جماعت احمدیہ کے باہمی معاملات میں قانون شریعت اسلامیہ کے نفاذ کا مطالبہ

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

رائج کرنے کی جو گن تھی انہی ایام میں اس کے اظہار کا ایک موقع اس طرح پیش آیا
کہ حکومت کی طرف سے مسلمانوں سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ اپنے مقدمات وراثت کا
فیصلہ رواج کے مطابق چاہتے ہیں یا شریعت کے مطابق۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی تاکیدی ہدایت پر جماعتوں نے حکومت کو میموریل بھیجے کہ ہمارے
فیصلے قومی رواج کے مطابق نہیں بلکہ شریعت اسلامیہ کے مطابق کئے جائیں۔البتہ جو
مسائل اسلامی فرقوں میں متنازعہ فیہ ہوں ، اُن میں احمدی علماء کی رائے معتبر مانی جائے
ایک نئے تبلیغی مشن کا قیام
اسی سال آپ کو ماریشس کا نیا مشن قائم کرنے کی توفیق ملی جس کے پہلے مبلغ
حضرت صوفی غلام محمد صاحب بی۔اے مقرر ہوئے جو پہلے مدراس سے ہوتے ہوئے
پہنچے اور وہاں تین ماہ تک فرائض تبلیغ ادا کرنے کے بعد ۱۵رجون
کو ماریشس چلے گئے جہاں آپ ایک لمبے عرصہ تک اشاعت دین کا کام سرانجام
دیتے رہے۔آپ نے ۲ ار مارچ ۱۹۱۶ء کو نصائح مبلغین کے عنوان کے تحت مبلغین سلسلہ
کو بیش قیمت نصائح فرمائیں جو گہری حکمت سے پر ہیں اور آج بھی احمدی مبلغین کے
لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔یه تقریر جو الفضل ۲۹ اگست سنوار میں شائع ہوئی۔اس کے چند اہم اقتباسا
ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں :۔تبلیغ میں تزکیہ نفس سے غافل نہ ہو
سب سے پہلے مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ تزکیہ نفس کرے۔صحابہ کی نسبت
تاریخوں میں آتا ہے جنگ پر موگ میں دس لاکھ عیسائیوں کے مقابل میں
ساٹھ ہزار صحابہ تھے۔قیصر کا داماد اس فوج کا کمانڈر تھا۔اس نے
جاسوس کو بھیجا کہ مسلمانوں کا جا کر حال دریافت کرے۔جاسوس نے اگر بیان کیا۔مسلمانوں پر کوئی فتح نہیں پا سکتا۔ہمارے سپاہی لڑ کر آتے ہیں ، اور

کمریں کھول کر ایسے سوتے ہیں کہ انہیں پھر ہوش بھی نہیں رہتی۔لیکن مسلمان
با وجود دن کو لڑنے کے رات کو گھنٹوں کھڑے رہ رہ کر دعائیں مانگتے ہیں ،
خدا کے حضور گرتے ہیں۔یہ وہ بات تھی جس سے صحابہ نے دین کو قائم کیا
با وجود اپنے تھکے ماندے ہونے کے بھی اپنے نفس کا خیال نہیں رکھا۔۔۔۔تبلیغ بہت عمدہ کام ہے۔مگر تبلیغ کرنے میں بھی انسان کے دل پر زنگ
لگتا ہے۔کبھی اگر تقریر اچھی ہو گئی اپنے مقابل کے مباحث کو ساکت
کرا دیا تو دل میں غرور آگیا اور کبھی اگر تقریہ اچھی نہ ہوئی۔لوگوں کو پسند
نہ آئی تو مایوسی ہو گئی اور تھی یہ ایک دلیل دنیا ہے۔دل ملامت کرتا
ہے کہ تو دھوکہ دے رہا ہے۔اس قسم کی کئی باتیں ہیں جو دل پر زنگ
لاتی ہیں۔حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی
مجلس میں بیٹھا کرتے تھے تو آپ استغفار پڑھ لیا کرتے تھے حالانکہ آپ
اعلیٰ درجے کے انسان تھے اور آپؐ کی مجلس میں بھی نیک ذکر ہوتا تھا۔یہ اس لئے تھا کہ آپ ہمارے لئے ایک نمونہ تھے۔یہ ہمیں سکھایا جاتا
تھا کہ ہم ایسا کیا کریں۔کہ جب کسی مجلس میں بیٹھیں تو استغفار کرتے رہیں
اس لئے کہ کسی قسم کا ہمارے دل پر زنگ نہ بیٹھے۔اس لئے ذکر الہی
پر زیادہ زور دینا چاہیئے۔نماز وقت پر ادا کرنی چاہیئے ہاں اگر کوئی ایسا
سی خاص موقع آجائے تو اگر نماز جمع کرنی پڑے تو کرے۔لیکن ہیں
دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں لوگ جھوٹ نماز جمع کر لیتے ہیں۔یہ مرض
نماز جمع کرنے کی بہت پھیلی ہے۔ایسا نہیں چاہیئے۔روزہ بھی بڑی اچھی چیز ہے اور زنگ کے منتقل کرنے کے لئے بہت
عمدہ آلہ ہے۔صحابہ بڑی کثرت سے روزہ رکھتے تھے۔۔۔۔۔۔بعض ایسے
موقعے تلاش کرے جن میں کسی سے کلام نہ کرے۔خاموش ہو کر بیٹھے
خواہ یہ وقت پندرہ بیس منٹ ہی ہو۔بہت وقت نہ سہی مگر کچھ وقت

آج 10 میں سے 10 باقی