اہل قادیان کو نصیحت

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

کہ حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ذہن کی پختگی اور وسعت کی یہ ایک روشن
دلیل ہیں کوئی ضروری مسئلہ ایسا نہیں جس پر رہنمائی کی ان دنوں جماعت کو ضرورت ہو اور
آپ نے اس پر روشنی نہ ڈالی ہو۔ان تقریروں کا مجموعہ برکات خلافت کے نام سے شائع
ہو چکا ہے۔ان کے تفصیلی تعارف کی تو گنجائش نہیں ہاں بعض اقتباسات نمونہ کے طور پر
ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں تاکہ اس زمانہ میں مختلف مسائل کے بارے میں آپ کا انداز فکر
و نظر معلوم ہو سکے۔اہل قادیان کو نصیحت
وہ لوگ جو قادیان کے رہنے والے ہیں ان کو میں نصیحت کرتا ہوں
کہ پانچ باتیں جن لوگوں میں پائی جاتی ہوں وہ کبھی ذلیل نہیں
ہوتے اور ان پانچوں میں سے ایک نعمان کی قدر کرنا ہے۔قادیان
کے رہنے والے کہتے ہیں کہ ہماری نسبت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام
کے الہامات ہیں اور آپ نے ہماری نسبت بہت عمدہ الفاظ فرما
ہیں میں ان باتوں کو مانتا ہوں۔مگر تم اپنے اعمال سے بھی ثابت
کر دکھاؤ کہ واقعی تم ان باتوں کے مستحق ہو۔پس جو مہمان تمہارے
پاس آتے ہیں ان کی خاطر اور تواضع میں لگ جاؤ اور کوئی یہ نہ
سمجھے کہ یہ میرے مہمان نہیں ہیں۔اس لئے مجھے خدمت کرنے کی
کیا ضرورت ہے۔اس کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے جہان
ہیں اور تم اللہ کے بندے ہو تو کیا یہ بندے کا فرض نہیں ہے
کہ وہ اپنے آقا کے مہمان کی خبر گیری کرے۔۔۔۔۔۔۔اگر تمھیں
کسی سے تکلیف بھی پہنچ جائے تو اس کو برداشت کرو۔اور کسی کی
ہتک کرنے کا خیال بھی دل میں نہ فاؤ۔جو مہمان کی ہتک کرتا ہے
وہ اپنی ہی بہتک کرتا ہے کیونکہ مہمان اس کی عزت ہوتا ہے نہیں
اس سے زیادہ احمق کون ہے جو اپنی عزت آپ بر باد کر ہے "
د برکات خلافت سنگ

る
ملاقات کے آداب
جماعت کے اُن احباب کو جو ملاقات کے وقت آپ کے گھٹنوں اور پاؤں کو اتھاتا ہے
تھے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :-
بعض لوگ گھٹنوں یا پاؤں کو ہاتھ لگاتے ہیں گو وہ یہ کام شرک کی
نیت سے نہیں کرتے بلکہ محبت اور عقیدت کے جوش میں کرتے ہیں
لیکن ایسے کاموں کا انجام ضرور شرک ہوتا ہے۔اس وقت ایسا کرنے
والوں کی نیست شرک کی نہیں ہوتی مگر نتیجہ شرک ہی ہوتا ہے بخاری
شریف میں آیا ہے۔ابن عباس کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں حضرت
نوح کی قوم کے جن بتوں کے نام آئے ہیں، وہ دراصل مشترک اقوام
کے بڑے بڑے آدمی تھے۔ان کے مرنے پر پھیلیوں نے ان کی یادگاریں
قائم کرنی چاہیں تا کہ ان کو دیکھ کر ان میں جو صفات تھیں ان کی
تحریک ہوتی رہے۔اس کے لئے انہوں نے سٹیچو مجسمہ بنا دیئے۔لیکن ان کے بعد آنے والے لوگوں نے جب دیکھا کہ ہمارے آبا وو
اجداد ان مجسموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے تو انہوں نے ان
کی اور عزت کرنی شروع کر دی۔پھر اسی طرح رفتہ رفتہ ان کی تعظیم
بڑھتی گئی بالآخر نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ان کے آگے سجدے
کئے جانے لگے اور ان کی اصل حالت کو بھلا کر انہیں خدا کا شریک
بنا لیا گیا۔تو بعض باتیں ابتداء میں چھوٹی اور بے ضرر معلوم ہوتی
ہیں مگر ان کا نتیجہ ایسا خطرناک نکلتا ہے کہ پھر اس کی تلافی ناممکن
ہو جاتی ہے۔میری اپنی حالت اور فطرت کا تو یہ حال ہے کہ میں
ہاتھ چومنا بھی ناپسند کرتا ہوں
مقام خلافت
اب میں ایک بات بیان کرنا شروع کرتا ہوں اور وہ خلافت کے متعلق

آج 10 میں سے 10 باقی