سفر لاہور

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

سے بھی اچھا نہ نکلا۔اس واقعہ کے کئی سال کے بعد ایک خطبہ میں حضرت خلیفہ ایسیح الثانی منی اللہ
تعالی عنہ نے اس اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خلیفہ وقت کا احمدی طالب علموں کے پاس
ٹھہرنا در حقیقت کسی پہلو سے بھی ان کے لئے نقصان کا موجب نہیں تھا بلکہ ہر پہلو سے برکت ہی
کا موجب تھا۔پس تم اس وقت سے پہلے اور بعد کے طلباء کے نتائج پر نظر ڈال کر دیکھ لو۔جب
تک میں احمدیہ ہوسٹل میں ٹھہرتا رہا۔بظاہر طلباء کا وقت ضائع ہو جانے کے باوجود وہ نہایت
اعلیٰ درجہ کے طالب علم ثابت ہوئے اور ان کے تعلیمی نتائج نہایت شاندار تھے لیکن اس اعتراض
کے بعد جب سے میں نے رہائش ترک کی ہے دینی لحاظ سے جو نقصان پہنچا وہ تو الگ ہے تعلیمی لحاظ
سے بھی حالت پہلے سے بہت گر گئی ہے اور نتائج کا معیار قابل افسوس ہے۔یہ واقعہ لکھنے سے
مقصد یہ ہے کہ احمدی نوجوانوں کے دلوں میں خلیفہ وقت کی حقیقی عظمت قائم ہو اور وہ جان
لیں کہ خلافت احمدیہ اپنے ساتھ بعض ایسی برکات رکھتی ہے جن کو منطقی موشگافیوں کے پیمانے
سے نہیں ناپا جاسکتا اور خلافت پر بعض اوقات اوئی اعتراض بھی بہت سی دینی و دنیوی برکتوں
اور سعادتوں سے محرومی کا باعث بن جاتا ہے۔سفر لاہور
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے بعض سفروں کی مختصر رویداد پہلی جلد میں
قارئین کی نظروں سے گذر چکی ہے۔ان سفروں کی روئداد پڑھتے ہوئے انسان خصوصیت سے
یہ بات محسوس کرتا ہے کہ آپ کا کوئی سفر بھی تبلیغی مصروفیات اور دینی مشاغل کے بغیر نہیں تھا
تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے کام ہمیشہ ساتھ ساتھ جاری رہتے۔1912ء میں بھی آپ کو کئی سفر پیش آئے۔جن میں سفیر لاہور خاص اہمیت رکھتا ہے اس
سفر میں آپ نے لاہور پہنچتے ہی جماعت کو ایک سند نکاتی پروگرام دیا جو حسب ذیل تھا :۔اول - تمام احمدی احباب جو وعظ و تبلیغ کا ملکہ رکھتے ہیں ایک ہی شام مقررہ اوقات
میں لاہور سے محلے محلے میں دل نشین پیرایہ میں احمدیت کا پیغام پہنچانا شروع
کر دیں۔اور یہ کام اس زور و شور اور لگن کے ساتھ ہو کہ شہر لاہور اس کا نوٹس
لئے بغیر نہ رہ سکے۔کھلی گلی کوچے کوچے میں احمدیت کا ذکرہ چل پڑے اور دلوں میں
احمدیت کے لئے بکثرت جستجو پیدا ہو جائے۔

دوم - اہل پیغام کو ایک دفعہ پھر عمدہ پیرایہ میں اختلافات چھوڑ کر باہمی اتحاد کی
دعوت دی جائے اس کے لئے تجویز ہوئی کہ اہل پیغام کی بڑی بڑی شخصیتوں مثلاً
مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے۔ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب۔ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ
صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب وغیرہ کو خصوصی ایلچی بھیج کر بعد احترام و تاکید
دعوت پر بلایا جائے اور حضرت خلیفہ ایسے ایک مرتبہ خود ان کے سامنے اختلافی
مسائل پر گفتگو فرما کہ اپنے بچھڑے ہوئے بھائیوں کو واپس آنے کی ترغیب دیں۔سوھ - ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا جائے جس میں لاہور کے ہر طبقے ہر حلقے اور ہر ندید
وملت کی نمائندگی ہو اور معززین شہر خاص طور پر مدعو ہوں۔اور اس موقعہ
حضرت خلیفہ ایسیح خود انہیں اپنی زبان مبارک سے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام
کا پیغام پہنچائیں۔ان تجاویز نے عملاً لا ہور کی آبادی کے ہر طبقہ اور ہر حلقہ پر اثر ڈالا۔اور جیسا کہ حضور
کا ارشاد تھا تمام جماعت لاہور منتظم طریق پر تبلیغ میں مصروف ہو گئی اور لاہور شہر میں نہیں
تبادلہ خیالات کی سینکڑوں دلچسپ مجالس قائم ہوئیں۔دوسری طرف تجویز ۲۰ کو عملی جامہ
پنانے کے لئے مبارک منزلی لاہور میں ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا۔اور اہل پیغام وغیر مبانین)
کے رہنماؤں کو فردا فردا دعوت دی گئی کہ وہ در جولائی بعد نماز مغرب اس دعوت طعام میں
شریک ہو کر شکریہ کا موقع دیں۔اس میں حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ متنازعہ فیہ
مسائل کے متعلق بے تکلفانہ اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔افسوس ہے کہ کسی بھی قابل ذکر غیر
مبائع رہنما نے اس دعوت کو قبول نہ کیا۔البتہ ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب نے جو ایا یہ پیشکش کی
کہ صرف حضرت صاحب کی تقریر رکھنے کی بجائے دو تقریریں رکھی جائیں تو غور ہو سکتا ہے۔ایک
تقریر آپ کے امام کی ہو اور ایک جوابی تقریر ہمارے امیر مولوی محمد علی صاحب کی۔ڈاکٹر
صاحب کی اس تجویز کو رو کرنے کی سجائے اس کا فوری جواب دیا گیا۔اور بعض شرائط کے ساتھ
اس طریق کو قبول کر لیا گیا۔نتیجہ اس مسئلہ پر دو طرفہ خط و کتابت کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا
اس تمام خط و کتابت کا کسی قدر تفصیل کے ساتھ تذکرہ الفضل ۲۵ جولائی شاہ میں درج ہے
رفته رفته تقریروں کی تجویز مناظرہ میں تبدیل ہوگئی اور مناظرہ کی شرائط بھی کم وبیش طے پاگئیں
لیکن آخر پر اہل پیغام نے یہ عذر پیش کیا کہ جب تک ان کی مجلس عاملہ اس مسئلہ پر کوئی فصیلہ

نہیں کرتی کسی قطعی نتیجہ تک نہیں پہنچا جا سکتا۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے تجویز
کی کہ خط و کتابت کی بجائے اس مرحلہ پر معمولی اختلافات گفت وشنید کے ذریعہ مٹانا زیادہ سهل
طریق ہے اور کم سے کم وقت میں نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔لہذا آپ نے ایک وفدا احمد یہ بلڈنکس
لاہور اس مرض سے روانہ کیا کہ جلد از جلد سب امور طے کر کے مناظرہ کی تاریخ اور جگہ کا فیصلہ
کیا جائے۔یہ وقد اس روز احمدیہ بلڈنگس میں رات کے بارہ بجے تک مصروف گفتگو رہا اور جب
تقریباً سب معاملہ طے ہو گیا تو دوسرے روز صبح ڈاکٹر محمد حسین صاحب کی طرف سے از سر تو
تحریری خط و کتابت کی پیشکش موصول ہوئی۔اس پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے
فیصلہ فرمایا کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر قادیان واپس تشریف لے جائیں اور ایک ایسے
با اختیار وفد کو پیچھے چھوڑ جائیں جو اہل پیغام سے مناظرہ کا معاملہ طے کرلے۔لیکن افسوس ہے
کہ اس وفد کی تمام تر کوشش بالآخر نا کام ہوئی اور اہل پیغام نے کسی نہ کسی عذر کے تحت خود
اپنی پیش کردہ تجویز مناظرہ سے بھی دامن چھڑا لیا۔جہاں تک تیسری تجویز کا تعلق ہے یعنی جلسہ عام کا اہتمام اور اس میں تمام اہل مذاہب
کو شمولیت کی دعوت دنیا یہ تجویز خدا کے فضل سے نہایت موثر بلکہ توقع سے بڑھ کر کامیاب
ثابت ہوئی۔اس تقریر کا موضوع حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کا پیغام تھا۔اور تمام اہلِ
مذاہب بیک وقت مخاطب تھے۔آپ کے فن خطابت کا یہ کمال تھا کہ بیک وقت مختلف طبقات اور علم کے مختلف درجے
رکھنے والے سامعین کو ایسے رنگ میں مخاطب فرماتے تھے کہ ان میں سے ہر ایک بات کو خوب
سمجھتا تھا خواہ وہ عارف ہو یا عامی حتی کہ ایک ان پڑھ کے لئے بھی آپ کی بات کا سمجھنا
آسان ہوتا تھا۔اور تقریر کے دوران خواہ کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو ایک ناخواندہ آدمی بھی کبھی
یہ محسوس نہ کرتا تھا کہ یہ اس کے فہم و ادراک سے بالا ہے بلکہ مسلسل ہمہ تن گوش رہتا۔بایں ہے
ایک عالم بھی ان سادہ اور آسان باتوں کو معمولی نہ جانتا بلکہ ہمیشہ یہ تاثر لے کر اٹھتا تھا
کہ وہ ایک ایسے سمندر میں غوطہ زن ہو کر آیا ہے جو علم و عرفان کے جواہر سے پُر ہے علاوہ
ازیں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہی وقت میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو احمدی
کی طرف بلایا جاتا تھا اور تمام عرصہ ہر فرقے اور ہر مذہب کے پیرو مسلسل تقریر کا اپنے ہی
آپ کو مخاطب سمجھتے تھے اور کبھی یہ احساس پیدا نہ ہوتا تھا کہ یہ باتیں دوسروں کے لئے ہیں،

میرے لئے نہیں۔حضور کی مذکورہ تقریر بھی اس فن خطابت کا ایک شاہر کار تھی۔جس طرح کثرت سے
ہر طبقے اور ہر مکتب خیال کے لوگ اور مختلف مذاہب کے ماننے والے وہاں اکٹھے ہوئے اور
جس طرح ہمہ تن گوش رہ کر اس تقریر کوسنا - اخبار الفضل کا نمائندہ اس کا تذکرہ کرتے ہوئے
لکھتا ہے:۔حضور کے تقریر شروع فرمانے کے بعد چند منٹوں میں سامعین پر
کچھ ایسا اثر ہوا کہ ہر وہ شخص جو جلسہ گاہ میں موجود تھا مثل تصویر
نقی حیرت نظر آتا تھا۔حضور نے خدا تعالے کے رب العالمین
ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے تقریر شروع فرمائی پھر اسلام کے سچے
اور اعلیٰ مذہب ہونے کے دلائل بیان فرمائے۔بعدہ دنیا میں انبیاء
کے آنے کی ضرورت کو واضح طور پر مختصر مگر نهایت موثر و دل نشین
الفاظ میں بیان فرمایا۔اس کے بعد انبیاء جو دنیا کی اصلاح کرتے
ہیں اس کی تشریح فرمائی۔اور حضرت مسیح موعود نبی اللہ کے ان کا مون
کو سر انجام دینے کی طرف سامعین کو توجہ دلائی جو انبیاء دنیا میں
آکر کیا کرتے ہیں۔بالآخر آپ نے حضرت مسیح موعود کے پیغام صلح"
کی طرف لوگوں کو دعوت دی۔۔۔۔۔۔۔تقریر کا مئوثر اور دلکش ہونا اور یہ امر کہ خدا تعالے نے خود لوگوں
کے دلوں میں شرکت جلسہ کی تحریک، فرمائی تھی اس سے ظاہر ہے
کہ باوجود اس کے کہ سخت گرمی کا موسم تھا۔لوگ نہایت تنگی سے ایک
دوسرے کے ساتھ مل کر بیٹھے ہوئے بلکہ بہت سے کھڑے تھے لیکن
پھر بھی جب حضرت خلیفہ ایسی نے دن بجکر دس منٹ پر اپنی تقریر
کوختم فرمایا اور کرسی پر رونق افروز ہو گئے تو کوئی شخص بھی نہ اپنی جگہ
سے ہلا اور نہ کسی قسم کی آواز نکالی۔تمام کی تمام جلسہ گاہ میں خاموشی
اور سکوت کا عالم طاری تھا۔جب کچھ دیر تک لوگ نہ اُٹھے تو حضرت
خلیفہ المسیح نے حکم فرمایا کہ اذان کہی جائے۔اور اذان کہی گئی تو

۷۵
بریز
لوگوں کو اختتام تقریر کا یقین ہوا۔اور وہ بصد حسرت و افسوس اُٹھے
اُٹھ کر چلنے لگے چونکہ ہر مذہب و ملت ہر حیثیت، ہر مذاق و
خیالات کے لوگ موجود تھے اس لئے کچھ محل تعجب نہ ہوتا اگر حاضرین
میں سے کوئی شخص کسی بات پر اظہار ناپسندیدگی دبے لطفی کرتا۔لیکن سامعین پر فرداً فرداً نظر کرنے سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سب
کے سب ہمہ تن گوش ہوش بنے ہوئے کامل توجہ اور پی پی سے لیکچر
سنتے میں محو ہیں اور ختم تقریر کے بعد ابھی کچھ اور سُفنے کے منتظر تھے؟
داخبار الفضل قادیان ۱۵ جولائی اور جلد ۳ ص ۲)
-
لیکن برا ہو حسد کا کہ اس تقریر کی کامیابی بعض معاندین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔اور انہوں
نے اس کے اثر کو زائل کرنے کے لئے غلط رپورٹنگ کرتے ہوئے معاندانہ حاشیہ آرائی کے ساتھ
اس کا ذکر کیا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے تو ان امور کا نوٹس نہیں لیا گیا۔کیونکہ یہ حاسدانہ
رویہ خود تقریر کی عظمت اور کامیابی پر دال تھا۔لیکن ایک سکھ جریدہ لائل گزٹ نے اس
نامناسب رویہ کو سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔معاندانہ رنگ اختیار کرنے میں اہل پیغام
کے علاوہ آریہ سماجی اخبارات پیش پیش تھے۔سکھ معاصر لامل گزٹ اپنی اشاعت د راگست
میں آریہ سماجیوں کے اس غلط اور غیر منصفانہ رویہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے :۔مرزا بشیر الدین محمود احمد خلف الرشید مرزا غلام احمد صاحب قادیانی
نے گزشتہ دنوں لاہور میں تشریف لا کر ایک دلچسپ اور مفید لیکچر
دیا۔لیکن سننے والوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ غریب احمدیوں کو
منتظمان جلسہ نے فرش سے اُٹھا کر ایک ناہموار سی ہے فرش جگہ پر جگہ
کی قلت کے سبب بیٹھنے کی تکلیف دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم نے اسی وقت
کہہ دیا تھا کہ جب تک آریہ سماجی فرقہ موجود ہے یہ بیل منڈھے چڑھنے
نہ پائے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور مرزا صاحب کے اس لیکچر پر
ایک آریہ اخبار نے بہت کچھ دروغ بیانی سے کام لے کر ان پر ایسے
نا واجب حملے کئے ہیں کہ افسوس آتا ہے ؟
اس سفر کی ایک اور اہمیت یہ تھی کہ آپ نے عورتوں کی خصوصی تربیت کی مہم کا آغاز فرمایا

اور پہلی مرتبہ لاہور میں مستورات کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات
پیر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔مرد اور عورت کے حقوق بیان فرمائے۔عورتوں کی اسلامی خدمات
کا بڑے دل نشین الفاظ میں ذکر فرمایا تاکہ احمدی عورتوں میں جذبہ خدمت بیدار ہو۔احمدی عورتوں
پر خوب واضح کیا کہ خدمت دین کے معاملہ میں وہ مردوں سے کسی طرح پیچھے رہنے پر مجبور نہیں
بلکہ مردوں کے شانہ بشانہ خدمت دین کے ہر کام میں حصہ لے سکتی ہیں۔اور اُن کو لینا چاہیئے۔احمدی مستورات پر اس پہلو سے اُن کی حیثیت اور اہمیت واضح فرمائی کہ لاہور جیسے عظیم
ثقافتی اور علمی مرکز میں رہ کر اُن کی جماعتی ذمہ داریاں غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہیں۔پھر
اُن پر یہ بھی واضح فرمایا کہ دین کو مشکل نہیں سمجھنا چاہیئے اور اس خوف سے دینی علم سیکھنے ی۔گریز نہیں کرنا چاہیئے کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔آپ نے آیہ کریمیہ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ
للذكر هل من مذکر کی نہایت لطیف تفسیر کرتے ہوئے انہیں نہایت سادہ پیرا یہ میں اس کے
مطالب سمجھائے۔اور عورت کے مقام کی عظمت کو واضح کرتے ہوئے بیان کیا کہ حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے دین کا علم اس کثرت سے لوگوں کو
پہنچا کہ ساری اسلامی دنیا اُن کی عزت کرتی ہے اور رہتی دنیا تک ان کا نام زندہ رہے گا۔پھر اختلافی مسائل مثلاً حضرت عیسی علیہ السّلام کی وفات کے مسئلے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السّلام کی صداقت کے مسائل کو بھی نہایت آسان پیرایہ میں سمجھا کہ اس بات کا عملی ثبوت
دیا کہ دین نہ تو تفقہ کے اعتبار سے مشکل ہے اور نہ نظریات اور عقائد کے اعتبار سے۔اور
کسی بھی علمی معیار کا مرد ہو یا عورت ، دونوں دینی مسائل کو آسانی سے ذہن نشین کر سکتے ہیں۔غرضیکہ یہ اصلاحی تقریر خورتوں میں ایک نیا ولولہ اور شوق اور خدمت دین کا عزم
پیدا کرنے کا موجب بنی۔اس تقریر کے موقع پر کچھ غیر احمدی خواتین بھی موجود تھیں۔جنہوں
نے اسی وقت آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے اس تقریر کے اثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔احمدی خواتین کی تربیت کے سلسلہ میں یہ تقریر محض ایک نقطہ آغاز تھی۔بعد ازاں طویل
عمد خلافت میں مستورات کی تربیت کی طرف آپ ہمیشہ خصوصی توجہ دیتے رہے ، اور احمدی
خواتین کی دینی حالت سنوارنے کے لئے اور اسلام کی راہ میں ہر قسم کی قربانی پر اُن کو آمادہ
کرنے کے لئے آپ ہمیشہ نئی تجاویز اور نئے لائحہ عمل اُن کے سامنے پیش کرتے رہے لیکن ان
امور کا تذکرہ آئندہ صفحات میں اپنے وقت پر ہوتا رہے گا۔سوره قمر
آیت اہم

آج 10 میں سے 10 باقی