متفرق مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

متفرق مصروفیات
چندہ جات
کا نظام مستحکم کرنیکے بارہ میں ایک اہم اقدام
به ایام حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے لئے انتہائی مصروفیت کے ایام
تھے۔دشمن کے بیرونی حملے ایک طرف اور کئی اپنے کہلانے والوں کی طرف سے طرح
طرح کی اذیتیں دوسری طرف۔غیر مبائین نے تو احمد تیت کا مشن ہی یہ سمجھ رکھا تھا کہ
کسی طرح مبائعین کی شاخ کو کیسر کاٹ ڈالا جائے۔اور (حضرت) مرزا
محمود احمد
کو ناکام و نامراد کر کے دکھا دیا جائے۔گویا نعوذ باللہ یہی احمدیت کے قیام اور حضرت
مسیح موعود علیہ السّلام کے مشن کی غرض و غایت تھی۔ان کے اعتراضات کے جوابات
دنیا ، جماعت کو ان کے زہریلے پروپیگنڈے سے مامون و محفوظ رکھنا۔نئی جماعتوں کے
ایمان کی تقویت کے سامان پیدا کرنا۔جماعت کے بکھرے ہوئے شیرازہ کو از سر نو مجتمع
کرنا۔خلافت کی اہمیت اور اصل منصب کو جماعت پر واضح کرنا۔کثرت سے آنے
والے زائرین سے ملاقاتیں کرنا اور خطوط کا جواب دیا۔درس قرآن کریم اور پانچ
وقت نماز کی امامت کے علاوہ رات کو تہجد میں گریہ وزاری کے ذریعہ اپنے رب
سے مدد مانگنا۔جماعت کے پریشان حال افراد کی ڈھارس کے سامان پیدا کرنا اور
ان کے لئے دُعائیں کرنا۔انجمن کے ایسے مہران کی پیدا کردہ مشکلات کا ازالہ کرنا جو
بیعت خلافت میں داخل نہ تھے۔اس کے علاوہ جماعت کی ترقی کے لئے کئی عارضی
اور ستنتقل اقدامات کرنا ، غیر از جماعت اور غیر مسلم زائرین کے سوالات اور اعتراضنا
کے جواب زبانی اور تحریری طور پر دنیا۔غرضیکہ آپ کی زندگی ایک مصروف ترین
انسان کی زندگی تھی۔اللہ ! اللہ پچیس برس کی عمر میں کتنے بوجھ تھے جو اسلام
در
کے غم میں آپ نے اپنے نوجوان کندھوں پر اُٹھا لئے تھے۔اس ایک دُکھ کے لئے
کتنے دکھ تھے جو آپ کے جواں سال دل میں سما گئے۔کتنے فکر تھے جو ہجوم کر کے آئے
اور آپ کے ذہن کی فضا پر چھا گئے۔۔۔۔۔۔لیکن اس میں آپ کا اختیار بھی کیا تھا

یہ علیم و خبیر خدا کا انتخاب تھا جس نے یہ گراں قدر امانت آپ کے سپرد کی اس عظیم ذمہاری
کا لباس خدا نے ہی آپ کو پہنایا تھا۔پس ممکن نہ تھا کہ کوئی انسان آپ سے یہ لباس
چھین سکے۔اور حق یہ ہے کہ آپ کا ہر سائنس آخر دم تک اس عہد کے نباہنے میں گزرا۔اور زندگی کی آخری رمق تک آپ اس پر قائم و دائم رہے۔یہ تو زندگی بھر نفس نفس
کا ساتھ تھا جسے ہر طور نباہنا تھا۔دُکھ میں بھی اور آرام میں بھی۔صبح اور شام دن
اور رات خلافت کی عظیم ذمہ داریوں کو سینے سے لگائے دل و جان سے عزیز تر کئے
ہوئے زندگی کے آخری سانس تک آگے ہی آگے بڑھنا تھا۔آپ نے ایسے ہی کیا اور زندگی کی آخری رمق تک ایسا ہی کئے چلے گئے اور
ہر صبح اور ہر شام نے گواہی دی کہ خدا کا انتخاب غلط نہ تھا۔آپ لَا يُكلف الله
نَفْسًا إِلَّا دُعا کے اپنی فرمان کی ایک زندہ اور محبتم تفسیر بن گئے۔آپ کے روزانہ مشاغل کی تفصیل کو چھوڑ کر جو مختصر روئداد سلسلہ کے اخباروں
میں چھپتی رہی اگر وہی پیش کی جائے تو بھی ابتدائی چند سالوں کے ذکر سے ہی ایک
ضخیم کتاب مرتب ہو سکتی ہے۔لہذا محض چند اہم اور دور رس نتائج کے حامل اقداماتنا
اور بعض دنیا وی اہمیت کی تقاریر یا پھر بطور نمونہ ایک آدھ ملاقات کا واقعہ
بیان کر کے ہم آپ کی خلافت کے پہلے سال کا ذکر کرنا چاہتے ہیں۔جماعتی انتظام کو بخوبی چلانے کے لئے سب سے پہلی ضرورت روپے کی تھی
اس وقت حالت یہ تھی کہ سلسلہ کا تمام روپیہ اس انجمن کے قبضہ میں تھا جس میں ایک
خاصی تعداد بیت نہ کرنے والوں کی تھی اور یہ اشخاص کسی وقت بھی مالی رکاؤ میں کھری
کر سکتے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے یہ تو مناسب نہ سمجھا کہ روپیہ کسی اور نام
پر جمع ہو مگر یہ شرط لگادی کہ تمام سبعیت کنندگان اپنا ہر قسم کا چندہ حضرت
خلیفة امسیح کی معرفت بھجوائیں۔اس سے ایک طرف تو یہ خطرہ دُور ہو گیا کہ انجین
کے مخالف ممبران اس روپیہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں۔دوسری طرف مبائعین اور
غیر مبائعین کے چندوں میں امتیاز کی ایک عمدہ صورت پیدا ہو گئی۔اس صف
ایک اور خطرہ بھی سامنے آیا۔کہ منکرین خلافت کے اخبار پیغام صلح نے جو ہمہ تن
خلافت کی مخالفت کے لئے وقت تھا جماعت سے مختلف چندوں کی اپیلیں شروع کر دیں
ضمن میں

چونکہ ابھی تک مبائعین اور غیر مبائعین کے نظام میں کوئی واضح اور غیر مسیم امتیاز پیدا
نہ ہوا تھا اور سادہ لوح دیہاتی جماعتیں سلسلہ کے پرانے کارکنوں کی ہر تحریک
کھنا موجب سعادت سمجھتی تھیں اس لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جماعت کو
ایک نہایت اہم اور دور رس نتائج کی حامل یہ نصیحت فرمائی کہ سلسلہ احمدیہ میں کسی
چندہ مانگنے والے کو چندہ نہ دیا جائے خواہ چندہ مانگنے والا کوئی ہی کیوں نہ ہو۔اور
چندہ کیسے ہی نیک کام کے لئے کیوں نہ مانگا جائے۔جب تک اس کام کو خلیفۂ وقت
نی منظوری حاصل نہ ہو۔یہ ہدایت نہ صرف وقتی غلط فہمیوں کی روک تھام کے لئے
مفید ثابت ہوئی بلکہ اس کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے جماعت احمدیہ کے چندے کا نظام
محفوظ اور مستحکم ہو گیا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی ہدایت کے اصل الفاظ حسرب
ذیل ہیں :
بہت سے احباب خطوط کے ذریعہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم
چندوں کا کیا کریں آیا انجمن کو بھیجیں یا نہ بھیجیں۔ان سب دوستوں
کی اطلاع کے لئے ایسا ہی اُن دوسرے احباب کی اطلاع
کے لئے جو میرے ہاتھ پر سبعیت کرچکے ہیں میں اشتہار کے
ذریعہ اعلان کرتا ہوں کہ چندے برابر صدر انجمن میں آنے
چاہئیں۔ہاں چونکہ ابھی تک مجھے اطمینان نہیں کہ انجمن اس
موجودہ فتنہ میں کیا حصہ لے گی اس لئے میں مناسب خیال کرتا
ہوں کہ انجمن کے سب چندے میری معرفت ارسال ہوں۔میں
انہیں خدا نہ انجمن میں داخل کر کے انجمن کی رسید بھجوادوں گا۔ایسے مقامات جہاں کے سیکرٹری یا محاسب نے ابھی بیعت
نہیں کی وہاں یہ انتظام ہو سکتا ہے کہ اگر محاسب یا سیکرٹری
اس انتظام کو منظور کر لیں تو فبہا ورنہ ان کی بجائے کوئی اور
شخص مقرر کر دیا جاوے جو مبائین کا چندہ وصول کر کے بھیج
دیا کرے۔دوسری بات میں یہ بھی کہنی چاہتا ہوں کہ آئندہ انجمن کے چندں

کے علاوہ کوئی چندہ آپ اس وقت تک نہ دیں جب تک کہ
میری طرف سے اجازت شائع نہ ہو کیونکہ اس سے اب تک
جماعت کو بہت کچھ نقصان ہو چکا ہے۔اور آئندہ خطرہ ہے
خواہ کیسے ہی مفید کام کے لئے چندہ کی تحریک ہو اگر
میری طرف سے اجازت شائع ہوتی ہے تو اس میں
چندہ دیا جاوے ورنہ نہیں۔میری اس نصیحت کو
یاد رکھو اور اپنی انجمنوں کے دفاتر یا اپنے اپنے گھروں
میں لٹکا رکھو۔یہ ایک ایسی بات ہے جس سے تمہاری
طاقت بہت کچھ مضبوط ہو جائے گی۔اور ہر ایک کام
تھی مفید ہو سکتا ہے جبکہ ایک مرکز کے ماتحت ہو یا اے
جہاں تک انفرادی ملاقاتوں اور گفت و شنید کا تعلق ہے اس کے اثرات اور کیفیت
کا اندازہ مولوی عمر دین صاحب شملوی کی حسب ذیل روایت سے ہو سکتا ہے۔مولوی
صاحب موصوف نے جو ایک ناقدانہ نظر رکھتے تھے ہمارے نامور ادیب شیخ محمد اسمعیل
صاحب پانی پینتی مرحوم کو ایک مرتبہ یہ واقعہ سنایا کہ
حضور ایدہ اللہ تعالے کے خلیفہ ہونے کے چند ماہ بعد امریکہ کا ایک بڑا
پادری قادیان آیا جو بڑا عالم فاضل بھی تھا اور اپنے علم و فضل پر نازاں
بھی۔قادیان پہنچے کہ اُس نے ہم لوگوں کے سامنے چند مذہبی سوالات پیش
کئے جو نہایت وقیع اور بڑے اہم تھے۔اور ساتھ ہی کہا کہ میں امریکہ سے
چل کر یہاں تک آیا ہوں۔اور یکں نے مسلمانوں کی ہر مجلس میں بیٹھ کر ان
سوالات کو دہرایا ہے۔مگر آج تک مجھے مسلمانوں کا بڑے سے بڑا عالم اور
فاضل ان سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔میں یہاں ان سوالوں
کو آپ کے خلیفہ صاحب کے سامنے پیش کرنے کے لئے خاص طور پر آیا ہوں
دیکھئے خلیفہ صاحب ان سوالوں کا کیا جواب دیتے ہیں ؟
الفضل قادیان ۶/ اپریل ۹۱

سوالات اتنے پیچیدہ اور عجیب قسم کے تھے کہ انہیں شنکر مجھے یقین
ہو گیا کہ حضرت صاحب ابھی بالکل نوجوان ہیں اور الہیات کی کوئی باقاعدہ
تعلیم بھی انہوں نے نہیں پائی۔عمر بھی چھوٹی ہے۔اور واقفیت بھی بہت
تھوڑی ہے۔وہ ان سوالوں کا جواب ہر گز نہیں دے سکیں گے اور اس طرح
سلسلہ احمدیہ کی بڑی بدنامی اور شبکی ساری دنیا میں ہوگی۔کیونکہ جب حضرت
صاحب اس کے سوالوں کا جواب نہ دے سکے تو یہ امریکن پادری واپس جا کر
ساری دنیا میں اس امر کا پروپیگنڈا کرے گا کہ احمدیوں کا خلیفہ کچھ بھی نہیں
جانتا اور عیسائیت کے مقابلہ میں ہر گز نہیں ٹھہر سکتا۔وہ صرف نام کا خلیفہ
ہے ورنہ علمیت خاک بھی نہیں رکھتا۔اس صورتِ حال سے میں کافی پریشان ہوا۔اور میں نے اس بات
کی کوشش کی کہ وہ امریکن پادری حضرت صاحب سے نہ ملے اور
ویسے ہی واپس چلا جائے۔مگر مجھے اس کوشش میں کامیابی نہیں ہوئی۔وہ امریکن اس بات پر مصر رہا کہ میں ضرور خلیفہ صاحب سے مل کر جاؤں گا
ناچار میں گیا اور میں نے حضرت صاحب سے کہا کہ ایک امریکن پادری آیا
ہے اور آپ سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہے۔اب کیا کریں ؟ اس پر
حضرت صاحب نے بغیر توقت کے اور بلا تامل فرمایا کہ بلا لو ناچار میں
اُسے لے کر حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔دونوں کے درمیان
ترجمان میں ہی تھا۔امریکن پادری نے کچھ رسمی گفتگو کے بعد اپنے سوالات حضرت صاحب
کی خدمت میں پیش کئے۔جن کا ترجمہ میں نے آپ کو سُنا دیا۔حضرت
صاحب نے نہایت سکون کے ساتھ ان سب سوالوں کو سنا اور پھر فوراً
اُن کے ایسے تسلی بخش جوابات دیئے کہ میں سنکر حیران ہو گیا۔مجھے ہرگز
یقین نہ تھا کہ ان سوالوں کے حضرت صاحب ایسے پر معارف اور بینظیر
جواب دے سکیں گے۔جب میں نے یہ جوابات انگریزی میں امریکن پادری
کو سُنائے تو وہ بھی حیران رہ گیا اور کہنے لگا کہ میں نے آج تک انیسی

معقول گفتگو اور ایسی مدتل تقریرہ کسی مسلمان کے منہ سے نہ
نہیں
حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی عیسائی مذہب سے گہری علمی واقفیت صرف
احمدیوں پر یہی اللہ انداز نہیں ہوتی تھی بلکہ خود تجربہ کار عیسائی مشاد بھی حضور کی علمی قابلیت
کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو جایا کرتے تھے۔چنانچہ انہی دنوں کی بات ہے کہ ایک مسیحی
دوست نے جو قادیان ٹھر کر حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے مذہبی تبادلہ
خیالات کر رہے تھے اپنا تاثر نمائندہ الفضل سے ان الفاظ میں بیان کیا :
میرا زمانہ تجربہ ۲۵ سال کا ہے اور اس شخص (حضرت خلیفہ سیج
الثانی کی عمر ۲۵ سال ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ مسیحی مذہب
کا علم ان کو مجھ سے زیادہ ہے۔میں نے بہت وعظ اور تقاریر سنی
ہیں مگر یہ حالت نہیں دیکھی یہ تو خدا داد قابلیت ہے۔الفضل در مارچ (واع)
یه تأثر بیان کرنے کے چند روز بعد جب ان کو حضور سے گفت وشنید اور صحبت
سے استفادہ کرنے کا مزید موقع ملا۔تو ان کی حالت میں ایک غیر معمولی تبدیلی واقع ہوگئی
اور ایک دن اپنی قلبی کیفیت کا اظہار قادیان کی ایک مجلس میں ان الفاظ میں کیا :-
میں نے عیسائیوں کی اعلیٰ سوسائٹی میں تربیت پائی ہے بہت
سے ملکوں میں پھرا ہوں مگر مجھے اس جماعت کو دیکھ کر رشک
آتا ہے کہ کاش یہ روحانیت عیسائیوں میں ہوتی۔بڑے تو
بڑے میں نے یہاں کے بچوں میں بھی وہ شائستگی دیکھی ہے
کہ حیرت ہوتی ہے۔آپ لوگوں کا شوق عبادت آپ کی مہمان
نوازی
آپ کی تواضع دیکھ کر مجھے یسعیاہ کا وہ باب یاد آتا ہے جس میں
مسیح کی آمد ثانی کے متعلق لکھا ہے کہ شیر اور بکری ایک گھاٹ
پانی پئیں گے اور ناگ بچوں سے کھیلیں گے۔میں نے یہاں
دیکھا کہ سرحدی جو بہت آزاد اور اکھڑ قوم ہے ان کے ایک
فرد نے اندھیرے میں میرا جوتا تلاش کر کے میرے آگے نہایت تواضع
اه تاریخ احمدیت جلد تم ماشا

سے رکھ دیا۔پھر آپ کے سردار حضرت صاحب با وجود اس
نوجوانی کے وہ روشن ضمیری رکھتے ہیں کہ میں نے کئی مولویوں اور
مقرروں کے وعظ سنے مگر یہ اثر یہ جادو بیانی ان میں ہر گز نہیں
پائی جاتی۔میں جب آپ کی صحبت میں بیٹھا تو کئی اعتراضات
لے کر بیٹھا مگر بغیر اس کے کہ میں انہیں زبان پر لاؤں حضرت
صاحب نے ایسی تقریر شروع کی کہ وہ خود بخود دُور ہو گئے۔باوجود عیسائی ہونے کے پیغمبر عرب کی اب مطلقاً نفرت میرے
دل میں نہیں بلکہ بہت بڑی عزت ہو گئی۔قرآن مجید کو پہلے لغو
کتاب سمجھتا تھا اب میں اسے اعلیٰ کتاب سمجھتا ہوں۔میرے دل
میں ایک جنگ شروع ہو گئی ہے لیکں نے جو کچھ حضرت صاحب
نے فرمایا سب نوٹ کر لیا ہے اب میں اطمینان سے اس پر غور
کروں گا۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے حق میں دعا
کریں گے کہ جو خدا کے نزدیک راہِ راست ہے وہ مجھے دکھائے
میں پھر اقرار کرتا ہوں کہ حضرت صاحب کے بیان میں ایک تبادو
کا اثر ہے اور نہایت اعلیٰ معلومات رکھتے ہیں اور میں بہت
شکر گزار ہوں۔والفضل ۲۳ مارچ ۱۹۱۵)
اسی طرح ماسٹر عبد الرحمن صاحب خاکی راولپنڈی کی ایک روایت بھی پڑھنے کے
لائق ہے جو مناظرہ کے وقت آپ کی حاضر جوابی اور بائیبل سے گہری واقفیت کے موضوع
پر عمدہ روشنی ڈالتی ہے۔ماسٹر صاحب لکھتے ہیں کہ :۔ایک عیسائی جس نے 12 سال تک عیسائیت کی تبلیغ کی تھی،
قادیان میں آیا۔مغرب کی نماز کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ سے گفتگو شروع کی۔حضرت حافظ روشن علی صاحب
بھی اس مجلس میں موجود تھے۔گفتگو کے دوران حضور نے کسی بات
پر اگر کا لفظ استعمال فرمایا۔یعنی فرمایا کہ اگر ایسا ہو تو ایسا ہوسکتا
ہے۔اس پر پادری نے کہا کہ اگر والی بات تو کمزور ہوتی ہے

سوس
اس پر حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح علیہ السّلام نے فرمایا ہے
کہ اگر میں چاہوں تو دس ہزار فرشتے میری مدد کو آسکتے ہیں۔کیا
حضرت مسیح علیہ السّلام کی بات کمزور تھی ؟ یہ بات سُن کر وہ پادری
ہنس پڑا۔اور لاجواب ہو گیا۔یہ خلافت ثانیہ کے بالکل ابتدائی
زمانے کی بات ہے۔ایسی ملاقاتوں کا بعض اوقات فوری نتیجہ ظاہر ہوتا۔چنانچہ پیشاور کے ایک قابل پادری
عبد الخالق صاحب جو قبل ازیں اسلام سے ارتداد کر کے پادری بن چکے تھے اور انہیں
بائیبل پر اتنا عبور تھا کہ وہ فخریہ کہا کرتے تھے کہ میرے علم کا پادری شاذ و نادر ہی کوئی او
ہلے گا۔مناظرے کے ماہر اور منطقی داؤ پیچ سے خوب واقف ، اس پادری کی زندگی کا چیپ
مشغلہ یہ تھا کہ بڑے بڑے مولویوں کو منطقی داؤ پیچ سے شکست فاش دے کر اہل اسلام پر
اپنی برتری ثابت کرتے۔یہ پادری صاحب شوق مبارزت لئے اپریل کے شروع میں قادیان
آ نکلے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے تبادلہ خیالات کی خواہش ظاہر کی خیال
تو ان کا یہ تھا کہ ایک نوجوان رہنما ہے ، عیسائیت کا تو سوال ہی کیا خود اپنے دینی علوم میں
بھی سند یافتہ نہیں، چند ہی اعتراضات میں شکست فاش دے کر اپنا نام بلند کروں گا۔لیکن اللہ تعالے کو کچھ اور ہی منظور تھا۔بحث اس حال پر ختم ہوئی کہ اُن کا ذہن اسلام
قبول کہ چکا تھا اور دل مطمئن ہو چکا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مسیح موعود یقین
کرتے ہوئے جناب سابق پادری صاحب نے حضرت مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونے کا عہد سبعیت کیا۔یہ پادری صاحب جن کا نام عبد الخالق تھا۔کسی وقتی اور ہنگامی جذبہ کے تحت از سر نو
مسلمان نہیں ہوئے بلکہ حضرت خلیفہ اسیح کے خدا داد علم میں کچھ ایسی قوت قدسیہ تھی کہ وہ
ان کے عقل اور دل دونوں کو مسلمان کو گئی۔مکرم پادری عبد الخالق صاحب بڑی عمر با کیر
آج سے چند سال قبل فوت ہوئے۔راقم الحروف نے خود ان کو دیکھا ہے۔ان سے بائیبل
پڑھی ہے۔اور عیسائیت کے بارہ میں معلومات حاصل کی ہیں۔وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی شخصیت سے بے حد متاثر تھے اور ان کے دل پر آپ کے علم اور تقوی کا
ایسا رعب تھا کہ ہمیشہ غیر معمولی عجز و انکسار اور احترام کے ساتھ آپ کا ذکر کیا کرتے تھے۔

سلام السلام
اس ذکر میں محبت کی چاشنی شامل تھی۔حضرت خلیفہ المسیح کے اس احسان کو انہوں نے کبھی
دل سے فراموش نہ ہونے دیا۔کہ آپ کی بدولت ان کو اسلام کی دولت از سر تو نصیب ہوئی۔یہ بات نہیں تھی کہ انہیں اپنے علم پر ناز نہ رہا ہو۔یہ ناز آخر وقت تک قائم رہا اور
کیوئی نہ رہتا حقیقتا آپ بائیبل کے ایک متبحر عالم تھے ہزاروں آیات حفظ تھیں کثرت
سے حوالے نوک زباں تھے۔عیسائی ہو یا مسلمان کسی دوسرے عالم کو کبھی خاطر میں نہ لاتے
تھے۔ہاں حضرت خلیفہ ایسے ایک ایسا استثناء تھے جن کے سامنے ایک فرمانبردار با ادب
شاگرد کی طرح ہمیشہ زانوے ادب تہہ کئے رہے۔حضرت خلیفہ ایسیح غیر از جماعت دوستوں کے علاوہ احباب جماعت احمدیہ سے
بھی بکثرت ملاقاتیں فرمایا کرتے۔آپ ان کے سوالات کا شافی جواب دیتے۔انکی مشکلات
میں انہیں قیمتی مشوروں سے نوازنے حوصلہ دیتے اور ڈھارس بندھاتے۔مصائب میں
ان کے لئے دردمندانہ دعائیں کرتے اور دلی تسکین اور راحت کا سامان پیدا کرتے ساتھ
سی نهایت دلکش انداز میں تزکیۂ نفس کا کام بھی جاری رہتا۔کوئی کمزوری دیکھتے تو اسے
نہایت پیارے انداز میں دُور کرنے کی کوشش فرماتے۔مکرم مرزا احمد بیگ صاحب
وو
ساہیوال اسی قسم کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :-
ابتدائے خلافت سے ہی حضور کو احباب کی اصلاح کا شدید
خیال تھا۔چنانچہ میرے ماموں جان حضرت مرزا غلام اللہ مرحوم
رضی اللہ عنہ کو ایک دفعہ فرمایا کہ مرزا صاحب دوستوں کو حقہ
چھوڑنے کی تلقین کیا کریں۔اب در حقیقت ماموں صاحب خود
حفہ پیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا بہت اچھا حضور یہ گھر میں آئے۔اپنا حصہ جو دیوار کے ساتھ کھڑا تھا اس کا نیچہ ٹوپی وغیرہ توڑ
دی۔ممانی جان نے سمجھا کہ آج شاید حقہ دھوپ میں پڑا رہا ہے
اس لئے یہ فعل نارا جنگی کا نتیجہ ہے لیکن جب انہوں نے کسی کو
بھی کچھ نہ کہا تو ممانی صاحبہ نے پوچھا۔آج حصے پر کیا ناراضنگی
آگئی تھی۔فرمایا مجھے حضرت صاحب نے حقہ پینے سے لوگوں کو
منع کرنے کی تلقین کے لئے ارشاد فرمایا ہے۔اور میں خود حقہ

۳۵
پیتا ہوں۔اس لئے پہلے اپنے حقے کو توڑا ہے۔پھر وہ نمازوں
کے اوقات میں بھی اور دوسرے وقتوں میں لوگوں کو خفتہ
چھوڑ دینے کی تلقین کرتے رہے اور خود مرتے دم تک حقے کو
نہ لگایا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی