن کو گرتے پہنا اور
اُن کو چُپڑ۔جیسے اُن کے باپ کو چپڑا ہے تا کہ وہ کا ہن کا کام میری خدمت میں
کریں اور یہ مساحت اُن کے لئے اور اُن کے قرنوں کیلئے ہمیشہ کی کہانت کا باعث ہو
گی اور موسیٰ نے ایسا کیا سب جو خدا وند نے اس کو حکم کیا تھا عمل میں لایا۔۵۵
گویا اس مشرکانہ فعل کے بعد جو بروئے بائبل حضرت ہارون علیہ السلام سے سرزد ہو ا تھا
خدا تعالیٰ نے حضرت ہارون علیہ السلام پر بجائے کسی ناراضگی کا اظہار کرنے کے فیصلہ یہ کیا کہ
ہارون کو مقدس لباس پہنایا جائے اور نہ صرف اس کی عزت افزائی کی جائے بلکہ اس کی تمام اولاد
کی عزت کرنا بھی بنی اسرائیل پر فرض قرار دیا جائے اور عبادت گاہوں اور مساجد کی ذمہ داری ان
کے سپرد کی جائے۔کیا ایک مشرکانہ فعل کا یہی نتیجہ ہوا کرتا ہے؟ اور کیا اگر حضرت ہارون علیہ السلام
سے یہ فعل سرزد ہوا ہوتا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان سے یہی سلوک کیا جاتا ؟ بائبل کی یہ اندرونی
گواہی صاف طور پر بتا رہی ہے کہ حضرت ہارون علیہ السلام نے شرک کی تائید نہیں کی تھی بلکہ
شرک کی مخالفت کی تھی اور چونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی توحید کی تائید کی اس لئے خدا بھی اُن پر
خوش ہو ااور اُس نے کہا کہ چونکہ ہارون نے میری عبادت دنیا میں قائم کی ہے اس لئے آئندہ
تمام عبادت گاہوں کا انتظام ہارون اور اس کی اولاد کے سپرد کیا جائے۔پس بائبل کی یہ تو
اندرونی گواہی اس الزام کی تردید کر رہی ہے جو اُس نے اسی کتاب میں حضرت ہارون علیہ السلام
پر لگایا ہے اور قرآن کریم کے بیان کی جو اس کے نزول کے ساڑھے اُنیس سو سال بعد یا اس کی تحریر
کے سترہ اٹھارہ سو برس بعد نازل ہوا ہے تصدیق کرتی ہے۔پھر میں نے آثار قدیمہ کا
ہر قوم کی طرف خدا تعالیٰ نے رحمت کا ہاتھ بڑھایا ہے پھر ہیں۔تیسرا کمرہ دیکھا تو مجھے نظر آیا
کہ تمام قوموں میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اُن کے سوا صداقت سے کوئی آشنا نہیں۔ہر قوم
دوسری قوم کے متعلق یہ خیال کرتی ہے کہ اُس میں جھوٹ ، فریب اور دغا بازی کے سوا اور کچھ
نہیں۔میں نے ہندوؤں سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے سب معرفت اور ہدایت
ہمارے بزرگوں کی معرفت دنیا کو دیدی ہے، اب اس کے بعد کسی اور الہام کی ضرورت ہی کیا
ہے کہ کسی اور قوم میں کوئی ریشی آتا۔میں نے زرتشتیوں کی طرف دیکھا تو انہیں بھی یہ کہتے سنا کہ
زرتشتیوں کے سوا اور کوئی مذہب سچا نہیں۔میں نے یہودیوں کو دیکھا تو انہیں بھی یہ کہتے پایا کہ
قریباً تمام انبیاء خدا نے بنی اسرائیل میں ہی بھیجے ہیں، دوسری اقوام
کو اللہ تعالیٰ نے اس فضل سے
محروم ہی رکھا ہے اور میں نے مسیحیوں کی طرف نگاہ کی تو اُن کا عقیدہ بھی مجھے ایسا ہی نظر آیا۔غرض
ہر قوم کو میں نے یہ کہتے سنا کہ روحانی تہذیب کا نشان اس کے سوا اور کہیں نظر نہیں آ سکتا ، مگر جب
میں نے قرآنی آثار قدیمہ کے محکمہ کو دیکھا تو میں نے اس کے ایک کمرہ میں یہ لکھا ہوا پایا کہ
إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِی ۵ کہ دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جس میں خدا تعالیٰ کے انبیاء
مبعوث نہ ہوئے ہوں ، نہ ہند و بغیر نبی کے رہے نہ ایرانی بغیر نبی کے رہے، نہ یہود بغیر نبی کے
رہے اور نہ یورپین لوگ بغیر نبی کے رہے ، غرض قرآن کے آثار قدیمہ کے محکمہ نے بتایا کہ خدا
نے ہر جگہ روشنی کے مینار کھڑے کئے تھے۔یہ اور بات ہے کہ بعد میں انہوں نے اس روشنی سے
فائدہ اُٹھانا چھوڑ دیا مگر بہر حال خدا کی طرف سے انہیں ہدایت سے محروم نہیں کیا گیا۔ان میں جو
خرابیاں پیدا ہوئی ہیں وہ بعد میں ہوئی ہیں جن کی ذمہ داری خود اُن پر ہے ورنہ خدا نے سب سے
یکساں سلوک کیا ہے اور ہر ایک کی طرف اپنی رحمت کا ہاتھ بڑھایا ہے۔میں نے جب یہ دیکھا تو
میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ، مگر میں نے کہا آؤ اب میں ان عظیم الشان ہستیوں کے کچھ نشانات
بھی دیکھ لوں۔بیشک اُنہوں نے عظیم الشان کام کیا اور دنیا میں ایک تغیر عظیم پیدا کر دیا مگر میں
دیکھوں تو سہی کہ انہوں نے اپنے پیچھے کیا چھوڑا ہے۔میں اس جستجو اور تلاش میں سابقہ کتب کے
محکمہ آثار قدیمہ میں داخل ہو گیا مگر یہ دیکھ کر میری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ ان عظیم الشان
ہستیوں کے کپڑوں پر جو اُن کے اتباع کے پاس موجود تھے نہایت گندے اور گھناؤنے داغ تھے کی
۵۹
کسی کے جبہ پر چور لکھا تھا اور کسی کے بجبہ پر بیمار اور کسی کے بجبہ پر ظالم اور دوسروں کا مال
کھانے والا اور کسی کے جبہ پر فاسق و فاجر کسی کے جبر پر جھوٹا اور کسی کے جبہ پر غاصب ، یہاں
تک کہ بعض کے جنوں پر مشرک کے الفاظ تحریر تھے اور یہ سب اُن کے اتباع کے ہاتھوں میں تھے
غیروں کے دست بُرد کا اس میں دخل نہ تھا۔میں نے کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اتنے گندے
لباس ان عظیم الشان ہستیوں کے ہوں جن کے احسانات کے بارگراں کے نیچے دنیا دبی ہوئی
ہے۔میں نے اُن کے اس لباس کو دیکھ کر نفرت کا اظہار کیا اور میں نے کہا میرا دل گواہی دیتا ہے
کہ یہ اُن کے لباس نہیں ہو سکتے اسی حیرت اور استعجاب کے عالم میں قرآنی آثار قدیمہ کے ایک
کمرہ میں داخل ہو گیا اور وہاں جو میں نے اُن کا لباس دیکھا، اُس کی چمک اور خوبصورتی دیکھ کر
میری آنکھیں خیرہ رہ گئیں، چنانچہ میں نے انعام رکوع ۱۰ میں قرآنی آثار قدیمہ کا ایک کمرہ
دیکھا جس میں لکھا تھا۔وَ تِلكَ حُجَّتُنَا أَتَيْنَهَا إِبْراهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ- نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ
نَّشَاءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيْمٌ - وَوَهَبْنَالَةَ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ كُلًّا هَدَيْنَا وَنُوحًا
هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى وَهَارُونَ وَ
كَذَلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَ وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِينَ
وَإِسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ وَ مِنْ آبَائِهِمُ
وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُمْ وَهَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ذَلِكَ هُدَى
اللَّهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَوْاَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
أُولئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتب وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَإِنْ يَّكْفُرُبِهَا هَؤُلَاءِ فَقَدْ
وَكَّلْنَابِهَا قَوْماً لَّيْسُوابِهَا بِكْفِرِينَ أُولئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهُ
قُلْ لا أَسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِنْ هُوَإِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِینَ ۵۷ کہ یہ ہمارے دلائل اور
نشانات تھے جو ہم نے ابراہیم کو اُس کی قوم کے خلاف بخشے اور ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند
کر دیتے ہیں۔تیرا رب بڑی حکمت سے کام کرنے والا اور تمام باتوں کو بخوبی جاننے والا ہے۔ہم نے ابراہیم کو الحق اور یعقوب دیئے اور اُن کو ہدایت دی اسی طرح اس سے قبل نوح کو بھی ہم
نے ہدایت دی۔پھر ابراہیم کی ذریت میں سے داؤد، سلیمان ، ایوب، یوسف ، موسیٰ اور ہارون
ہوئے اور ہم اسی طرح نیک لوگوں کو جزاء دیا کرتے ہیں، اسی طرح زکریا ، بیٹی ، عیسی اور
الیاس یہ سارے نیک لوگ تھے اور اسمعیل ، الیسع ، یونس اور لوط" ان سب کو ہم نے دنیا پر عزت
۶۰
اور بزرگی بخشی اور اُن کے باپ دادوں میں سے اُن کی ذریت اور اُن کے بھائیوں میں سے بھی
ہم نے کئی لوگوں کو چنا اور انہیں سیدھا راستہ دکھایا۔یہ ہدایت ہے اللہ تعالیٰ کی جس کے ذریعہ وہ
اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔اگر یہ لوگ مشرک ہوتے یا خراب ہوتے
تو یقیناً یہ اپنے مقصد میں ناکام رہتے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب دی اور حکم بخشا اور
نبوت عطا فرمائی۔اگر ان لوگوں کے بعض منکر ہیں تو یقیناً ہم نے ایسے لوگ بھی بنا دیئے ہیں
جوان کی قدر و عظمت کو سمجھتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی۔پس اے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم ! جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے ہیں تو بیشک وہی کام کر۔کیونکہ انہوں نے کوئی کام
ہدایت کے خلاف نہیں کیا اور لوگوں سے کہدے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، یہ قرآن تو دنیا
کے لئے نصیحت اور ہدایت کا ذریعہ ہے۔اگر لوگ ان باتوں کو مان لیں گے تو اس میں اُن کا اپنا
فائدہ ہے اور اگر انکار کریں گے تو اس کا نقصان بھی انہیں ہی برداشت کرنا پڑیگا۔اب قرآن تو یہ کہتا ہے کہ یہ سب لوگ نیک اور راستباز تھے ، مگر جب میں نے غیر مذاہب
کی تعلیموں کو دیکھا تو مجھے ان میں نظر آیا کہ کوئی کہہ رہا ہے ابراہیم نے جھوٹ بولا میں نے ایک
نظر اس الزام پر ڈال کر جب قرآن کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ قرآن اس کی تردید کر رہا ہے،
اسی طرح پُرانے آثار میں اسحاق اور یعقوب کے متعلق عجیب عجیب قصے پائے جاتے ہیں ، اسحاق
کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ اُس نے جھوٹ بولا اور یعقوب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے
فریب سے نبوت حاصل کی ، مگر یہاں آ کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ اسحاق اور یعقوب میں کوئی
نقص نہ تھا۔اسی طرح نوح کے متعلق جب میں نے بائبل کے مطابق اس کے آثار کو دیکھا تو
وہاں مجھے یہ نظر آیا کہ نوح شراب پیا کرتا تھا ، داؤد کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ قاتل اور خونریز
تھا، مگر قرآنی آثار قدیمہ میں مجھے ان میں سے کوئی بات دکھائی نہ دی، بلکہ اس کے برعکس یہ لکھائی
ہوا پایا کہ یہ لوگ معصوم تھے انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔اسی طرح سلیمان کے متعلق کہا جاتا ہے
کہ انہوں نے کفر کیا ، ایوب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بے صبری دکھائی، یوسف کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چور تھا۔اسی طرح موسی کے متعلق کئی قسم کے اعتراض کئے جاتے ہیں اور
ہارون کے متعلق تو کھلے طور پر کہا جاتا ہے کہ اس نے بنی اسرائیل کے سامنے بچھڑا بنا کر رکھ دیا اور
انہیں کہا کہ یہی تمہارا خدا ہے یہی حال زکریا ، بیٹی ، عیسی ، الیاس ، اسمعیل ، الیغ ، یونس اور لوط
وغیرہ کا ہے اور کرشن ، رامچندر اور زرتشت کے اپنے قومی آثارِ قدیمہ بھی اُن کے متعلق ایسی ہی وی