احمدیہ کانفرنس کا انعقاد اور تقریب منصب خلافت
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
16
احمدیہ کا نفرنس کا انعقاد اور تقریر منصب خلافت
منصب خلافت پر فائز ہونے کے ایک ماہ کے اندر ہی فتنہ انکارِ خلافت سے پیدا ہونے
والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اور آئندہ جماعت احمدیہ کو ایک ٹھوس لائحہ عمل دینے
کی خاطر آپ نے ۱۲؍ اپریل کو جماعت احمدیہ کے نمائندگان کی ایک کانفرنس بلائی جیسے
احمدیہ کا نفرنس" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اس کا نفرنس میں ایسے اہم اور دور رس
فیصلے کئے گئے جن سے ہمیشہ کے لئے مقام خلافت واضح اور روشن ہو کہ جماعت کے
سامنے آگیا۔اور اس بارہ میں فتنہ و فساد اور شکوک و ابہام کے خطرات ختم ہو گئے
اگرچہ الہی سلسلوں پر فتنے ہمیشہ آتے ہی رہتے ہیں اور ان کی تطہیر کی غرض سے بتلاء
ان کا مقدر ہے لیکن جہاں تک اس سوال کا تعلق تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا حقیقی جانشین کون ہے اور کسی انجمن کو خلافت کے مقابل پر کیا حیثیت حاصل ہے
اس کانفرنس میں اس سوال کا ہمیشہ کے لئے فیصلہ کر دیا گیا اور اس کے بعد جماعت
مبائعین کو کبھی اس بارہ میں وسوسہ یا تردد پیدا نہ ہوا۔نہ انشاء اللہ آئندہ کبھی ہوگا
یہ بنیادی فیصلہ جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں۔حسب ذیل تھا :-
اس قاعدہ میں حسب حالات ترمیم ہونی چاہیئے جس میں صدر
المین احمدیہ اور امام وقت کے تعلق کی وضاحت کی گئی ہے۔تاکہ جماعت میں تفرقہ اور دو عملی کے حالات پیدا نہ ہوں
اور جماعت کا حقیقی اتحاد قائم رہے۔بعد میں مختلف مقامی جماعتوں کی اکثریت نے بھی مجلس مشاورت کے اس فیصلہ
کی تائید میں ریزولیوشن پاس کئے اور مجلس معتمدین سے درخواست کی کہ وہ جماعت
کی خواہش کے مطابق اس مسئلہ سے متعلق قاعدہ نمبر ۱۸ میں مجوزہ تبدیلی کا فیصلہ
کرے۔چنانچہ مجلس معتمدین نے اس جماعتی مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے اپنے اجلاس
مورخه ۲۶ اپریل ۱۹۱۲ ء میں زیر ریزولیوشن نمبر ۱۹۸ فیصلہ کیا کہ صدر انجمن احمدیہ
کے قاعدہ نمبر ۸ ۱ میں الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام" کی جگہ حضرت
خلیفة المسیح مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ ثانی " درج کئے جاتے ہیں۔لہذا اس ترمیم
کے بعد قاعدہ نمبر ۸ ا کا پورا متن اس طرح پر ہو گا :-
مہر ایک معاملہ میں مجلس معتمدین اور اس کی ماتحت مجلس یا مجالس
اگر کوئی ہوں اور صدر انجمن احمدیہ اور اس کی کل شاخھائے
کے لئے حضرت خلیفہ اسیح مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ
ثانی کا حکم قطعی اور ناطق ہوگا۔"
سی کانفرنس سفارش پر جماعت سے مشورہ کے بعد مجلس معتمدین نے ۲ در اپریل
۱۹۱۴ء کو اُسے باضابطہ صدر انجمن کے دستوری ترم کی صورت میں داخل کیا۔یہ فیصلہ
نظام خلافت کی ایک عظیم الشان فتح تھی۔اور اس کا ہمیشہ کے لئے حضرت مسیح موعود
علیہ السّلام کی روحانی جانشینی کا سوال حل ہو گیا۔اس کا نفرنس کی دوسری اہمیت یہ تھی کہ اس نے آئندہ جماعت احمدیہ میں نظام
شوری کی بنیاد ڈالی اور اس مسئلہ کو خوب اچھی طرح واضح کر دیا کہ خلیفہ وقت کے
مقابل پر مجلس شوری کی کیا حیثیت ہے اور خلیفہ وقت اور مجلس شوری کا باہمی تعلق
کن اسلامی اصولوں پر استوار ہے۔تیسرا اہم فائدہ اس کا نفرنس سے یہ ہوا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے اس
کا نفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنی وہ تاریخی تقریر فرمائی جس میں جماعت کے لئے
ایک عظیم الشان اور وسیع لائحہ عمل کا ڈھانچہ پیش کیا۔خلافت اور نبوت کے باہمی
تعلق کو واضح کیا خلافت کے کاموں کی تعیین کی اور ان حدود کو واضح کیا جن کے اندر
رہتے ہوئے ایک رُوحانی خلافت اپنے فرائض کو سر انجام دیتی ہے۔پھر ان فرائض
کو واضح کیا جو تبعیت خلافت کے نتیجے میں جماعت مبائعین پر عائد ہوتے ہیں۔اس تقریر
کو آپ کے لٹریچر اور علم کلام میں ایک بنیادی حیثیت حاصل ہے۔حضرت مسیح موعود
یہ السّلام نے اپنی ابتدائی تصنیف " فتح اسلام میں اسلام کے احیائے نو اور ترقی
کی جس عمارت کا خاکہ کھینچا تھا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اس خاکے
میں رنگ بھرے اور خطوط کو مزید واضح اور اُجاگہ کیا یہاں تک کہ جماعت احمدیہ
کے لئے اس چھوٹی سی تقریرہ میں گویا ایک ہزار سالہ منصوبہ پیش کر دیا گیا۔اس تقریبہ
۱۹
کو ایسی بنیادی اہمیت حاصل ہے کہ اگر طوالت کا خوف مانع نہ ہوتا تو اس موقعہ
پر اسے من و عن پیش کر دیا جاتا مگر فی الوقت اسی پر اکتفا کی بجھاتی ہے۔کہ
قارئین کے سامنے اس کے چند اہم اقتباس پیش کر دیئے جائیں۔میرا مذہب یہ ہے لا خلافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ خلافت جائز
ہی نہیں جب تک اس میں شوری نہ ہو۔اسی اصول پر تم لوگوں
کو یہاں بلوایا گیا ہے-" (ص )
راد
میں دیکھتا ہوں کہ چاروں طرف سے محض دین کی خاطر اسلام
کی عزت کے لئے اپنا روپیہ خرچ کر کے اور اپنے وقت کا
خرج کر کے احباب آئے ہیں۔میں جانتا ہوں اور یقین رکھتا
ہوں کہ اللہ تعالے میرے مخلص دوستوں کی محنت کو ضائع
نہیں کرے گا وہ بہتر سے بہتر بدلہ دے گا ؟
ان دوستوں کو دیکھا تو میرا دل خدا تعالیٰ کی حمد اور شکر
سے بھر گیا۔پھر میرے دل میں اور بھی جوش پیدا ہوا
جب لیکس نے دیکھا کہ وہ میرے دوستوں کے ہوانے ہی پر جمع
ہو گئے ہیں۔اس لیئے آج رات کو میں نے بہت دعائیں نہیں
اور اپنے رب سے یہ عرض کیا کہ الہی میں تو غریب ہوں میں
ان لوگوں کو کیا دے سکتا ہوں۔حضور آپ ہی اپنے خزانوں
کو کھول دیجیئے اور ان لوگوں کو جو محض دین کی خاطر یہاں
جمع ہوئے ہیں اپنے فضل سے حصہ دیجیئے"۔پھر میں نے اس کے حضور دعا کی کہ میں ان لوگوں کے سامنے
کیا کہوں ؟ تو آپ مجھے تعلیم کر اور آپ ؟
در آپ مجھے سمجھا۔۔۔۔۔۔اس
نے میرے قلب کو اسی آیت کی طرف متوجہ کیا اور مجھ پر ان
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (سورة بقره آیت ۳)
حقائق کو کھولا جو اس میں ہیں۔میں نے دیکھا کہ خلافت کے تمام
فرائض اور کام اس آیت میں بیان کر دیئے گئے ہیں۔تب
میں نے اسی کو اس وقت تمہارے سامنے پڑھ دیا
پہلا فرض خلیفہ کا تبلیغ ہے۔جہاں تک میں نے غور کیا ہے
میں نہیں جانتا کیوں بچپن ہی سے میری طبیعت میں تبلیغ کا
شوق رہا ہے۔اور تبلیغ سے ایسا اُنس رہا ہے کہ میں سمجھ ہی
نہیں سکتا۔میں چھوٹی سی عمر میں بھی ایسی دعائیں کرتا تھا اور
مجھے ایسی حرص تھی کہ اسلام کا جو کام بھی ہو میرے ہی ہاتھ
سے ہو۔میں اپنی اس خواہش کے زمانہ سے واقف نہیں ، کہ
کب سے ہے میں جب دیکھتا تھا اپنے اندر اس جوش کو پاتا
تھا اور دعائیں کرتا تھا کہ اسلام کا سجود کام ہو میرے ہی ہاتھ
سے ہو پھر اتنا ہو اتنا ہو کہ قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ
ہو جس میں اسلام کی خدمت کرنے والے میرے شاگرد نہ
ہوں۔میں نہیں سمجھتا تھا اور نہیں سمجھتا ہوں کہ یہ خوش اور
انس اسلام کی خدمت کا میری فطرت میں کیوں ڈالا گیا۔ہاں
اتنا جانتا ہوں کہ یہ جوش بہت میرا نا رہا ہے۔غرض اسی
جوش اور خواہش کی بناء پر میں نے خدا تعالیٰ کے حضور دعا
کی کہ میرے ہاتھ سے تبلیغ اسلام کا کام ہو۔۔اگر
آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا کوئی خادم اور غلام توفیق
دیا جاوے کہ ایک حد تک تبلیغ اسلام کے کام کو کرے تو
یہ اس کی اپنی کوئی خوبی اور کمال نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہی کا کام ہے۔میرے دل میں تبلیغ کے لئے اتنی
تڑپ تھی کہ میں حیران تھا اور سامان کے لحاظ سے بالکل
قاصر۔پس میں اس کے حضور ہی مجھکا اور دُعائیں کیں۔۔۔۔
پچپی
اور میرے پاس تھا ہی کیا ؟ میں نے بار بار عرض کی کہ میرے
پاس نہ علم ہے نہ دولت نہ کوئی جماعت ہے نہ کچھ اور ہے
جس سے یکیں خدمت کر سکوں۔مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ
اس نے میری دعاؤں کو سُنیا اور آپ ہی سامان کر دیئے
اور تمھیں کھڑا کر دیا کہ میرے ساتھ ہو جاؤ" (ص ۱۷)
"چونکہ مجھے تبلیغ کے لئے خاص دلچسپی رہی ہے۔اس
کے ساتھ عجیب عجیب ولولے اور جوش پیدا ہوتے
رہتے ہیں اور اس تبلیغی عشق نے عجیب عجیب ترکیبیں میرے
دماغ میں پیدا کی ہیں۔ایک بار خیال آیا کہ جس طرح پر اشتہاری
تاجر اخبارات میں اپنا اشتہار دیتے ہیں میں بھی چین کے
اخبارات میں ایک اشتہار تبلیغ سلسلہ کا دوں۔اور اس کی
اُجرت دے دوں۔تاکہ ایک خاص عرصہ تک وہ اشتہار چھپتا
رہے مثلاً یہی اشتہار کہ مسیح موعود آگیا بڑی موٹی مسلم
سے اس عنوان سے ایک اشتہار چھپتا رہے۔غرض میں اس
جوش اور عشق کا نقشہ الفاظ میں نہیں بھینچ سکتا۔جو اس
مقصد کے لئے مجھے دیا گیا ہے " (ص ۲۳)
زبانیں سکھانے کا پروگرام
ر
یہ ضروری سوال ہے کہ مبلغ کہاں سے آویں ؟ اور پھر چونکہ
ہم چاہتے ہیں کہ ہر قوم اور ہر زبان میں ہماری تبلیغ ہو"
اس لئے ضرورت ہے کہ مختلف زبانیں سکھائی جاویں
حضرت خلیفۃ المسیح کی زندگی میں میں نے ارادہ کیا تھا
کہ بعض ایسے طالب علم ملیں جو سنسکرت پڑھیں اور پھر
وہ ہندوؤں کے گاؤں میں جا کر کوئی مدرسہ کھول دیں۔اور تعلیم کے ساتھ تبلیغ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔اور ایک
"۔
۳۲
A
عرصہ تک وہاں رہیں۔جب اسلام کا بیج بویا جائے تو
کسی شاگرد کے سپرد کر کے آپ دوسری جگہ جا کر کام کریں۔غرض
جس رنگ میں تبلیغ آسانی سے ہو سکے کریں " (ص۲)
زکوة خلیفہ وقت کے پاس آنی چاہیے!۔حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت میں بھی یہ تجویز میں نے پیش کی
تھی پہلے تو میں ان سے بے تکلف تھا۔دو دو گھنٹہ تک مباحثہ
کرتا رہتا تھا۔لیکن جب وہ خلیفہ ہو گئے تو کبھی میں اُنکے سامنے
چوکڑی مار کر بھی نہیں بیٹھا کرتا تھا۔جاننے والے جانتے ہیں
خواہ مجھے تکلیف بھی ہوتی مگر یہ جرات نہ کرتا اور نہ اونچی آوازہ
سے کلام کرتا۔کسی ذریعہ سے میں نے انہیں کہلا بھیجا تھا کہ
زکوۃ خلیفہ کے پاس آنی چاہیئے۔میں نے بتایا تھا کہ یزکیھم کے معنوں میں اُبھارنا اور بڑھانا
بھی داخل ہے اور اس کے مفہوم میں قومی ترقی داخل ہے اور
اس ترقی میں علیمی ترقی بھی شامل ہے اور اسی میں انگریزی
مدرسه - اشاعتِ اسلام و غیر هما امور آجاتے ہیں۔اس سلسلہ
میں میرا خیال ہے کہ ایک مدرسہ کافی نہیں ہے جو یہاں کھولا
ہوا ہے۔اس مرکزی سکول کے علاوہ ضرورت ہے کہ مختلف
مقامات پر مدر سے کھولے جائیں۔زمیندار اس مدرسہ با
نہ میں لڑکے
کہاں بھیج سکتے ہیں۔زمینداروں کی تعلیم بھی تو مجھ پر فرض ہے
پس میری یہ رائے ہے کہ جہاں جہاں بڑی جماعت ہے۔وہاں
سردست پرائمری سکول کھولے جائیں۔ایسے مدارس یہاں کے
مرکزی سکول کے ماتحت ہوئی گے۔
FM
ایسا ہونا چاہیئے کہ جماعت کا کوئی فرد عورت ہو یا مرد باقی نہ
رہے جو لکھنا پڑھنا نہ بھانتا ہو۔صحابہ نے تعلیم کے لئے بڑی
بڑی کوششیں کی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض
دفعہ جنگ کے قیدیوں کا فدیہ یہ مقرر فرمایا ہے کہ وہ مسلمان
بچوں کو تعلیم دیں۔جب دیکھتا ہوں کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ
وسلم کیا فضل لے کر آئے تھے تو جوش محبت سے رُوح بھر
جاتی ہے۔آپ نے کوئی بات نہیں چھوڑی۔ہر معاملہ میں ہماری
رہنمائی کی ہے۔پھر حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ ایج
نے بھی اس نقش قدم پر چل کر ہر ایسے امر کی طرف توجہ دلائی
ہے جو کسی بھی پہلو سے مفید ہو سکتا ہو (۳۵۵-۳۶)
جماعت کی دنیوی ترقی
-
تعلیم کے سوال کے ساتھ ہی یہ بھی قابل غور امر ہے کہ جماعت
کی دنیوی ترقی ہو۔ان کو فقر اور سوال سے سبچایا جائے جو
واعظین تبلیغ اور تعلیم شرائع کے لئے جائیں اُن کا یہ فرض
ہونا چاہیئے کہ وہ جماعت کی مادی ترقی کا بھی خیال رکھیں۔رق)
جماعتی ترقی کا مسلسل محاسبہ۔۔" واعظین اپنے دوروں میں اس امر کو خصوصیت سے مد نظر رکھیں
کہ جماعتیں بڑھ رہی ہیں یا گھٹ رہی ہیں اور تعلیمی اور دنیوی
ترقی کیا ہو رہی ہے ؟ عملی پابندیوں میں جماعت کی کیسی حالت
ہے۔باہم اخوت اور محبت کے لحاظ سے وہ کس قدر ترقی کہ
رہے ہیں۔ان میں باہم نزا ئیں اور جھگڑے تو نہیں۔یہ تمام
امور ہیں جن پر واعظوں کو نظر رکھنی ہوگی اور اس کے متعلق
مفصل رپوٹ میں میرے پاس آتی رہیں " دحت ۳)
ره