جو بدی کسی قوم میں ہو اس کی تردید میں جر ات سے لیکچر دو
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
114
جو بدی کسی قوم میں ہو اس کی تردید میں جرات لیے کچھ دو۔اپنے عمل دیکھتا رہے کبھی سستی نہ کرے۔لوگوں کو اُن کی غلطی سے روکے۔ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کے قول کے نیچے آئے۔لَوْ لَا يَنْهُهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ
والاخبارُ عَن قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَآلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ
کیوں انہوں نے نہ روکا۔۔۔۔۔۔۔غریبوں پر اگر وہ ظلم کرتے ہیں۔شریفوں
کا ادب نہیں کرتے۔چوری کرتے ہیں۔جھوٹ بولتے ہیں۔ان پر تب پھر دو۔۔۔کبھی کسی خاص شخص کی طرف اشارہ نہ ہو۔میں اپنا طریق بتاتا ہوں
میں نے کبھی کسی کی مرض کے متعلق بیان کرنا ہو توئیں دو تین مہینے کا عرصہ
درمیان میں ڈال لیتا ہوں تا کہ وہ بات لوگوں کے دلوں سے بھول جائے
تو اتنا عرصہ کر دینا چاہیئے۔اگر موقع ملے تو اس شخص کو جس میں یہ مرض
ہے علیحدہ تخلیہ میں نرم الفاظ کے ساتھ سمجھاؤ ایسے الفاظ میں کہ وہ چڑ نہ
جائے۔ہمدردی کے رنگ میں وعظ کرو۔ایک طرف اتنی ہمدردی دکھاؤ
کہ غریبوں کے خدمتگار تم ہی معلوم ہو۔دوسری طرف اتنا بڑا ہو کہ تمھیں
دنیا سے کوئی تعلق نہ ہو۔دو فریق بننے نہ دو۔دو شخصوں کے جھگڑے
کے متعلق کسی خاص کے ساتھ تمہاری طرفداری نہ ہو۔کوئی مرض پاؤ تو
اس کی دوا فورا دو۔کسی موقع پر چشم پوشی کر کے مرض کو بڑھنے نہ دو۔ہاں اگر اصلاح چشم پوشی ہی میں ہو تو کچھ حرج نہیں۔لوگوں کو جو تبلیغ کرو اس میں ایک جوش ہونا چاہیے۔جب تک تبلیغ
میں ایک جوش نہ ہو وہ کام ہی نہیں کر سکتا۔۲۱۰۰۰۰۰) سٹے باز نہیں ہونا
چاہیئے۔لوگوں کے دلوں سے ادب اور رعب جاتا رہتا ہے۔ہاں مذاق
نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم بھی کر لیا کرتے تھے اس میں حرج نہیں۔احتیاط
ہونی چاہیے سنجیدہ معلوم ہو۔(۳) اور ہمدردی ہونی چاہیئے۔نرم الفاظ ہوں
سنجیدگی سے ہوں۔سمجھنے والا سمجھے میری زندگی اور موت کا سوال ہے۔تمہاری ہمدردی وسیع ہونی چاہیئے۔احمدیوں سے بھی ہو غیر احمدیوں سے بھی ہو
کے سورہ مائدہ آیت ۶۴
118۔۔۔۔۔۔۔۔آج تک ہمارے مبلغوں کا زور غیر احمدیوں پر ہی رہا ہے۔کثرت سے
ہندو آباد ہیں۔ان میں بھی تبلیغ ہونی چاہیے۔بہت سی سعید روحیں ان میں
بھی ہوتی ہیں۔تمہاری ہمدردی ان کے ساتھ بھی ایسی ہی ہونی چاہئیے۔۔۔۔۔۔حضرت معین الدین چشتی کوئی اتنے بڑے عالم نہ تھے بلکہ انہوں نے اپنے اعمال
کے ساتھ دعاؤں کے ساتھ ہندوؤں کو مسلمان بنایا نیز مبلغ کا فرض
ہے کہ ایسا طریق اختیار نہ کرے کہ کوئی قوم اُسے اپنا دشمن سمجھے۔تبلیغ میں یہ یاد رکھو کہ کبھی کسی شخص کے اقوال سے گھبراؤ نہیں اور نقول
پر دارومدار رکھو۔دلیل اور قول میں فرق ہے۔دلیل پر زور دینا چاہیئے
لوگ دلیل کو نہیں سمجھتے۔مسلمان آریوں سے بات کرتے ہوئے کہہ دیتے ہیں
قرآن میں یوں آیا ہے۔آریوں کے لئے قرآن حجت نہیں۔تم رویہ دلیل کو
پیش کرنے کا اختیار کرو تا جماعت احمدیہ میں یہ رنگ آجائے۔۔۔۔۔۔۔جب بحث کرو تو مد مقابل کی بات کو سمجھو کہ وہ کیا کہتا ہے۔مثلا تناسخ
کی بات شروع ہوتی ہو تو فورا تناسخ کے رد میں دلائل دینے نہ شروع کرد
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے مسئلے میں بھی اختلاف
آرہا ہے۔اب اگر تم اس کے بر خلاف دلیلیں دینے لگ پڑو اور آخر میں
وہ کہہ دے کہ آپ تو میری بات سمجھے ہی نہیں تو تقریر بے فائدہ جائے گی۔۔۔بغیر خیالات معلوم کئے بات نہ کرو۔تناسخ کے متعلق بات کرو تو پوچھو، کہ
تمہار ا تناسخ سے کیا مطلب ہے۔اس کی ضرورت کیا پیش آئی۔غرض ایسے
سوالات کر کے پہلے اس کی اصل حقیقت سے آگاہ ہو اور پھر بات کرو۔۔۔۔۔تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا سیکھو۔تھوڑے وقت میں بہت کام
کرنا ایسا گر ہے کہ انسان اس کے ذریعے سے بڑے بڑے عہدے حاصل کرنا
ہے۔۔۔۔۔اسی کا نام لیاقت ہے۔دوسرا طریق دوسروں سے کام لینے کا ہے
بڑے بڑے عہدیدار خود تھوڑا کام کرتے ہیں۔دوسروں سے کام لیتے ہیں۔لیکن وہ تو خوب تنخواہیں پاتے ہیں۔لیکن ایک محنتی مزدور آٹھ آنے ہی کماتا
ہے۔یہ لیاقت کام کرنے کی لیاقت سے بھی بڑی ہے۔پس جتنی لیاقت کام
کروانے کی ہوگی اتنا ہی بڑا عہدہ ہو گا۔۔۔ایسے رنگ میں کام کروا کہ
لوگوں کے اندر ایک روح پھونک دو۔کبھی مت سمجھو کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی
ہیں جو مانتے نہیں۔عرب کی زمین کیسے شریروں کی تھی پھر کیسے شریفوں کی بن
گئی۔یہ بات غلط ہے کہ وہ مانتے نہیں تم ایک دفعہ سُناؤ دو دفعہ سُناؤ
آخر مانیں گے یہ اس شخص کی اپنی کمزوری ہوتی ہے جو کہتا ہے مانتے نہیں۔اپنے کام کی پڑتال کرتے رہو
ہمیشہ اپنے کام کی پڑتال کرو۔کیا کامیابی ہوئی۔تمہارے پاس ایک رجسٹر ہونا
چاہیئے اس میں لکھا ہوا ہو کہ فلاں جگہ گئے وعظ فلاں مضمون پر کیا۔اس
اس طبقے کے لوگ شامل ہوئے۔فلاں فلاں وجوہات پر مخالفت کی گئی۔فلاں فلاں بات لوگوں نے پسند کی۔یہ رجسٹر آئندہ تمہارے علم کو وسیع
کرنے والا ہوگا۔تم سوچو گے۔کیوں مخالفت ہوئی۔اہم مسائل کا تمھیں پتہ لگ
جائے گا۔اُن پر آئندہ غور کرتے رہو گے اگر تم وہاں سے بدل جاؤ گے تو
پھر تمہارے بعد آنے والے کے کام آئے گا۔۔۔۔۔۔کبھی اپنی جگہ نہیں
چھوڑنی چاہیے۔یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو اس طرح مان لیگا
اس میں وہ تو نہ ہارا۔تم ہار گئے۔۔۔۔۔۔۔ایسی محبت احمدی لوگوں سے
ہونی چاہیے کہ رشتہ داری کی محبت سے بھی بڑھ جائے۔حق کی تائید
ہونی چاہئیے۔یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ اگر احمدی کے مقابل میں رشتہ دار آگیا
ہے تو اپنے رشتہ دار کی طرفداری اختیار کر لی جائے
اس بات کو پیدا کرو کہ ہر ایک آدمی مبلغ ہے۔صحابہ سب مبلغ تھے۔اگر
ہر ایک آدمی مبلغ ہو گا تب اس کام میں کچھ آسانی پیدا ہوگی اس لئے ہر ایک
احمدی میں تبلیغ کا جوش پیدا کرد۔۔۔پھر مالی امداد کا احساس پیدا کرو۔۔۔۔۔۔یہ احساس پیدا ہونا چاہیئے
کہ ضروریات کو کم کر کے بھی دین کی راہ میں روپیہ خرچ کیا جائے۔۔۔۔۔۔جماعت کی یہ حالت ہے کہ اخبار میں چندے کے متعلق تکلے تو کان ہی نہیں