خاتمہ: مذہب تین طور سے پرکھا کاتا ہے
سناتن دھرم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اسلام پر ہمارا فلاں اعتراض ہے۔ سو اگر چہ میں ایسی مجلسوں میں حاضر نہیں ہو سکتا تھا تا ہم
میں اُن کے شبہات کا نرمی اور روشن تقریر سے جواب دے کر ان کی تسلی کر دیتا مگر اب وہ
جیسے قادیان میں آئے تھے ویسے ہی واپس گئے اور شوخیوں اور بد زبانیوں کا انبار سر پر لے
گئے ۔ مگر پھر بھی میں نے کتاب نسیم دعوت چند روز میں تالیف کر کے اُن کی دعوت کر دی اگر
ان میں سے ایک بھی سمجھ جائے تو مجھے اجر ملے گا۔
خاتمه
میں رسالہ نسیم دعوت میں بیان کر چکا ہوں کہ ہر ایک مذہب تین طور سے پرکھا
جاتا ہے۔ اوّل یہ کہ اُس نے خدا کے بارے میں کیا لکھا ہے۔ سو افسوس ہے کہ آریہ
سماج کے اصول پر میشر کو تمام موجود چیزوں کا سرچشمہ نہیں ٹھہراتے بلکہ ہر ایک چیز کو
پر میشر کی طرح قدیم اور انادی اور خود بخود مانتے ہیں اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ نہ تو ان
چیزوں کو پرمیشر نے پیدا کیا اور نہ ان کی قوتوں کو ۔ پس ظاہر ہے کہ آریہ سماج کا
پر میشر در حقیقت پر میشر نہیں ورنہ چاہئے تھا کہ سب چیزوں کا ابتدا اُسی سے ہوتا ۔ یہ
کیا ہوا کہ وہ پر میشر تو کہلاوے اور دوسری چیزیں خود بخود ہوں ۔ جو چیز اُس کی پیدائش
نہیں وہ کیسے اُس کی ہوگئی ۔ اس نا جائز قبضہ کی کوئی آر یہ صاحب وجہ تو بتلا دے؟ جن
چیزوں کو پر میشر نے پیدا ہی نہیں کیا اُن پر حکومت کرنا محض ظلم ہے۔ پس اگر آریہ سماج
والے سناتن دھرم والوں کو مورتی پوجا کا الزام دیتے ہیں تو اُن کے اس اعتقاد کی رُو
سے اُن پر الزام زیادہ ہے کیونکہ بُت پرست اپنے بتوں اور دیوتاؤں کو پر میشر اور خود
بخود نہیں سمجھتے ۔ صرف یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اُن کے دیوتاؤں اور اوتاروں
کو پرمیشر نے بڑی بڑی طاق ری بڑی طاقتیں دے رکھی ہیں جن کی وجہ سے وہ لوگوں کی مراد پوری
کرتے ہیں۔ سو اگر چہ یہ بات غلط ہے بلکہ مرادیں دینے والا صرف ایک ہے یعنی خدا
جس کو پرمیشر کہتے ہیں اور دنیا اور آخرت میں وہی شخص عزت پاتا ہے اور اُسی کو برکت
دی جاتی ہے جو سب کو چھوڑ کر سچے دل سے اپنے خدا کا فرمانبردار ہو جاتا ہے۔ ہر ایک
وقت اُس پاک پر میشر سے یہ آواز آتی ہے۔ کہ جے تو میرا ہور ہے سب جگ تیرا ہو ۔ اور
یہی ہم نے آزمایا اور ہم اس کے گواہ ہیں ۔ جو شخص اس کی محبت میں محو ہو جاتا ہے اور اس 9
کی آتش محبت سے جل کر ایک نیا وجود لیتا ہے پس جب وہ اس آگ میں داخل ہو جاتا
ہے تو زمین آسمان کی تمام چیزیں جن کی دوسرے لوگ پرستش کرتے ہیں اس کے چاکر
اور خدمت گار ہو جاتے ہیں۔ غرض یہ تو سناتن دھرم والوں کی غلطی ہے کہ اپنے جیسی
چیزوں سے مرادیں مانگتے ہیں اور وہ زندہ اور چمکتا ہوا نور جو ان کے سامنے ہے اور دور
نہیں ہے بلکہ خود تراشیدہ پتھروں کی نسبت بہت نزدیک ہے اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے
مگر تا ہم وہ مانتے ہیں کہ ہر ایک چیز پر میشر سے نکلی ہے۔ اس کے بغیر کوئی چیز خود بخود
نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہی وید کی تعلیم ہوگی جس کو سناتن دھرم والے اب تک بھولے
نہیں۔ اور ہمیں اُن رشیوں منیوں کے ان شرتیوں کو دیکھنے سے جنہوں نے بنوں میں جا کر
بڑی بڑی ریاضتیں کی تھیں یہ قرین قیاس معلوم ہوتا ہے کہ وید کی اصل حقیقت انہیں پر کھلی
تھی۔ اس لئے وہ آریہ سماجیوں کی طرح جیو اور پر مانو کو انا دی اور خود بخود خیال نہیں کرتے
تھے بلکہ جیسا کہ ان کی تحریروں سے ظاہر ہوتا ہے اُن کا یہی عقیدہ تھا کہ ہر ایک چیز پر میشر
سے نکلی ہے یعنی اس کے کلمات ہیں۔ یہی مذہب اسلام کا ہے (سوسیا نے اگومت مورکھ
آپو اپنی ) وہ لوگ آریہ صاحبوں کی طرح صرف زبان کی چالا کی پر دھرم کا مدار نہیں رکھتے
تھے بلکہ ریاضت سے محنت سے جپ سے تپ سے سچے دل کے ساتھ اپنے پرمیشر کو
ڈھونڈتے تھے اور بنوں میں جا کر ریاضت کشی سے بڑی بڑی محنتیں کرتے تھے اور روزوں
سے اپنے بدنوں کو خشک کر دیتے تھے اور گوشہ گزینی کی حالت میں اپنے پرمیشر سے دل
لگاتے تھے تب وہ نور قدیم جس کا نام مختلف زبانوں میں پر میشر گاڈ خدا اللہ ہے ان پر ظاہر
ہوتا تھا وہ ہرگز اس بات کے قائل نہ تھے کہ خدا کا الہام اور وحی وید تک ہی محدود ہے اور
آگے ہمیشہ کے لئے انسان پر خدا کے ہم کلام ہونے کے دروازے بند ہو گئے اور قفل لگ
گئے بلکہ خدا اُن سے باتیں کرتا تھا اور غیب کی باتیں اُن پر ظاہر ہوتی تھیں ۔ سچ تو یہی ہے
کہ خدا کو ڈھونڈنے والے جو اس کی راہ میں مر رہے ہیں اور اس کے لئے سب کچھ تیاگ
دیتے ہیں اگر خدا ان سے ایسی خشکی اور لا پرواہی کرے اور اپنے تئیں اُن پر ظاہر نہ کرے
اور چھپار ہے اور آواز تک سنائی نہ دے تو وہ جیتے ہی مرجائیں اور دنیا میں کوئی بھی اُن جیسا
بد نصیب نہ ہو کہ دنیا چھوڑی پر میشر کے لئے مگر وہ بھی نہ ملا دونوں جہاں ہاتھ سے گئے مگر
کیا کوئی دوست اپنے دوست سے ایسا کر سکتا ہے ہرگز نہیں۔ مثل مشہور ہے کہ دوستی میں دو
ستی ہوں ۔ ایک شخص مجازی عشق میں گرفتار ہوتا ہے اور ایک مدت تک درد اور سوزش کے
ساتھ دن رات اپنے معشوق کو اندر ہی اندر اپنی طرف کھینچتا ہے۔ پس ناگاہ ایک مشعلہ
محبت کا بشر طیکہ یہ محبت کسی شہوت پرستی پر مبنی نہ ہو اس کے معشوق کے دل پر جو ابھی غافل
اور بے خبر تھا گرتا ہے تب وہ معشوق بھی اس کے درد سے ایک حصہ لے لیتا ہے گویا اُس
عاشق کی دن رات کی دردیں اور آہیں اُس معشوق پر سحر کا کام کرتی ہیں۔ تب اس کا دل
اُس کی طرف کھینچا جاتا ہے اور لا معلوم اسباب سے اس کے دل میں یہ بات پڑ جاتی ہے کہ
یہ شخص مجھ سے پیار کرتا ہے اور نرا دل میں ہی پڑتا نہیں بلکہ آخر اس کا گرفتار ہو جاتا ہے اور
دل دل سے مل جاتا ہے ۔ گویا وہ دونوں ایک ہی ہو جاتے ہیں اور عجیب تریہ کہ ایک عاشق
گو ہزار پردوں میں اپنی محبت چھپاوے ضرور اس کے معشوق کو اس محبت کی خبر ہو جاتی ہے