عرض حال
سوانح فضل عمر (جلد اوّل)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمة
عرض حال
حضرت فضل عمر مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی سوانح کی تصنیف
و ترتیب کا کام فضل عمر فاؤنڈیشن۔ربوہ کے فیصلہ کے مطابق قبل ازیں استاذی المکرم ملک سیف الرحمن
صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ۔ربوہ کے سپرد تھا۔آپ نے بڑی محنت اور کاوش کے ساتھ کئی سال
تک اس بارہ میں متفرق مواد کو یکجا کیا اور ابتدائی چند ابواب کی تصنیف بھی مکمل کر لی لیکن بعد ازاں
بعض مصالح کے پیش نظر یہ ذمہ داری خاکسار راقم الحروف کے کندھوں پر ڈال دی گئی۔خاکسار کے لئے از سر نو اس کام کا آغاز کرنا ایک مشکل امر تھا اور جو طویل مواد مگرم محترم ملک
صاحب نے بڑی محنت سے یکجا کیا تھا اس کے بغور مطالعہ کے لئے ہی بہت وقت درکار تھا۔افسوس
که اینجا دیگر مصروفیات اور مشاغل کے باعث نہیں اس اہم کام کے لئے خاطر خواہ وقت نہ دے سکا۔نتیجہ توقع سے زیادہ تاخیر ہوتی چلی گئی اور اب کئی سال کے انتظار کے بعد حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ
کی طویل سوانح حیات کی پہلی جلد ہدیہ قارئین کرنے کے قابل ہو سکا ہوں۔جو قارئین مختلف قسم کی تصانیف کا تجربہ رکھتے ہیں وہ مجھ سے غالباً اس امر میں اتفاق فرمائیں گے
کہ تصانیف کی مختلف انواع میں سب سے مشکل اور وقت طلب نوع کسی سوانح حیات کی تصنیف
ہے بعض ایسی شخصیات کی سوانح حیات کی تیاری میں بھی جو اپنی ہمعصر اور ہم قوم شخصیات میں
کوئی غیر معمولی عظمت کا مقام نہ رکھتی تھیں، اُن کے سوانح نگار کو سالہا سال تک محنت اور کاوش کا
سامنا کرنا پڑا۔چنانچہ لارڈ فشر کے سوانح نگار ایڈمرل میکن نے ہمہ وقت کام کرنے کے باوجود اس کام
پر دس سال کا طویل عرصہ صرف کیا۔یہ مثال محض اس لئے پیش کی جارہی ہے کہ ایک سوانح نگار کی
مشکلات کا کچھ اندازہ ہو سکے۔حضرت فضل عمر مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات کتنی پہلوؤں سے ایک
عام دنیاوی رہنما یا جرنیل یا اہل قلم کی سوانح سے مختلف اور ممتاز حیثیت رکھتی ہے اور گو اس وقت
ہمارا یہ دعوی بعضی قارئین کو عجیب معلوم ہو لیکن ہر آنے والا سال ہمارے اس دعوئی کی صداقت پر نئی
n
شہاد میں ثبت کرتا ہے گا کہ آپ اُن ممتاز ابنائے آدم میں سے تھے جو صدیوں ہی میں نہیں بلکہ ہزاروں
سال میں کبھی ایک بار اُفتی انسانیت پر طلوع ہوتے ہیں اور جن کی روشنی صرف ایک نسل کو نہیں بلکہ
بیسیوں انسانی نسلوں کو اپنی ضیا پاشی سے منور کرتی رہتی ہے۔آپ بانی تسلسلہ عالیہ احمدیہ حضرت
مرزا غلام احمد علیہ السلام کے دوسرے خلیفہ کی حیثیت سے اس وقت مسند خلافت پر متمکن ہوئے
جب آپ کی عمر صرف ۲۵ برس تھی مسلسل ۵۲ سال تک آپ نے خلافت احمدیہ کی عظیم ذمہ داریوں
کو سرانجام دیا اور ۷۷ سال کی عمر میں وفات پائی۔۵۲ سال کا عرصہ ہندوستان کی اوسط انسانی عمر کے لحاظ سے تقریباً دو انسانی عمروں کا عرصہ
بنتا ہے۔یہ تمام عرصہ آپ نے ہمہ تن مشغولیت کے عالم میں صرف کیا۔آپ کے خطبات اور تقاریر اور
مختلف تقاریب پر خطابات کی تعداد ہی ہزاروں تک جا پہنچتی ہے۔بیسیوں اہم تصانیف ہیں۔سینکڑوں
سفر اور دیگر مشاغل کا ذکر اخبارات کے ہزار ہا صفحات پر پھیلا پڑا ہے۔اگر چہ آج آپ کے اکثر ہمعصر
؟
اس دنیا سے اُٹھ چکے ہیں لیکن آج بھی ہزاروں ایسے احباب زندہ موجود ہیں جو آپ کے اخلاق اور
عادات اور احسانات کی میٹھی یا دیں لئے ہوتے ہیں۔ہزاروں صفحات پر مشتمل ایسا ریکارڈ ہمارے
پاس موجود ہے جس میں آپ کو قریب سے دیکھنے والوں نے اپنے تاثرات اور خیالات کا اظہار کیا ہے۔اس تمام مواد کی چھان بین اور انتخاب اور مناسب ابواب میں اس کی برمحل ترتیب کوئی معمولی کام
نہیں۔آپ کی بچپن کی زندگی کے حالات بھی یکجائی صورت میں نہیں ملتے بلکہ ورق در ورق بکھرے پڑے
ہیں۔آپ کے بعض ہمعصر بچپن کے ساتھی ایسے ہیں جو آج بھی بفضلہ تعالیٰ زندہ موجود ہیں اور بعض نے
ابھی قریب کے زمانہ میں ہی وفات پاتی ہے۔ایسے بزرگان سے اُن کی یادوں کو کرید کر قابل ذکر واقعات
کی جستجو کوئی معمولی کوشش نہیں۔میں ایک دفعہ پھر محترم ملک سیف الرحمن صاحب کی محنت اور
کاوش کو سراہنے پر مجبور ہوں کہ انہوں نے بڑی تندہی اور لگن سے ایسا مواد اکٹھا کر کے میرے کام کو
آسان کر دیا لیکن اس کے باوجود ابھی بہت سے ایسے بزرگ تھے جو اپنی عمر کی زیادتی اور صحت کی کمزوری
کے باعث محض اخباری اعلانات یا خطوط کے ذریعہ کچھ لکھنے کی طاقت نہ پاسکے یا بعض دیگر مصروفیات
اور مشاغل کے باعث اتنا وقت فارغ نہ کر سکے کہ اپنی یادوں کو مجتمع کر کے پورے انہماک کے ساتھ
اس موضوع پر قلم اُٹھا سکیں۔ایسے متعدد دوستوں سے رابطہ پیدا کر کے اُن کی قیمتی یادوں کا سرمایہ اکٹھا
کرنے کی کوشش ہماری طرف سے آج بھی جاری ہے۔
جلد اوّل سے متعلق ایک ضروری صراحت
سوانح فضل عمر کی جلد اول میں قارتمین بہت سا ایسا مواد بھی پائیں گے جو براہ راست سوانح
حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کے موضوع سے تعلق نہیں رکھتا۔مثلاً مذہبی پس منظر - احمدیت کا تعارف
تاریخ احمدیت کے کچھ احوال وغیرہ۔یہ بظاہر بے تعلق مواد ایک مجبوری کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔اور منظر غائر دیکھا جائے تو کچھ ایسا بے تعلقی بھی معلوم نہ ہوگا۔وہ قارئین جو احمدیت سے کسی حد تک شناسائیں اُن کے لئے تو حضرت فضل عمر رضی الله عنه
کی سوانح حیات کو کما حقہ سمجھنا چنداں مشکل نہ ہوگا مگر ہمارے پیش نظر ایسے قارئین بھی ہیں جو ہمارے
ہم وطن ہونے کے باوجود تحریک احمدیت سے بنیادی طور پر نا آشنا ہوں بلکہ جو کچھ جانتے ہوں وہ محض
دشمن کی زبان سے پہنچی ہوئی کہانی کی حد تک۔ایسے دوستوں کو جب تک احمدیت کے اصلی خد و خال
سے روشناس نہ کروایا جاتا اُن کے لئے حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات صحیح معنوں
میں سمجھنا مشکل ہوتا۔تعارف احمدیت کے علاوہ تاریخ احمدیت کے بعض پہلوؤں کا ذکر بھی ایک وجہ سے ناگزیر تھا۔حضرت
فضل عمر رضی اللہ عنہ کے باون سالہ دور خلافت میں آپ کی سوانح کے خطوط کو تاریخ احمدیت
کے خطوط سے کلیتہ الگ کرنا کسی طرح ممکن نہیں۔لہذا اس سے قبل کے نسبتا مختصر دور میں اگر تاریخ
احمدیت کو کلیت نظر انداز کر دیا جاتا تو سوانح کی بعد کی جلدوں میں قارئین یقیناً جابجا تشنگی محسوس کرتے۔بهذا ربط کلام کی خاطر تاریخ احمدیت کے محض اُن پہلوؤں کا ذکر اس جلد میں کیا گیا ہے جو آپ کی زندگی
پر کسی نہ کسی حد تک اثر انداز ہوتے یا آپ کی زندگی جن سے کسی رنگ میں اثر پذیر ہوتی۔ہماری کوشش ہوگی کہ تمام سوانح حیات قریباً تین جلدوں میں یا کم وبیش بارہ صد صفحات کے
اندر مکمل ہو جاتے لیکن حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کی بھر اُوپر زندگی اور بے شمار قابل ذکر کارناموں
تصانیف اور تقاریر کے پیش نظر اتنے تھوڑے صفحات میں اس کام
کو سمیٹنا ایک مشکل امر ضرور ہے۔زیر نظر جلدمیں ہی اقتباسات کے اختیار و ترک کے مسئلہ نے کئی ماہ تک ہماری توجہ کو اپنی طرف
مبذول کئے رکھا۔
۔۔بورڈ آف ایڈیٹرز کے بارہ میں چند الفاظ تشکر
کام
کی غیر معمولی اہمیت کے پیش نظر فضل عمر فاؤنڈیشن نے یہ پسند نہ کیا کہ ایک ہی شخص کی
صوابدید پر اس کام کو چھوڑ دیا جائے۔چنانچہ سلسلہ کے بعض بلند پایہ بزرگان اور جید علما پر مشتمل ایک
بورڈ تشکیل کیا گیا جس کے اراکین کے اسما ٹائٹل پیج پر درج ہیں میمضمون کا مسودہ باری باری ان تمام
بزرگان کی خدمت میں اُن کی آرا اور رہنمائی کے لئے ارسال کیا جاتا رہا جو اپنی اپنی مصروفیات کے
مطابق کبھی کم اور کبھی زیادہ وقت لے کر مستورہ کا گہری تنقیدی نظر سے مطالعہ فرمانے کے بعد خاکسار
کی مناسب رہنمائی فرماتے رہے۔یہ کام خاصہ وقت طلب تھا اور مختلف آرا کو مختلف بزرگان کے
سامنے از سر نو پیش کر کے کسی ایک نتیجہ تک پہنچنا مزید وقت کا متقاضی تھا جو جملہ ممبران بورڈنے
بڑی بشاشت اور فراخدلی سے صرف فرمایا۔بالخصوص حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب اور
حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کا تعاون اور مشفقانہ رہنمائی میرے لئے مشعل راہ ثابت ہوتے۔ان
دونوں بزرگان نے کم سے کم مدت میں مسودہ کے ہر حصہ کا بالاستیعاب مطالعہ کر کے ہمیشہ نہایت قیمتی
تنقید اور اصلاح فرمائی۔فجزاهم الله احسن الجزاء -
آخر پر میں مگرم یوسف سلیم صاحب ایم۔اے انچارج شعبہ زود نویسی کا شکریہ ادا کرنا بھی
ضروری سمجھتا ہوں جو ابتدا ہی سے اس کام سے متعلق رہے اور ضروری مواد اکٹھا کرنے اور ترتیب
دینے میں محترم ملک سیف الرحمن صاحب کے بعد خاکسار کا بھی بڑے خلوص اور محنت سے ہاتھ بٹاتے
رہے۔اسی طرح کا نی ریڈنگ میں بھی آپ نے بہت جانفشانی دکھاتی اور چھوٹے چھوٹے اسقام کی بھی
نشاندہی کرتے رہے۔اس جلد کی کتابت خیس نوجوان کا تب اعجاز احمد محمود نے کی ہے وہ بھی میرے
شکریہ کے مستحق ہیں کیونکہ اُن کا تعاون آجرا نہ نسبت سے بہت بڑھ کر تھا اور دلی لگن اور جذبہ شوق
کے ساتھ اس کام کو سر انجام دیا۔وما توفيقنا الا بالله
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
+1940