انجمن ترقی اسلام
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
انجمن ترقی اسلام
مجلس شورای س۱۹۱ء کی روئداد کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ
تعالی عنہ کی تفصیلی رہنمائی کی روشنی میں جماعت احمدیہ نے تبلیغ اسلام کا جو وسیع منصوبہ بنایا
اس پر خوش اسلوبی اور تیزی سے عمل درآمد کرنے کے لئے حضور نے ایک نئی انجمن انجمن
ترقی اسلام کے نام سے قائم فرمائی۔آپ نے پوری احتیاط کے ساتھ یہ واضح فرما دیا ،
کہ یہ انجمن پرانی انجمن کی متبادل نہیں ہے بلکہ خالصہ تبلیغ اسلام کے کام تک ہی اپنی
دلچسپیاں مرکوز رکھے گی۔اور صدر انجین احمدیہ کے دیگر فرائض حسب سابق صدا آلمین
احمدیہ ہی ادا کرتی رہے گی۔اس انجمن کے قیام کے تھوڑے دنوں کے بعد اپریل کے آخری ہفتہ میں آپ نے
ایک مضمون شکریہ اور اعلان ضروری " کے عنوان کے تحت شائع فرمایا جس میں خلافت احمدیہ
کے گرد پروانہ وار اکٹھے ہونے والے احباب جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جماعت کو
قربانی کے ایک نئے میدان کی طرف بلایا اور پر زور اور پر درد تحریک فرمائی کہ انجمن
ترقی اسلام کے مقاصد پورا کرنے کی خاطر جماعت احمدیہ ۱۲ ہزار روپیہ بطور چندہ ادا
کرے۔۱۲ ہزارہ اس زمانہ میں چندوں کے معیار کے لحاظ سے اور روپے کی رائج قیمت کے
اعتبار سے ایک بہت بڑی اپنیل شمار کی جاسکتی ہے۔یہ اعلان کا نیب کو دینے سے قبل
ہی آپ نے درس قرآن کے وقت حاضر ا حباب کو پڑھ کر سنایا جس کے چند اقتباسات
مشته نمونه از خروارے کے طور پر پیش ہیں :-
میں اپنے مولا کے احسانات کا شکریہ کس منہ سے ادا کروں۔اور اس کے احسانات کو کس زبان سے گنوں کہ میرا منہ اور میری
زبان اس کام کو پورا نہیں کر سکتے میرے جسم کا ذرہ ذرہ بھی
اگر گویا ہو تو اس کے تجر عطایا کے ایک قطرہ کا شکریہ ادا نہ ہوئے
ایسے خطرناک متلاطم سمندر میں سے جماعت کا جہاز گزرے
اور میرے جیسے ناتجربہ کار اور ناواقف اور کمزور ملاح کے
ہاتھوں میں اس کی پتوار ہو۔اور پھر بھی کشتی سلامت گذر جائے
یہ کس کا کام ہو سکتا ہے صرف خدا کا۔خلیفہ اول ایک شان
رکھتا تھا اور اس کے کاموں کو اس کی طرف منسوب کیا بھی جانتا
تھا۔مگر میں کیا ہوں کہ کسی کو یہ خیال گذر بھی سکے کہ اس فتنہ
کے دُور کرنے میں کچھ میرا بھی ہاتھ تھا۔یہ طاقت نمائی شرک
کے تمام شائیوں سے پاک تھی۔اور انبیاء اولیاء کا محبوب
بے نقاب اس وقت دنیا پر ظاہر ہوا تا کہ ان شرک کے ایام
میں لوگوں کو بتا دے کہ ایک مٹی کے ڈلے اور لکڑی کے کندہ
بھی کہیں وہ کام لے سکتا ہوں جو دنیا کے بادشاہ نہیں کر سکے "
اُسے میرے رب ! تیرے حضور میں عاجزانہ عرض کرتا ہوں
اسے قبول فرما کہ بادشاہوں کے دروازوں پر سے گدا گر خالی
ہاتھ نہیں لوٹا کرتے۔جس طرح تو نے اس جماعت کے کثیر حصہ
کو مجتمع اور متحد کر دیا ہے قلیل کو بھی ہمارے ساتھ ملا دے۔میرے پیارے رب تو جانتا ہے کہ مجھے اپنی بڑائی کی خواہش
نہیں مجھے حکومت کا شوق نہیں لیکن جماعت کا استحاد مجھے مطلوب
ہے اور تفرقہ کو دیکھ کر میرا دل بیٹھا جاتا ہے۔پس خدایا اپنا
فضل کیجئے میرے زخمی دل پر مرہم کا فور لگائیے۔مجھے جو کچھ بھی
حضور نے دیا امید سے بڑھ کر دیا۔مگر مولی مجھے اس معاملہ
میں حرص سے معذور رکھئیے۔ابھی میری حرص کی آگ نہیں
تجھی اور میرے دل میں تڑپ ہے کہ کسی طرح سب کی سب
جماعت پھر ایک سلک میں پروٹی جائے۔اور ہم سب مل کر
تیرے نام کو دنیا پر روشن کریں۔طاقتور شہنشاہ ! یہ تیرے لئے
کچھ مشکل نہیں۔احمد کے نام کو دو ٹکڑے ہونے سے بچالے پیار
یہ جماعت تیری پیاری جماعت ہے اور کون چاہتا ہے کہ اپنے
پیاروں کے دو ٹکڑے ہوتے ہوئے دیکھے یہ (مش)
اللہ تعالے نے اس کام کو پورا کرنے کے لئے میرے دل میں
ڈالا ہے کہ میں اب اسلام واحمد تیت کی اشاعت کے لئے خاص
جد و جہد کروں۔اور میں نے فی الحال اندازہ لگایا ہے کہ اس
کام کا ایک سال کا خرچ بارہ ہزار روپیہ ہو گا۔میں نے بہت دعاؤں کے بعد اس بات کا اعلان کیا ہے
اور اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ میری دعاؤں کو ضرور قبول
کرے گا اور خود اشاعت اسلام کے لئے سامان کر دے گا۔اور
جو لوگ اس کام میں میرا ہاتھ بٹائیں گے ان پر خاص فضل فرمائیگا
میرے دوستو ! بارہ ہزارہ روپیہ سالانہ کی رقم بظاہر بہت
معلوم ہوتی ہے۔لیکن جس رب نے مجھے اس کام پر مقرر کیا ہے
اس کے سامنے کچھ بھی نہیں۔وہ بڑے خزانہ والا ہے۔وہ خود
آپ لوگوں کے دل میں الہام کرے گا اور آپ ہی اس کے لئے
سابان کردے گا یا (من)
د از اشتهار شکریہ اور اعلان ضروری مندر جی میم الفضل قادیان ۲ منی شاه
اس وقت تک حضرت خلیفہ مسیح الثانی کا جماعت پر کیسا گہرا اثر پیدا ہو چکا تھا۔اور خلافت کے شیدائیوں کو آپ سے کتنی گہری محبت اور عقیدت کا تعلق تھا اس کا کچھ
اندازہ اس اعلان کے اثرات سے لگایا جا سکتا ہے۔قادیان کی غریب جماعت نے ایک
عجیب جوش اور خلوص کے ساتھ اپنے امام کی مالی قربانی کی اس تحریک پر لبیک کہا
درس سے فارغ ہوتے ہی حضور کا یہ اعلان گھر گھر پہنچا دیا گیا اور دوسرے ہی روز ایک
بڑے ہی پر جوش جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل قادیان نے مسابقت کی ایک
عجیب روح کے ساتھ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائے اور اسی جلسہ میں
تقریباً تین ہزارہ کے وعدے اور پانچ صد سے زیادہ نقد وصول ہو گئے۔جماعت کے آج
کے حالات پر نظر
کرنے والے شاید اس رقم کو معمولی سمجھیں لیکن ان دنوں جماعت کی
غربت کا یہ حال تھا کہ یہ تین ہزار روپیہ بھی غیر معمولی اور دل گداز قربانیوں کے ذریعہ
سے اکٹھا کیا گیا۔ایسے مخلصین بھی ان میں تھے جنہوں نے اپنی ساری زمین تبلیغ اسلام
۳۹
کے لئے پیش کر دی۔کچھ ایسے تھے جنہوں نے اپنی عمر بھر کا اندوختنہ حاضر کر دیا۔تنخواہ داروں
نے ایک ایک مہینہ کی تنخواہ دی اور عورتوں نے اپنے زیورات دینِ اسلام کی ترقی کی
نذر کئے۔قادیان کی اس غیر معمولی قربانی کے مظاہرے سے قبل ہی قادیان کی اس درویش
جماعت کے متعلق حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو یہ نظارہ دکھایا گیا تھا کہ
ایک شخص عبد الصمد کھڑا ہے اور کہتا ہے مبارک ہو قادیان کی
غریب جماعت تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں"
منصب خلافت ص۳۳ )
مختصر سا واقعہ اس لحاظ سے بنیادی اہمیت رکھتا ہے کہ اس نے آئندہ ہمیشہ کے
لئے جماعت کی مالی قربانیوں اور خلیفہ وقت کی آواز پر والہانہ انداز میں لبیک کہنے
کی ایک ایسی روایت قائم کر دی جس کے نیک اور میٹھے ثمرات آج تک جماعت احمدیہ
پا رہی ہے۔اس دن سے لے کر خلیفہ المسیح الثانی کی وفات کے دن تک کبھی جماعت
کا قدم پیچھے نہیں ہٹا بلکہ خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد آج جبکہ
خلافت ثالثہ پر بارہ سال گزر چکے ہیں۔جماعت مالی قربانی میں اور اپنے امام کی آواز
پر لبیک کہنے میں مسلسل آگے ہی آگے بڑھتی جا رہی ہے۔اور سخت مخالفانہ حالات میں
بھی اس نے کبھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔پس یہ رویا جس میں قادیان کی غریب جماعت
کو یہ عظیم الشان نمونہ دکھانے پر مبارکباد پیش کی گئی تھی برحق اور سیجا تھا اور قیامت
تک جماعت کی قربانیاں قادیان کی اس غریب جماعت پر سلام بھیجتی رہیں گی۔ورہ یعنی آپ کی خلافت کا پہلا سال جماعت احمدیہ کی تاریخ میں اس لحاظ سے
ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال جماعت کو دین کی خاطر مالی قربانی کے نئے
میدانوں کی طرف بلایا گیا۔اور وہ غیر معمولی رفتار
متعین کر دی گئی جس کو برقرار رکھتے ہوئے
جماعت احمدیہ نے دین حق کی خاطر اپنے اموال لٹانے تھے۔پھر اس لحاظ سے بھی یہ سال
خاص اہمیت کا حامل ہے کہ وقت زندگی کی تحریک کا بیج جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
د السلام نے اپنے دست مبارک سے بویا تھا اس سال مزید لہلہاتی ہوئی کونپلوں کی
صورت میں رونما ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے آقا کے نقش قدم پر چلتے ہو
ئے
م
بڑی شدت اور بڑے جذبے کے ساتھ احمدی نوجوانوں کو ترک دنیا کر کے دینِ محمد صلے اللہ علیہ
وسلم کی خدمت کے لئے درویشانہ چلے آنے کی تلقین فرمائی اور اس اپیل کے گہرے خلوص
سے متاثر ہوتے ہوئے بکثرت نوجوان حضور کی آواز پر لبیک کہکر اور نذیر جاں لئے ہوئے
مرکز احمدیت میں حاضر ہونا شروع ہو گئے۔آپ کو جس اعلیٰ کردار کے نوجوانوں کی ضرورت
تھی اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:۔یہ نوجوان ایسے ہوں جو دین اسلام کی خدمت کے لئے دن کو
دن اور رات کو رات خیال نہ کریں۔بہت تھوڑے گزارہ پر
اوقات بسری کرسکیں اخلاص اور محبت سے کام کریں۔ایسے
نوجوانوں کے مختلف حصے کر کے بعض کو مسیحی مذہب کے مقابلہ
کے لئے تیار کیا جاوے گا۔بعض کو آریہ مذہب کے مقابلہ کے لئے
بعض کو سکھ مذہب کے مقابلہ کے لئے بعض کو جینیوں بعض کو ساتن
دھرمیوں اور بعض کو بدھوں کے مقابلہ کے لئے تعلیم دی جاؤ گی
ایک دو سال تک ان کو ان مذاہب کی تعلیم کے ساتھ خود اسلام
کی تعلیم دے کر خدمت اسلام پر مختلف مقامات پر مامور کیا جا دیگا
پس جو مخلصین کہ اس موقعہ پر السابقون الاولون میں داخل ہو کر
ثواب حاصل کرنا چاہیں بہت جلد مجھ کو اطلاع دیں اور قادیان
آنے کے لئے تیار ہو جاویں۔میرے پیارو! لوگ چند رویوں کے
لئے اپنی جانیں لڑا دیتے ہیں۔پھر کیا یہ ممکن ہے کہ احمد کی مجمعات
میں ایسے لوگوں کی کمی ہوگی جو دین کے لئے اپنی زندگی وقف
کر دیں۔خوب یاد رکھو کہ جو قوم قربانی نہیں کر سکتی وہ ترقی بھی
نہیں کر سکتی " الفضل قادیان ۲۳ جولائی ساله)
وقت زندگی کی یہ وہ تحریک تھی جس پر لبیک کہتے ہوئے بہت سے نوجوانوں نے
اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے پیش کر دیں۔لیکن ان واقفین کی مثال ابھی بارش
کے ابتدائی قطروں کی طرح تھی یہ وہ ابتدائی بنگل تھا جو اسلام سے محبت کرنے والوں کو
بیدار کرنے کے لئے بجایا گیا۔پھر وہ وقت بھی آیا کہ یہ بگل آپ نے پے بہ پے پوری قوت
الم
اور پوری شان کے ساتھ سجایا یہاں تک کہ اس کی دل ہلا دینے والی پر شوکت آواز
سے احمدیت کے ایوان گونجنے لگے۔اس آواز میں ایک اثر تھا۔اس آواز میں جذب و
مستی تھی اس آواز میں ایک ایسا درد تھا جو دلوں کو بتیاب کرتا تھا۔ایک ایسی کشش
تھی جو دینِ محمدؐ کی طرف والہانہ کھینچتی تھی۔اور دنیا و مافیہا سے بے نیاز کر دیتی تھی۔ہائید با نیر کی کہانی تو آخر ایک کہانی تھی اور نفیسی کی وہ آواز محض ایک افسانہ ہی تو تھی
جسے سنکر بچے ماؤں سے الگ ہو کر فیسی بجانے والے کی طرف دوڑ پڑتے تھے۔لیکن
تاریخ احمدیت گواہ ہے کہ اس منبسی بجانے والے نے حقیقتا ایک ایسی پر اسرار آسمانی
شر میں نفسی بجائی کہ ہزاروں ماؤں کے لال کشاں کشاں گھروں سے نکل کھڑے ہوئے اور
اپنی جانوں کے نذرانے لئے ہوئے دین محمد کی قربان گاہوں کی طرف بڑھنے لگے۔قادیان ایک عظیم درسگاه
تبلیغ اسلام کا کام اچھے ٹھوس قابل اور مخلص علماء کا تقاضا کرتا تھا۔اس غرض
کے لئے قادیان آپ کی سرپرستی میں بزرگ اور باخدا گرے اور ٹھوس علماء پیدا کرنے
کا ایک کارخانہ بن گیا۔قرآن کریم کا درس آپ خود بھی دیتے تھے لیکن باقاعدہ تبلیغی
کلا میں جاری فرما کہ آپ نے قرآن کریم کے درس کے علاوہ مشکوۃ وقدوری کے درس
بھی جاری فرمائے جو مسجد مبارک اور مسجد اقصے ہمیں روزانہ ہوتے تھے۔اور سلسلہ کے جید
علماء مثلاً حضرت قاضی سید امیر حسین صاحب۔حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب اور
حضرت میر محمد اسحق صاحب وغیرہ تدریس میں حصہ لیتے تھے۔ان کوششوں کا یہ نتیجہ
کلا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکریم سے انجمن ترقی اسلام جلد جلد ترقی کرنے لگی۔اور
چند ماہ کے قلیل عرصہ میں ہی مبلغین اسلام کی تعداد صدر انجمن احمدیہ کے زیر اہتمام
کام کرنے والے چار مبلغین سے بڑھ کر پندرہ تک جاپہنچی جو مندرجہ ذیل علاقوں
میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سر انجام دیتے رہے :-
پشاور - انبالہ - گوجرانوالہ - گجرات - مالوہ - آگرہ - بهار
بنگال - کلکتہ کٹک۔گورداسپور - لنڈن - مصر- شام -
الفضل قادیان ارجون شاه)
ستحفة الملوك
خلافت کے ابتدائی مہینوں مئی جون 1917 ء میں آپ نے ایک مختصر کتاب بعنوان
تحفة الملوك تصنیف فرمائی ہو شاہ دکن کو مخاطب کر کے لکھی گئی تھی اور اس میں بڑے
و کش انداز میں انہیں احمدیت قبول کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔اس کتاب کی تصنیف کا باعث یہ ہے کہ آپ کو ایک دلچسپ طویل رویا میں ایک تمہیں
اعظم کو تبلیغ کا طریق سکھایا گیا۔اسی رویا کی بناء پر سکھائے ہوئے طریق کے مطابق آپ
نے تاجدار دین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کتاب رقم فرمائی۔کتاب کا مسودہ مکمل ہونے پر
طباعت سے قبل ہی حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے احباب قادیان کے
ایک جلسہ میں بعد نماز عصر اسے خود پڑھ کر سُنایا۔اس وقت سامعین کی
جو کیفیت تھی اس کا کسی قدر اندازہ نمائندہ الفضل کے مندرجہ ذیل الفاظ سے لگایا
جا سکتا ہے :-
با وجود گرمی کی تپش اور ہوا کی بندش کے سامعین ثبت بنے
بیٹھے تھے اور ایک عجیب عالم محویت طاری تھا۔ہمارے خواجہ
کرم داد صاحب (جموں) تو ایسے وجد میں آئے کہ چالیس منٹ
تک سجدے میں پڑے رہے۔حضور نے ایک گھنٹہ میں مضمون کا
بہت سا حصہ سُنا دیا۔پھر نماز مغرب ادا کی گئی بعد انہاں باقی
حصہ سنانے میں ہنستیس منٹ خرچ ہوئے۔اگر ٹھہر ٹھہر کوسنایا
جائے تو اڑھائی گھنٹوں میں ختم نبو" والفضل قادیان ۲۰ر جون )
بعد ازاں جب یہ کتاب شائع ہوئی تو اعلحضرت نظام دکن کے علاوہ دیگر ارباب
حکومت کو بھی بھیجوائی گئی۔اس کے مطالعہ کے نتیجہ میں بکثرت احباب احمدیت کی طرف مائل
ہوئے۔بالخصوص دکن کی ایک بہت بڑی شخصیت کو اس کے ذریعہ قبول حق کی توفیق ملی۔ہماری مراد حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب سے ہے جو اسماعیلی فرقہ سے تعلق رکھتے
تھے اور دکن کے ایک بڑے ہی متمول اور صاحب حیثیت گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔کہنے
کو تو آپ ایک تھے لیکن فی الحقیقت پوری جماعت کی شان آپ میں جھلکتی تھی۔سیٹھ صاحب کا
ستم
علم و فضل - آپ کی دلکش صورت اور فرشتہ سیرت اور دیگر اوصاف حمیدہ اس علاقہ میں
احمدیت کے لئے بڑی کشش کا موجب بنے۔اور متعدد دوسرے دوستوں کو آپ کے ذریعہ احمدیت
میں داخل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔لیکن آپ کی تبلیغی کوششوں کی حد
شخصی تعلقات تک
ہی نہ تھی۔آپ نے اپنی دولت کا بیشتر حصہ تبلیغ احمد تیت کے لئے وقف کر دیا اور بکثرت
اشتہاروں اور رسالوں کے ذریعہ سے ہندوستان کے طول و عرض میں حضرت مسیح موعود
علیہ السّلام کا پیغام پہنچایا اور آپ کے شائع کردہ لٹریچر کے اثر سے دور و نزدیک سے بہت سی
سعید روحیں قادیان کی طرف کھینچی چلی آئیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اپنے
مبایعین میں سے ان لوگوں کا خاص احترام فرمایا کرتے تھے ، جو عالم فاضل ، منتقی اور خدا
رسیدہ ہوں اور غیر معمولی محبت ان سے رکھتے تھے۔بکثرت ایسے لوگوں کے لئے دعائیں کرتے
اور بسا اوقات اپنے کلمات اور تقریروں میں بھی پیار سے ذکر کر کے ان کی حوصلہ افزائی
فرمایا کرتے تھے۔حضرت سیٹھ صاحب کا ذکر بھی حضور بڑی ہی محبت کے انداز میں فرمایا
کرتے۔اللہ تعالے نے رویا میں بھی آپ کو حضرت سیٹھ صاحب کا مقام اس رنگ میں
دکھایا کہ آپ ایک تخت پر بیٹھے ہیں اور آسمان سے ایک نور ان پر گر رہا ہے اور وہ
ذکر الہی میں مصروف ہیں " ابشارات رحمانیہ جلد اول ما انام
یہ کتاب اپنے گہرے خلوص اور پر زور دلائل کی بناء پر دین داروں پر ہی نہیں مدینوں
پر بھی اثر انداز ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔چنانچہ ایک دوست ڈاکٹر کریم الہی صاحب اپنے ایک
دہری شنا سا پر اس کتاب کے اثر کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ایک دہریہ نے حضور کا شخفۃ الملوک پڑھا۔کہنا تھا کہ شخص
اس طاقت اور قوت کا معلوم ہوتا ہے کہ جس پر کوئی بھی انسان
غالب نہیں آ سکے گا یا پھر اس نے القول الفصل " پڑھ کر بھی رہاہے
قائم کی کہ یہ ایک عجیب ہی شان کا انسان معلوم ہوتا ہے۔جس
کے کلام میں بچپن یا جوش شباب یا نا تجربه کاری یا پست ہمتی
کا شائبہ تک نہیں بلکہ بہت بڑے دماغ اور عجیب شان کا انسان
ہے جس کے کلام میں قوت عظمت اور جلال کی روح پائی جاتی ہے۔) الفصل (۲ مارچ ۱۹۱۵)
بعض دیگر علمی کاوشیں
لٹریچر
کم بهم
الہ کی تاریخی مجلس مشاورت کے اہم فیصلوں میں یہ امر بھی شامل تھا کہ سلسلہ کے
غیر کو اُردو کے علاوہ دنیا کی دوسری زبانوں خصوصا عربی اور انگریزی میں ترجمہ کر کے
شائع کیا جائے۔چنانچہ اس فیصلہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خود حضرت خلیفہ اسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے بلاد اسلامیہ تک مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچانے کے لئے الدین
الحی " کے نام سے عربی زبان میں ایک ٹیکیٹ لکھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام
کی ایک ایسی پیشگوئی کا ذکر کیا گیا جو ان دنوں بڑی شان سے پوری ہوئی تھی۔اس کے
علاوہ اہل بنگال کو مخاطب کرتے ہوئے ایک رسالہ تحریر فرمایا جس کا بنگالی میں ترجمہ کروا کر
جولائی سولہ میں کلکتہ سے شائع کیا گیا۔1917ء کے نہایت مصروف سال میں آپ نے
والی بھوپال کے نام بھی ایک تبلیغی خط تحریر فرمایا اور خلیفہ المسلمین ترکی کو بھی مخاطب
کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ ترکی کا جنگ عظیم میں جرمنی کی طرف سے شامل ہو جانا غیر مناسب
اور بے سود ہے اور ترکی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ پیشگوئی یاد دلائی جس میں
ترکی کی نام نهاد خلافت کی زبوں حالی کا ذکر ہے۔خلافت کے پہلے سال کی شدید مصروفیات
کو دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ آپ کو ٹھوس علمی تصانیف کے لئے وقت کیسے میسر آتا تھا لیکن
اپنے عظیم باپ کی طرح آپ کو بھی اللہ تعالے نے غیر معمولی استعدادوں سے نوازا تھا جیسا کہ
آپ خود اپنے کلام میں فرماتے ہیں کہ
میں تیز قدم ہوں کاموں میں بجلی ہے مری رفتار نہیں یہ کلام محمودم
اس سال کی جملہ تصانیف میں امتیازی شان اور غیر معمولی کشش کا حامل آپ کا
وہ سلسلہ وار مضمون تھا جو تاریخ اسلام کے وسیع عنوان کے تحت سیرت نبوی صلے اللہ
علیہ وسلم کے موضوع پر ہفتہ والد الفضل میں شائع ہوتا رہا۔یہ مضمون آپ نے منصب خلافت
پر
متمکن ہونے سے قبل ہی شروع کر رکھا تھا۔لیکن خلافت کی غیر معمولی اور وسیع ذمہداریوں
کی بناء پر کچھ عرصہ یہ سلسلہ تعطل کا شکار رہا۔پھر اچانک آپ کی توجہ اس اہم مضمون کی
طرف پھیری گئی اور دیگر مصروفیات کے باوجود آپ نے بالاقساط اس مضمون کو رقم
کرنے کا ارادہ فرمایا۔الفضل کی جلدوں کو اس مضمون نے ایک عجیب دلکشی اور نشان محبوبی
۴۵
خطا کر دی ہے۔سیرت نبوی پر ایسے انوکھے۔سادہ مگر پر اثر اور دل نشین انداز میں شاید
ہی کسی کو قلم اُٹھانے کی توفیق ملی ہو۔یہ مضمون ایک دریا ہے عشق و عرفان کا جسے طوالت
کے خون سے نہ تو من وعن نقل کرنا سہل ہے اور نہ یہ فیصلہ کرنا آسان ہے کہ کس حصے کو
نمونے کے طور پر اخذ کیا جائے اور کسے چھوڑا جائے۔منازہ ایسیح کی تکمیل
اسی سال آپ نے جماعت کو منارہ اسیح کی عمارت کی تکمیل کی طرف توجہ دلائی، جو
بنیا دوں تک پہنچ کر رُکی ہوئی تھی۔چنانچہ تعمیر نو کا آغاز کرتے ہوئے آپ نے ۲۷ نومبر
19ء کو دردمندانہ دعاؤں کے ساتھ اپنے ہاتھ سے پہلی اینٹ نصب کی۔بفضلہ تعالیٰ
یہ کام دو سال کی مدت میں مکمل ہو گیا۔دوسری شادی
191ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا دوسرا نکاح حضرت خلیفہ اسیچ
الاول رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت امتہ الحی صاحبہ سے ہونا قرار پایا۔یہ نکاح سلسلہ
کے مشہور بزرگ اور عالم دین حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب نے ایک ہزار روسی
حق مهر پر اس مٹی شاہ کو پڑھایا ہے حضرت صاحبزادی امتہ الحی صاحبہ کی طرف سے اُن
کے بھائی میاں عبد الحی صاحب ولی تھے۔جنہوں نے حاضر احباب جماعت سے اجازت
لے کر اس نکاح کی منظوری دی۔اس شادی کے متعلق حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کی زندگی
ہی میں آپ کو خیال پیدا ہو چکا تھا۔اور ایک رویا کی بناء پر آپ کو یہ یقین تھا کہ رشتہ
نہیں ہوگا لیکن با وجود کئی مرتبہ ارادہ کرنے کے حضرت خلیفہ ایسیح کی خدمت میں پیغام نہ
بھیجوا سکے۔کچھ تو طبعی حجاب مانع رہا اور کچھ جماعت میں ابتلاء کا خوف۔بہت سے منہ پہلے ہی
سو قسم کی باتیں بنا رہے تھے۔اگر یہ پیغام دے دیا جاتا تو مزید فتنہ پھیلانے کے لئے یہ
بہانہ بنایا جاتا کہ داماد بن کہ خلافت پر قبضہ کرنے کی مزید کوشش کی جا رہی ہے۔الفضل ۳ جون ۱۹۱۴ ص ۲۲
۴۶
کا سال ایک اور پہلو سے بھی جماعت احمدیہ کی تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا
ہے۔قارئین کو یاد ہو گا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ کی ولادت کی پیشگوئی
میں آپ کو ایک لقب عالم کباب بھی دیا گیا تھا۔جس کا مطلب اس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ السّلام پر منکشف نہ ہوا یہ وہ سال ہے جس میں عملاً دنیا کو اس لقب کا مطلب سمجھا دیا
گیا اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کے خلافت پر متمکن ہونے کے بعد اسی سال
ایک عالمی جنگ نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کہ زبان حال سے ایک عالم کباب کے ظاہر
ہونے کی خبر دی یعنی ایک ایسے وجود کے ظاہر ہونے کی خبر دی جس کے زمانہ میں ایک عالمی
جنگ نے دنیا کو کباب کر دیا تھا۔اس جنگ نے کچھ اس طرح ایک عالم کے جسموں اور
دلوں کو کباب کیا کہ اس کی کوئی نظیر تاریخ عالم میں نہیں ملتی۔تاریخ انسانی میں یہ وہ جنگ
تھی جس میں حقیقتا انسان نے انسان پر آگ کی بارش برسائی اور لکھوکھا انسان اور
ہزاروں شہر اس جنگ کی نذر ہو گئے۔یہ وہ پہلی جنگ تھی جس میں ہار جیت کا استحصار
کلیہ آگ کی قوت یعنی FIRE POWER پر تھا۔یہ وہ پہلی جنگ تھی جسے فی الحقیقت عالمی
جنگ قرار دیا جا سکتا تھا۔اور کوئی ایک ملک بھی ایسا نہ تھا جو اس کی تباہ کاریوں سے
بالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر نہ ہوا ہو۔شہروں کے شہر جل کر خاکستر ہو گئے۔ملکوں کے
ملک ویران ہو گئے۔اس کی ہلاکت خیزیوں سے از منہ گزشتہ کی ہولناک ترین جنگوں کو
بھی کوئی نسبت نہیں۔ذرا تصور کیجیئے کہ صرف مغربی محاذ کے ایک سیکٹر پر ایک ہولناک
طویل معرکے میں تین لاکھ برطانوی سپاہی کام آئے بوڑھوں بچوں اور عورتوں کا تو
ذکر ہی کیا۔اسی لاکھ صرف ان نوجوانوں کی تعداد ہے جو اس جنگ میں موت کے گھاٹ
اتارے گئے۔مشرقی یورپ کی ایک ریاست سربیا کی نصف آبادی اس جنگ میں ہلاک
ہو گئی بیٹے
۱۹۱۴ء کا جلسہ سالانہ
اس سال کا ذکر اب ہم ان تقاریر پر ختم کرتے ہیں جو جماعت احمدیہ کے شاہ کے
جلسہ سالانہ کے موقع پر چار دن تک مختلف وقتوں میں آپ نے ۲۶ تا ۲۹ ؍ دسمبر ا حباب
جماعت کے سامنے فرمائیں۔یہ چاروں تقریریں اس لحاظ سے پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔اه
A HISTORY Of Europe By RT۔HON, H۔A۔L, FISHER, PP۔1156–1157۔