تین یورپین عیسائی علماء کی قادیان میں آمد اور حضرت خلیفة المسیح الثانی ؓ سے دلچسپ تبادلہ خیالات
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
بعض غیر مسلم زائرین سے انفرادی ملاقاتیں
قادیان ہمیشہ مرجع خاص و عام رہا ہے جہاں ہر مذہب و ملت اور ہر مکتب خیال کے لوگ
کبھی تو تلاش حق میں اور کبھی اپنے مذہب اور نظریے کی برتری ثابت کرنے کے شوق میں
چلے آتے۔کبھی احمدیت کے متعلق انوکھی باتیں سن کر اپنے تجسس کی پیاس بجھانے کے
نئے۔بسا اوقات ایسے زائرین کی یہ خواہش ہوتی کہ وہ عام علماء سے نہیں بلکہ خود حضرت
خلیفہ مسیح سے تبادلہ خیالات کریں۔اگر چہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
انتہائی مصروف زندگی گزارتے تھے۔لیکن سوائے اس کے کہ کوئی شدید مجبوری مانع ہو
ایسے نہاثرین کو کچھ نہ کچھ وقت ضرور دیا کرتے۔زیر نظر دور میں سے ہم ایسی ہی چند طاقاتوں کی تفصیل پیش کرتے ہیں جو حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی طرفہ استدلال تبحر علمی - حلم، حوصلہ اور گھری
فراست پر روشنی ڈالتی ہیں۔تین یورپین عیسائی علماء کی قادیان میں آمد
اور
خلیفتہ اسیح الثانی سے دلچسپ تبادلۂ خیالات
اوائل 1912ء میں لاہور کے تین یورپین عیسائی علماء تحقیق اور احمدیت کے مطالعہ
کی غرض سے قادیان تشریف لائے ان میں ایک مسٹر والٹرینگ تین کرسچن ایسوسی ایشن
لاہور کے سیکرٹری تھے۔دوسرے مسٹر ہیوم اسی ایسوسی ایشن کے ایجو کیشن سیکرٹری
اور تیسرے مسٹر لیوکس ایم سی کالج لاہور کے وائس پرنسپل تھے۔مسٹر والڑ کا ارادہ
قادیان اور تحریک احمدیت پر ایک کتاب لکھنے کا تھا۔چنانچہ وہ مختلف مقامات کی زیارت
کے علاوہ مختلف پرانے اور نئے احمدیوں سے گفت وشنید اور تبادلہ خیالات کرتے رہے۔حضرت خلیفہ ایج سے مذہبی امور پر آپ کی ایک طویل گفتگو ہوئی ہو الفضل ۱۵ جنوری نشاء
”
میں شائع ہوئی اور پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔یہ مد مقابل ایک عیسائی مستشرق ہے، جسے
بائیبل پر بھی گہرا عبور ہے اور اسلامیات پر بھی وہ نظر رکھتا ہے۔گہری تنقیدی نظر سے وہ
سحر یک احمد ثیت کا مطالعہ کر رہا ہے اور ایسے پیچیدہ اور گہرے سوالات کرتا ہے کہ جن کے
جوابات دیتے وقت مد مقابل الجھن میں پڑ جائے۔اور بعض ایسے سوالات کرتا ہے جن کے متعلق
وہ جانتا ہے کہ ان کے جوابات دیگر فرقوں اور مذاہب کے ماننے والوں کے سامنے حضرت
خلیفہ المسیح الثانی" کی پوزیشن کو مشکل میں ڈال دیں گے۔یہ ایسا سنجیدہ اور اعلیٰ پایہ کا علمی
مکالمہ و مخاطیہ ہے کہ اس کا خلاصہ پیشیں کرنا ہمارے لئے مشکل ہے اور طوالت کے خوف
سے من و عن پیش کرنا بھی محال ہے۔صرف ایک سوال اور اس کا جواب پیش کرنے پر اکتفا
کی جاتی ہے :۔مسٹر والٹر۔کیا سوائے احمدیوں کے سب لوگ دوزخ میں جائیں گے۔احمدی تو بہت تھوڑے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح :- آپ کے نزدیک حضرت مسیح جب آئے تھے تو اس وقت
صرف تیرا آدمی نجات یافتہ نکلے تھے۔اگر ان کے وقت سوم
تیرہ کے اور کوئی نجات نہیں پاسکتا تو اس وقت کئی لاکھ کے سوا
اگر اور نجات نہیں پائیں گے تو کیا حرج ہے یا
تاریخ احمدیت میں مسٹر والٹر اور ان کے ساتھیوں کے تاثرات کا پیچیپ ذکر ملتا ہے
قادیان میں آمد حضرت خلیفہ ایسیح اور صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام سے ملاقات
کا ایسا گہرا اثر ان زائرین کے دل پر پڑا کہ مسٹر والٹر نے بعد میں اپنی ایک کتاب
(AHMADIYYIA MOVEMENT) میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے گھر سے تاثرات کا اظہار کیا
جو احباب قادیان سے مل کر ان کے دل پر پڑے۔پھر مدتوں بعد ایک موقعہ پر سیلون میں
تقریر کرتے ہوئے مسٹر لیو کس نے سامعین کے سامنے بڑے وثوق کے ساتھ یہ اظہار خیال کیا
له
له بحوالہ تاریخ احمدیت جلد پنجم مد
-
کہ عیسائیت اور اسلام کی جنگ کا فیصلہ دنیا کے کسی بڑے شہر میں نہیں ہوگا۔نہ لنڈن میں
نہ نیو یارک میں نہ ہی واشنگٹن میں بلکہ دنیا کی ایک نا معلوم چھوٹی سی بستی میں اسلام
اور عیسائیت کی آخری جنگ لڑی جائے گی اور اس بستی کا نام قادیان ہے لیئے
اسی دور میں ایک اور عیسائی محقق کی قادیان میں آمد کا تفصیلی ذکر الفضل ۲۷ مئی
194 ء میں ملتا ہے۔اس کے مطالعہ سے بھی حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
کے عیسائیت کے بارہ میں نہایت گہرے مطالعہ اور لدنی علم کا حال معلوم ہوتا ہے۔ان
صاحب نے جو نجات دہندہ کی تلاش میں گھومتے ہوئے قادیان پہنچے اور ایسے وقت میں
حضرت صاحب سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے کہ حضور ڈاک دیکھنے کے لئے باہر تشریف
لائے تھے۔آتے ہی بڑے دکھ سے اس امر کا اظہار کیا کہ میں نے سنجات دہندہ کی تلاش میں
دنیا کی خاک چھان ماری ہے مگر ابھی تک سوائے میسوع مسیح کے کوئی سنجات دہندہ میرے
معیار پر پورا اترتا نظر نہیں آتا۔اگر آپ اس بارہ میں میری رہنمائی فرما سکیں تو میری خوش
سختی ہوگی۔حضرت صاحب نے اس موضوع پر جو فی البدیہ تقریر فرمائی وہ آج بھی احمدی میلیغین
کے لئے اور عیسائیت میں دلچسپی رکھنے والے محققین کے لئے ایک روشنی کا مینار ہے۔یہ
فی البدیہ تقریر میں کو ایک زود نویں نے جو غالبا ڈاک کے نوٹس لینے کے لئے حاضر تھا اسی
وقت کم و بیش انہی الفاظ میں نوٹ کر لیا اور جلد ہی اسے الفضل میں شائع کروا دیا۔افضل
کے قریباً سات صفحات پر مشتمل ہے اور پڑھنے والا یوں محسوس کرتا ہے کہ مقرر نے بہت
گرمی تحقیق اور غور کے بعد باقاعدہ نویش تیار کر کے اور انہیں عمدہ ترتیب دینے کے بعد
یہ تقریر فرمائی ہے۔مربوط جامع و مانع دلائل اور حکمت و فلسفہ سے پُر یہ مضمون پڑھنے سے
تعلق رکھتا ہے ہے
اس تقریر کا نتیجہ بھی بہت جلد ایک شیریں ثمر کی صورت میں ظاہر ہوا اور سوال کرنے
والا متلاشی حق جو خدا جانے کب سے تلاش حق میں سرگرداں تھا۔اس تقریر کے اثر سے
مسلمان ہو گیا اور اسے بالآخر حضرت محمد مصطفے صلے اللہ علیہ وسلم کے اکمل وجود میں وہ آخری
نجات دہندہ مل گیا جس کی اُسے ایک مدت سے تلاش تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ
تعالی عنہ کی تقریر کا جو گہرا اور دیر پا اثر اس کے دل پر پڑا اس کا اس امر سے بھی اندازہ ہوتا
له تفسیر کبیر (سورة الفيل ) ۱۹ - الفضل ۲۷ مئی ۱۹۱۶ - "