ازدواجی رشتے طے کرنے کیلئے رہنما اصول

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۵۳
✔
لیتی تو بھی میں آخری دم تک اس بات پر قائم رہتا۔اور کبھی خدا
تعالیٰ کی نعمت کے رو کرنے کا خیال بھی میرے دل میں نہ آتا۔کیونکہ
یہ غلطی بڑے بڑے خطرناک نتائج پیدا کرتی ہے ؟
اُس شخص کو خدا کی معرفت سے کوئی حصہ نہیں ملا اور وہ جندا
کی حکمتوں کے سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتا جو مجھے کہنا ہے کہ آپ
خلافت کو چھوڑ دیں۔اس نادان کو کیا معلوم ہے کہ اس کے چھوڑنے
کا کیا نتیجہ ہو گا۔پس حضرت عثمان کی طرح میں نے بھی کہا کہ جو قبا
مجھے خدا تعالے نے پہنائی ہے وہ میں کبھی نہیں اتاروں گا خواہ
ساری دنیا اس کے چھیننے کے درپے ہو جائے۔پیس میں آگے ہی
آگے بڑھوں گا خواہ کوئی میرے ساتھ آئے یا نہ آئے۔مجھے خدا تعالیٰ
نے بتایا ہے کہ ابتلاء آئیں گے مگر انجام اچھا ہوگا پس کوئی میرا مقابلہ
کر کے دیکھ لے خواہ وہ کوئی ہو انشاء اللہ تعالے میں کامیاب رہونگا
بعض دن تو مجھ پر ایسے آتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ شافت تیک
میں زندہ نہیں رہوں گا۔اس وقت میں یہی خیال کرتا ہوں کہ مبتنی
دیہ زندہ ہوں اتنی دیر کام کئے جاتا ہوں۔جب میں نہ رہوں گا تو
خدا تعالے کسی اور کو اس کام کے لئے کھڑا کر دے گا۔مجھے اپنی زندگی
تک اس کام کا فکر ہے جو میرے سپرد خدا تعالیٰ نے کیا ہے بعد
کی مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ نے ہی چلایا ہے اور
وہی اس کا انتظام کرتا رہے گا۔ازدواجی رشتے طے کرنے کیلئے رہنما اصول
"آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی طرز کلام بھی کیسی پیاری ہے کہ ہر ایک جو فطرتِ
صحیحہ رکھتا ہے شنکر آپؐ پر قربان ہو جاتا ہے۔اہل مغرب میں حسب نسب کا
بڑا رواج تھا اس لئے صحابہ نے آنحضرت صلعم سے پوچھا۔یا رسول اللہ اسب
سے شریف کون ہے ؟ اس سے ان کا یہ منشاء تھا کہ آپ چند قبیلوں کے نام لے

۵۴
دیں گے اور انہیں اچھا سمجھا جائے گا۔آپؐ نے فرمایا۔سب سے شریف وہی ہے
جو سب سے زیادہ نیک اور متقی ہو۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ با ہمارے
سوال کا یہ مطلب نہ تھا۔فرمایا تو پھر سب سے شریف یوسف تھا کیونکہ یوسف
نبی تھا اس کا باپ نبی تھا اس کے باپ کا باپ نبی تھا۔یسبحان اللہ ! کیا ہی
لطیف طرز سے آپ نے صحابہ کے سوال کا جواب دیا کہ ان کی بات کا جواب
بھی آگیا اور ان کی دل شکنی بھی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ ا ہمارا
یہ مطلب بھی نہیں تھا۔فرمایا اچھا تو تم لوگ قبائل عرب کے متعلق سوال
کرتے
ہو۔ان میں سے جو جاہلیت میں شریف سمجھے جاتے تھے اسلام میں بھی وہی شریف
ہیں مگر شرط یہ ہے کہ دین سے اچھی طرح واقف ہوں “
اخلاق اسی لئے دیکھے جاتے ہیں کہ نتیجہ نیک نکلے۔اگر کسی کو اپنے اخلاق
اور عادات کے مطابق کوئی لڑکا مل جائے خواہ وہ کسی قوم کا ہو تو اس سے
رشته کر دنیا چاہیئے جو آج وضیع سمجھا جاتا ہے وہ کل شریف ہو سکتا ہے۔ایک شخص اگر ادتی حیثیت سے مثلاً چوڑھے سے مسلمان ہو تو میں اسی وقت
اس کے ساتھ مل کر کھانا کھا لوں گا اور تمہیں اس کا جوٹھا کھا سکتا ہوں اور وہ
میرا جو ٹھا کھا سکتا ہے۔کیونکہ جب اُس نے لا الہ الا الله محمد رسول الله
کہا تو میرے اور اس میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔اسلام کے لحاظ سے جو
میرے حقوق ہیں وہی اس کے ہیں۔اس میں ذرہ بھر بھی فرق نہیں ہے حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک بادشاہ مسلمان ہو کر آیا تھا۔کعبہ کا طواف
کرتے وقت کسی صحابی کے پاؤں کے نیچے اس کا کپڑا آ کر گر گیا۔اس نے اس کو
تھپڑ مارا۔کسی نے اس سے کہا کہ حضرت عمر " تجھ سے اس کا بدلہ لیں گے۔اس
نے کہا کیا مجھ غسان کے بادشاہ سے اس مفلس کے مارنے کا بدلہ لیں گے ؟
اور کیا مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے ؟ اس نے کہا نہیں۔اس کو جو زیادہ شک ہوا
تو جا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کہنے لگا کہ کیا اگر کوئی بڑا آدمی تکسی رذیل
کو مارے تو آپ اس کا بدلہ تو نہیں لیں گے ؟ انہوں نے کہا۔اوجبلہ تو کسی کو نار
تو نہیں بیٹھا۔اگر تم نے کسی کو مارا ہے تو خدا کی قسم میں ضرور تم سے اس کا بدلہ

۵۵
لوں گا۔یہ شنکر رات کو وہ بھاگ گیا اور اس کی تمام قوم عیسائی ہو گئی۔حضرت
عمرؓ نے فرمایا اس کی ہمیں کوئی پروا نہیں ہے۔تو حقوق کے لحاظ سے سب
مسلمان برابر ہیں یہ مگر شادی میں صرف اسی بات کا خیال نہیں رکھنا بلکہ یہ بھی
دیکھنا ہے کہ جن دو شخصوں کا پیوند ساری عمر کے لئے ہونے لگا ہے ان میں آپس
میں اخلاق کا کوئی فرق تو نہیں۔اور بعض اقوام کے اخلاق گرے ہوئے ہوتے
ہیں۔پس ان سے ضرور علیحدہ رہنا پڑے گا تا کہ ہمیشہ کا جھگڑا نہ پیدا ہو جائے
لڑکے لڑکی کے امن اور آرام کی وجہ سے ایک حد تک کفو کا خیال بھی رکھنا
پڑے گا۔لیکن جیسا کہ میں بنا چکا ہوں ہر ایک چیز کی حد ہوتی ہے۔خدا تعالے
نے اِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ الكُمُ فرما کر یہ قاعدہ بتا دیا ہے کہ اصل
شرافت تقومی ہی ہے۔پس تم کبھی اس بات پر دلیری نہ کرو۔کہ فلاں قوم کمینی
ہے۔تم بے شک بعض قوموں سے اختلات اخلاق و عادات کی وجہ سے رشتہ
سے پر ہیز کرو لیکن کسی کو وضیع نہ کہو۔کیونکہ جو آج شریف ہوتا ہے وہ حالات کے
بدلنے سے وضع ہو جاتا ہے۔اللہ تعالے کے حضور سارے ایک جیسے ہیں جیس
کے اخلاقی اور عادات اچھے ہیں وہی اصلی ہے۔پس اگر ایسا ہو کہ مرد کے ایسے
خیالات اور عادات ہیں جو لڑکی کے خاندان کے خلاف ہیں تو ان کی شادی
نہیں ہونی چاہیئے۔مگر ایسی شرائط لگانا کہ مغل اور مغل بھی برلاس ہو وغیرہ وغیر
یہ نہیں ہونا چاہیئے۔تم نیکی اور تقویٰ کو شادی کے معاملہ میں اول دیکھو
اب ضرورت مجبور کرتی ہے کہ کچھ مدت کے لئے پھر اسی حکم پر عمل کیا جائے
یعنی نہ غیر احمدیوں کو لڑکیاں دی جائیں اور نہ سوائے کسی اشد ضرورت کے
ان کی لڑکیاں کی جائیں۔کیونکہ اس وقت ہماری جماعت تھوڑی ہے اور یرقت
پیش آرہی ہے کہ احمدی تو غیر احمدیوں کی لڑکیوں سے شادی کرلیتے ہیں اور
جو احمدی لڑکیاں ہیں وہ غیروں کے ہاں جا نہیں سکتیں۔میں ان کے لئے رشتہ
ملنے میں دقت ہوتی ہے اور اس
کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض کمزور احمدیوں کو ابتلاء
آ جاتا ہے اور وہ غیر احمدیوں کو اپنی لڑکیاں دے دیتے ہیں۔مجھے بہت سے
لوگ لکھتے ہیں کہ لڑکی جوان ہے آپ کہیں شادی کا انتظام کر دیں۔میں اس
لسورة حجرات - آیت ۱۴

09
کے لئے جب اپنی جماعت کے لڑکوں پر نظر ڈالتا ہوں تو ان کی شادیاں غیروں
کے گھر ہوتی جاتی ہیں۔ہم کہتے ہیں کہ اگر احمدی لڑکوں کی شادیاں غیر احمدیوں
کے ہاں کی جائیں تو احمدی لڑکیاں کہاں جائیں۔کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ وہ
غیر احمدیوں کے ہاں جا کر ابتلاؤں میں پھنسیں۔پس جماعت وہی قائم رہ سکتی
ہے جو اپنے تمام افراد کا خیال رکھے۔آج کل تم اس بات کا خیال کر کے غیروں
کی لڑکیاں نہ لو۔اور اپنوں کو ابتلاؤں سے بچاؤ تا کہ تمھاری جماعت مضبوط ہو رفت)
نماز با جماعت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :
نماز باجماعت پڑھنے میں احمدیوں کو ایک وقت ہے۔اور وہ یہ کہ غیر
احمدیوں کے پیچھے تو وہ نماز پڑھ نہیں سکتے۔اور بعض جگہ احمدی صرف ایک
ہی ہوتا ہے اس لئے اسے نماز با جماعت ادا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔اور
چونکہ نماز با جماعت ادا کرنے میں انسان کو وقت کی پابندی کرنی پڑتی ہے
جب نماز با جماعت نہ ملے تو رفتہ رفتہ انسان سُستی کرنی شروع کر دیتا ہے
اور خیال کرتا ہے کہ میں نے جماعت کے ساتھ تو نماز پڑھنی ہی نہیں جس وقت
چاہوں گا پڑھ لوں گا۔اس طرح وہ وقت کی پابندی نہیں کرتا اور آخر اول
وقت نماز پڑھنے کی عادت جاتی رہتی ہے یا جمع کر کے نماز ادا کرنے کی عادت
ہو جاتی ہے۔اور نماز باجماعت ادا کرنے سے تو ایسا غافل ہو جاتا ہے کہ
اگر کہیں باجماعت نماز پڑھنے کا موقع مل بھی جائے تو بھی سستی کر دیتا ہے۔گو یہ عادت ایک مجبوری کی وجہ سے اسے پڑتی ہے لیکن احمدیوں میں ہرگز ہرگز
شستی نہ ہونی چاہئیے۔جس وقت سستی پیدا ہوئی اسی وقت سے اس جماعت
کی تباہی کا آغاز ہو جائیگا انعُوذُ بِالله مِن ذلك، پس جس گاؤں میں کوئی
کیلا احمدی ہے وہ کوشش کرے کہ دوسرا پیدا ہو جائے۔مجھے امید ہے کہ اگر
اس طرح کوشش کرے گا تو خدا تعالئے ضرور اس کا ساتھی پیدا کر دے گا لیکن
اگر دوسرا ساتھی نہ ہو تو دوسرے گاؤں میں جا کر جہاں کوئی احمدی ہو دوسرے
تیسرے دن نماز باجماعت پڑھو۔اور سستی کی عادت نہ ڈالو۔اگر تم اس کو
بھولے تو یاد رکھو کہ پھر تم ترقی نہیں کر سکو گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی