سفر شملہ
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
66
اسی سال مستورات کی بہبود کے لئے دوسرا اہم اور مستقل نوعیت کا اقدام آپ نے یہ کیا
کہ جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پر احمد می خواتین کے لئے الگ نشست کا انتظام فرمایا ہے
چنانچہ اس وقت سے لے کر آج تک باقاعدہ مستورات کے لئے الگ جلسہ گاہ تیار کی
جاتی ہے اور یہ طریق کار احمدی مستورات کی تربیت کے لئے بہت ہی دُور رس نتائج پیدا کرنے
والا ثابت ہوا۔رفتہ رفتہ یہ جلسہ گاہ ایک الگ جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر گئی۔چنانچہ بعد ازاں
حضرت خلیفہ ایسیح اور بعض دوسرے بزرگان کی اہم تقاریر کے علاوہ جو مردانہ جلسہ گاہ کے
ساتھ زنانہ جلسہ گاہ میں بھی سنائی جاتی تھیں مستورات کو اپنا الگ پروگرام مرتب
کرنے کا بھی موقع ملنے لگا۔اور احمدی مستورات میں علمی تقاریر کرنے والی خواتین پیدا
ہونے لگیں۔سفر شمده
ماه ستمبر ۱۹۱۷ ء میں حضور نے بعض مصالح کے پیش نظر شملہ کا سفر اختیار فرمایا۔اس
سفر کا مقصد بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
پچھلے دنوں میں ترجمے کا کام کرتا رہا ہوں جس سے میرے دماغ پر اتنا
میں رہا ہوں
بوجھ پڑا کہ ایسی حالت ہوگئی جو میں ایک سطر بھی لکھنے سے رہ گیا،
اور بخار ہو گیا۔اس لئے اب میرا ارادہ باہر جانے کا ہے۔اصل نشاء
تو یہی ہے کہ ذرا سا آرام ہو سکے۔مگر پھر بھی میں اپنے فرائض سے
اور اس کام سے جو خدا نے میرے سپرد کیا ہے غافل نہیں ہوں۔بعض رویا، میں نے دیکھی ہیں جن کی بناء پر میں کہ سکتا ہوں کہ کچھ
اور مصالح بھی میرے سفر میں ہیں۔الفضل قادیان مستمری اوائ مٹ
حضرت صاحب نے یہ سفر اگرچہ خلافت کے ابتدائی ایام میں اختیار کیا مگر اس سفر کی رو نداد
کو دیکھکر معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ آپ کے سفروں کا کم و بیشیں ایک ہی اندازہ رہا۔آغاز خلافت
کے سفر ہوں یا آخری دور کے سب میں تقریباً بنیادی نقوش ایک سے نظر
آتے ہیں۔سفر پر
له الفضل ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵
LA
جانے سے پہلے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی میں آپ ایک امیر
مقرر فرمایا کرتے تھے اور ایک امام الصلوۃ - امیر کو مقامی امور میں اسی طرح واجب الاطاعت
قرار دیتے تھے جس طرح خود آپ کی اطاعت مبائین پر فرض تھی۔بعض اوقات کبھی سفر سے
پہلے خطبہ جمعہ میں یا کسی تقریب کے موقعہ پر وقتی تقاضوں کے مطابق نصائح فرمایا کرتے لیے
سفروں سے پہلے عمو با حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے مزار مقدس پر دعا کے لئے جاتے۔روانگی سے قبل اجتماعی دعا ہوتی اور کچھ صدقہ بھی دیا جاتا۔آئندہ کے سفروں کی روئداد
بیان کرتے وقت ہمیں یہ باتیں دہرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ہر سفر میں آپ
کایی معمول رہا۔سفر کے ساتھیوں کا انتخاب بھی دلچسپ مطالعہ کا مواد پیش کرتا ہے۔اہل خانہ کے علاوہ
آپ بسا اوقات بھائیوں، بہنوں، بھتیجوں ، بھانجوں وغیرہ میں سے بعض کو ساتھ لے جاتے
تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی شفقت کا دائرہ محض آپ کے اہل و عیال تک محدود
نہ تھا بلکہ دیگر اقرباء کو بھی آپ اکثر اپنی محبت و شفقت سے نوازتے رہتے تھے۔علاوہ ازیں
غالباً ایک مقصد یہ بھی تھا کہ سفر کے موقع پر چونکہ بے تکلفی کے ماحول میں باہم ملنے کے
مواقع زیادہ میسر آتے ہیں اس لئے دیگر اہل خاندان کو بھی آپ کی صحبت اور تربیت کا موقع
میتر آتا رہے۔اہل قافلہ کے انتخاب کے وقت آپ سلسلہ کے بعض نئے اور میرا نے خدام اور
بزرگان کی اولاد کو بھی پیش نظر رکھ لیا کرتے تھے اور کبھی اپنے ازواج کے رشتے داروں کو
بھی شامل کر لیا کرتے تھے اسی طرح کبھی ایسے بزرگان سلسلہ کو بھی ساتھ لے جاتے جن میں
خود سفر کی استطاعت نہ ہوتی لیکن ان کی صحت متقاضی ہوتی کہ انہیں کچھ آرام میسر آئے۔اور تبدیلی آب و ہوا ہو جائے۔مندرجہ بالا طریق انتخاب بھی ہمیشہ آخر عمر تک تبدیل ہوئے بغیر قائم رہا۔زیر نظر
سفر میں آپ نے اہل خانہ کے علاوہ حسب ذیل ساتھیوں کا انتخاب فرمایا۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب (برادر خورد)
(۲) صاحبزادہ میاں عبدالسلام صاحب عمر دربرادر نسبتی وخلف الرشید حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ)
(۳) حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیتر
رم حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی (نومسلم)
(۵) مولوی عطا محمد صاحب -
69
(4) نیک محمد خانصاحب غزنوی (مهاجر افغانستان )
بعد میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو بھی شملہ بلوا لیا گیا۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی کے ساتھ جماعت کو جو محبت اور پیار کا تعلق تھا اس کا کسی حد
تک اندازہ اس سفر کی روئداد پڑھنے سے لگایا جاسکتا ہے۔آپ کے سفری کے بارہ میں لکھنے والے
خاص محبت کے جذبات میں ڈوب کر قلم اُٹھاتے تھے۔سفر کا پہلا اعلان اس شعر سے کیا گیا ہے
شاد باش اے کو ہ شملہ شادزی
فضل " سویت میهمان آید ہے
اس کے بعد قادیان سے روانگی کے وقت آپ کی الوداعی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے محترم
قاضی الحمل صاحب نائب مدیر الفضل نے جس انداز میں اس واقعہ کا ذکر فرمایا ہے اس سے
صاف عیاں ہوتا ہے کہ جماعت کا آپ سے تعلق صرف انتظامی رنگ میں مطاع اور مطبع کا
نہ تھا بلکہ عاشق اور محبوب کا تعلق تھا۔مکرم قاضی صاحب کا یہ مختصر نوٹ من وعن پیش ہے۔وہ رات جس کی صبح ، احباب شملہ مجھے معاف فرمائیں گے ہمارے
لئے شام فراق لانے والی تھی حضور کی ایک تقریر دلپذیر کی
وجہ سے جو بعد از نماز مغرب فرمائی دارالامان میں رہنے والے
احباب کو بالخصوص یاد رہے گی۔سامان کتابت پاس نہیں تھا۔عزیز عطا کی عطا اور کچھ اپنے جیب و داماں کے پرزے کام
آئے۔گیارھویں کا چاند بلکے ابر کی نقاب ڈالے عالم بانا کے
جھروکے سے زمین قدس کے بدر و نجوم ایک ہی برج میں ہم
دیکھ رہا تھا۔اس کی چاندنی میں صرف پنسل کی حرکت صفحہ قرطاس
پر نظر آسکتی تھی۔گلچین بہار کو دامان تنگ کا گلہ ہونے کے
علاوہ یہ مشکلات تھیں۔مگر پھر بھی وہ ایک دستنبو تیار کر سکا جو
پیشکش محفل مودت منزل احباب دومی الالباب ہے۔(الحمل)
جس تقریر کا قاضی صاحب نے ذکر فرمایا ہے۔یہ اہل قادیان کے لئے خصوصا اور
جماعت احمدیہ کے لئے عموما نہایت قیمتی نصائح پر مشتمل تھی اور حضرت صاحب کے کردار