حضرت خلیفة المسیح اول ؓ کی ایک پر تاثیر دعا
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
عهد خلافت ثانیه
ار مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عصر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد اللہ تعالے
کی مشیت کے مطابق مخلصین جماعت احمدیہ کی دردمندانہ دعاؤں کے ساتھ مسند خلافت پر
متمکن ہوئے۔آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السّلام کی پر درد اور مقبول دعاؤں کا
ثمرہ تھے۔آپ کا وجود قبولیت دعا کا ایک زندہ اور محبتم نشان تھا۔دُعاؤں کے ساتھے
آپ کو ایک عجیب نسبت تھی۔دُعاؤں نے ہی آپ کو خلعت وجود بخشا۔دعائیں ہی آپ
کے
سرمایہ حیات رہیں۔دُعاؤں کی لوریاں سنتے ہوئے آپ کا بچپن گزرا۔گنگناتی ہوئی دعائیں
آپ کو ٹھیک ٹھیک کر سلایا کرتی تھیں اور دُعاؤں کی نرم و ملائم آواز ہی آپ
کو خواب
راحت سے بیدار کرتی تھی۔آپ کی تعلیم دعاؤں کے ساتھ ہوئی۔آپ بیمار ہوئے تو دعاؤں
اچھے ہوئے۔آپ کمزور ہوئے تو دعاؤں نے آپ کو توانائی بخشی۔زندگی کے ہر گز سے
ہوئے دور نے دعاؤں کے ساتھ آپ کو الوداع کی۔زندگی کے ہر آنیوالے دور نے دعاؤں
کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔ہر دروازہ جو آپ پر کھلا دعاؤں کے ساتھ کھلا۔اور ہر
باب جو آپ پر بند ہوا دُعاؤں کے ساتھ بند ہوا۔حضرت خلیفہ ایسی اول کی ایک تن تاثیر ما
آئیے ہم کچھ دیر کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الاول کے دور خلافت کے آخرمی
ایام کی طرف ایک مرتبہ پھر نظر دوڑائیں۔یہ ان ایام کا ذکر ہے جب حضرت خلیفہ ایسے
الاول بیمار تھے۔اور بسا اوقات بیماری اتنی شدت اختیار کر جاتی تھی کہ بھنیا دو بھر
ہو جاتا۔ایک ایسے ہی وقت میں جبکہ آپ سخت تکلیف میں مبتلا تھے آپ نے اپنے بعد آنے
والے کے حق میں ایک پُر درد دُعا کی جس کا ذکر خود آپ کے ہی الفاظ میں درج ذیل کیا
جاتا ہے :-
" آج مجھے بہت تکلیف ہوئی۔میں نے سمجھا اب اس دنیا میں نہیں
رہوں گا۔سوئیں نے دو رکعت نماز پڑھی اور الحمد شریف کے
بعد پہلی رکعت میں سورۃ الضحی اور دوسری رکعت میں آکر
نشرح لك صدرك کی تلاوت کی۔پھر
یکیں نے دُعا کی۔الہی
ہم پر ہر طرف سے غدر ہو گیا۔۔۔۔۔۔الهی اسلام پر بڑا تبر
چل رہا ہے۔مسلمان اول تو سست ہیں پھر دین اسلام -
قرآن کریم اور نبی کریم سے بے خبر تو ان میں ایسا آدمی پیدا کر
جس میں قوت جاذبہ ہو وہ کاہل و سست نہ ہو ہمت بلند رکھتا
ہو۔باوجوہ دان باتوں کے وہ کمال استقلال رکھتا ہو۔دُعاؤں
کا مانگنے والا ہو تیری تمام یا اکثر رضاؤں کو پورا کیا ہو۔قرآن
وحدیث سے باخبر ہو۔پھر اس کو ایک جماعت بخش اور وہ حجات
ایسی ہو جو نفاق سے پاک ہو۔تباغض ان میں نہ ہو۔اس جماعت
کے لوگوں میں خوب ہمت اور استقلال ہو۔قرآن وحدیث
سے واقف ہوں اور ان پر عامل اور دعاؤں کے مانگنے والے
ہوں۔ابتلاء تو ضرور آدیں گے۔ان ابتلاؤں میں اُن کو ثابت
قدمی عطا فرما۔ان کو ایسے ابتلاء نہ آئیں جو اُن کی طاقت سے
مطبوعہ الحکم ، را پریل سه )
آج وہ دن تھا کہ اس دعا کی قبولیت کا محتم نشان ، بے پناہ قوت جاذبہ کا مالک
بلند ہمت اور کمال درجہ کا استقلال رکھنے والا ، دُعاؤں کا بکثرت مانگنے والا اور رھنا
الہی کے پورا کرنے میں ہمیشہ مستعد ، قرآن و حدیث سے با خبر، ایک ایسا با ہمت اور
اولو العزم رہنما ، جماعت کو عطا ہوا جس کی کامیاب سیادت میں جماعت احمدیہ نصف
صدی سے زائد عرصہ تک ترقی کی بلند سے بلند تر منازل طے کرتی چلی گئی۔پھر اللہ تعالیٰ
باہر ہوں "
نے اس با ہمت نوجوان کو وہ جماعت بھی بخشی جو نفاق اور تباغض سے پاک تھی، ہے اور
رہے گی دانشاء اللہ) اس میں جذب اور بہت اور استقلال کے حامل اور قرآن و حدیث
کے ایسے عاشق با عمل پیدا کئے جو دعاؤں کا سہارا لیتے ہوئے خطرناک سے خطرناک ابتلاؤں
میں بھی ثابت قدم رہے ، اور ان کے پائے ثبات و استقلال میں کبھی کوئی لغزش نہ آئی
اور صدق و وفا بڑھتا ہی رہا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا مسند خلافت پر متمکن ہونا
گویا آپ کی زندگی میں ایک خلق آخر کا مقام رکھتا تھا۔اور ایک نئی حیثیت سے ایک
نئے خلعت کے ساتھ آپ جماعت احمدیہ اور دنیا کے سامنے ظاہر ہوئے۔اس موقعہ پر
ذہن اس خلق اول کی طرف پھر رجوع کرتا ہے جبکہ آپ کی پیدائش سے قبل آپ کے دش
نے بڑی تعلی کے ساتھ آپ کے بچپن ہی میں ہلاک ہو جانے اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے
تنباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔اس خلق آخر کے دوران بھی کم و بیش ویسی ہی صورت
پیدا ہوئی اور آپ کے ذاتی مخالفین اور معاندین نے بڑی شدت کے ساتھ یہ دعوے کئے
کہ یہ خلافت چند دن کی مہمان ہے جلد ہی صفحہ ہستی سے مٹ کو نیا مستیا ہو جائے گی اور
ساتھ ہی جماعت احمدیہ قادیان کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا۔جس طرح خلق اول کے وقت ہمنوں
کی پیشگوئی باطل اور محض ایک نفسانی آرزو ثابت ہوئی اسی طرح خلق آخر کے وقت بھی
وہی منظر دنیا نے دیکھا اور جس خلافت کے متعلق کہا جاتا تھا کہ چند سال سیسک سیساک کو
دم توڑ دے گی وہ ۵۲ سال تک دنیا میں بڑے جاہ وجلال اور تمکنت کے ساتھ مسند
افروز رہی اور خدا نے اس نوجوان کو اس کے نفسی نقطۂ آسمان کی طرف نہ اُٹھایا جب
تک وہ کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر کر کے زمین کے کناروں تک شہرت نہ پا گیا۔لیکن ابھی ان
باتوں کے ظاہر ہونے کا وقت نہ آیا تھا۔ابھی تو اولوالعزمی کے امتحان کے دن تھے۔ابھی تو یہ سوال تھا کہ مخالفت کی شدید آندھی کے مقابل پر یہ نازک پودا قائم بھی رہیگا
یا نہیں۔جیسا ابتداء اس وقت آیا تھا اور جس طرح گھر گھر یہ ایک زلزلہ کی سی کیفیت
طاری ہوئی تھی۔گو بعد میں بھی بہت ابتلاء آئے لیکن اولوالعزمی کے امتحانوں میں پہلا
شبہ یہ ایک خاص امتحان تھا اس موقعہ پر آپ کی ایک رڈیا کا ذکر مناسب ہوگا میں
میں آپ کو آئندہ پیش آنے والے مہیب خطرات سے پہلے ہی متنبہ کر دیا گیا تھا۔اور ان
سے کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہونے کا رُوحانی طریق بھی سکھا دیا گیا تھا۔اس رڈیا کا
ذکرہ کرتے ہوئے جو نہ میں اپنے قیام شملہ کے دوران آپ نے دیکھا آپ فرماتے ہیں۔" میں نے دیکھا کہ کوئی بہت بڑا اور اہم کام میرے سپرد کیا گیا ہے
++
اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ میرے رستہ میں مشکلات کے پہاڑ
ہیں۔میں ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی پر جانا چاہتا ہوں
ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور مجھ سے کہنے لگا کہ تمھیں پتہ
ہے اس کام کی تکمیل کے راستہ میں بہت سی رکاوٹیں ہیں تے
یہ راستہ بڑا خطرناک ہے۔اس میں بڑے مصائب اور ڈراؤ
نظارے ہیں ایسا نہ ہو تم ان سے متاثر ہو جاؤ اور منزل پر
پہنچنے سے رہ جاؤ اور پھر کہا کہ میں تمھیں ایسا طریق بتاؤں
جس سے تم محفوظ رہو۔میں نے کہا ہاں بتاؤ۔اس پر اس نے
کہا کہ بہت سے بھیانک نظارے ہوں گے مگر تم ادھر اُدھر
نہ دیکھنا اور نہ ان کی طرف متوجہ ہونا۔خدا کے فضل اور رحم
کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتے ہوئے سیدن
چلے جانا۔اُن کی غرض یہ ہوگی کہ تم ان کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔اگر تم ان کی طرف متوجہ ہو گئے تو اپنے مقصد کے حصول میں
ناکام رہ جاؤ گے۔اس لئے اپنے کام میں لگ جاؤ۔چنانچہ
میں جب چلا تو میں نے دیکھا کہ نہایت اندھیرا اور گھنا جنگل
تھا۔اور ڈر اور خون کے بہت سے سامان جمع تھے۔اور
جنگل بالکل سنسان تھا۔جب میں ایک خاص مقام پر پہنچا ہو
بہت ہی بھیانک تھا تو بعض لوگ آئے اور مجھے تنگ کرنا
شروع کیا تب مجھے معا خیال آیا کہ فرشتہ نے مجھے کہا تھا کہ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ " کہتے چلے جانا۔اس پر میں
نے ذرا بلند آوازہ سے یہ فقرہ کہنا شروع کیا اور وہ لوگ چلے
گئے۔اس کے بعد پھر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک راستہ آیا
اور پہلے سے بھی بھیانک شکلیں نظر آنے لگیں حتی کہ بعض سرکئے
ہوئے جن کے ساتھ دھڑ نہ تھے ہوا میں معلق میرے سامنے آئے
اور طرح طرح کی شکلیں بناتے اور منہ چڑاتے۔مجھے غصہ آنا لیکن
معا فرشتے کی نصیحت یاد آجاتی اور میں پہلے سے بھی بلند آواز
سے خدا کے فضل اور رسم کے ساتھ " کہنے لگتا اور پھر وہ نظار
بدل جاتا یہاں تک کہ سب بلائیں دُور ہو گئیں اور میں منزل
پر خیریت سے پہنچ گیا "
•
الفضل ا پریلی ۱۹۳۵ء الموعود ما تقر بر جلبت لانه )
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو خلافت کی
ذمہ داریاں سنبھالتے ہی نہایت مشکل اور صبر آزما حالات اور ابتلاؤں کا سامنا کرنا
پڑا۔لیکن اللہ تعالے نے آپ کو ہر مشکل وقت میں اپنے خاص فضل اور رحم کا
سہارا دیا اور خطرناک سے خطرناک وادی سے آپ اپنی جماعت کو نہایت کامیابی
اور کامرانی سے بچاتے ہوئے فتح و نصرت کی نئی منازل کی طرف بڑھتے چلے گئے۔دوست تو الگ رہے اولوالعزمی کے اس پیکر کو وہ مشاہیر بھی خراج تحسین پیش
کئے بغیر نہ رہ سکے جو دوستوں کے زمرہ میں شامل نہ تھے۔چنانچہ خواجہ حسن نظامی شدید
مخالفانہ حالات میں آپ کے ثبات قدم سے متاثر ہو کر لکھتے ہیں :-
مخالفت کی آندھیوں میں اطمینان سے کام کر کے اپنی "
جوانمردی کو ثابت کر دیا ہے۔رقامی چہرے مصنفہ خواجہ حسن نظامی)
راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ مغلئی جوانمردی مت کہو کہ یہ جوانمردی تو بہادر شاہ ظفر
کے ساتھ دفن ہو کہ ایک قصہ پارینہ بن گئی۔کہو تو یوں کہو کہ لاریب اس نے مخالفت کی
آندھیوں میں اطمینان سے کام کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک صاحب شکوه و عظمت
اولو العزم "مرد تھا جس کے سر پر خدا کا سایہ تھا۔
انکار خلافت کا پہلا فتنہ
سب سے پہلے آپ کو فتنہ انکا یہ خلافت کا سامنا کرنا پڑا۔جماعت احمدیہ پر ایک کڑا
وقت آن پڑا تھا۔قادیان میں حاضر احمدیوں میں سے اگرچہ جمہور نے بڑے اخلاص اور
پاک نیت کے ساتھ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کے ہاتھ پر بیعت کر کے نظام
خلافت کے حق میں فیصلہ صادر کر دیا تھا لیکن نظام جماعت کے اہم عہدوں پر ابھی
تک منکرین خلافت قابض تھے۔پریس کا بیشتر حصہ ان کے ہاتھ میں تھا۔روپے پیسے
کی کنجیاں ان کے پاس تھیں اور ایسی معروف اور بظا ہر عظیم شخصیتیں ان کی ہمخیال
تھیں جن کا اثر جماعت پر بلاشبہ بڑا گہرا اور وسیع تھا۔ان میں مولانا محمد علی صاحب
پیش پیش تھے جن کو دنیا وی علم کی برتری کے باعث اور انگریزی تفسیر القرآن کا مقصدک
م تفویض ہونے کے سبب نیز صدر انجمن احمدیہ کے سیکرٹری ہونے کی وجہ سے
جماعت میں ایک غیر معمولی عزت اور احترام کا مقام حاصل تھا۔پھر سلسلہ کے بعض
اور اہم افراد جن میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب خواجہ کمال الدین صاحب کیل
شیخ رحمت اللہ صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں
بھی اس گروہ میں شامل تھے۔اور مولومی محمد علی صاحب کی سر کردگی میں منکرین خلافت
کی صف اول میں کھڑے تھے را گرچہ خواجہ صاحب اس وقت ملک سے باہر تھے۔لیکن ان کا اس گروہ سے گہرا تعلق اور بشدت اُن کا ہمخیال ہونا کوئی ڈھکی چھپی بات
نہ تھی ، ان میں سے اکثر صدر انجمن احمدیہ کے نمبر ہونے کی وجہ سے بھی جماعت میں
ایک خاص مقام رکھتے تھے۔انتخاب خلافت کے ساتھ ہی انہوں نے جماعت کے
تمام ابلاغ و اشاعت کے ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سارے ہندوستان میں
نظام خلافت کی تردید میں ایک خطرناک اور زہریلے پراپیگینڈا کی مہم بڑی
کے ساتھ شروع کر دی بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پراپیگنڈا کا یہ منصوبہ خفیہ طور پر
خليفة أسح الاول رضی اللہ عنہ کی زندگی میں ہی تیار ہو کر آپ کی وفات کے بعد
منظر عام پر آنے کا منتظر تھا۔اس منصوبہ کے تحت بکثرت جماعتوں میں یہ ملک خیال
پھیلایا گیا کہ مرزا محمود احمد اور اُن کے رفقاء نے اپنے ذاتی مفاد اور اقتدار کی
-
سرعت
یہ
خاطر نظام خلافت کا یہ ڈھونگ رچایا ہے۔جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام واضح
طور پر صدر انجمن احمدیہ کو اپنا جانشین مقرر فرما گئے تھے۔نیز یہ کہا گیا کہ ابھی سے ان
لوگوں نے دین کو بگاڑنا شروع کر دیا ہے اور اگر اس نعوذ باللہ گمراہ کن غیر ذمہ دار
کچی عمر کے نوجوان کی قیادت کو جماعت احمدیہ نے قبول کر لیا تو دیکھتے دیکھتے احمدیت
کا شیرازہ بکھر جائے گا۔اور قادیان پر عیسائیت قابض ہو جائے گی۔اس قسم کے زہر یلے
پراپیگنڈہ سے لیس بیسیوں کا رندے ہر طرف جماعتوں میں دوڑا دیئے گئے اور انہیں
خلافت کی بعیت سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ان حالات کے پیش نظر حضرت
خلیفة المسیح الثانی نے خلافت پر متمکن ہوتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا کہ بکثرت رسائل
اور اشتہارات کے ذریعے جماعت پر اصل صورت حال واضح فرمائی اور منکرین خلافت
کے ہر قسم کے اعتراضات کا مؤثر جواب دیا۔اس ضمن میں سب سے پہلے آپ کا اشتہار
مون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے" بشدت ہماری توجہ اپنی جانب کھینچتا ہے۔پراشتہا
جہاں ایک طرف ہمیں آپ کی اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں اور واضح قوت استدلال سے روشناس
کرواتا ہے وہاں آپ کے توکل علی اللہ، عزم صمیم، یقین کا مل اور خلوص قلب کی بھی روشن
دلیل ہے۔آپ فرماتے ہیں :۔" مجھے اس مضمون کے لکھنے کی اس لئے ضرورت پیش آئی ہے
کہ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں تفرقہ کے آثار ہیں بعض لوگ
خلافت کے خلاف لوگوں کو جوش دلا ر ہے ہیں یا کم سے کم اس
بات پر زور دیتے ہیں کہ خلیفہ ایک پریزیڈنٹ کی حیثیت میں
ہو اور یہ کہ ابھی تک جماعت کا کوئی خلیفہ نہیں ہوا۔مگر میں
اس اعلان کے ذریعہ سے تمام جماعت کو اطلاع دیتا ہوں،
کہ خلیفہ کا ہونا ضروری ہے جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں۔اس
کی بعیت کی بھی اسی طرح ضرورت ہے جس طرح حضرت خلیفہ
اول کی تھی۔یہ بات بھی غلط مشہور کی جاتی ہے کہ جماعت
کا اس وقت تک کوئی خلیفہ مقرر نہیں ہوا۔بلکہ خدا نے جسے خلیفہ
بنانا تھا بنا دیا اور اب جو شخص اس کی مخالفت کرتا ہے، وہ
خدا کی مخالفت کرتا ہے۔میں نے کسی سے درخواست نہیں کی کہ وہ میری بعیت کرے، نہ
کسی سے کہا کہ وہ میرے خلیفہ بننے کے لئے کوشش کرے اگر کوئی
شخص ایسا ہے تو وہ علی الاعلان شہادت دے کیونکہ اس کا فرض
ہے کہ جماعت کو دھوکے سے بچائے۔اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا
تو وہ خدا کی لعنت کے نیچے ہے اور جماعت کی تباہی کا عذاب
اس کی گردن پر ہو گا۔اسے پاک نفس انسانو! جن میں بدظنی کا
مادہ نہیں میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی انسان سے
خلافت کی تمنا نہیں کی اور یہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے بھی کبھی
یہ خواہش نہیں کی کہ وہ مجھے خلیفہ بنا دے یہ اس کا اپنا فعل
ہے یہ میری درخواست نہ تھی۔میری درخواست کے بغیر یہ
کام میرے سپرد کیا گیا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے کہ اس
نے اکثروں کی گردنیں میرے سامنے جھکا دیں میں کیونکہ تمہاری
خاطر خدا تعالیٰ کے حکم کو رد کروں مجھے اس نے اسی طرح
خلیفہ بنایا جس طرح پہلوں کو بنایا تھا۔گو میں حیران ہوں
کہ میرے جیسا نالائق انسان اُسے کیونکر پسند آگیا۔لیکن جو
کچھ بھی ہو اس نے مجھے پسند کر لیا اور اب کوئی انسان اس
کرتہ کو مجھے سے نہیں اتار سکتا جو اس نے مجھے پہنایا ہے یہ
خدا کی دین ہے اور کونسا انسان ہے جو خدا کے عطیہ کو
مجھ سے چھین لے۔خدا تعالے میرا مددگار ہوگا۔میں ضعیف
ہوں مگر میرا مالک بڑا طاقتور ہے۔میں کمزور ہوں۔مگر
میرا آقا بڑا توانا ہے۔میں بلا اسباب ہوں مگر میرا بادشاہ
تمام اسبابوں کا خالق ہے۔میں بے مدد گار ہوں مگر میرا
رب فرشتوں کو میری مدد کے لئے نازل فرمائیگا انشاء الله
میں بے پناہ ہوں مگر میرا محافظ وہ ہے جس کے ہوتے ہوئے
کسی پناہ کی ضرورت نہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں میں جھوٹا ہوں اور یہ کہ میں مدتوں سے
بڑائی کا طلب گار تھا اور فخر میں مبتلا تھا جاہ طلبی مجھے چین
لینے دیتی تھی۔مگر میں ان لوگوں کو کہتا ہوں کہ تمہارا اعتراض
تو وہی ہے جو نمود نے صالح پر کیا یعنی بَلْ هُوَ كَذَاب اخر
وہ تو جھوٹا اور متکبر اور بڑائی کا طالب ہے اور میں بھی تم کو
وہی جواب دیتا ہوں جو حضرت صالح علیہ السّلام نے دیا کہ
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَابُ الْأَشِر ذرا صبر سے کام لو،
خدا تعالے کچھ دنوں تک خود بتا دے گا کہ کون جھوٹا اور متکبیر
ہے اور کون بڑائی کا طلب گار ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلافت کے انتخاب کے لئے ایک لمبی
میعاد مقرر ہونی چاہیے تھی کہ کُل جماعتیں اکٹھی ہوتیں اور پھر
انتخاب ہوتا لیکن اس کی کوئی دلیل پیش نہیں کی جاتی کہ ایسا
کیوں ہوتا نہ تو ایسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا
اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی وفات پر ہوا۔حضرت
مولوی نورالدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بعیت کرنے والے
بارہ سو آدمی تھے اور جو میں گھنٹے کا وقفہ ہوا تھا۔لیکن اب
اٹھائیس گھنٹے کے وقفہ کے بعد قریباً دو ہزار آدمی نے ایک
شخص کے ہاتھ پر سبعیت کی۔۔۔۔۔۔۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کے ہاتھ پر تو ابتداء میں صرف تین آدمیوں نے بعیت کی تھی
یعنی حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو عبیدہ نے مہاجرین
میں سے اور قیس ابن سعد نے انصار میں سے اور بیت کے
ات بعض لوگ تلواروں کے ذریعے بیعت کو روکنا چاہتے تھے
یکڑ کر لوگوں کو اُٹھانا چاہتے تھے اور بعض تو ایسے
جوش میں تھے کہ طعنہ دیتے تھے اور سبعیت کو لغو قرار دیتے تھے
ے سورہ قمر آیت ۲۶ - سے سورہ قمر آیت ۲۷
تو کیا اس
کا نتیجہ یہ سمجھنا چاہیئے کہ نعوذ باللہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کو خلافت کی خواہش منتھی کہ صرف تین آدمیوں کی بعیت پر آپ
بیعت لینے کے لئے
تیار ہو گئے۔اور با وجود سخت مخالفت کے
بیعت لیتے رہے یا یہ نتیجہ نکالا جائے کہ آپ کی خلافت
نا جائز تھی مگر جو شخص ایسا خیال کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔۔۔۔پس خدا کا خوف کرو اور اپنے منہ سے وہ باتیں نہ نکالو
جو تمہارے لئے مصیبت کا باعث ہوں۔اللہ تعالیٰ کے عذاب
سے ڈرو اور وہ سلسلہ تو اس کے مامور نے سالہا سال کی
مشقت اور محنت سے تیار کیا تھا اُسے یوں اپنے بغضوں
اور کینوں پر قربان نہ کرو۔مجھ پر اگر اعتراض ہوتے ہیں کیا ہوا ؟ مجھے وہ شخص دکھاؤ
جس کو خدا نے اس منصب پر کھڑا کیا جس پر مجھے کیا اور اس
پر کوئی اعتراض نہ ہوا ہو۔جبکہ آدم پر فرشتوں نے اعتراض
کیا تھا۔تو میں کون ہوں جو اعتراضوں سے محفوظ رہوں فرشتوں
نے بھی اپنی خدمات کا دعوی کیا تھا۔اور ابلیس نے بھی اپنی
بڑائی کا دعوی کیا تھا۔مگر بے خدمت آدم جو ان کے مقابلہ
میں اپنی کوئی بڑائی اور خدمت نہیں پیش کر سکتا تھا۔خدا
کو وہی پسند آیا اور آخر سب کو اس کے سامنے مجھکنا پڑا۔وہ لوگ جو میری مخالفت کرتے ہیں یا اب تک بعیت میں
داخل نہیں ہوئے آخر کیا چاہتے ہیں۔کیا وہ چاہتے ہیں کہ
آزاد رہیں۔مگر وہ یاد رکھیں کہ ان کا ایسا کرنا اپنے آپ
کو ہلاک کرنے کے مترادف ہوگا۔پھر کیا وہ یہ چاہتے ہیں
کہ کوئی اور خلیفہ مقرر کریں اگر وہ ایسا چاہتے ہیں تو یاد
رکھیں کہ ایک وقت میں دو خلیفہ نہیں ہو سکتے اور شریعت
اسلام اسے قطعاً حرام قرار دیتی ہے پیس اب وہ جو کچھ بھی
kk
کریں گے اس سے جماعت میں تفرقہ پیدا کریں گے
میرا دل اس تفرقہ کو دیکھ کر اندر ہی اندر گھلا جاتا ہے
اور میں اپنی جان کو پگھلتا ہوا دیکھتا ہوں رات اور دن
غم و رنج سے ہم صحبت ہوں اس لئے نہیں کہ تمہاری اطلاعات
کا ئیں شائی ہوئی بلکہ اس لئے کہ جماعت میں کسی طرح اتحاد
پیدا ہو جائے۔لیکن میں اس کے ساتھ ہی کوئی ایسی بات
نہیں کر سکتا جو عہدۂ خلافت کی ذلت کا باعث ہو۔وہ کام جو
خدا نے میرے سپرد کیا ہے خدا کرے کہ عزت کے ساتھ اس
سے عہدہ برآ ہو سکوں اور قیامت کے دن مجھے اپنے موئے
کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔اب کون ہے جو مجھے خلافت سے معزول کر سکے یہ خدا نے
مجھے خلیفہ بنایا ہے اور خدا تعالے اپنے انتخاب میں غلطی نہیں
کر سکتا اگر سب دنیا مجھے مان نے تو میری خلافت بڑی نہیں
ہو سکتی اور اگر سب کے سب خدا نخواستہ مجھے ترک کر دیں
تو بھی خلافت میں فرق نہیں آسکتا۔جیسے نبی اکیلا بھی نبی ہوتا
ہے اسی طرح خلیفہ اکیلا بھی خلیفہ ہوتا ہے۔مبارک ہے وہ
جو خدا کے فیصلے کو قبول کرے۔خدا تعالیٰ نے جو بو مجھ مجھے پر رکھا ہے وہ بہت بڑا ہے
اور اگر اسی کی مدد میرے شامل حال نہ ہو تو میں کچھ بھی نہیں
کر سکتا۔لیکن مجھے اس پاک ذات پر یقین ہے کہ وہ ضرور
میری مدد کرے گی میرا فرض ہے کہ جماعت کو متحد رکھوں اور
انہیں متفرق نہ ہونے دوں۔اس لئے ہر مشکل کا مقابلہ کرنا
میرا کام ہے اور انشاء اللہ آسمان سے میری مدد ہو گی۔میں اس اعلان کے ذریعہ ہر ایک اس شخص پر جو ابتک سبعیت
میں داخل نہیں ہوا یا بعیت کے عہد میں متردد ہے۔ججوت
۱۲
پوری کرتا ہوں اور خدا کے حضور میں اب مجھ پر کوئی الزام نہیں
مجھ
خُدا کرے میرے ہاتھ سے یہ فساد فرو ہو جائے اور یہ فتنہ کی
آگ بجھ جائے تاکہ وہ عظیم الشان کام جو خلیفہ کا فرضِ اول
ہے یعنی کل دنیا میں اپنے مطاع کی صداقت کو پہنچانا میں اس
کی طرف پوری توجیہ کر سکوں۔کاش میں اپنی موت سے پہلے
دنیا کے دُور دراز علاقوں میں صداقتِ احمدیت روشن دیکھ
لوں۔وَمَا ذلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيز
ختنے ہیں اور ضرور ہیں مگر تم جو اپنے آپ کو اتحاد کی
رستی میں جکڑ چکے ہو خوش ہو جاؤ کہ انجام تمہارے لئے بہتر ہوگا
تم خدا کی ایک برگزیدہ قوم ہو گے اور اس کے فضل کی بارشیں
انشاء اللہ تعالیٰ تم پر اس زور سے برسیں گی کہ تم میران
ہو جاؤ گے۔خاکسار مرزا محمود احمد از قادیان
۲۱ مارچ ۱۹۱۴
داشتهار بعنوان کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے"
مندرجہ ضمیمه اخبار الفضل قادیان ۲۵ مارچ ساله)
-1911