غزل از موٴلف
سناتن دھرم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غزل از مؤلف
اے آریہ سماج پھنسومت عذاب میں کیوں مبتلا ہو یارو خیال خراب میں
اے قوم آریہ ترے دل کو یہ کیا ہوا تو جاگتی ہے یاتری باتیں ہیں خواب میں
کیا وہ خدا جو ہے تری جان کا خدا نہیں ایماں کی بو نہیں ترے ایسے جواب میں
گر عاشقوں کی روح نہیں اس کے ہاتھ سے پھر غیر کے لئے ہیں وہ کیوں اضطراب میں
گر وہ الگ ہے ایسا کہ چھو بھی نہیں گیا پھر کس نے لکھ دیا ہے وہ دل کی کتاب میں
جس سوز میں ہیں اس کے لئے عاشقوں کے دل اتنا تو ہم نے سوز نہ دیکھا کباب میں
جام وصال دیتا ہے اس کو جو مر چکا کچھ بھی نہیں ہے فرق یہاں شیخ و شاب میں
ملتا ہے وہ اُسی کو جو وہ خاک میں ملا ظاہر کی قیل و قال بھلا کس حساب میں
ہوتا ہے وہ اُسی کا جو اُس کا ہی ہو گیا ہے اُس کی گود میں جو گرا اُس جناب میں
پھولوں کو جاکے دیکھو اسی سے وہ آب ہے چکے اسی کا نور مہ و آفتاب میں
خوبوں کے حسن میں بھی اُسی کا وہ نور ہے کیا چیز حسن ہے وہی چمکا حجاب میں
اس کی طرف ہے ہاتھ ہر اک تار زلف کا ہجراں سے اس کے رہتی ہے وہ پیچ و تاب میں
ہر چشم مست دیکھو اُسی کو دکھاتی ہے ہر دل اُسی کے عشق سے ہے التہاب میں
جن مورکھوں کو کاموں پر اس کے یقیں نہیں پانی کو ڈھونڈتے ہیں عبث وہ سراب میں
قدرت سے اس قدیر کے انکار کرتے ہیں بکتے ہیں جیسے غرق کوئی ہو شراب میں
دل میں نہیں کہ دیکھیں وہ اس پاک ذات کو ڈرتے ہیں قوم سے کہ نہ پکڑیں عتاب میں
ہم کو تو اے عزیز دکھا اپنا وہ جمال
کب تک وہ مونہہ رہے گا حجاب و نقاب میں
☆
اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ - خدا ہے نورزمین اور آسمان کا (آیت قرآن شریف ) ۔
النور : ٣٦