تنقید اور نیوگ پر تنقیدی جائزہ
سناتن دھرم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں جو طلاق کا مخالف ہو کسی نہ کسی ضرورت سے بعض وقت طلاق دینی پڑتی ہے۔ غرض
جب آریہ صاحبوں کو ایسے قابل شرم کام سے منع کیا جاتا ہے تو کھسیانے بن کر یہی جواب
دیتے ہیں کہ مسلمانوں میں بھی تو طلاق کی رسم ہے۔ اے حضرات یہ رسم کس مذہب میں
نہیں ۔ جب مرد و عورت میں سخت مخالفت ہو گی تو بجز طلاق اور کیا چارہ ہوگا ۔ مناسب
ہے کہ آپ صاحبان ایسی باتیں نہ کریں اور نیوگ کو چھوڑ دیں۔ ان باتوں سے بھی کیا
فائدہ کہ نیوگ میں بڑے فائدے اور بڑے بھید ہیں۔ اے حضرات اگر زیادہ نہیں تو
طاعون کے دنوں تک ہی ایسی رسم سے دست بردار رہو ایسا نہ ہو کہ ایسے کاموں سے اور
بھی یہ بلا پھیلے ۔ افسوس کہ باوجود اس رسم نیوگ کے جس سے شرمندہ ہونا چاہئے تھا آریہ
صاحبوں میں بد زبانی بہت بڑھ گئی ہے بعض شریف آریہ صاحبان اس جلسہ قادیان کی
تقریب پر خود آ کر مجھے ملے ہیں اور خود انہوں نے اقرار کیا ہے کہ اس جلسہ میں بہت سی
گندہ زبانی سے کام لیا گیا ہے خاص کر ایک شخص کا اکثر آر یہ صاحبوں نے ذکر کیا کہ وہ
تیز اور گندہ زبان تھا۔
پس واضح ہو کہ مذہب اس بات کا نام نہیں کہ بغیر سوچے سمجھے اعتراض کر دینا اور
ٹھٹھے سے جلسہ کو رونق دینا اور بہروپیوں کی طرح ہنسی کرنا اس طرح پر کوئی مذہب قائم
نہیں ہو سکتا نیک انسانوں کے لئے بہتر طریق یہ ہے کہ کسی فرقہ کے شائع کردہ اصولوں
پر اعتراض کریں مگر کسی قوم کی آسمانی کتاب پر اُس وقت تک اعتراض نہ کریں جب تک
کہ اُن کو پوری واقفیت اور پورے دلائل سے علم نہ ہو ۔ مثلاً نیوگ کا مسئلہ ہے اس
میں کچھ شک نہیں کہ باوجود خاوند کے زندہ ہونے کے اس کی عورت کا دوسرے سے
ہم بستر ہونا نہ ایک دفعہ نہ دو دفعہ بلکہ بارہ تیرہ برس تک جب تک گیا لاہ بچے پیدا
ہو جائیں انسانی کانشنس اس بے حیائی کو قبول نہیں کرتا اور ہر ایک نیک فطرت اس ۵
طریق سے دور بھاگتی ہے ۔ اور درحقیقت اس سے زیادہ کوئی بے حیائی نہیں اور
کوئی حیا والا آدمی اس کو پسند نہیں کرے گا کہ اپنے جیتے جی اپنی عورت کی یہ حالتیں دیکھے مگر
ہماری جماعت کو جو تقویٰ کے لئے قائم کی گئی ہے۔ خوب یادر ہے کہ وہ یہ نہ سمجھ لیں کہ یہ وید
کی تعلیم ہے۔ میری رائے یہی ہے کہ یہ وید کی ہرگز کز تعلیم تعلیم نہیں نہیں : میں خوب جانتا ہوں کہ کبھی
ایک شرقی یا ایک آیت کے بین معنے ہو سکتے ہیں ۔ پس ایسے موقعہ پر ایک گندہ آدمی گندے
معنے کر لیتا ہے اور ایک پاک طبع آدمی پاک معنے کرتا ہے بعض آدمی اس قسم کے بھی ہوتے
ہیں کہ اپنے بعض نفسانی اغراض کے لئے قوم میں بدچلنی پھیلانی چاہتے ہیں۔ پس وہ بہانہ
ڈھونڈنے کے لئے کسی ایسی کتاب میں سے جو قوم اس کو آسمانی سمجھتی ہے کوئی شہرتی یا آیت
پیش کر دیتے ہیں اور اس طرح پر نادانوں کو ہلاک کر دیتے ہیں۔ پس ہماری جماعت کو
چاہئے کہ اس قسم کے طریقوں سے دست کش رہیں کہ یہ طریقے احتیاط اور پر ہیز گاری کے
برخلاف ہیں۔ ایسی مشترک باتیں جو کم و بیش تمام قوموں میں پائی جاتی ہیں اُن کو اعتراض
کے طور پر پیش کرنا سراسر جہالت یا تعصب ہے جس کو آریہ صاحبان دکھلا رہے ہیں۔ مثلاً
بیویاں کرنا یا ضرورت کے وقت طلاق دینا یا اور ایسے امور جن کا اشتراک سب قوموں میں
پایا جاتا ہے ان کو بطور اعتراض پیش کرنا کسی شریف آدمی کا کام نہیں کہ یہ باتیں ہر ایک قوم
میں پائی جاتی ہیں۔ در حقیقت اعتراض کے لائق دو باتیں ہیں۔ اول یہ کہ ارواح اور
اجسام یعنی جیو اور پر مانو خدا سے نکلے ہوئے نہیں یعنی خدا کی مخلوق نہیں بلکہ خدا کی طرح
اپنے وجود کے آپ خدا ہیں اور انادی ہیں۔ دوسری یہ قابل شرم طریق جس کا نام نیوگ
ہے۔ سو یہ اعتراض وید پر نہیں بلکہ پنڈت دیانند پر ہے جس نے ایسا مذہب شائع کیا۔
ہماری جماعت خبر دار رہے کہ خواہ نخواہ احتیاط سے بڑھ کر کوئی بات منہ سے نہ نکالے۔ یہ
درست ہے کہ آریہ سماجیوں میں تیز زبان بہت لوگ ہیں جو اعتراض کرتے وقت یہ نہیں
دیکھتے کہ کہاں تک ہمیں اس اعتراض کے بارے تحقیق ہے بلکہ جو کچھ منہ میں