دعا ۔ عزم اور توکل علی اللہ
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
دُعاء - حرم اور توکل علی اللہ
س دور میں سب سے نمایاں خصوصیت جو حضرت خلیفہ امیج کے کردار میں نظر
آتی ہے وہ دعاء - عزم اور توکل علی اللہ کا ایک دلکش امتزاج ہے۔فتنہ انکار خلافت
کے مقابلہ کے لئے حصّہ امکان تک جو ظاہری اسباب اختیار کئے جا سکتے تھے وہ آپ
نے کئے لیکن ایک لحظہ کے لئے بھی کبھی ان اقدامات پر بھروسہ نہ کیا اور انہیں کافی
سمجھا بلکہ مسلسل عاجزانہ دعاؤں کے ذریعہ آپ نے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی۔اور
جماعت کو بھی بار بار اس طرف توجہ دلاتے رہے۔صاحب عزم تو آپ تھے ہی دُعاوی
نے اس عزم کو دوبالا کر دیا۔اور دعاء اور عزم کے ملاپ سے ایک ایسا تو کل آپ
کے اندر پیدا ہوا جس کی نظیر دنیوی رہنماؤں میں تلاش کرنا محض عبث اور بے معنی
ہے۔آپ کے عزم اور توکل کا امتزاج نور علی نور کا ایک دلکش منظر پیش کرتا تھا
ایک طرف آپ دُعا کرتے۔خدا تعالے کی طرف جھکتے اور جماعت کو بھی اس کی تلقین
فرماتے تو دوسری طرف بار بار بلا اشتباه یہ بات واضح کرتے چلے جاتے کہ یہ کوئی کار یا ہے
دنیا نہیں میں محض خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق فیصلے کروں گا اور اس کے بعد مجھے
ایک ذرہ بھی اس بات کی پرواہ نہیں ہوگی کہ دُنیا میں کوئی اور میرا ساتھ دیتا ہے یا
نہیں۔آپ کے اس کردار کو نمایاں طور پر سمجھنے کے لئے 19 مارچ سالہ کی ایک تقریب
کے دوران آپ کے مندرجہ ذیل ملفوظات پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔اگر اس کے
ساتھ اس اعلان کے ایک دوسرے حصہ کو ملا کر پڑھا جائے جو آپ نے 4 ر ا پریل
۱ء کو شائع فرمایا تو تصویر مکمل ہو جاتی ہے۔خوب یاد رکھو اس وقت موجودہ صورت میں وہ کام جو پچپی
سال میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام اور ان کے بعد اپیتال
تک حضرت خلیفہ ایسیح نے کیا تھا خطرہ کی حالت میں ہے
ایک جماعت ہے جو اس کے ٹکڑے کر دینے میں فرق نہیں کرتی
ان کو مد نظر ہے کہ مقابل والوں کو شکست دے دیں۔وہ
۱۴
زور لگا رہے ہیں۔اپنے علم اور طاقت کو اس مقصد کے لئے
صرف کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک طاقت ہیں اور ہم یہ
کر سکتے ہیں۔اللہ تعالے بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ ہم تو بالکل ناتواں ہیں۔ہاں ہمارا بھروسہ
اللہ تعالے یہ ہے۔وہ بڑی طاقتوں اور قدرتوں والا ہے۔وہ اپنے سلسلہ کو ہر ایک شر اور ضرر سے بچا سکتا ہے اور مجھے
یقین ہے کہ وہ بچائے گا۔میں اس وقت اُس دل کو متقی نہیں سمجھتا جس میں اس کے
لئے درد نہ ہو۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ کے
حضور میں گر جاؤ اور کہو کہ اسے مولیٰ کریمیم ! یہ نظارہ تو ہمارے
دہم میں بھی نہ تھا کہ وہ جماعت جس کو تو نے اپنے ہاتھ سے
بنایا اور اس سال سے تو اس کی حفاظت کرتا آیا ہے اب اس
پر یہ ابتلاء آیا ہے کہ وہ غیروں کے نہیں اپنوں کے ہاتھ سے
خطرہ میں ہے۔مجھے تو اس تصویر اور وہم سے ہی جنون ہونے
لگتا ہے کہ وہ جماعت جو بڑی کوشش اور عقدِ ہمت۔سوزو
گداز سے تیار کی گئی تھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جاوے۔مگر چندا
تعالیٰ سے ڈھارس آتی اور اس سے تسلی ملتی ہے کہ ایسا نہیں
ہوگا۔پس تم راتوں کو اُٹھ کر تہجد پڑھو۔جو روزے رکھ سکتے
ہیں وہ روزے رکھیں۔صدقات اور خیرات کریں اور دن کی
عبادتوں میں بھی زیادتی کرو۔ایک شخص نے مجھے کہا کہ نماز کے
لئے آنکھ نہیں کھلتی۔مجھے اس پر رونا آیا کہ اس کو نیند کس طرح
آتی ہے۔یہ خوب یاد رکھو کہ روزے اور عبادت زیادہ کرنے
صدقات و خیرات سے مصائب مل جایا کرتے ہیں۔پس تم تجد
اور نوافل میں سستی نہ کرو۔اور مل کر دعائیں کرو کہ موئے
کریم احمدی جماعت کو ایک نقطہ پر متحد کر دے۔مجھے تسکی
10
اور یقین ہے اور ذرا بھی وہم نہیں۔خدا تعالے مظفر و منصور
کرے گا اور ضرور کرے گا۔مگر خدا تعالے کی نصرت اور تائید
کے لئے اپنے آپ کو اہل ثابت کر دو۔بدر کی جنگ میں حضرت
ابو بکر صدیق نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا
جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دعاؤں میں لگے ہوئے تھے
کہ کیا آپ سے اللہ تعالے کے وعدے نہیں ہیں۔آنحضرت
صلے اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ وعدے ہیں مگر میں غنا
سے ڈرتا ہوں۔پس یاد رکھو کہ اس کے بڑے بڑے وعدے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہیں۔وہ اس سلسلہ کو غالب
کرے گا۔اس کی حفاظت کرے گا ضرور کرے گا۔مگر اللہ تعالیٰ
کے غنا سے میں بھی ڈرتا ہوں۔اس لئے ہمیں اپنے اعمال سے
بتا دینا چاہیئے کہ ہم ان وعدوں کے مستحق ہیں۔دکھ ایک دن کا بھی بُرا ہے۔دن تو پھر دن ہے
آدھ گھنٹہ کا بھی برا ہوتا ہے۔جان نکلنے لگتی ہے
اب تو اس مصیبت پر پانچ دن گزر گئے۔یہ چھوٹا
سا غم نہیں کسی کا چھوٹا سا بچہ بیمار ہو تو وہ گھبرا
جاتا ہے۔یہاں تو وہ بیمار ہیں جنہیں برسوں میں
پرورش کیا گیا۔(الفضل ۲۵ مارچ سلسلہ مل ۳
(ب) میرا فرض ہے کہ جماعت کو ایک نقطہ پر جمع کروں۔اس لئے
خواہ اس کام میں میرے راستہ میں کتنی ہی مشکلات پیش آئیں
میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے گا کہ
جرات سے ہر ایک وقت کا مقابلہ کروں۔میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ میرا ساتھ دینگے
یا نہیں۔میرا اللہ تعالے پر بھروسہ ہے اور اس کے سوا کوئی
نہیں جو میرا کوئی نقصان کر سکے یا مجھے کوئی نفع دے سکے۔پس اگر میں لوگوں کے جذبات کے ماتحت چل کر اتحاد جماعت
کے خیال کو چھوڑ دوں تو اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ
میں حکومت کا خواہاں ہوں نہ کہ خادم سلسلہ ہوں۔پس میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ اُسی کی توفیق
سے ہی میں ہر ایک ایسی تدبیر
کروں گا۔جس سے جماعت
کو پھر ایک فرد واحد کے ہاتھ پر جمع کرنا ممکن ہو۔میں اللہ
تعالے پر امید رکھتا ہوں کہ وہ میرا دل بھی حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ کی طرح مضبوط کر دے اور میں بھی کہہ سکوں کہ
خواہ تم سب مجھے چھوڑ دو اور جنگل کے درندے بھی میرے
مخالفوں کے ساتھ مل کر مجھے پر حملہ کریں تو میں اکیلا ان کا مقابلہ
کروں گا جب تک کہ وہ میرے ہاتھ پہ اسی طرح نہ اکٹھے ہو
جائیں جس طرح کہ خلیفہ اول کے ہاتھ پر اکٹھے ہو گئے تھے
والله المستعان " الفضل ۶ اپریل ۱۹۱۳ ۱۶۰
اس دعاء ، اس عزم، اس توکل ، اس انابت الی اللہ اور سعی بپیچ
بالآخر یہ نکلا کہ منتشر ہوتی ہوئی جماعت بڑی سرعت کے ساتھ پھر ایک ہاتھ پر اکٹھی
ہونے لگی اور بکھرتے ہوئے اوراق پھر مجتمع ہو کر ایک مضبوط شیراز سے میں بندھ گئے
وَلَيُبَةِ لَتَهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَهْنا کا وعدہ ایک مرتبہ پھر پورا ہوا۔ایک بار پھر یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی کہ اسلام کی زندگی اس کی نمکنت اور اس
کا امن ہمیشہ کے لئے نظام خلافت سے وابستہ ہو چکے ہیں۔کے سُوره نور آیت ۵۶