تیسرا طریق: کہاں تک دنیا کے گند سے چھڑاتا ہے اور خدا تک پہنچاتا اور دکھلاتا ہے

سناتن دھرم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس سے نزدیک ہو جائے کہ مورتی پوجا کو بھی اپنے دامن سے پھینک دے تو پھر آریوں
کے مقابل پر تیری ہر میدان میں فتح ہے وہ ایک راہ سے تیرے مقابل پر آئیں گے اور
سات راہ سے بھاگیں گے اور یہ نئی بات نہیں قدیم سے جو گیوں کا جو محبت کی آگ میں
جل جاتے ہیں یہی مذہب ہے کہ بجز پر میشر اور سب بیچ ہے۔
تیسرا طریق سچے مذہب کے پر کھنے کا یہ ہے کہ وہ کہاں تک دنیا کے گند سے چھڑاتا
اور خدا تک پہنچاتا اور اُس پاک ذات کو دکھلاتا ہے۔ سو آریہ مذہب اس مرتبہ سے بکلی
محروم ہے۔ اس لئے ان کے حصہ میں بجز گالیوں اور بد زبانیوں اور توہین کے اور کچھ نہیں
اور خودان کا اصول نہ پر میشر کی نسبت پاک اور نہ قومی پاکیزگی کی نسبت پوتر ہے۔ اور نہ ان
میں ان برکات کا کچھ حصہ ہے جو خدا رسیدہ لوگوں کو ملتی ہیں۔ میں نے سُنا ہے کہ قادیان
کے سناتن دھرم کے لوگ آریہ سماج کے ان دو اصولوں کے رد اور کھنڈن کے لئے جو وہ لوگ
پر میشر کی کم طاقتی اور نیوگ کی نسبت رکھتے ہیں کوئی جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ میرے نزدیک
مناسب ہے کہ دوسرے شہروں کے سناتن دھرم کے لوگ ان کی مدد کریں اور اگر ہم نے
موجودہ حالات کے لحاظ سے مناسب سمجھا تو ہم بھی ان کی مدد سے حصہ لیں گے۔
والسلام
خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی

10 von 10 heute frei