تعلیمی ترقی کیلئے سکولوں کا قیام
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۵۸
بناتی ہے اور طرح طرح کے آرام بہم پہنچاتی ہے تو چونکہ گورنمنٹ رعایا کے آرام
کے لئے ہی ٹیکس لیتی ہے اس لئے اس کے اس ٹیکس لینے کو کوئی چیتی خیال نہیں
کرتا۔اسی طرح زکوۃ بھی چٹی نہیں بلکہ خود انسانوں کے پھلے کے لئے یہ حکم دیا
گیا ہے۔جس طرح گورنمنٹیں اپنی رعایا کی بہتری کے لئے ٹیکس وصول کرتی ہیں۔اسی طرح اللہ تعالے نے بھی زکوۃ مقرر فرمائی ہے اور اس کے بدلہ میں یہ نر
کیا ہے کہ تمھارے اموال میں برکت ہوگی اور وہ ہر ایک قسم کی ہلاکتوں سے
محفوظ ہو جائیں گے جیسا کہ فرمایا۔خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةٌ تُطَهِّرُهُمْ
وتركيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتُكَ سَكَنُ لَهُمْ - (۹: ١٠٣)
ان لوگوں کے اموال میں سے صدقات کا مال لو اور اس ذریعہ سے ان کو ظاہری
اور باطنی نقصوں سے پاک کر دو۔اور ان کے لئے دُعائیں کرو کیونکہ تمھاری
دعائیں ان کے لئے آرام اور راحت کا موجب ہیں۔غرضیکہ زکوۃ خدا تعالے
کی طرف سے ایک ایسا ٹیکس ہے جس کے بدلہ میں انسان پر رحمت اور اس کی
ظاہری و باطنی پاکیزگی کا وعدہ ہے۔جب سے مسلمانوں نے زکوۃ
دینی چھوڑ دی ہے اس وقت سے ان کا مال کم ہی کم ہو رہا ہے۔کہاں تو ایک
وقت تھا کہ یہ دنیا کے بادشاہ تھے لیکن آج ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔زکوٰۃ
دینے والے کو اللہ تعالے اسی طرح کامیابی اور پاکیزگی کا وعدہ دیتا ہے جس
طرح گورنمنٹ ٹیکس لے کر حفاظت کا وعدہ کرتی ہے۔لیکن افسوس کہ لوگ گونمنٹ
کے وعدہ کو تو سچا سمجھتے ہیں اور بڑی خوشی سے ٹیکس ادا کر دیتے ہیں لیکن خدا
تعالے کے وعدہ کو سچا نہیں سمجھتے اسی لئے زکوۃ نہیں دیتے۔زکوۃ کے ذریعہ سے
انسان بہت سے دکھوں اور تکلیفوں سے بچ جاتا ہے کیونکہ خدا کا وعدہ کبھی جھوٹا
نہیں ہوتا - رفت تا صه)
تعلیمی ترقی کیلئے سکولوں کا قیام
ایک اور امر جس کی طرف میں آج آپ لوگوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ
جماعت کی تعلیمی ترقی کے لئے میں نے تجویز کی ہے کہ ہر جگہ پرائمری سکول کھولے
۵۹
جائیں۔چنانچہ میں نے یہ کام شروع کر وا دیا ہے اور اس وقت تک دس کے قریب
سکول کھل چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔پس سکولوں کے کھلوانے کی کوشش کرو۔اس کے لئے
انجمن ترقی اسلام کے ماتحت ہیں نے ایک سب کمیٹی بنا دی ہے جو سکولوں کے
کھلوانے کا انتظام کرتی ہے " (ص)
مذکورہ بالا مسائل پر اظہار خیال ، تجاویز اور نصائح کرنے کے علاوہ آپ نے دیگر بہت
سے مسائل پر بھی گفتگو فرمائی مثلاً سلسلہ کے لئے واعظین اور علماء کی ضرورت اور ان کے
متعلق مناسب اقدامات - قرآن با ترجمہ پڑھانے کی ضرورت اور اس کے مناسب انتظامات
خط و کتابت کے ذریعہ دینی تعلیم کا انتظام۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور ان کے
مطالعہ کا شوق پیدا کرنا اور ان کے امتحانات سلسلہ کے خصوصی عقائد کا انضباط اور ان پر
رسالہ جات کی تدوین تاکہ جماعت میں بعد میں
کسی قسم کا نظریاتی اختلاف یا غلط فہمی کا استمان
نہ رہے۔منارة امسیح کی تعمیر نو سے متعلق تحریک بذریعہ ٹریکٹ تبلیغ کرنے کی ضرورت اور
قوم کو اس غرض کے لئے قربانیوں کی طرف بلانا وغیرہ وغیرہ۔ان سب امور پر آپ نے سیر حاصل بحث فرمائی اور نہایت عمدہ اور ٹھوس پروگرام
جماعت کے سامنے پیش کیا۔۲۸؍ دسمبر کی دوسری تقریر خالصہ دعوت الی اللہ پر مبنی تھی۔یه نهایت گهری علمی تقریر جس میں جگہ جگہ جماعت کو خواب غفلت سے بیدار کرتے ہوئے
خدائے واحد و یگانہ کی طرف دوڑے چلے آنے کی دعوت دی گئی ہے۔دراصل اول تا آخر
قرآن کریم کی مشہور آیت ، آیت الکرسی کی ایک نہایت دلکش تفسیر ہے جس میں خدا تعالیٰ
کی مختلف صفات کا نہایت ہی دل آویز نقشہ کھینچا گیا ہے۔اس تقریر کا صرف ایک اقتباس
نمونہ پیش ہے تا کہ آپ کے طرز بیان کا کچھ اندازہ ہو سکے۔اب میں بتاتا ہوں کہ وہ کیا شے ہے جس کی طرف میں آپ لوگوں
کو بلاتا ہوں اور وہ کونسا ئکتہ ہے جس کی طرف آپ کو متوجہ کرتا ہوں۔سنو! وہ ایک لفظ ہے۔زیادہ نہیں صرف ایک ہی لفظ ہے اور
وہ اللہ ہے اسی کی طرف میں تم سب کو بلاتا ہوں اور اپنے نفس
کو بھی اسی کی طرف بلاتا ہوں اسی کے لئے میری پکا رہے۔اسی کی طرف جانے کے لئے میں بگل بجاتا ہوں۔پس جس کو خدا تعالی