اللہ پر توکل لرو وہ خود تمہارا کفیل ہوگا
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۱۱۴
مال آتا تھا کوئی کہتا تھا کہ حضور مجھے فلاں بزرگ نے آکر خواب میں کہا اور کوئی
کہتا تھا حضور مجھے الہام ہوا۔اللہ پر توکل کرو وہ خود تمہارا کفیل ہوگا
میرا اپنا تجربہ ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو خدا تعالے کہیں نہ کہیں سے
بھیج دیتا ہے۔خدا تعالے خود لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا ہے جو دوسری
کا محتاج ہو پھر اس کے لئے ایسا نہیں ہوتا۔ہاں اللہ تعالے پر کوئی بھروسہ
کرے تو پھر اللہ تعالے اُس کے لئے سامان پیدا کرتا ہے۔حضرت مولوی صاب
شنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مجھے کچھ ضرورت پیش آئی میں نے نماز میں
دُعا مانگی۔مصلے اُٹھانے پر ایک پونڈ پڑا تھا۔میں نے اسے لے کر اپنی ضرور
پر خرچ کیا۔۔۔۔۔۔۔تم کبھی دوسرے پر بھروسہ نہ رکھو۔سوال ایک زبان
سے ہوتا ہے اور ایک نظر سے۔تم نظر سے بھی کبھی سوال نہ کرو۔پس جب
تم ایسا کرو گے تو پھر خدا تعالے خود سامان کرے گا۔اس صورت میں جب
کوئی تمھیں کچھ دے گا بھی تو دینے والا پھر تم پر احسان نہیں سمجھے گا۔بلکہ
تمہارا احسان اپنے اوپرہ سمجھے گا۔لوگوں سے تعلقات
مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر خادمانہ حیثیت رکھے۔لوگوں
نے یہ نکتہ نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔بعض نے سمجھا۔کہ
نوکر چاکروں کی طرح کام کرے۔یہ مراد نہیں۔اس غلط فہمی کی وجہ سے ملانے
پیدا ہوئے جن کے کام مُردے نہلانا ہوا کرتا ہے۔کوئی بیمار ہو جائے تو کتنے
ہیں بلاؤ میاں جی کو وہ آکر اس کی خدمت کریں۔کھیتی کاٹنی ہو تو چلو میاں جی
گویا میاں جی سے۔۔۔۔۔۔وہ نائی دھوبی جس طرح ہوتے ہیں اس طرح کام
لیتے ہیں۔دوسری صورت پھر پیروں والی ہے۔پیر صاحب چار پائی پر بیٹے
ہیں کسی کی مجال نہیں کہ پیر صاحب کے سامنے چار پائی پر بیٹھ جائے حافظ
۱۱۵
صاحب سُناتے تھے اُن کے والد بھی بڑے پیر تھے۔لوگ ہمیں آکر سجدے کیا
کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں کا نتیجہ خطرناک نکلا۔یہ بڑی نازک راہ ہے
مبلغ خادم ہو اور ایسا خادم ہو کہ لوگوں کے دل میں اس کا رعب ہو۔مخدرات
کرنے کے لئے اپنی مرضی سے جائے۔۔۔۔اگر کوئی شخص کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کی تشفی دینے والا ہمارا
مبلغ ہو۔کوئی بیوہ ہو تو حسب ہدایات شریعت اسلامیہ اس کا حال پوچھنے
والا ، اس کا سودا وغیرہ لانے والا اور اس کے دیگر کا روبار میں اس کی
مدد کرنے والا ہمارا مبلغ ہو۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اُن کے دلوں میں دو
چیزیں پیدا ہوں گی۔ادب ہوگا اور محبت ہوگی۔تو کل کا نتیجہ ادب ہوگا
اور خدمت کا نتیجہ محبت ہو گی۔مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ ایک طرف
اگر ان میں دنائت نہ ہو تو دوسری طرف تکبیر بھی نہ ہو۔لوگ نوکر اس کو
سمجھیں گے۔۔۔۔۔۔جو اُن سے سوال کرتا ہو۔جو سوال ہی نہیں کرتا اس
کو وہ نوکر کیونکر سمجھیں گے۔۔۔۔۔۔تو یہ دو رنگ ہونے چاہئیں کہ اگر
سب سے بڑا خادم ہو تو ہمارا مبلغ ہو۔اور اگر لوگوں کے دلوں میں کسی
کا ادب ہو تو وہ ہمارے مبلغ کا ہو۔اس کے لئے وہ اپنے بال مشتریان
کرنے کے لئے تیار ہوں، اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہوں۔دُعائیں کرتے رہو
پھر مبلغ کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ وہ دعائیں کرتا رہے کہ الہی میں
ان لوگوں کو ناراستی کی طرف نہ لے جاؤں۔جب سے خلافت قائم ہوئی ہے
میں یہی دعا مانگتا ہوں۔۔۔۔۔۔دیکھو مولوی گرے۔مسلمان بھی کر گئے
یہ دو باتیں ہر وقت مد نظر رہنی چاہئیں۔اول کوئی ایسی بات نہ کرے،
جس پر پہلے سوچا اور غور نہ کیا ہو۔دوم دُعا کرتا رہے کہ الہی میں جو کہوں
وہ ہدایت پر پہنچانے والا ہو۔اگر غلط ہو تو الہی ان کو اس پر نہ چلا اور اگر
یہ درست ہے تو الہی توفیق دے کہ یہ لوگ اس راہ پر چلیں۔