خلیفہ وقت پر اعتراض
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
کو لکھنے یا لکھانے پڑتے ہوں
پھر فی زمانہ خلیفہ وقت کے مشاغل پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
خلیفہ وقت کے مشاغل
اس کے علاوہ میرے ذہن میں جماعت کی ترقی کی سیکس میں ہیں۔از انجلہ ایک
یہ کہ وہ کیا تدابیر ہیں جن پر چلنے سے جماعت میں آئندہ خلافت کے
متعلق کوئی فتنہ نہ ہو۔(ب) عورتوں کی تعلیم کے متعلق نصاب (ج)
سیاسی امور سے ہمارے تعلقات کس طرح ہوں۔ان سب پر کچھ
لکھنے والا ہوں اور یہ سب کام میرے ہی ذمہ ہیں جو تیں کروں گا
اور کر رہا ہوں۔اگر مقامی احباب کی خبر گیری اور شہر میں پھر بھی کر
ان کے گھروں میں جا جا کر فرداً فردا حال پوچھنا تھی پر ڈالتے ہو
اور آپ لوگ خود یہ نہیں کریں گے کہ اپنے اپنے محلہ کی بیواؤں،
یتیموں ، بیکسوں ، ضرورت مندوں کی خبر رکھو تو یہ کام میں بڑی
خوشی سے بآسانی کر سکتا ہوں۔مگر پھر جماعت کی بیرونی ترقی کے
امکانات کم ہو جائیں گے۔میں بتا چکا ہوں کہ اب زمانہ اور طرز پر
آگیا ہے۔اب خلیفہ کے لئے صرف سلسلہ کے مرکز کا مقام ہی نہیں
بلکہ باہر کی تمام جماعتوں کی باگ بھی براہ راست اپنے ہاتھ میں لکھنی
پڑتی ہے اور مخالفین سے بھی زیادہ تر خود ہی پیٹنا پڑتا ہے اور یہ کام
ہے بھی سارا دماغ کے متعلق۔میں جب باہر نہیں آتا یا کوچہ کوچہ
پھر کر خبر گیری نہیں کرتا تو کئی لوگ سمجھتے ہوں گے کہ مزے سے اندر
بیٹھا ہے۔انہیں کیا معلوم کہ میں تو سارا دن ترجمہ وغیرہ لکھنے یا جماعت
کی ترقی کی تجاویز سوچنے ، ڈاک کا جواب دینے دلانے میں جنوح
کر کے ان گرمی کے دنوں میں بھی رات کے ایک بجے تک اس کام
کے لئے جاگتا رہا ہوں۔پھر تمہارے لئے دعائیں کرنا بھی میرا فرض ہے کبھی کبھی مجھے خیال
آیا کرتا ہے کہ میں ہفتہ بھر کسی کو اپنے ساتھ رکھوں تا معلوم ہو کہ میں
فارغ نہیں بیٹا اور نہ آرام طلب ہوں۔غرض اب خلیفہ کے کام کی
نوعیت بدل گئی ہے اور ان حالات کی موجودگی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کی تقلید مجھ پر ضروری نہیں۔حقیقت حال سے بے خبر اعتراض کرتے ہیں
زمانے کے بدلتے ہوئے تقاضوں کا ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :
み
" پھر کاموں کی نوعیت میں بھی فرق ہوتا ہے۔جنگ کا تعلق اس زمانہ
میں جسمانی حالت سے تھا۔اس لئے اس کے واسطے جفا کشی محنت
اور خشن پوشی کی ضرورت تھی اور چاہیے تھا کہ غذا بھی سادہ ہو بلکہ
اکثر بھوکے رہنے کی عادت ہو۔مگرا تصنیف کا تعلق دماغ سے ہے۔اس کے لئے نرم لباس - نرم غذا چاہیئے اور اپنے آپ کو حتی الوسع
تنہائی میں رکھنا کیونکہ تصنیف کا اثر اعصاب پر پڑتا ہے۔اس نکتہ
کو نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگوں نے حضرت عیسے پر اعتراض کیا کہ وہ روز
کم رکھتا ہے اور کھاؤ پیو ہے۔نادان یہ نہیں سمجھتے کہ حضرت موسیٰ
کا زمانہ نہ تھا۔وہ تو ایک علمی زمانہ تھا۔ان کو مخالفین کے مقابل
پر تقریریں کرنی پڑتی تھیں اور یہود کی کتابوں کا مطالعہ - موقع موقع
کی بات ہوتی ہے
چونکہ آپ کو اس بات کی سخت فکر دامنگیر رہتی تھی کہ آپس کے جھگڑوں کی بناء پر احباب
جماعت کی مثالی محبت میں رخنہ نہ پڑ جائے۔اس لئے آخر پر محور جماعت کو باہم محبت اور بیار
سے رہنے کی نصیحت حسب ذیل پر اثر الفاظ میں فرمائی :
دیکھو ایک وقت حضرت ابوبکر و حضرت عمر میں جھگڑا ہو گیا۔بعض
آدمیوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ باتیں کرتے کرتے ہاتھ کو بھی حرکت
دے لیتے ہیں اس طرح نادانستہ طور پر حضرت ابو بکر کا تہبند پھٹ گیا
بایں ہمہ حضرت ابو بکر نے باوجود بزرگ ہونے کے حضرت عمری سے معافی
چاہی وہ اس وقت جوش میں تھے۔لہذا ابو بکر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے حضور میں حاضر ہوئے اور آکر یہ شکایت نہیں کی کہ عمران
نے مجھ سے لڑائی کی یا مجھے دُکھ دیا۔بلکہ یہ کہ عمر مجھے معاف نہیں کرتا۔حضرت عمر بھی آگئے اور معذرت کی۔دیکھو یہ تھے خیرالقرون کے
یتھیں بھی ایسا ہی بنتا چاہیے کہ اگر کبھی بتقاضائے بشریت
جھگڑا ہو جائے تو فوراً صلح کرلو اور دل میں کینہ نہ بٹھا چھوڑو
الفضل در ستمبر ۱۹۱ئه مهتام
بیماری کے باوجود اس سفر کے دوران آپ کو اہم جماعتی امور کی طرف توجہ دینے کا وقت
بھی میسر آتا رہا۔جماعت کے کاموں کی جو لگن آپ کے دل میں تھی۔وہ دست با کار اور دل بایار
کا منظر پیش کرتی ہے۔صحت کی بحالی کے لئے تشریف لے جاتے ہیں لیکن جماعتی غم اور شکر
مسلسل جان کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔آپ نے شملہ سے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے
بذریعہ اشتہار ایک اہم پیغام دیا جس کا مندرجہ ذیل اقتباس میرے مافی الضمیر کو مزید واضح
کرنے میں محمد ثابت ہوگا:۔میں نے احباب سے جلسہ سالانہ کے موقع پر کہا تھا کہ ان انجمنوں کی
مالی حالت کی کمزوری میری صحت اور میرے کام پر بد اثر ڈالتی ہے
کیونکہ جس شخص کے کانوں میں ہر وقت یہ آواز آدے کہ اس سلسلہ
کے کاموں کے چلانے کے لئے جس کا امر خدا تعالے نے اس کے
سپرد کیا ہے روپیہ کی سخت تنگی ہے اور ہر ایک کام سخت خطرہ
کی حالت میں ہے وہ کب تندرست رہ سکتا ہے اور کب وہ ان
زیادہ ضروری کاموں کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے جو جماعت کی حقیقی
ترقی سے متعلق ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خلفاء پر صرف
مالی انتظام کا ہی بوجھہ نہیں۔اور امور بھی ان کی طبیعت پر بوجھ
ڈالنے کا باعث ہوتے ہیں مگر اس وقت جبکہ روپیہ پر بہت سے
کاموں کا دار ومدار ہے جماعت کی رُوحانی ترقی کے خیال کے
بعد یہ بوجھ بھی ایک بہت بڑا بوجھ ہے۔پس میں اس اشتہار کے
ذریعہ ہے اپنی جماعت کے احباب کو پھر اس طرف متوجہ کرتا ہوں
کہ وہ انجمن ترقی اسلام کی مالی حالت کی درستی کی بھی فکر کریں۔میں ان دنوں بیمار ہوں اور مجھے فکر ہے کہ یکن اپنی زندگی میں جماعت
کی ہر قسم کی حالت کو درست دیکھ لوں شملہ آنے سے میری صحت میں
ترقی معلوم ہوتی ہے لیکن پھر بھی طبیعت ابھی بہت کمزور ہے۔چنانچہ تین چار دن سے پھر تپ کا دورہ ہے اور اس وقت بھی کہ
میں یہ مضمون لکھ رہا ہوں میں تپ محسوس کرتا ہوں۔پس مجھے جلدی
ہے کہ کسی طرح احمدی جماعت کے تمام کام میری زندگی میں تکمیل
کے درجہ پر پہنچ جائیں اور اس کی طرف میں آپ لوگوں کو خاص
طور پر متوجہ کرتا ہوں۔اللہ تعالے کا فضل ہے کہ اُس نے مجھے
ایک ایسی جماعت کا انتظام سپرد کیا ہے جس کی نسبت اگر میں یہ
کہوں کہ وہ میری آواز پر کان نہیں رکھتی تو یہ ایک سخت ناشکری
ہوگی۔میری بات کی طرف توجہ کرنا تو ایک چھوٹی سی بات ہے
میں دیکھتا ہوں کہ بہت ہیں جو میرے اشارے پر اپنی جان اور
اپنا مال اور اپنی ہر عزیز چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك - اور اس اخلاص بھری جماعت کو
مخاطب کرتے وقت میرا دل اس یقین سے پر ہے کہ وہ فورا اس
نقص کو رفع کرنے کی کوشش کرے گی۔جس کی طرف میں نے ان
کو متوجہ کیا ہے" (اخبار الفضل فضمیمه ۲۲ ستمبر اور ملا )
شملہ کے قیام کے دوران حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے خطبات جمعہ
اور عید کے علاوہ تین اہم لیکچر دیئے اور منتقد در غیر از جماعت دوستوں اور احباب جماعت
سے ملاقاتیں کیں۔حضور کے شملہ پہنچنے کے بعد اور بھی بہت سے احمدی خاندان وہاں پہنچے
گئے اور شملہ میں خوب رونق ہو گئی۔حضرت صاحب کا پہلا خطاب جماعت احمدیہ شملہ
کے ایڈریس کے جواب میں تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور کی طبیعت بہت ناساز تھی۔لیکن جماعت کی دل شکنی کے احتمال سے آپ نے یہ دعوت قبول فرمائی۔اس موقع پر آپ نے
AY
حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کا ایک واقعہ بیان فرمایا جسے من وعن اس لئے پیش کیا جارہا ہے
کہ احباب جماعت کو اندازہ ہو سکے کہ اللہ تعالے کے برگزیدہ بندے کس طرح اپنے اوپر غیر معمولی
مشقت عاید کر کے بھی دوستوں کی دلداری کرتے ہیں۔لیکن پھر بھی تن آسان معترضین کی
زبانیں ہیں کہ طعن و تشنیع سے باز نہیں آتیں اور راحت کا سامان کرنے والوں کے لئے دُکھ
کا سامان فراہم کر تی ہیں۔میں اگر چہ بیمار ہوں اور گلے میں درد ہے۔اور میرا ارادہ آج تقریبیہ
کرنے کا نہ تھا لیکن بعض وقت انسان کو اپنے ارادے کے خلاف
مجبورا کرنا ہی پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک
موقع پر جلسہ کے دنوں میں بوجہ ہماری باہر
تشریف نہ لا سکتے
لوگ حضرت صاحب کو دیکھنے اور آپ کا کلام سننے کے بہت خواہشمند
تھے۔کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ میاں صاحب جا کر آبا سے کہو کہ حضور
باہر تشریف لاویں۔میں اس وقت چھوٹا تھا۔میں نے جا کر حضرت
صاحب سے اسی طرح کہہ دیا۔اس پر حضرت صاحب خفا ہوئے اور
فرمایا کہ میاں کیا تم نہیں جانتے کہ میں بیمار ہوں۔تم نے کیوں خود ہی
ان لوگوں کو جواب نہ دے دیا۔میرے پاس کیوں آئے یکیں واپس
آگیا اور آکر ابھی لوگوں سے یہ واقعہ بیان ہی کر رہا تھا کہ کسی نے
کہا کہ حضرت صاحب بڑی مسجد کو تشریف لے جا رہے ہیں۔اور آپ
کی وہاں تقریر ہوگی۔اب میں دل میں بہت شرمندہ ہو رہا تھا کیونکہ
مجھے خیال آیا کہ میں تو ابھی آپ سے پوچھ کر آیا تھا اور حضرت
صاحب کے کہنے کے مطابق ہی ان لوگوں کو بتا رہا تھا کہ حضرت
صاحب بیمار ہیں وہ نہیں آ سکتے۔اب یہ لوگ کہیں گے کہ شاید
میں نے یہ بات یونہی آکر کہہ دی تھی۔سو بعض اوقات ایسا ہوتا
ہے کہ باوجود ہماری کے اور با وجود ارادہ نہ ہونے کے بھی انسان
کو بولنا ہی پڑتا ہے کہ
الفضل ۲ اکتوبرت له من (9)
دوسرا لیکچر اس پبلک جلسہ میں ہوا جو جماعت احمدیہ شملہ نے اس مبارک موقع سے فائد
اُٹھاتے ہوئے منتقد کیا تھا اس جلسہ میں حضرت میر قاسم علی صاحب ، حضرت میر محمد اسحق صاحب
اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی دلچسپ اور موثر تقاریر کے بعد آخری روز
۳۰ ستمبر ا ل کو حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے زندہ مذہب کے عنوان سے
ایک نہایت موثر اور مفید لیکچر دیا۔اس لیکچر کے آخر پر آپ نے دنیا کے تمام مذاہب کے
پیروؤں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ چیلنج دیا کہ مبادا تم لوگ یہ خیال کرو کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام تو دنیا سے گزر گئے۔اب اسلام کی سچائی کا زندہ ثبوت کہاں سے حاصل
کیا جائے۔ہیں اللہ تعالے پر توکل کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بعد خود اپنے آپ کو زندہ ثبوت کے طور پر پیش کرتا ہوں اور یہ بیچ دیتا ہوں کہ آج بھی
اگر کسی مذہب کے پیرو آزمائیش کرنا چاہیں تو کچھ مریضوں کا انتخاب کر کے انہیں قرعہ اندازی
کے ذریعہ بانٹ لیا جائے۔میں اپنے حصہ کے مریضوں کے لئے دعا کروں گا وہ اپنے حصے
کے مریضوں کے لئے دعا کریں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس کے ساتھ ہے۔اور کسی کی دھارے
کو نمایاں اور امتیازی شان کے ساتھ قبول کرتا ہے۔تغییر الیکچر ۲ اکتوبرت والے کو مستورات میں ہوا۔یہ ایک انتہائی دل نشین اور
دلگداز لیکچر ہے۔اور اس لائق ہے کہ اسے ہر زمانہ میں احمدی مستورات کے سامنے پیش
کیا جاتا رہے۔ان تینوں تقاریر کے مطالعہ سے بشدت یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایسے قاری کو جیں
نے حضور کے آخری زمانہ کی تقاریر شنی ہوں یہ معلوم نہ ہو کہ مذکورہ بالا تقاریر کس دور میں
کی گئی تھیں تو وہ نفسِ مضمون اندازیہ بیان اور کلام کی پختگی کے اعتبار سے ہرگز یہ اندازہ نہیں
لگا سکتا کہ یہ خلافت کے ابتدائی ایام کی تقاریر ہیں جبکہ حضور کی عمر صرف ۲۵-۲۶ برس
کی تھی۔کچھ عرصہ ہوا ایک دوست نے مجھ سے بعینہ اسی تاثر کا اظہار کرتے ہےجو تعجب ظاہر کیا
اور ساتھ یہ سوال بھی کیا کہ اگر نو عمری میں بھی آپ کا ذہن اتنا پختہ ہو چکا تھا اور طرز کلام
ایسی موثر ہو گئی تھی تو پھر کیا آپ نے خلافت کے بقیہ پچاس سالوں میں کوئی ترقی نہیں
کی ؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ علمی ترقی اور چیز ہے اور پختگی فکر اور چیز۔اگر چہ کم عمری
ہی میں آپ کو بالغ نظری میسر تھی مگر وسعت نظر
کوئی ایسی جامد حقیقت نہیں کہ کسی ایک
AA
مقام پر جا کر ٹھہر جائے بلکہ ہر بالغ نظر کے فکری آفاق ہمیشہ پھیلتے اور وسیع تر ہوتے رہتے ہیں
اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالے نے خلافت کی ذمہ داری عطا کرنے کے ساتھ ہی آپ کے تمام
ذہنی اور قلبی قومی کو ایسی پختگی عطا کی جو احمدیت کے امام کے شایان شان تھی اور اس زمانہ کے
معتمر بزرگ اور بڑے بڑے علماء بھی اس خاص موسیتِ الہی کے نتیجہ میں آپ کے علم و فضل کے
سامنے سر جھکانے پر مجبور ہو گئے لیکن علم و فضل میں ترقی کا سلسلہ اس مقام پر رک نہیں گیا بلکہ
بعد ازاں بھی علم و فضل میں آپ کی ترقی دو طرح سے جاری رہی۔اول تو اس کی وسعتیں بڑھتی
چلی گئیں اور روز بروز نئے علوم پر آپ کو دسترس حاصل ہوتی گئی۔دوسرے نئے نئے قرآنی
معارف پر آپ اطلاع پاتے رہے اور قرآنی علوم پر آپ کی فکر و نظر اور گھری ہوتی چلی گئی۔آپ کے علم و فضل کی مثال گویا ایسے شفاف اور سیراب کرنے والے دریا کی طرح تھی جو اپنے منبع
سے دور ہوتے ہوئے وسعت پذیر ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک بحر ذخار میں تبدیل
ہو جاتا ہے۔ر اکتوبر اوار کو جب آپ شملہ سے واپس تشریف لائے تو راستے میں حضرت مجددالف
ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر دعا کرنے کی خاطر را جپورہ اسٹیشن پر اُتر گئے۔پھر بیاں سے واپسی
پر ستور اور پٹیالہ کی پرانی مخلص جماعتوں کی پر زور خواہش کے پیش نظر کچھ عرصہ وہاں ڈر سے
اور صداقت اسلام کے موضوع پر ایک موثر اور مدکل تقریر فرمائی۔جس کا سامعین
مسلموں پر گہرا اثر پڑا۔