سب سے زیادہ حسین
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
توفیق دے آئے اور جس کو خدا تعالے ہدایت دے وہ اسے قبول کرے۔سب سے زیادہ حسین
دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں جو بڑی حسین اور بڑی خوبصورت ہیں
لیکن جو کوئی چیز بھی دنیا میں ممکن سے ممکن حسین ہو سکتی ہے۔وہ خدا
تعالے ہی کی مخلوق ہے۔خدا تعالے نے ہی اس کو حسن اور خوبی دمی
ہے اس کے حسن کو کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔مگر باوجود اس کے کہ
اللہ تعالے سب سے زیادہ حسین ہے۔سب سے زیادہ پیارا ہے۔سب سے زیادہ خیر و برکت رکھنے والا ہے۔مگر دنیا اور نا اہل دنیا
اس کو حقارت اور ناقدری کی نظر سے دیکھیتی ہے۔وہ رب العالمین
ہے اور اس کی عظمت اور دبدبہ کے سامنے سب چیزیں ہیچ ہیں مگر
اس سے جو سلوک دنیا کر رہی ہے وہ بہت نفرت اور حقارت کے
قابل ہے۔حضرت خلیفہ اسح الاول رضی اللہ عنہ اپنے ایک اُستاد
کا ذکر سنایا کرتے تھے کہ انہوں نے بھوپال میں خواب میں دیکھا
کہ میں شہر سے باہر ایک پل کے پاس کھڑا ہوں۔وہاں کیا دیکھتا ہوں
کہ ایک کوڑھی پڑا ہے جس کے تمام جسم میں کیڑے پڑے ہوئے ہیں۔اس پر تھیاں
ہیں اور سخت تکلیف کی حالت میں ہے۔میں نے
اس سے پوچھا کہ تم کون ہو۔اس نے کہا۔میں اللہ میاں ہوں۔تمہارا
خدا ہوں۔میں نے کہا ہم نے تو قرآن شریف میں اپنے خدا کی بڑی
تعریفیں پڑھی ہیں کہ وہ ایسا خوبصورت ہے کہ اور کوئی اس کی مانند
ہے ہی نہیں۔یہ آپ کی کیا حالت ہے۔اس نے آگے سے جواب دیا
کہ تم یہ جو شکل میری دیکھ رہے ہو یہ میری اصل شکل نہیں ہے بلکہ
بھوپال کے لوگوں کی نظروں میں میری یہ شکل ہے۔پس تم لوگ بھی
اپنے دلوں کو ٹولو۔اپنے اعمال کو اپنی باتوں کو اپنے اقوال کو اپنی
حرکات کو۔اپنی سکنات کو دیکھو کہ دنیا کی جو چیزیں تمھیں پیاری لگتی
41
ہیں ان کے مقابلہ میں تمھارے سامنے اللہ تعالیٰ کی کیا شکل ہے۔آیا
بھوپال والا خدا تو نہیں ہے یا اس کے قریب قریب ہے مگر خوب
یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ سب بدصورتیوں ساری بدیوں اور تمام برائیوں
سے پاک اور منزہ ہے - (۱۰۸)
ای سال آپ کے ہاتھ سے جماعت احمدیہ کے لئے بہت سی اہم حمات سر ہوئیں کیا بلحاظ
فوری ضرورت کے اور کیا بلحاظ لمبی اور دور رس منصوبہ بندی کے۔آپ نے جماعت کے تمام
اہم مسائل کی طرف نہایت ہی حکیمانہ توجہ فرمائی اور غیر معمولی قوت کے ساتھ جماعت کو خدمت
دین کی راہ پر گامزن فرما دیا۔آپ کی مجلس مشاورت کی تقریر جس کا پہلے ذکر گذر چکا ہے اور
جلسہ سالانہ کی یہ تقاریر جن کا ابھی ذکر گزرا ہے جماعت کے ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں میں
نہایت گہرے رنگ میں اثر انداز ہوئیں اور جماعت نے قرآن کریم میں بیان کردہ عروۃ الوثقی کو
نہایت مضبوطی کے ساتھ پکڑ لیا۔ان تقاریر کے اثر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جماعت
کے وہ بزرگان جو اس زمانہ میں نو عمر تھے آج تک ان تقاریر کی انقلابی تاثیرات کو نہیں بھولے۔چند ماہ قبل مکرم محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اسے (کینٹب ) (جو پاکستان کے
علمی حلقوں میں ایک بہت معروف سی
ہیں) کی خدمت میں میں نے اپنے ایک نمائندہ
کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے بارہ میں تاثرات قلمبند کروانے کے لئے بھیجوایا
تھا تو انہوں نے از خود ہی ان دونوں مواقع پر کی جانے والی تقریروں کے اثر کا ذکر چھیڑ دیا
اور فرمایا :-
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی ابتدائی تقاریر جو مجلس
شورتی اور پہلے سال کے جلسہ سالانہ پر کی گئیں بڑی عظیم الشان
اور انقلاب انگیز تھیں۔میرے بھائی قاضی عبد الحمید صاحب ان
دنوں نوجوان طالب علم تھے اور ہم سب میں آزاد خیال سمجھے جاتے
تھے۔لیکن جب انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ
کی یہ تقریریں سنیں تو اتنا گہرا اثر قبول کیا کہ گویا ان کے اندر ایک
روحانی انقلاب پیدا ہو گیا اور وہ ہمیشہ ان کے اثر کا ذکر خود کیا
کرتے تھے۔یہ قاضی عبدالحمید صاحب وہی ہیں جن کے دل میں اللہ تعالی
۶۲
نے نیکی اور تقویٰ کو بعد ازاں اس قدر بڑھایا کہ بالآخر انہوں نے
عملاً خدمت دین کے لئے اپنی زندگی کے بہترین سال وقف کر دیئے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو ۱۹۳۰ء میں سن رائزہ کے لئے
ایک انگریزی دان ایڈیٹر کی ضرورت تھی۔حضرت کی نظر انتخاب
قاضی صاحب پر پڑی چنانچہ قاضی صاحب موصوف نے آپ کے
ایک اشارہ پر وکالت کا کامیاب پیشہ چھوڑ کر بلا چون و چرا
اس ذمہ واری کو اُٹھا لیا اور بڑی عمدگی سے سالہا سال تک
نباہا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی جو عزت اور
احترام اُن کے دل میں قائم ہو چکا تھا یہ اسی کا اثر تھا کہ اپنی زندگی
کے ہر اہم موڑ پر انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ ہی
سے رہنمائی حاصل کی اور انہی کے مشورہ کو رہنما بنایا۔یہانتک
کہ شادی جیسا نجی معاملہ بھی حضور ہی کی مرضی اور اجازت ہے
طے کیا۔تقسیم ملک کے بعد ذریعہ معاش کے طور پر جب دوبارہ دوستان
کو اختیار کرنے کا ارادہ ہوا تو اس میں بھی حضور نہی سے رہنمائی
حاصل کی۔یہ فیصلہ بھی کہ کہاں وکالت کی جائے آپ ہی کی مرضی
پر چھوڑ دیا۔یہ ایک نمونہ اس اثر کا پیش ہے جو حضرت خلیفہ اسح
کی تقاریہ کو اللہ تعالے نے عطا فرمایا تھا۔یہ مثال ایک نوجوان تک ہی محدود نہیں بلاشبہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں ایسے نوجوان
ہیں جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے خطابات سے اس درجہ متاثر ہوتے تھے
کہ اپنی زندگی کی باگ ڈور کامل اطاعت کے ساتھ حضرت خلیفہ ایسیح کے ہاتھوں میں تھما
دیتے تھے۔ایسے بعض اور نوجوانوں کا ذکر مختلف جگہوں پر موقع و محل کے مطابق آتا رہے گا۔جلسہ سالانہ کی تقاریر کا عمومی تاثر جو حاضرین جلسہ نے قبول کیا اس کا ذکیہ کرتے ہوئے اخبار
الفضل مورخہ ۱۳۱ دسمبر ۹۱اه بعنوان خلافت ثانیہ کا پہلا جلسہ سالانہ رقمطراز ہے:
"نور الدین اعظم رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ہمارا پہلا سالانہ جلسہ
اپنے معمول کے مطابق ہوا۔مگر خدا کے فرشتوں نے اس کو غیر معمولی
طور پر کامیاب بنایا۔عدو نے چاہا کہ قادیان کی رونق کو کم کرے
اور خلافت محمود کی عظمت کو نقصان پہنچائے۔لیکن خدا نے چاہا
کہ اس کے منصوبوں کو پیوند خاک کرے اور خلیفہ اول رضی اللہ
عنہ کے الفاظ خلیفہ خدا بناتا ہے اپنے جلال کے ساتھ پورے ہوں
چنانچہ زمینی اسباب پر بھروسہ رکھنے والوں نے دیکھ لیا کہ ان کی
مخالفانہ کوششیں کچھ کام نہ آئیں اور با وجود ایام جلسہ کی زیادتی
اور قادیان کے سفر کی صعوبت کے رُوئے احمد پہ قربان ہونے
والے زائرین پروانہ وار دیار جیب میں پہنچے
غرض خدا تعالے نے اپنے ہاتھ سے سب کام کر کے دکھا دیا اور
بتا دیا کہ خلیفہ ہم بنایا کرتے ہیں۔اس سال کا جلسہ سالانہ اپنی
خصوصیات کے لحاظ سے قابل ممبارک اور اپنی شان
کے لحاظ سے اپنی نظیر آپ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب سے بڑی خصوصیت
اب کی مرتبہ یہ تھی کہ قادیان میں آنے والے وہ مخلصین تھے۔جو
دامن محمود سے وابستہ ہو کر یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا جلسہ محض
میں ملاقات نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے کا ذریعہ
ہے اور ہم قادیان میں ایک مزکی نفس کی پاک صحبت سے مستفیض
ہونے اور اس کی دعاؤں سے حصہ لینے کے لئے آئے ہیں۔جلسہ پر آنے والے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے
شن لیا کہ انہوں نے جس ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے وہ ایک معمولی انسان
کا ہاتھ نہیں بلکہ اسس اولوالعزم انسان کا ہاتھ ہے جو سیح کے
ہاتھوں میں پلا ہوا اور نور الدین کے ہاتھوں میں تربیت پایا ہوا
اور خود خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے کھڑا کیا ہوا ہے۔اور پھر انہوں نے
یہ بھی ملاحظہ کر لیا کہ ان کا خلیفہ اگر چہ کسی قابلیت اور کسی علم کا
تدعی نہیں تاہم خدا نے اُسے وہ کچھ سکھایا ہے جس کا علم فرشتوں
کو بھی نہ تھا اور وہ طرز بیان و فہم قرآن بخشا ہے جو خاصان خدا کا
۶۴
خاصہ ہے۔اس کے کلام میں اثر اس کی تقریر میں لذت اس کے احکامات میں
رعب ہے۔اگر وہ فرماتا ہے بیٹھ جانا مناسب ہے تو جھٹ کھڑے
ہوئے بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔پھر اگر وہ فرماتا ہے کہ مسجدوں میں
با جماعت نماز پڑھنے کی نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے بہت تاکید
فرمائی ہے تو اس کے حکم کی تعمیل میں فوراً تینوں مسجدیں بھر جاتی ہیں۔اور مسجد مبارک میں تو یہ کیفیت نظر آتی ہے کہ کیا چھت اور کیا
فرش کیا بازار کیا دکانیں اور کیا قرب وجوار کے مکانات سب کے
سب دور دور تک خدا کے مقرر کردہ امام و خلیفہ کے مقتدیوں سے
بھر جاتے ہیں۔کاش قادیان کے ساتھ محبت کرنے والے لوگ
اس منظر کو دیکھتے اور صفائی قلب سے خدا تعالے کے فعل اور اس
کی پیدا کردہ کشش قلوب پر غور کرتے اور فضل عمر کے ساتھ آنے
والے فضل سے حصہ لیتے۔مگر ایں سعادت بزور بازو نیست تا نه
بخشد خدائے بخشنده (اتفضل اور دسمبر ۱۹۱۳ ص۲)
املہ کا سال بھی سلسلہ کی طرح ایک حد تک اندرونی فتنوں کے استیصال میں میر
ہوا۔اس دور کی تقاریر اور کتب کا موضوع زیادہ تر اختلافی مسائل تھے یا وہ ذاتی اعتراضنا
تھے جو غیر مبایعین کی طرف سے بڑی شدت اور بے رحمی کے ساتھ حضرت خلیفہ ایسیح الثانی
رضی اللہ عنہ پر کئے جاتے تھے۔چنانچہ اس سلسلہ میں سب سے پہلا رسالہ آپ نے ۲۱ جنوری
شاہ کو تحریر فرمایا جو القول الفصل" کے نام سے شائع ہوا۔یہ رسالہ جو اٹھراہ ، صفوان
پر مشتمل ہے۔آپ نے ایک ہی دن میں لکھوا کر اور نظر ثانی کر کے طباعت کے لئے دے
دیا۔اس سے آپ کی بے پناہ قوت تصنیف کا اندازہ ہو سکتا ہے اس رسالہ کی تصنیف کی
تقریب اس طرح پیدا ہو ئی کہ خواجہ کمال الدین صاحب جب ولایت سے واپس تشریف
لائے تو اپنی قابلیت اور فصاحت و بلاغت کے زعم میں ان کو یہ خیال گذرا کہ مرزا محمود احمد
کی مخالفت میں ابھی کچھ کمی رہ گئی ہے اور جماعت کے سنجیدہ طبقہ کو معقولی دلائل کے ساتھ
جو اپیل ہونی چاہیے تھی اس میں کوتاہی ہوئی ہے۔علاوہ ازیں اہل پیغام کی قیادت کے
ی
۶۵
بعض بنیادی فیصلوں سے بھی ان کو اختلاف تھا۔مثلاً ان کا قادیان چھوڑ کر لاہور چلے آنا
وغیرہ۔چنانچہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے ایک بسیط اور بظاہر بہت مدتل لیکچر
اندرونی اختلافات سلسلہ کے اسباب کے موضوع پر دیا جسے بعد میں کتابی صورت میں شائع
کر کے مبائعین میں بکثرت مفت تقسیم کیا گیا۔جب حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ تک اس کا ایک نسخہ پہنچا تو اس مضمون کی
اہمیت کے پیش نظر اور اس خیال سے کہ اگر مؤثر رنگ میں اس کا فوری رد نہ کیا گیا تو احبات
جماعت میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کا احتمال ہے۔نیز اس لئے بھی کہ اس مضمون میں متعدد
مرتبہ آپ کا نام لے کر مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس بات کا جواب مرزا نمود احمد صاحب خود دیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے خود ہی اس موضوع پر تسلیم اٹھانا مناسب سمجھا۔اور بلا تاخیر ایک ہی دن میں اس کام کو مکمل کر کے جوابی مضمون شائع فرما دیا۔اس رسالہ کی اشاعت پر آپ کے کردار کے دو پہلو نکھر کر سامنے آتے ہیں۔اول آپ کی
بے پناہ تصنیفی صلاحیت - دوم - انہم کاموں کو غیر معمولی تیزی اور انہماک کے ساتھ سرانجام
دنیا۔یہ دونوں پہلو آپ کی وفات تک اسی طرح قائم و دائم رہے اور عمر اور حوادث زمانہ ان
پر اثر انداز نہ ہو سکے۔آپ کی تصنیفی صلاحیت کا دوسرا اظہار تین ہی ماہ کے بعد ایک اور
کتاب حقیقۃ النبوۃ " کی صورت میں ہوا۔یہ کتاب مولانا محمد علی صاحب امیر جماعت اہل پیغام
کے ایک رسالے کے جواب میں ہے جس کا نام القول الفصل کی ایک غلط فہمی کا اظہار ہے۔یہ
جواب تین سو صفحات پر مشتمل ہے۔۱۴؍ فروری کو آپ نے اس ٹھوس علمی تصنیف کا آغاز
فرمایا اور ۲۰ دن کے اندر اندر مارچ 1912ء میں طبع کروا کر شائع کر دی ہیے
ے یہاں حضرت مولنا غلام رسول صاحب را نیکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت درج کی جاتی ہے۔جو اسی تصنیت منیف سے تعلق رکھتی ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں :
191ء میں خاکسار لاہور سے مرکز مقدس میں سید نا حضرت خلیفہ ایسیح الثانی ایدہ اللہ نصره
العزیز کی خدمت میں حاضر ہوا۔میں اپنے ساتھ مولوی محمد علی صاحب امیر غیر مبائعین کا ایک ٹریکی
بھی لیتا آیا جو ان دنوں تازہ شائع ہوا تھا اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کر دیا
حضور نے ارشاد فرمایا کہ اب اس ٹریکیٹ کا جواب بھی طبع ہونے پر لے جائیں اور مولوی محمد علی صاحب
کو پہنچا دیں " رحیات قدسی حصہ نیم ۳۵)
اس کتاب میں مسئلہ نبوت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور شرح وبسط
کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت ایک خلقی اور تابع نبوت ہے
اور کسی پہلو سے بھی آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی شان میں کمی کرنے والی نہیں ہے بلکہ آپ کی
شان کو دوبالا کرنے کا موجب ہے۔آپ نے خاتم النبیین کی نہایت عمدہ اور لطیف حقیقت بیان
فرمائی اور فرمایا کہ آیت خاتم النبیین کے وہ معانی جو غیر مبائعین کی جماعت کرتی ہے نہ صرف
یہ کہ عقل اور محاورہ عرب کے مطابق نہیں ہیں بلکہ حضور اکرم صلے اللہ علیہ وسلم کی کسر شان
کا موجب بنتے ہیں۔اس کے برعکس جماعت احمدیہ قادیان کے پیش کردہ معانی سے حضور کی ارفع
شان اور بے نظیر مراتب کا اظہار ہوتا ہے۔یہ کتاب جو ٹھوس عقلی اور نقلی دلائل پر مشتمل ہے۔حضور اکرم صلے اللہ علیہ وسلم کا ذکر آنے پر ایک نیا ہی رنگ اختیار کر لیتی ہے اور آپ کی
طرز نگارش عاشقانہ جذبات میں ڈوبی ہوئی نظر آتی ہے۔کتاب میں ایسا ربط و ضبط اور تسلسل
ہے کہ سیاق وسباق سے الگ کر کے کوئی اقتباس پیشیں کرنا مشکل ہے۔یہ کتاب تمام تر پڑھنے
سے تعلق رکھتی ہے۔اس کتاب کے فوائد اور اثرات کا ذکر کرتے ہوئے الفضل ۱۲۲ فروری ۱۹۱۶ء
رقمطراز ہے :-
اس وقت تک غیر مبائعین کے ایک کثیر حصہ کے سوا غیر احمدی لوگوں
میں سے بہت سے اصحاب نے بھی اس سے فائدہ اُٹھایا ہے۔یعنی
سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے ہیں۔اس کی تازہ مثال اس خط سے
مل سکتی ہے۔جو چو ہدری محمد رمضان صاحب مولوی فاضل پلیڈر
نے تحریر فرمایا ہے۔آپ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں
لکھتے ہیں کہ
خاکسار جناب حضرت مسیح موعود علیہ السّلام مرحوم و مغفور کی ہمیشہ
1914ء
حضرت خلیفہ ایسی الثانی رضی اللہ تعالی عنہ اپنی اس تصنیف میں اسی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔کل شام کو حتی فی اللہ مولوی غلام رسول صاحب ساکن را نیکی لاہور سے تشریف لائے اور ایک کاپی اس
رسالہ کی اپنے ساتھ لیتے آئے جس سے مجھے اس کا علم ہوا۔اور آج ۱۴ فروری کو دوپہر کے وقت یہ رسالہ
پڑھنے کے بعد نماز ظہر سے فارغ ہو کر اس کا جواب میں نے لکھنا شروع کر دیا ہے" (حقیقة النبوة مش طبع اول)
عزت کرتا رہا ہے اور یہ خدا وند کریم کا فضل ہے کہ کبھی کوئی کلمہ آپ
کی ذات مبارک کی نسبت ہے ادبی پا گستاخی کا سرزد نہیں ہوا۔اور
نہ ہی کبھی کوئی بد خیال آپ کی نسبت میرے دل میں پیدا ہوا فَالْحَمْدُ
لِلّهِ عَلى ذلِكَ - مگر خاکسارہ ابھی سلسلہ میں داخل نہیں ہوا تھا اس
کی وجہ صرف یہ تھی کہ نبوت کے مسئلہ کے متعلق مجھے تردد تھا۔سو خداوند
کریم کا نہایت شکر ہے کہ آپ کی کتاب حقیقۃ النبوۃ کو میں نے غور
سے مطالعہ کیا ہے جس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے کیونکہ جس نبوت کے
حضرت مسیح موعود علیہ السّلام مصداق ہیں وہ
ب وہ ہرگز خاتم النبین کے
منافی نہیں ہے اور ایسی نبوت نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی شان کو
زیادہ کرتی ہے نہ کہ کم۔اور میں جناب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جناب
کی اس کتاب نے مجھے ہدایت کی ہے۔خدا وند کریم حضور کے درجات
بلند کرے اور اجر عظیم عطا فرمائے " (صت)
اس دور کی ایک اہم تصنیف سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہے جو سیرت پر سادہ
اور سلیس اردو میں ایک نہایت دلکش مضمون ہے۔اور جون شاملہ کو آپ نے زندہ خدا کے زبر دست نشان "کے موضوع پر ایک مقالہ لکھا
جس میں انقلاب روس کو صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طور پر پیش کیا گیا اور بتایا
گیا کہ کس طرح سہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایہ روس کی حالت زار کی خبر دی تھی
زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار" در ثمین)
جبکہ کوئی زار روس کی حالت زار کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا لیکن پیشگوئی کے پورے بارہ سالی
کے بعد بعینہ اسی طرح جس طرح بتایا گیا تھا۔زار انتہائی ذلت اور رسوائی کے ساتھ مارا گیا اور
اس کی حالت زار حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی صداقت پر ایک عالمگیر شہرت رکھنے والانشان
بن گئی۔اس دور کی بعض دوسری تصانیف حسب ذیل ہیں :-
(۱) چند غلط فہمیوں کا ازالہ ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب۔(۳) ایک فرمانروائے ریاست کو تبلیغی خط۔(۴) عظیم الشان بشارت ریزبان سندھی)