نیوگ کے جواب میں متبنیٰ کی روایت

سناتن دھرم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے کہ غیر سے ہمبستر ہو کر ایسی اولاد حاصل کرے کہ عند العقل نا جائز اولاد کہلاوے۔ اور
اگر سچائی کچھ چیز ہے تو پھر کیا وجہ کہ بچوں کو اُس بد قسمت دیوث کی اولاد سمجھی جائے جس
کے نطفہ سے وہ بچے نہیں ہیں بلکہ وہ تو اُن لوگوں کی اولاد ہیں جس کا وہ نطفہ ہیں۔ کاش اگر
ایسی عورت ایسی اولاد حاصل کرنے سے پہلے ہی مر جائے تو بہتر ہے۔ پنڈت رام بھجرت
صاحب کو اس قابل شرم نیوگ کے مسئلہ میں بہت ضد نہیں کرنی چاہئے بلکہ چونکہ یہ مسئلہ
انسانی حیا کے مخالف ہے اس لئے مناسب ہے کہ اس مسئلہ کو آریہ سماج کے مسائل میں سے
کاٹ دیا جائے ۔ اور عام اشتہار دیا جائے کہ دیانند نے بوجہ مجردانہ زندگی اور نہ محسوس
کرنے اُس غیرت کے کہ جو خانہ داری کی حالت میں ہر ایک شریف مرد کو اپنی بیوی کی
نسبت ہوتی ہے سخت غلطی کھائی ۔ اس لئے آریہ سماج اپنے اصولوں سے اس کو خارج کرتا
ہے اور اس پر بہت سے دستخط ہو جانے چاہئے تا پھر کسی معترض کو دم مارنے کی جگہ نہ رہے
ور نہ یاد رکھیں کہ نیوگ کا اصول ان کے مذہب کے لئے ایک روگ ہے اور ما روگ ہے اور میں نہیں قبول
کر سکتا کہ پاکدامن عورتیں نیوگ کے لئے تیار ہو جائیں گی بلکہ مجھے تو یہ اندیشہ ہے کہ اس
پر زور دینے سے کوئی عورت زہر کھا کر مر نہ جائے ۔ اے صاحبان اور تو ہوا جو ہوا اس بلا
کو تو اپنی قوم میں سے جلد دفع کرو اور خواہ نخواہ اُس کو وید کے ذمہ مت لگاؤ۔ یہ امیدمت
رکھو کہ آریہ ورت کے شریف مرد اور شریف عورتیں اس کو قبول کر لیں گے بلکہ مجھے معلوم
ہوتا ہے کہ ہندو مذہب میں متبنی کی رسم نیوگ کی وجہ سے ہی پیدا ہوئی ہے یعنی جب
شریف مردوں اور شریف عورتوں نے دیکھا کہ یہ ناپاک رسم ہے تو اس کی جگہ
آریہ ورت کی عورتوں کو اب تک اپنے خاوندوں سے ایسا سچا تعلق رہا ہے کہ وہ ان کے لئے ستی
ہوتی رہی ہیں لیکن ایسی عورت کہ خاوند سر پر موجود ہے اور وہ دوسروں سے ہم بستر ہوتی پھرتی ہے
کیونکر ایسی محبت خاوند سے رکھ سکتی ہے۔ منہ

متبنی پکڑنے کی رسم جاری کر دی۔ اور مردوں کی شرافت نے نہ چاہا کہ اس قابل شرم طریق
یعنی نیوگ پر اپنی عورتوں کا عملدرآمد کراویں۔ اس لئے انہوں نے اس بات کو پسند کر لیا کہ متبنی
کر لیں۔ اور اگر چہ تبنی کرنا بھی ایک بناوٹ ہے۔ مگر تا ہم اس بے حیائی اور نا پاک رسم سے تو
ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔ یہ تو ایسا نا پاک طریق ہے کہ اگر کسی چوہڑے یا چمار کو بھی کہا جائے کہ
اپنی عورتوں سے ایسا کر اوے تو وہ بھی مرنے مارنے کو طیار ہو جائے گا ۔ پس ہمیں آریہ
صاحبان پر کیوں افسوس نہ ہو کہ انہوں نے آنکھ بند کر کے دیانند کی باتیں قبول کر لیں ۔ آخر
سناتن دھرم والے بھی قوم کی رُو سے اُن کے بھائی تھے۔ کیا قدیم سے وہ وید نہیں پڑھتے تھے
پھر کیوں وہ اس بے حیائی کے طریق کو پسند نہیں کرتے ۔ افسوس تو یہ ہے کہ جب خیر خواہی کی
رو سے آریہ صاحبوں کو کہا جائے کہ آپ لوگ اس طریق کو چھوڑ دیں اور ایسے کام اپنی عورتوں
سے مت کر اویں تو وہ اُلٹے غصہ کرنے لگتے ہیں ۔ عجیب حالت آریہ سماج والوں کی ہے کہ ان
کو اس کام میں کچھ بھی شرم نہیں آتی ۔ گذشتہ دنوں میں میں نے چند آریوں کو اپنے مکان پر بلایا
تھا ان میں سے ایک آریہ کشن سنگھ نام تھا جو با وانا تک صاحب کی پیروی سے ناراض ہو کر اب ۳
آریہ بنا ہوا ہے اور ایسے شخص کو چھوڑ کر جو روحانیت اور پاکیزگی اپنے ا ت اور پاکیزگی اپنے اندر رکھتا تھا اور اپنے
کرتار کی محبت سے اس کا دل بھرا ہوا تھا۔ پنڈت دیانند کا ہر وقت جپ کرنا شروع کر دیا ہے
اس کے ساتھ لالہ شرم پت اور لالہ ملا وامل قادیان بھی تھے اور پنڈت سوم راج سکرٹری آریہ
سماج قادیان بھی ہمراہ تھے۔ اور چند سناتن دھرم کے ہندو تھے ۔ تب ہم نے ان لوگوں کو
بہت سمجھایا کہ ایسے کام اپنی عورتوں سے کرانے مناسب نہیں ۔ خاص کر اس گاؤں میں تب
اس وقت سب چپ رہے اور سب کو شرم دامن گیر ہوئی مگر پنڈت سوم راج بول اُٹھے کہ اس کام
میں کچھ مضائقہ نہیں تب سناتن دھرم والے جو موجود تھے اس بات کو سن کر کہ اس شخص نے ایک
بھری مجلس با
ں میں اپنی عورت کی نسبت ایسا نا پاک کام روا رکھا اور حیا سے کچھ کام نہ لیا سب نے

10 von 10 heute frei