تعارف تاریخی مقامات
سیر روحانی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
تعارف تاریخی مقامات
قلعہ گولکنڈہ (حیدرآباد۔دکن) حیدرآباد سے تقریبا کلو میٹر مغرب میں واقع یہ قلعہ
ہندوستان کے عظیم قلعوں میں ایک اہم مقام کا حامل
ہے۔قطب شاہی سلاطین کے دور میں سولہویں اور سترھویں صدی میں اس کی تعمیر عمل میں آئی۔صوبہ دار
قطب الملک نے خود مختار ہو کر اسے قطب شاہی سلطنت کا پائے تخت بنایا (۱۵۱۲۵۹۱۸ء) پھر نہایت
وسیع ڈہری، تہری فصیلیں اور بڑے بڑے بُرج تعمیر کئے۔محلات کی خوشنما پندرہ پندرہ گز بلند دیواروں
کے کھنڈر ابھی تک سلامت اور عظمت رفتہ کا تصور تازہ کرتے ہیں۔سب سے اوپر چوٹی پر وسیع شاہی
دیوان خانہ ابھی تک موجود ہے۔عظیم الشان عمارتوں، محلوں، بازاروں کے کھنڈروں میں وہ پختہ بڑا
تالاب ابھی تک موجود ہے جس میں شاہی غسل کے لئے کثرت سے عرق گلاب بھرا جاتا تھا۔بلند و بالا پہاڑی کے دونوں پہلوؤں پر واقع یہ قلعہ نیم صحرائی زمین کے ایک وسیع علاقے میں
پھیلا ہوا ہے۔بلند و بالا میناروں اور مساجد کے اس عظیم شہر کے کھنڈرات کے ارد گرد اب بھی ایک
ہنستا بستا شہر آباد ہے۔قطب شاہی عمارات گولکنڈہ حیدر آباد کی قطب شاہی عمارات میں سے دو اصل حالت میں
محفوظ ہیں۔چار مینار وسیع ، چکور، مسقف، شاندار محرا ہیں
ہر طرف گھلا ہوا، گوشوں پر چھوٹے مینار، چاروں طرف سیدھی سڑکیں ، فوجی جائزے تقریبات دیکھنے یا
عام اعلانات کرنے کے کام لائی جاتی رہی ہیں۔دوسری مشہور عمارت’ مکہ مسجد، بلند و بالا اتنی وسیع
کے اندر دو ہزار نمازی آسکتے ہیں۔کھلے صحن میں آصف جاہی عہد کے مقابر ہیں۔پانچویں سلطان محمد قلی نے حیدرآباد شہر سولہویں صدی عیسوی کے آخر میں تعمیر کروایا۔گولکنڈہ کی فتح
اور ابوالحسن کی گرفتاری ۱۶۸۷ء پر قطب شاہی کا خاتمہ ہوا اور ملک مغلیہ صوبہ ہو گیا۔
قلعہ آگرہ یہاں پہلے سکندر لودھی کا قلعہ موجود تھا جس کی تعمیر اینٹ پتھر سے ہوئی تھی۔اکبر نے
آگرے کو مستقل پائے تخت بنالیا تو ۱۵۶۳۵۹۷۲ء میں پرانا قلعہ مسمار کر کے
سنگِ سُرخ سے نیا قلعہ بنانے کا حکم دیا جو شہر کے مشرقی جانب دریائے جمنا کے کنارے نصف دائرے
کی شکل میں ایک نہایت مضبوط، خوبصورت اور عظیم الشان عمارت ہے۔اس کی فصیل بہت چوڑی اور بلند
رکھی گئی کیونکہ شاہی خاندان کی سکونت کے علاوہ دفاعی مقاصد بھی پیش نظر تھے۔قلعے کا دور تین ہزار گز
کے قریب ہے۔اندر اکبر نے حسب ضرورت بے شمار عمارتیں بنوالی تھیں۔فصیل میں ہیں بُرج، چار
دروازے اور دو کھڑکیاں تھیں۔شاہ جہاں کے عہد حکومت میں قلعے کی اندرونی عمارتوں میں بہت
رد و بدل ہوا اور پرانی عمارتوں کی جگہ نئی عمارتیں نہایت خوش وضع ، خوبصورت اور زیادہ تر سنگِ مرمر
سے بنوائی گئیں۔اب صرف دو دروازے کھلے ہیں، باقی کھڑکیاں اور دروازے بند کر دیئے گئے۔دیوان عام اور دیوانِ خاص بھی شاہ جہاں ہی کے عہد میں بنے۔عالمگیر نے پہلی فصیل کے باہر دس گز
کا فاصلہ چھوڑ کر ایک اور فصیل بنوادی جو اندرونی فصیل سے بلندی میں کم ہے۔چونکہ مغلوں کے
زیادہ تر محفوظ خزانے اسی قلعے میں تھے ، غالباً اسی کی حفاظت کے لیے نئی فصیل ضروری سمجھی گئی۔بند ہونے والے دروازوں میں سے ایک ہتھیا پول“ نام دروازہ بھی تھا۔اس کی جگہ پتھر کے دو ہاتھی
آمنے سامنے کھڑے کر کے ان کی سونڈوں سے محراب کی شکل بنائی گئی تھی۔کھلے دروازوں میں سے
ایک کا نام دہلی دروازہ ہے جس کا رُخ دہلی کی طرف ہے۔دوسرے کا نام امرسنگھ کا دروازہ ہے یہ نام
غالبا اس لیے مشہور ہو گیا کہ اس کے سامنے امرسنگھ راٹھور کا کو محلہ تھا۔لوگ پہلے دہلی دروازے سے اندر
جاتے تھے ، اب امرسنگھ کے دروازے سے جاتے ہیں۔"
اندر کی خاص عمارتیں یہ ہیں: دیوان عام ، دیوانِ خاص ، شیش محل ، خاص محل، حمام، موتی مسجد،
نگینه مسجد ، جهانگیری محل، کتب خانه محل جودھا بائی ہشمن برج جس میں شاہ جہاں کا دور نظر بندی گزرا،
مچھلی بھون اور تہہ خانے میں پتھر کے دو نہایت خوب صورت تخت بھی ہیں۔شاہ جہاں معزولی (۱۶۵۸ء)
کے بعد سے وفات (۱۶۶۶ء) تک اسی قلعے میں رہا۔تاج محل (آگرہ) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں دریائے جمنا کے کنارے
یہ مقبرہ دنیا کی حسین ترین عمارت سمجھا جاتا ہے اور ہندوستانی مسلمانوں
کے متاثر عمارتی طرز کا پُر تکلف طور پر آراستہ اور عظیم ترین نمونہ ہے۔مغل بادشاہ شاہجہان نے اپنی محبوب
ملکہ ممتاز محل (۱۶۲۹ء) کے لیے ۱۶۳۰ء میں اس کی تعمیر کا حکم صادر کیا۔اور یہ کام جن معماروں اور
مزدوروں نے غالباً ۱۶۴۸ء میں ختم کیا، ان کی تعداد بیس ہزار تھی۔موت کے بعد خود شاہجہان کو بھی اسی
مقبرے میں دفن کیا گیا۔تاج محل چاردیواری کے اندر ایک باغ میں ہے جو فواروں اور سنگِ مرمر کی
روشوں سے مزین ہے۔عمارت کا عکس ایک مستطیل حوض میں پڑتا ہے اور اس کے تین طرف گھنے سرو
کھڑے ہیں۔عمارت ۳۱۳ مربع فٹ رقبے کے چبوترے پر قائم ہے جس کے ہر کونے پر ایک مینار ہے۔اس مربع عمارت کے کونے کٹے ہوئے ہیں اور ہر طرف ایک بلند دروازہ ہے۔سفید سنگ مرمر کی
دیواروں کی بیرونی سطح میں قیمتی پتھر جڑے ہیں جن سے قرآنی کتے ، بیل بوٹے اور عربی طرز کے نقوش
بنائے گئے ہیں اور اندرونی حسن کو عمیق یمانی ، پیشب اور رنگدار سنگِ مرمر کے استعمال سے دوبالا کیا گیا
ہے۔گنبدی چھت اندر سے ۸۰ فٹ بلند اور ۵۰ فٹ قطر میں ہے۔باہر سے یہ گنبد پیازی شکل کا ہے
جس پر ایک کلس، اور کس کے اوپر ایک ہلال ہے۔حجرہ مدفن جس میں دو تعویز ہیں عمارت کے مرکز میں
ہشت پہلو کمرہ ہے۔ملکہ اور بادشاہ فرش کے نیچے تہہ خانے میں مدفون ہیں۔اس مجرے میں ہلکی ہلکی
روشنی پڑتی ہے جو سنگِ مرمر کی نہایت نازک دُہری جالیوں سے چھن کر آتی ہے۔تاج محل کا نقشہ بنانے
والے مہندسوں کے متعلق مختلف دعوے ہیں۔یورپین لوگ اسے کسی اطالوی انجینیئر کا کارنامہ سمجھتے
ہیں۔بعض اور لوگوں کے نزدیک یہ ایک لاہوری مہندس کا کام ہے۔استاد عیسی شیرازی کا نام بھی اس
ضمن میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔فتح پور سیکری
اتر پردیش (بھارت) کے شہر آگرہ سے ۲۲ میل کے فاصلے پر سیکری“ کے نام کا ایک گاؤں آباد
ہے۔یہاں بابر نے ۱۵۲۷ء میں ایک فیصلہ کن معرکے کے بعد رانا سانگا کوشکست دیکر مغلیہ حکومت کی
بنیاد مستحکم کی تھی۔اسے اکبر نے سیکری کے تاریخی قصبے کے قریب ایک پہاڑی پر آباد کیا تھا جہاں اُس زمانہ
میں سلسلہ چشتیہ کے ایک بزرگ شیخ سلیم فروکش تھے۔۱۵۶۹ء میں ان کی دعا سے اکبر کی راجپوت
مہارانی جودھا بائی المعروف مریم الزمانی کے بطن سے جہانگیر ان ہی کی خانقاہ میں پیدا ہوا۔شیخ موصوف
کے نام پر اس کا نام سلیم رکھا گیا۔اکبر نے شیخ کی خانقاہ سے متصل ایک عالی شان مسجد بنوائی اور عہد کیا کہ
وہ اس جگہ ایک شہر آباد کرے گا۔چنانچہ آئندہ سال اُس نے ضروری احکام صادر کر دیئے۔شہر کا کل رقبہ
پونے دو مربع میل اور فصیل کا کل طول پونے چار میل تھا یہ فصیل اب تک موجود ہے ۱۵۷۴ء میں جب
اکبر گجرات کے باغیوں کی سازش فرو کر کے واپس لوٹا تو شہر کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی جس کا نام اُس نے
فتح پور رکھا اور اسے اپنا دارالسلطنت قرار دیا۔۱۵۸۶ء میں اُس نے یہاں کی سکونت ترک کر دی جس
کی وجہ غالبا یہ تھی کہ یہاں پانی کھاری تھا۔اس سے شہر کی رونق جاتی رہی اور اکبر کی وفات کے بعد تو
یہ شہر اُجڑ گیا۔بہر کیف اس کی بہت سی عمارات آج بھی بہت اچھی حالت میں محفوظ ہیں جن میں سے
چند ایک کا تعارف درج ذیل ہے۔مقبره شیخ سلیم چشتی (۵۸۸۳ تا ۵۹۷۹ شیخ بہاء الدین کے فرزند، سلسلہ نسب شیخ
فرید الدین گنج شکر سے ملتا ہے۔آپ نے
بمطابق ۱۴۷۸/ ۶ تا ۱۵۷۱ء) زہد و تقویٰ اور رُشد و ہدایت کی زندگی اختیار
کی۔سیکری میں ایک ٹیلے پر قیام گاہ تھی،
متعدد مرتبہ سفر حج اختیار کیا۔ہر بار حج کے بعد خاصی مدت حرمین میں گزارتے۔آخری
حج ۹۱۷ھ / ۱۵۶۳ء میں کیا۔اکبر بادشاہ کی اولاد نرینہ زندہ نہیں رہتی تھی۔اُس نے شیخ سے دعا کرائی اور
جب بیگم حاملہ ہوئیں تو شیخ کے قرب وجوار میں ایک محل بنوا کر انہیں باقی مدت کے لیے وہیں بھیج دیا۔شہزادہ پیدا ہوا تو اکبر نے حصولِ برکت کے لیے اُس کا نام سلطان سلیم رکھا۔دوسرے سال شہزادہ مراد
بھی وہیں پیدا ہوا۔اکبر نے وہاں فتح پور کے نام سے ایک شہر آباد کر دیا۔ایک عظیم الشان شاہی محل اور
ایک بہت بڑی خوبصورت مسجد بھی تعمیر کرائی۔یہ شہر ایک عرصے تک اکبر کا دارالحکومت رہا۔فتح پور سیکری
کی شاہی مسجد میں سلیم چشتی کا مقبرہ ہے جو سنگِ مرمر سے تعمیر ہوا ہے اور مرضع کاری کا نہایت نادر اور
خوبصورت نمونہ ہے۔جامع مسجد
اسے بہترین مغل عمارات میں شمار کیا جاسکتا ہے۔اس کے وسطی صحن میں شیخ سلیم چشتی
کا خوبصورت مقبرہ ہے اس کے ساتھ نواب اسلام خان کا مقبرہ ہے جو آپ کے
پوتے تھے اور ایک اور قابلِ ذکر عمارت عبادت خانے کی ہے جہاں عہد اکبری میں مختلف مذاہب کے
علماء جمع ہو کر بحث و مباحثہ کرتے تھے۔بلند دروازہ فتح پورسیکٹری کی جامع مسجد کا جنوبی دروازه ( بلند دروازہ) فتح دکن کی یادگار کے طور پر
۱۶۰۹ء میں بنایا گیا تھا ایسا شاندار دروازہ برصغیر پاک و ہند تو کیا دُنیا بھر کی کسی مسجد
میں نظر نہیں آتا۔پنج محل طرز تعمیر کے اعتبار سے ایک انوکھی عمارت ہے۔اس کی پانچ منزلیں ہیں اور ہر منزل اپنی
زیریں منزل سے چھوٹی ہوتی چلی گئی ہے اس میں دیوانِ خاص کے ایوان کا
وسطی ستون اور غلام گردش خاص طور پر فنی لحاظ سے قابلِ دید ہیں۔ترکش سلطانہ کا محل اپنی کندہ کاری کے لحاظ سے قابلِ توجہ ہے۔عمارت کے اندر چارفٹ
بلند گوٹ بندی کی ہوئی ہے۔اور ان پر جنگل اور باغ کے مناظر
نہایت خوبصورتی سے کندہ کئے گئے ہیں۔مہارانی جودھا بائی کے محل (مریم محل ) اس میں مینا کاری کے بڑے خوبصورت نمونے
ملتے ہیں۔بیربل کا محل ایک دو منزلہ عمارت جس میں کندہ کاری سے کئی مناظر کی عکاسی کی گئی ہے ان میں
جزئیات پر بڑاز وردیا گیا ہے۔جامع مسجد (دہلی)
من
(دہلی) یہ مسجد دہلی شہر کے وسط میں واقع ہے اس کا شمار دنیا کی عظیم ترین مساجد
میں ہوتا ہے۔مغل شہنشاہ شاہجہان نے اسے دس لاکھ روپے کے خرچ سے
۱۴ سال (۱۶۴۴ء۔۱۶۵۸ء) کے عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔یہ سنگِ مرمر اور سنگ سُرخ کی بنی
ہوئی ہے۔اس کا طول ۲۰۰ فٹ اور عرض ۲۰ فٹ ہے۔مسجد کا صحن بھی بڑا وسیع وعریض ہے اور اس میں
بیک وقت کئی ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔صحن میں ایک سنگِ سُرخ اور سنگِ مرمر کا صاف شفاف پانی
کا حوض ہے جس کے ایک طرف سنگ مرمر کی خوبصورت کرسی ہے۔اس کے میناروں کی بلندی ۳۰ افٹ
ہے۔چھت تک پہنچنے کے لیے ۳۷۹ سیڑھیاں ہیں۔مسجد کے تینوں دروازوں کے سامنے تین بڑی
سڑکیں ہیں۔اسے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح دیکھنے کی غرض سے آتے ہیں۔۱۸۵۷ء تا ۱۸۶۲ء
یہ مسجد بند رہی۔بالآخر انگریزوں نے اسے۱۸۶۲ء میں مسلمانوں کے حوالے کر دیا۔قلعہ تغلق آباد (دہلی ) کناٹ پیلس سے ۵ کلومیٹر اور قطب مینارسے کلومیٹر اور جماعت احمدیہ
کی بیت الذکر اور مشن ہاؤس سے ۳ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع دہلی کی
کا تیسرا شہر تغلق آباد دغیاث الدین نے ۱۳۲۱ء اور ۱۳۲۵ء کے درمیان آباد کیا تھا۔اور اسی کے خاندان
کے نام سے موسوم کیا گیا۔تغلق آباد کے قلعہ کو ۰ ۱ سے ۱۵ میٹر تک اونچی فصیلوں نے گھیرا ہوا ہے جن
میں ۱۳ دروازے ہیں 47 میٹر چوڑی دیوار نہایت عمدگی سے تعمیر شدہ اور بے حد مضبوط اور محفوظ ہے
یہ قلعہ پندرہ سال کے اندر اندر ہی پانی کی شدید قلت کی وجہ سے متروک کر دیا گیا۔اُنیسویں صدی کے شروع میں یہاں
گجر آبسے۔بادشاہ نے اسے را جا بلب گڑھ کی عملداری میں کو
دے دیا۔۱۸۵۷ء میں را جانے پھانسی پائی اور تخلیق آباد انگریزی حکومت کی ملکیت ہو گیا۔
تغلق آباد آج اپنی تمام تر بربادیوں کے باوجود دہلی کا سب سے عظیم ترین اور پُر ہیبت قلعہ گردانا
جاتا ہے اس کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی فصیلوں اور دو منزلہ بُر جوں اور عظیم الشان میناروں کے
درمیان عظیم محلات اور شاندار مسجد میں اور بڑے بڑے عظیم ہال واقع تھے۔غیاث الدین تغلق ( وفات ۱۳۵۲ء) علاؤ الدین خلجی کے بھائی کے ہاں پیادوں میں
ملازم ہؤا۔قابلیت اور حسن خدمات کی بناء پر بڑا
امیر بن گیا۔تاتاریوں کے خلاف اُنتیس جنگیں کیں اور سب میں کامیاب ہوا۔اسی وجہ سے غازی ملک“
کا خطاب پایا۔خسرو خان کے قتل کے بعد غیاث الدین کے لقب سے بادشاہی سنبھال لی۔دکن اور بنگال
میں امن قائم کیا اور فتوحات کیں۔بنگال سے واپسی پر ولی عہد نے دہلی کے باہر بادشاہ کے استقبال کے
لئے لکڑی کا ایک خوبصورت سائبان بنوایا وہاں رات گزاری۔صبح کو جلوس کے ساتھ شہر میں داخلے کی
تیاریاں ہورہی تھیں کہ اچانک سائبان گرا اور غیاث الدین اس میں دب کر مر گیا۔میانہ رو، با تد بیر اور
علم پرور بادشاہ تھا۔مقبرہ غیاث الدین تغلق (دہلی ) آج تخلق آباد کو بدروحوں کا شہر قرار دیا جاتا ہے اور
یہاں خانہ بدوش ڈیرہ لگائے رہتے ہیں۔سیاح
بڑی کثرت سے غیاث الدین کے نہایت عمدہ اور خوبصورت طور پر تعمیر شدہ یادگاری مقبرہ کی زیارت
کرنے آتے ہیں۔یہ مقبرہ تعلق آباد سے جانب جنوب اس کے بیٹے محمد تغلق نے بنوایا تھا۔مقبرے کے بُرج کی
چار دیواری اندر باہر سے سنگِ سُرخ کی نہایت خوبصورت اور مضبوط ہے۔اس کے اندر تین قبریں
ہیں۔ایک غیاث الدین کی ، دوسری اس کی بیوی مخدومہ جہاں کی اور تیسری محمد تغلق کی۔محمد تغلق
کا انتقال تو سندھ میں ہوا انگر فیروز تغلق نے اس کی میت دہلی لے جا کر دفن کی۔یہ مقبرہ قلعہ کے
بیرونی دروازہ کے ساتھ ہی ایک مصنوعی جھیل کے درمیان
تعمیر شدہ ہے۔اس کو قلعہ کے ساتھ ایک کی
سُرنگ کے ذریعہ ملایا گیا ہے۔مقبرہ شمس الدین التمش (دہلی ) یہ ایک ٹرک امیر کا چہیتا فرزند تھا۔بھائیوں نے حسد
سے اسے غلام بنا کر بیچ ڈالا۔نہایت عمدہ تربیت پائی۔بعد میں قطب الدین ایبک نے خرید لیا۔ہونہار دیکھ کر بیٹی سے شادی کر دی اور بدایون کا حاکم بنا دیا۔بدایون اُس زمانہ میں اسلامی سلطنت کا نہایت اہم مرکز تھا۔ایک کی وفات پر اس کا بیٹا آرام شاہ
تخت نشین ہوا مگر وہ ملک کا انتظام نہ سنبھال سکا۔امراء نے ۱۲۱۱ء میں شمس الدین التمش کو بلا کر بادشاہ بنا
دیا۔ناصر الدین قباچہ اور تاج الدین یلدوز کے مخالفانہ ہنگاموں نے اتمش کے لئے پریشانی پیدا کی پھر
جلال الدین خوارزم شاہ بھی ہندوستان آ گیا۔التمش نے بڑے تدبر سے خوارزم شاہ کو روکا اس کے بعد
قباچہ اور بلدوز دونوں کو شکست دیکر بنگال پر دہلی کا اقتدار قائم کیا۔وسط ہند میں فتوحات کیں ۱۲۲۹ء میں
خلیفہ بغداد سے خلعتِ سلطانی حاصل کی۔بڑا بیدار مغز، با تدبیر، عادل اور حق شناس حکمران تھا ان ہزاروں
مسلمانوں کو فراخ دلی سے پناہ دی جو تاتاریوں کی یورش میں بے خانماں ہو کر ہندوستان آئے تھے۔سلطان شمس الدین التمش (۱۲۳۶/۵۶۳۳ء) کا مقبرہ (جس نے مسجد قوت الاسلام اور
قطب مینار بنوایا ) مسجد قوت الاسلام کے قریب ہے۔باہر سنگِ خارا، اندرسنگِ سُرخ اور کہیں کہیں
سنگ مرمر لگا ہوا ہے۔دیواروں پر خط کوفی میں آیات قرآنی کندہ ہیں اس پر گنبد بھی تھا جودیکھ بھال نہ ہو
سکنے کے باعث مسمار ہو گیا۔خواجہ نظام الدین اولیاء (دہلی) ۶۳۲ھ۔۱۸اریج الآخر ۷۲۵ھ (۱۹ اکتوبر ۱۲۳۷ء۔۲ مارچ ۱۳۲۴ء) ممتاز صوفی بزرگ اسم مبارک سید محمد بن
سید احمد بن سید دانیال ، غرف نظام الدین، لقب نظام الاولیاء، محبوب الہی تھا۔سلسلۂ نسب حضرت
امام حسین تک پہنچتا ہے ان کے داد اعلی بخاری اور نا نا خواجہ عرب بخارا سے ہجرت کر کے بدایوں میں مقیم
ہوئے۔والد کا انتقال ان کے پچپن ہی میں ہو گیا والدہ نے تربیت کی۔پھر ا جو دھن (پاکپٹن ) جا کر
شیخ فرید الدین گنج شکر کے مرید ہوئے۔دہلی آکر محلہ غیاث پور میں مستقل سکونت اختیار کی۔اللہ تعالیٰ
نے انہیں کمال جذب و فیض عطا فرمایا تھا۔آپ کے خلفاء نے اطراف ہند میں جا بجا فیوض روحانی وعلمی
کے مرکز قائم کر دیئے۔حضرت امیر خسرو اُن کے خلیفہ اجل تھے۔فوائد الفواد فصل الفؤاد، راحتُ المُحِبين
اور سیر الاولیاء اُن کی اہم تصانیف ہیں۔بچپن میں مسجد محلہ سوتہ ( بدایون) میں بیٹھ کر مطالعہ فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ اس مسجد میں ایک طاقچہ بطور آپ کی یاد گار محفوظ ہے، مزار مبارک بستی نظام الدین اولیاء میں ہے۔پرانا قلعہ (دہلی) پرانا قلعہ نئی دہلی کی حدود میں ایک پتھریلی پہاڑی پر واقع ہے اور وسطی دور
کے عسکری فن تعمیر کا عمدہ نمونہ ہے۔ہمایوں نے اسے تعمیر کرایا تھا اور
پھر شیر شاہ سوری نے اس میں کچھ ترامیم کرائیں۔یہ ایک مضبوط لیکن سادہ تعمیر ہے اور اس کا ہر ایک حصہ
اپنی ذات میں ایک مضبوط حصار ہے۔بعد میں تعمیر ہونے والے خوبصورت محلات پر مشتمل مغلیہ قلعوں
سے یہ بہت مختلف ہے کیونکہ اس میں کوئی محل اور تفریحی اور انتظامی تعمیرات پر مشتمل بلڈنگ نہیں بنائی گئی
جیسا کہ بعد میں تعمیر ہونے والے قلعوں میں بنائی جاتی تھیں۔اس برباد شدہ قلعے کی تعمیر کا اصل مقصد
سجاوٹ اور خوبصورتی سے زیادہ اس کی عسکری افادیت تھا۔ہمایوں نے اسے ” قلعہ دین پناہ کا نام دیا
تھا۔اس کی فصیل اور دروازے فن تعمیر کا مثالی نمونہ ہیں۔اس کے اندر شیر منڈل اور شیر شاہی مسجد دو
قدیم عمارتیں ہیں۔۱۵۵۵ء میں ہندوستان دوبارہ فتح کرنے کے بعد ہمایوں نے اسے اپنا کتب خانہ بنایا
اور رصد گاہ قائم کی۔اسی شیر منڈل کی چھت سے اترتے وقت شیر شاہی مسجد سے مغرب کی اذان سنی تو
تعظیماً بیٹھ گیا۔اذان کے بعد اُٹھا تو عصا پھسلا اور وہ سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوا اور چند یوم بعد
انتقال کر گیا۔۱۹۴۷ء کے بعد فسادات میں یہاں مسلمانوں کا حفاظتی کیمپ بنا تھا اب قلعے کے اندر وسیع
میدان میں کئی عمارتیں بن گئی ہیں۔لال قلعہ (دہلی ) یہ بے مثال شاہی محل جسے شاہ جہاں نے بنوایا، بظاہر قلعہ نما ہے۔لال قلعہ اس
لئے مشہور ہوا کہ اس کی بیرونی دیواریں سر تا پا اعلی درجے کے سنگ سُرخ کی ہیں۔نشیمن شاہی ہونے کے باعث اسے قلعہ مبارک بھی کہتے ہیں اور قلعہ شاہ جہاں بھی۔بیرونی دیوار یا
فصیل کا پورا دور ڈیڑھ میل سے کم نہ ہوگا۔تین طرف خندق ہے جو پچہتر فٹ عریض اور تمیں فٹ عمیق
ہے۔شاہی زمانے میں اس کے اندر پانی بھرا رہتا تھا۔انگریزوں کا دور شروع ہوا تو خندق بالکل خشک
ہوگئی۔اس میں بڑے دروازے دو ہیں۔ایک لاہوری دروازہ جو مغربی فصیل کے وسط میں ہے اور اس کا
رُخ چاندنی چوک کی جانب ہے۔دوسرا دہلی دروازہ جو جنوبی دیوار میں پرانی دہلی کے رُخ ہے۔قلعے کی
مشرقی دیوار عین جمنا کے کنارے ہے مگر یہاں دریا اور دیوار کے درمیان ریت کا ایسائیلہ ہے جس پر دریا
کا پانی چڑھتا ہی نہیں۔نیز سامنے ریتلا میدان ہے جہاں بادشاہ ہاتھیوں کی لڑائی دیکھا کرتے تھے۔۹ محرم ۱۰۴۹ھ /۲ مئی ۱۶۳۹ء کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں اس نادر روزگار عمارت کا سنگِ بنیاد
رکھا گیا اور تعمیر شروع ہوئی۔۲۴ ربیع الاول ۱۰۵۸ھ/ ۸۔اپریل ۱۹۴۸ء کو شاہ جہاں نے اس میں قدم
رکھا۔۴ استمبر ۱۸۷۵ء کو انگریزی فوج شہر میں داخل ہوئی اور غالباً اُسی روز بہادر شاہ ثانی لال قلعہ چھوڑ کر
مقبرہ ہمایوں میں چلا گیا۔۲۲ ستمبر کو اسے بطور اسیر قلعے میں لائے۔یہیں دیوانِ خاص میں اس پر مقدمہ
چلا اور سزائے موت سنائی گئی جسے جلا وطنی میں تبدیل کر دیا گیا۔گویا نشیب وفراز کے مختلف واقعات
کے باوصف لال قلعہ ۸۔اپریل ۱۹۴۸ء سے ۴ ستمبر ۱۸۵۷ء تک دوسو نو سال، چھ مہینے اور چھ دن
نشیمن شاہی رہا۔قلعے کی دلفریب اور دیدہ زیب عمارتوں میں دیوانِ خاص، مثمن بُرج، رنگ محل،
حمام ،موتی مسجد ہیں۔
۹
دیوانِ عام کا نظارہ کبھی انتہائی عظیم الشان ہوا کرتا تھا جبکہ اس کو سنہری پردوں اور بیش قیمت
قالینوں۔سے سجایا جاتا تھا۔اس دیوانِ عام میں تمام وزراء، راجے مہاراجے اور سفراء در بارشاہی
میں شہنشاہ کے سامنے انتہائی مرعوب انداز میں کھڑے ہوا کرتے تھے۔اس کے پیچھے عظیم الشان رنگ محلی
اور ممتاز محل جیسے محلات پر مشتمل زنان خانہ ہوا کرتا تھا ان میں سے رنگ محل کے عین وسط میں سنگِ مرمر
کے ایک بہت بڑے واحد ٹکڑے مشتمل بنا ہوا کنول کے پھول سے مشابہ ایک فوارہ ہے جو ایک عدیم المثال
خوبصورتی کا شاہکار ہے سفید سنگ مرمر کی بنی ہوئی بارہ دری جس کو دیوان خاص کہا جاتا تھا اب اپنی
عظمت
کا اکثر حصہ کھو چکی ہے اس کی چاندی کی بنی ہوئی چھت کے نیچے دنیا کا مشہور ترین تخت طاؤس
رکھا ہوتا تھا جس میں مغلیہ سلطنت کے قیمتی ہیرے جواہرات جڑے ہوئے تھے جن کی قیمت کا اندازہ
آجکل کے حساب سے سوا کروڑ پاؤنڈ سٹرلنگ سے بھی زیادہ لگایا جاتا ہے۔چھت کے نیچے یہ الفاظ کندہ
کئے گئے ہیں۔اگر فردوس بر روئے زمین است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است
نادرشاہ اور احمد شاہ ابدالی ، غلام قادر ، مرہٹوں اور آخر میں انگریزوں نے جی بھر کے ان
مغلیہ خزانوں کولوٹا اور بے شمار تعمیرات کو جو خوبصورتی اور عظمت کا شاہکار تھیں ہر طرح سے بر بادکیا۔تاہم سنگ مرمر کی بارہ دریاں ابھی تک ان تمام بربادیوں کے باوجود قائم ہیں۔یہ واحد قلعہ ہے جس میں
موجود بعض شاہی تعمیرات مغلیہ سلطنت کی کھوئی ہوئی شان وشوکت کی ایک حد تک جھلک دکھاتی ہیں۔لال قلعہ دہلی میں تعمیر ہونے والا آخری قلعہ تھا۔قطب مینار (دہلی) اسے قطب صاحب کی لاٹ بھی کہتے ہیں اور اس کا شمار دنیا کے عجائبات
میں ہوتا ہے دراصل یہ مسجد قوت الاسلام ( پرانی دہلی ) کا ایک مینار تھا جس
کے سات درجے تھے اب صرف پانچ درجے ہیں۔چھٹا درجہ اُتار کر نیچے رکھ دیا گیا ساتویں کا کوئی پتہ
نہیں۔پورا مینا ر سنگِ سُرخ کا بنا ہوا ہے ہر درجے میں قرآنی آیات بیلوں کی شکل میں کندہ کی گئی ہیں
اس کی خوبصورتی ، بلندی، داستان بیان میں نہیں سما سکتی۔پانچوں درجوں کی بلندی دوسو اڑتیں فٹ ہے اور چھٹا درجہ جو نیچے رکھا ہوا ہے۔اس کی بلندی
سترہ فٹ ہے مینار کا گھیر انیچے سے ڈیڑھ سوفٹ اور پانچویں درجے کے اوپر سے تھیں فٹ ہے۔قطب الدین ایبک نے اسے دہلی کی اسلامی فتح کی یادگار کے طور پر نیز دن میں پانچ وقت اذان
کی منادی کرنے کے لیے تعمیر کرایا تاہم وہ صرف ایک ہی منزل تعمیر کر اسکا تھا کہ اس کا انتقال ہو گیا بقیہ
منزلیں اس کے جانشین شمس الدین التمش (۶۲۶ ۱۲۲۸/۵ء) نے تعمیر کروائیں۔فیروز الدین تغلق کے
عہد میں آسمانی بجلی گرنے سے اسے نقصان پہنچا ۱۳۶۸/۵۷۷۰ء میں اس کی مرمت کرادی گئی۔سکندر لودھی کے عہد میں دوبارہ مرمت ہوئی (۹۰۹ ھ /۱۵۱۳ء)۔مغلوں کے آخری دور میں تیسری مرتبہ خستہ ہو گیا اس کی مرمتوں میں اس کی ہیئت کسی قدر
بدل گئی۔پہلے ہر درجہ کے اوپر کنگورے سے بنے ہوئے تھے بعد ازاں کٹہرے بنادیئے گئے۔مینار کی
تین سو اٹھہتر سیڑھیاں ہیں۔مقبرہ ہمایوں (دہلی) دہلی کی بید ایک نہایت عالی شان عمارت ہے جور میلوے سٹیشن سے تقریباً
پانچ میل کے فاصلے پر بستی نظام الدین کے قریب واقع ہے کہتے ہیں کہ
ہمایوں نے خود مقبرے کی جگہ تجویز کر دی تھی اس کی بیگم حمیدہ بانو عرف حاجی بیگم ( والدہ اکبر )
نے ۱۵۵۶ء میں اس
کی تعمیر شروع کرائی اور ۱۵۶۵ء میں مقبرہ تیار ہوا۔اصل مقبرہ ایک وسیع باغ کے اندر تھا جس کے ارد گرد بلند فصیل تھی اور اس میں دو دروازے تھے
ایک مغربی جانب دوسرا جنوبی جانب۔دونوں سنگِ سُرخ کے بنے ہوئے تھے ان میں سنگ مرمر کی پٹیاں
لگی ہوئی تھیں۔اصل مقبرہ دوہرے چبوترے پر ہے اور نہایت عمدہ سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے۔عین وسط
کے کمرے میں ہمایوں کی قبر ہے خود حمیدہ بانو بھی اسی میں دفن ہوئی پھر تیموری خاندان کے متعدد بادشاہ
اور شہزادے اس میں دفن ہوتے رہے مثلاً جہاندار شاہ ، فرخ سیر، عالمگیر ثانی، دارا شکوہ، یہ مقبرہ مغلوں
کے فن تعمیر کا پہلا نمونہ ہے اور اس میں بُرج پہلی مرتبہ بنائے گئے اس مقبرے کا آخری قابلِ ذکر واقعہ ہے
کہ بہادر شاہ ثانی لال قلعہ سے نکل کر اسی میں جا بیٹھا تھا اور یہیں سے اسے گرفتار کر کے قیدی کی حیثیت
میں لال قلعے لے گئے تھے یہیں سے شہزادے گرفتار ہوئے۔مقبرہ صفدر جنگ منصور (دہلی ) ابوالمنصور خاں صفدر جنگ ابن مرزا جعفر بیگ
ایرانی۔نواب شجاع الدولہ اسی کا بیٹا تھا ۳۹ ۱۷ء سے
آخر تک دربار دہلی کی تمام سرگرمیوں میں برابر شریک رہا۔سرہند میں عساکر دہلی کا مقابلہ احمد شاہ ابدالی
سے ہو ا۔صفدر جنگ اس میں شریک تھا۔ابدالی کی شکست صفدر جنگ اور معین الملک کی کوششوں کا نتیجہ تھی
پھر صفدر جنگ کو نواب وزیر کا عہدہ مل گیا۔غرض یہ بارہ تیرہ سال تک ملک میں بڑی قوت بنا رہا پھر اپنے
صوبے کی طرف متوجہ ہو ا جس کا انتظام نائیوں کے ہاتھ میں تھا۔پاپڑ گھاٹ (لکھنو سے تین میل پر پہنچا
تو اچانک وفات پائی تابوت پہلے امانا فیض آباد میں دفن کیا گیا پھر دہلی میں مقبرہ تیار ہو گیا تو وہاں
منتقل کیا گیا۔صفدر جنگ کا مقبرہ دہلی سے قطب صاحب کو جانے والی سڑک پر واقع ہے سنگِ سُرخ کا
یہ مقبرہ بڑا پُر شکوہ اور وسیع ہے جا بجا سنگ مرمر کی دھاریاں اور چوکے ہیں۔گنبد پورا سنگِ مرمر کا ہے
ارد گرد چار دیواری ہے۔چاروں طرف چار نفیس نہریں بنائی گئی ہیں۔باغ میں تین طرف خوبصورت
مکان بنے ہوئے ہیں جنوبی جانب کے مکان کا نام ”موتی محل مغربی جانب کے مکان
کا نام ” جنگلی محل“
اور شمالی جانب کے مکان کا نام ”بادشاہ پسند ہے مشرقی جانب دروازہ ہے جس کے اوپر خوبصورت
بارہ دری بنی ہوئی ہے۔جنتر منتر (دہلی) دہلی کے اجمیری دروازے سے قطب صاحب کی طرف جائیں تو تیسرے
میل پر عجیب و غریب اور مختلف وضع کی دیواریں سی بنی ہوئی ہیں جنہیں
جنتر منتر کہتے ہیں۔اس کو مہا راجہ آف جے پور سوائے جے سنگھ ثانی نے ۱۷۲۴ء میں محمد شاہ کے کہنے پر
بنوایا تھا۔دراصل یہ ایک رصد گاہ تھی جس کے ذریعہ سورج ، چاند اور ستاروں اور سیاروں کی محوری
اور خلائی گردشوں کا علم حاصل کیا جاتا تھا۔جے سنگھ نے ایسے ہی جنتر منتر، متھرا ، بنارس ، اوجین اور
جے پور میں بھی بنوائے تھے۔کہا جاتا ہے کہ تانبے کے آلات کی بجائے ان تعمیرات کے ذریعہ زیادہ صحیح
زائچے تیار کئے جاسکتے تھے۔راجا جے سنگھ کوعلم ہیئت ونجوم میں مہارت تامہ حاصل تھی۔مدت سے دیکھ
بھال نہ ہو سکنے کے باعث اب یہ عمارت کارآمد نہیں رہی۔قلعہ کوٹلہ فیروز شاہ (حوض خاص) شاہ جہاں آباد سے قطب صاحب جاتے ہوئے
آخری مقام سے تھوڑے فاصلے پر دہلی گیٹ کے
جنوب کی طرف ایک جگہ سری سٹی کے نام سے معروف ہے جو آجکل حوض خاص کہلاتا ہے جسے
علاؤالدین خلجی نے ۱۲۹۵ء میں بنوایا تھا فیروز شاہ تغلق (۸۸-۱۳۸۱ء) نے اسے پانچویں شہر کے طور پر
آباد کیا اور اپنے نام کی مناسبت سے اس کا نام تبدیل کر کے فیروز آباد رکھ دیا۔یہاں قلعہ فیروز شاہ کوٹلہ
بھی تعمیر کیا گیا۔مزید کشش پیدا کرنے کے لیے تیسری صدی ق م کے دور کا ایک ۱۳ میٹر اونچا بھر بھرے
پتھر کاستون بھی انبالہ سے جمنا کے راستے یہاں لا کر نصب کر دیا گیا۔فیروز شاہ نے یہاں ایک شاہی حوض
نہایت عظیم الشان قسم کا بنوایا تھا۔فیروز شاہ تغلق غیاث الدین کی وفات (۱۳۸۸) پر مندنشین ہوا۔جنگجو نہ تھا مگرکوٹ ( کانگڑہ)
کیا۔سندھ خود مختار ہو چلا تھا اسے سلطنت میں شامل کیا۔بنگال پر حملہ کیا
۱۲
مگر اسے فتح کئے بغیر واپس چلا گیا۔رعایا کی بہتری اور خوشحالی ہی کے کاموں میں مصروف رہا۔جو
ضابطے شریعت کے خلاف تھے موقوف کر دیئے۔کھیتی باڑی کو ترقی دی۔بنجر زمینوں کے لئے پانی کا
انتظام کیا۔بے شمار گاؤں آباد کئے بہت سے اور شہر بسائے مثلاً حصار فیروزه (جواب صرف حصار
کہلاتا ہے ) ” جون پور جو جو نا خاں کے نام پر بسایا گیا۔فیروز شاہ تغلق کی آباد کردہ دہلی فیروز آباد
کا پھیلا و لمبائی میں چھ میل اور چوڑائی میں دو میل ہے۔نہریں ، ٹپل اور تالاب جا بجا بنوائے۔مقبرہ فیروز شاہ تغلق حوش خاص کے کنارے فیروز شاہ کا مقبرہ ایک بہت بڑے مدرسہ کے
وسط میں موجود ہے جو اسی نے قائم کیا تھا۔رضیہ سلطانہ کا مقبرہ بھی یہیں
موجود ہے۔تیمور لنگ نے محمد شاہ کو ۱۳۹۸ء میں یہیں شکست دی تھی اور دہلی پر قبضہ کر لیا تھا۔تیمور نے
اس کی خوبصورتی اور فن تعمیر کی بنا پر اس کی بے حد تعریف کی اور اس کے نمونہ پر اپنے وطن سمر قند میں ایک
عظیم الشان
مسجد تعمیر کرائی۔