مقام خلافت

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۴۹
ہے۔شاید کوئی کہے کہ خلافت کے بڑے جھگڑے سنتے رہے ہیں۔اور یہاں بھی کل اور پرسوں سے سُن رہے ہیں آخر یہ بات ختم بھی
ہوگی یا نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ پہلے جو باتیں تم خلافت کے متعلق
سن چکے ہو وہ تو تمھیں ان لوگوں نے سنائی ہیں جو رہرو کی طرح
ایک واقعہ کو دیکھنے والے تھے۔دیکھو! ایک بیمار کی حالت اس کا
تیمار دار بھی بیان کرتا ہے مگر بیمار جو اپنی حالت بیان کرتا ہے
وہ اور ہی ہوتی ہے۔اسی طرح دوسرے لوگوں نے اپنی سمجھے اور
عقل کے مطابق تمھیں باتیں سُنائی ہیں مگر میں جو کچھ تمھیں منا سکا
وہ آپ بیتی ہوگی جگ بیتی نہیں ہوگی۔دوسرے کے درد اور
تکلیف کا خواہ کوئی کتنا ہی بیان کرے لیکن اس حالت کا وہ کہاں
اندازہ لگا سکتا ہے جو مریض خود جانتا ہے اس لئے جو کچھ مجھے پر
گذرا ہے اس کو میں ہی اچھی طرح سے بیان کر سکتا ہوں۔دیکھنے
والوں کو تو یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہو گی کہ کئی لاکھ کی میرات
پر حکومت مل گئی۔مگر خدا را غور کرو کیا تمھاری آزادی میں پہلے
کی نسبت کچھ فرق پڑ گیا ہے۔کیا کوئی تم سے غلامی کرواتا ہے
یا تم پر حکومت کرتا ہے یا تم سے ماتحتوں غلاموں اور قیدیوں کی
طرح سلوک کرتا ہے کیا تم میں اور ان میں جنہوں نے خلافت سے
رُوگردانی کی ہے کوئی فرق ہے کوئی بھی فرق نہیں۔لیکن نہیں
ایک بہت بڑا فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ
تمہارے لئے ایک شخص تمہارا درد رکھنے والا۔تمہاری
محبت رکھنے والا۔تمہارے دُکھ کو اپنا دکھ سمجھنے والا۔تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف جاننے والا تمہارے لئے
خدا کے حضور دعائیں کرنے والا ہے۔مگر اُن کے لئے نہیں ہے۔تمہارا اسے فکر ہے درد ہے اور وہ

نے اپنے مولیٰ کے حضور ترتیا رہتا ہے۔لیکن ان کے
لئے ایسا کوئی نہیں ہے۔کسی کا اگر ایک بیمار ہو تو اس کو چین نہیں
آتا لیکن کیا تم ایسے انسان کی حالت کا اندازہ کر سکتے ہو جس کے
ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بیمار ہوں پس تمہاری آزادی میں تو کوئی
فرق نہیں آیا۔ہاں تمہارے لئے ایک تم جیسے ہی آزاد پر بڑی
ذمہ داریاں عاید ہو گئی ہیں "
خلیفہ اس کو کہتے ہیں جو ایک پہلے شخص کا کام کرے۔اور
خلیفہ جس کا قائم مقام ہوتا ہے اس کی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ رَه
ہم نے تیرا وہ بوجھے جس نے تیری کمر توڑ دی تھی اتار دیا ہے۔تو
جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ
اس بوجھ سے ٹوٹنے کے قریب تھی تو اور کون ہے جو یہ بار اٹھا کر
سلامت رہ سکے۔لیکن وہی خدا جس نے آنحضرت صلے اللہ علیہ
وسلم کے ہو مجھ کو ہلکا کیا تھا اور اس زمانہ میں بھی اپنے دین کی
اشاعت کے لئے اس نے ایک شخص کو اس بوجھ کے اٹھانے کی
توفیق دی۔وہی اس کے بعد اس کے دین کے پھیلانے والوں کی
کمریں مضبوط کرتا ہے۔"
آپ کی طرز استدلال کا ایک نمونہ
"ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ خلیفہ وہ ہوتا ہے جو بادشاہ ہو۔یا
مامور ہو۔تم کون ہو ؟ بادشاہ ہو ؟ میں کہتا ہوں نہیں۔مامور ہو؟
میں کہتا ہوں نہیں۔پھر تم خلیفہ کس طرح ہو سکتے ہو ؟ خلیفہ کے لئے
بادشاہ یا مامور ہونا شرط ہے۔یہ اعتراض کرنے والے لوگوں نے
خلیفہ کے لفظ پر ذرا بھی تدبیر نہیں کیا۔یہ ایسی ہی بات ہے کہ
ایک شخص درزی کی دکان پر جائے اور دیکھے کہ ایک لڑکا اپنے
له سورة العد نشراح - آیت ٣-٤

۵۱
استاد کو کہتا ہے خلیفہ جی۔وہ وہاں سے اگر لوگوں کو کہنا شروع
کر دے کہ خلیفہ تو درزی کو کہتے ہیں اور کوئی شخص جو در نبی کا
کام نہیں کرتا وہ خلیفہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟ اسی طرح ایک شخص
مدرسہ میں جائے اپہلے زمانہ میں مانیٹر کو خلیفہ کہتے تھے ، اور لڑکوں
کو ایک لڑکے کو خلیفہ کہتے سُنے اور باہر آکر کہدے کہ خلیفہ تو
اسے کہتے ہیں جو لڑکوں کا مانیٹر ہوتا ہے۔اس لئے وہ شخص جو
لڑکوں کا مانیٹر نہیں وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا۔خلیفہ کے لئے تو لڑا ہوں
کا مانیٹر ہونا شرط ہے۔-
اسی طرح ایک شخص دیکھے کہ آدم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے
خلیفہ بنایا اور ان کے لئے فرشتوں کو حکم دیا کہ سجدہ کرو۔وہ کے
کہ خلیفہ تو وہی ہو سکتا ہے جس کو سجدہ کرنے کا حکم فرشتوں کو ملے
کو
ور نہ نہیں ہو سکتا۔اسی طرح ایک اور شخص آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے
خلفاء کو دیکھے جن کے پاس سلطنت اور حکومت تھی تو کسے کہ خلیفہ
تو اس کو کہتے ہیں جس کے پاس سلطنت ہو اس کے سوا اور کوئی
خلیفہ نہیں ہو سکتا کیونکہ خلیفہ کے لئے سلطنت کا ہونا شرط
ہے لیکن ایسا کہنے والے اتنا نہیں سمجھتے کہ خلیفہ کے لفظ کے معنی
کیا ہیں ؟ اس کے یہ معنے ہیں کہ جس کا کوئی خلیفہ کہلا ئے اس کا
وہ کام کرنے والا ہو۔اگر کوئی درزی کا کام کرتا ہے تو وہی کام
کرنے والا اس کا خلیفہ ہے۔اور اگر کوئی طالب علم کسی اُستاد کی
غیر حاضری میں اس کا کام کرتا ہے تو وہ اس کا خلیفہ ہے۔اسی طرح اگر کوئی کسی لیبی کا کام کرتا ہے تو وہ اس نبی کا خلیفہ
ہے۔اگر خدا نے نبی کو بادشاہت اور حکومت دی ہے تو خلیفہ کے
پاس بھی بادشاہت ہونی چاہیے اور خدا خلیفہ کو ضرور حکومت
دے گا اور اگر نبی کے پاس ہی حکومت نہ ہو تو خلیفہ کہاں سے

لائے۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کو چونکہ خدا تعالیٰ نے دونوں چیریں
یعنی روحانی اور جسمانی حکومتیں دی تھیں اس لئے ان کے خلیفہ سکتے
پاس بھی دونوں چیزیں تھیں۔لیکن اب جبکہ خدا تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو حکومت نہیں دی تو اس کا خلیفہ کس سے
لیتا پھرے کہ مجھے حکومت دو۔ایسا اعتراض کرنے والے لوگوں نے
علیفہ کے لفظ پر غور نہیں کیا "
میں ایک دفعہ قسم کھا چکا ہوں اور پھر اسی ذات کی قسم کھاتا ہوں
جس کے قبضہ میں میری جان ہے اور جو اس گھر (مسجد) کا مالک ہے
اور میں اس کی قسم کھا کر کہتا ہوں جو آسمان اور زمین کا حاکم ہے
جس کی جھوٹی قسم لعنت کا باعث ہوتی ہے۔اور جس کی لعنت
سے کوئی جھوٹا بچ نہیں سکتا کہ میں نے کسی آدمی کو کبھی نہیں کہا
کہ مجھے خلیفہ بنانے کے لئے کوشش کرو۔اور نہ ہی کبھی خدا تعالیٰ
کو میں نے یہ کہا ہے کہ مجھے خلیفہ بنائیں۔پس جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھے
اس کام کے لئے خود اپنے فضل سے چن لیا ہے تو میں کس طرح
اسے ناپسند کرتا ؟ کیا اگر تمہارا کوئی دوست تمھیں کوئی نعمت ہے
اور تم اس کو لے کر نالی میں پھینک دو تو تمہارا دوست خوش ہوگا ؟
اور تمہاری یہ حرکت درست ہوگی ؟ ہرگز نہیں۔تو اگر خدا تعالیٰ نعمت
دے تو کون ہے تو اس کو مٹا سکے۔جب دنیا کے دوستوں کی نعمتوں
کو کوئی رو نہیں کرتا بلکہ بڑی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
تو میں خدا تعالیٰ کی دی ہوئی اس نعمت کو کس طرح رو کر دوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو رد کرنے والوں کے بڑے خطرناک
انجام ہوتے رہے ہیں۔مراد
پس اگر مجھے خلیفہ ماننے والے بھی سب کے سب نہ ماننے والے
ہو جاتے اور کوئی بھی نہ مانتا اور ساری دنیا میری دشمن اور جان
کی پیاسی ہو جاتی جو کہ زیادہ سے زیادہ یہی کرتی کہ میری جان نکال

آج 10 میں سے 10 باقی