قادیان آنے کی تاکید کرتے رہو

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

119
دھرتے ہاں علیحدہ خط کی انتظار میں رہتے ہیں۔لیکن اگر کسی شخص کا لڑکا گم ہوا
ہو اور اخبار میں نکل جائے تو جس کے ہاں ہوتا ہے وہ اُسے وہیں روک لیتا ہے
خط کا انتظار نہیں کرتا۔ان کے دلوں میں ایسا جوش پیدا کرو۔کہ جو نہی یہ دین کیلئے
آواز سنیں فورا دوڑ پڑیں۔۔۔۔جب کوئی اعتراض پیش آوے پہلے خود اس کے حل کرنے کی کوشش کرو
فوراً قادیان لکھ کر نہ بھیج دو۔خود سوچنے سے اس کا جواب مل جائے گا اور
بیسیوں مسائل پر غور ہو جائے گی۔قادیان آنے کی تاکید کرتے رہو
لوگوں کو قادیان بار بار آنے کے لئے اور تعلق پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہو
جب تک کسی شاخ کا جڑ سے تعلق ہوتا ہے وہ ہری رہتی ہے لیکن شاخ
کا جڑ سے تعلق ٹوٹ جانا اس کے سوکھ جانے کا باعث ہوتا ہے۔موجودہ
فتنے میں توے فیصدی ایسے لوگ ہیں جو اسی وجہ سے کہ اُن کا تعلق قادیاں
سے نہ تھا فتنے میں پڑے۔بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو خیال کرتے
ہیں کہ قادیان میں کچھ کام نہیں رہا۔روپیہ جاتا ہے اور وہ لوگ بانٹ کر
کھالیتے ہیں اس لئے لوگوں کو قادیان سے تعلق رکھنے کے لئے کوشش کرتے
ر الفضل قادیان مورخه ۱٫۲۲ اپریل ۱۹۱۷ ه ،
رہو"
جلسه سالانه ۱۹۱۵ء
جلسه سالانه شاشاء منعقده ۲۶ - ۲۷-۱۲۸ دسمبر جماعت احمدیہ کے لئے بہت خوشیوں
کے سامان لایا۔اس سے پہلے کبھی اس کثرت سے احباب جماعت اور دیگر زائرین جلسہ
پر تشریف نہ لائے تھے۔اُس زمانہ کے لحاظ سے یہ کہنا جائز ہوگا کہ ایک ہجوم خلائق تھا
جو قادیان کی طرف کھنچا چلا آیا۔ایک اور نمایاں پہلو اس جلسہ کا یہ تھا کہ بڑی کثرت
کے ساتھ لوگ سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور جماعت کے ازدیاد ایمان کا
موجب بنے۔نہ صرف یہ کامیابی فی ذاتہ خوشی کی بات تھی بلکہ ہر پہلو سے منکرین خلافت

پر جماعت احمدیہ مبائعین کی ایک روشن اور نمایاں فتح تھی۔قومی رہنماؤں پر فتح و نصرت کے اثرات ان کے کردار کے مطالعہ میں بہت
اہمیت رکھتے ہیں۔آئیے دیکھیں حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر اس کا کیا
اثر پڑا۔عموما ایسے موقع پر فتح مند رہنما فخر و مباہات کا اظہار کرتے ہیں۔تعلی کے
کلمات منہ سے نکالتے اور خود اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یا پھر
اپنی قوم کی بڑائی اور عظمت کے گیت گاتے ہیں۔لیکن آپ کا رد عمل اس سے بالکل
مختلف تھا۔نہ تو آپ فخر و مباہات کی طرف مائل ہوئے نہ اپنی ذاتی صلاحیتوں کے
گن گائے بلکہ کامل نعجز کے ساتھ اپنے خدا کے حضور اسی کی حمد کے گیت گاتے ہوئے
جھک گئے اور ہر کامیابی کو اللہ تعالٰی ہی کے فضل اور نصرت کا نتیجہ قرار دیا۔بعض اوقات فتوحات انسان میں غفلت اور سستی پیدا کرنے کا موجب بھی بن
جاتی ہیں۔لیکن حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا کردار اس پہلو سے بھی
امتیازی شان کا حامل تھا زندگی بھر کسی کامیابی نے آپ کی قوت عمل کو کمزور نہیں
کیا۔بلکہ ہمیشہ اس کا برعکس نتیجہ پیدا کرتی رہی۔ہر کامیابی آپ کو پہلے سے زیادہ تیزرو
بنا جاتی۔اور ہر فتح کے موقعہ پر آپ کی تیز نظر آن خطرات کو بھانپ لیتی جو عموماً
فتوحات کے عقب میں قوموں کے کردار پر شب خون مارنے کے لئے گھات لگائے
رہتے ہیں۔پس اس موقع پر بھی جہاں ایک طرف اللہ تعالیٰ کے احسانات پر آپ کا
دل حمد سے بھر گیا وہاں آپ کا ذہن ان خطرات کی طرف بھی منتقل ہو گیا جو کامیابی
کی ہر منزل کے بعد جماعت کو پیش آسکتے تھے۔زیر نظر جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ
کی چوتھی تقریر اسی مضمون سے تعلق رکھتی ہے۔اس تقریر میں آپ نے جماعت کو
متنبہ کیا کہ کس طرح عظیم فتوحات اور فوج در فوج جماعت مومنین میں غیروں کی
شمولیت اپنے عقب میں بعض خطرات بھی لے کہ آتی ہے۔مُرتبیان کی کمی اور قابل تربیت
لوگوں کی کثرت نئے نئے خیالات اور جاہلانہ روایات کی اکاس بیل امام وقت
براه راست تربیت پانے والے معلمین کا کم ہو جانا وغیرہ ایسے امور ہیں جن کے متعلق
فکر کرنا لانہمی ہوتا ہے۔پس ضروری ہے کہ جماعت فوری طور پر کثرت سے مرتبیان اور
معلمین پیدا کرنے کی طرف متوجہ ہو۔

۱۲۱
اس کے بعد آپ نے سورہ نصر کی نہایت لطیف تفسیر فرمائی اور تاریخ اسلام کا
حوالہ دیتے ہوئے ان خطرات کی نشاندہی فرمائی جن کا سورۂ نصر میں ذکر ہے۔آپ نے
ان مشکلات کا نہایت دردناک پیرایہ میں ذکر فرمایا جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو درپیش تھیں اور اُن فتنوں کا تفصیلی ذکر کیا جو ہر طرف سے
اسلام کے خلاف سر اُٹھا رہے تھے۔اور بڑے گہرے عالمانہ تشخص کے ساتھ ان موجبا
اور محرکات کا تجزیہ فرمایا جو ان فتنوں کے پس پردہ کار فرما تھے۔پھر جماعت کو نہایت
ورد انگیز طریق پر بار بار توجہ دلائی کہ اپنی فتح کے گھمنڈ میں مستقبل کے خطرات سے
غافل نہ ہو جاتا۔کل اس سے بڑی فتوحات تمھارے لئے مقرر ہیں بلکہ ہر آنیوالا دن
پہلے سے بڑھ کر فتح و ظفر کی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔یہ خدا کے وعدے ہیں جو ضرور
پورے ہو کر رہیں گے اس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں۔ہاں مجھے فکر ہے تو اس بات
کی کہ ان فتوحات کے بعد بڑے بڑے حبیب فتنے بھی سر اُٹھائیں گے۔ایسے ہولناک
فتنے بھی رونما ہو سکتے ہیں۔جو اس فتنے سے بہت زیادہ پُر خطر اور نیب ہوں گے۔جس میں سے تم ابھی فتح مند اور کامران ہو کر سکتے ہو۔آج اس وقت کی فکر کرو اور کل
پیش آنے والے خطرات کے دفاع کا انتظام کرو۔ورنہ وہ فتنے تھیں غفلت کی حالت
میں آپکڑیں گے۔آپ نے خلافت ثالثہ راشدہ کی مثالیں دے کر بڑی تفصیل سے
ان چور دروازوں کی نشاندہی فرمائی جن سے فتنے رفتہ رفتہ مؤمنین کی جماعت میں
در آتے ہیں۔اُن بظاہر دلکش نعروں کا ذکر کیا جنہیں بلند کر کے خدا کا نام نہیں بلکہ
شیطان کا نام بلند کرنا مقصود ہوتا ہے۔ان اعتراضات کا ذکر کیا جو عموما خلفائے
وقت کے خلاف اُٹھائے جاتے ہیں۔غرضیکہ ایک ایک سنگِ راہ - ایک ایک کھائی
ایک ایک گڑھے اور ایک ایک پر خطر گھائی کا نقشہ اس طرح
کھینچا کہ تمام مناظر
سننے والوں کی آنکھوں کے سامنے رُونما ہو گئے۔ان فتنوں سے بچنے کے طریق بھی
بیان کئے اور سب سے زیادہ زور اس بات پر دیا کہ کثرت کے ساتھ مرکز سلسلہ میں
آتے رہو تا کہ جس طرح ایک قصاب ایک چھری کو دوسری کند چھری کے ساتھ رگڑ
کو تیز کرتا رہتا ہے تمہارے دلوں کے زنگ بھی ایک دوسرے سے مل کر اور تبادلہ خیالات
کر کے چھٹتے رہیں اور تم ان صالحین کی صحبت سے فائدہ اُٹھا سکو جو محض اللہ مرکز احمدیت

۱۲۲
میں دھونی رمائے بیٹے ہیں۔دُنیا میں کم ہی کسی آنکھ نے فتح و ظفر کا جشن منانے والی کوئی ایسی تقریب
دیکھی ہوگی۔کچھ ابتدائے اسلام کے دردناک حالات
کا اللہ کچھ بیان کرنے والے کے
دل کا سوز اور نمن کا گداز ہزار ہا کے مجمع پر ایک ایسا وجد اور رقت کا عالم طاری تھا
کہ ہمارے قلم میں اس کے بیان کی طاقت نہیں۔موقع کے شاہد بیان کرتے ہیں، اور
الفضل کا رپورٹر رقمطراز ہے کہ ہزاروں کا مجمع بلک بلک کر رو رہا تھا اور فرش زمین
کی یہ گریہ و زاری عرش بریں کے کینگرے ہلا رہی تھی۔یہ تقریر جو بعد میں انوار حالات
کے نام سے چھپ چکی ہے اس لائق ہے کہ نسلاً بعد نسل اس کی اشاعت ہوتی رہے اور
ہر آنے والی نوجوان نسل اس کے مضمون سے باخبر ہو کہ آنے والے فتنوں سے متنبہ رہے
اور اُن سے مقابلہ کرنے کی اہل ثابت ہو۔آپ کی جلسہ کی دوسری تقاریر میں سے پہلی ایک طویل گہری علمی تقریبہ تھی ، جیس
میں جماعت احمدیہ کے امتیازی نظریات اور ان پر وارد ہونے والے اعتراضات کے
بارہ میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔خاص طور پر اسمہ احمد کی پیشگوئی کے تمام
پہلو بڑی عمدگی کے ساتھ زیر بحث لائے گئے ہیں۔۲۷ دسمبر کی درمیانی تقریر کا
ایک حصہ پہلے مضمون کا نتمہ تھا۔اور دوسرے حصے میں متفرق امور مثلاً تحصیل علم
اور عورتوں کو علم دین سکھانا وغیرہ پر گفتگو فرمائی گئی تھی۔اس جلسہ پر خلافت کے
دوسرے سال کا افتتاح ہوا۔اور احباب جماعت نئے ولولے اور نئی امنگوں، نئے
ارادوں اور دین محمد کو پہلے سے بڑھ کر سیکھنے کا عزم لے کر گھروں کو کوئے۔اس جلسہ کی ایک امتیازی شان یہ بھی تھی کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ کو یہ عظیم خوشخبری سنائی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق
سے جماعت احمدیہ کو قرآن کریم کے پہلے پارہ کا انگریزی زبان میں ترجمہ شائع کرنے کا
موقع ملا ہے۔احباب جماعت کو اس بات کا بہت رنج تھا کہ مولوی محمد علی صاحب ایم اے
سلسلہ کے خرچ پر تفسیر قرآن انگریزی کا جو کام کر رہے تھے اُسے وہ اپنی ذاتی ملکیت
سمجھ کر لاہور نے گئے اور جماعت احمدیہ اپنے ایک جائز حق سے محروم ہو گئی۔حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا یہ کارنامہ قابل تحسین ہے کہ آپ نے ایک قلیل

عرصہ یعنی دو سال کے اندر جماعت کے اس زخم پر سکینت بخش هرم رکھا اور یہ اعلان
کرتے ہوئے کہ اس وقت قرآن کریم کے پہلے پارے کے انگریزی ترجمے کی جلد میرے ہاتھ
میں ہے نہایت ہی دل نشین انداز میں جماعت کو تسلی دی کہ جسے تم نقصان سمجھتے ہو اُسی
میں اللہ تعالے کی طرف سے بھلائی مضمر ہو سکتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس
ترجمہ کی نسبت ایک بہتر ترجمہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور آئندہ بھی توفیق عطا فرماتا
رہے گا۔اس ترجمہ کی خصوصیات یہ تھیں کہ اس سے پہلے کبھی کوئی انگریزی ترجمہ عربی متن
کے ساتھ نہیں چھپا تھا۔مزید خوبی اس میں یہ پیدا کر دی گئی کہ عربی متن کے تلفظ او
لہجہ کو رومن الفاظ میں بھی ظاہر کیا گیا۔تاکہ یورپین قومیں جو عربی رسم الخط سے
نا واقف ہیں قرآن کریم کا اصل متن بھی پڑھ سکیں۔ترجمہ بہترین با محاورہ زبان میں
ہونے کے باوجود کہیں بھی متن کے اصل منشاء سے ہٹنے نہیں پایا اور جہاں ضرورت
پیش آئی تفسیری نوٹ بھی دے دیئے گئے۔حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے فرمایا کہ جب محبت کرنے والے اور محبوب لوگ دیر کے بعد ملتے ہیں تو ان کو تحفہ دیا
جاتا ہے۔میں جماعت کو اس جلسہ پر یہ تحفہ پیش کرتا ہوں جس سے زیادہ بیش قیمت
اور کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا۔یہ ترجمہ حضور کی مسلسل نگرانی اور ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کا مرہونِ منت ہے
بلکہ یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ تمام تر حضور ہی کے تفسیری نوٹوں سے تیار کیا گیا۔لیکن
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ فاضل مترجمین نے آپ کے منشاء اور ہدایت کے مطابق
بڑی خوبی سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور بہت ہی توجیہ اور دن رات کی
محنت اور لگن اور خلوص کے ساتھ اس فریضہ کو سر انجام دیا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنِ الجزاء
دنیا کے مختلف علمی حلقوں نے اس ترجمہ کو بڑے شاندار الفاظ میں خراج تحسین
پیش کیا۔اخبار ایمپائر کلکتہ۔سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور کے علاوہ لنڈن کے ایک
جریدہ ایسٹ اینڈوکیٹ نے بھی اس کی بہت تعریف کی ہے لیکن ان سب سے بڑھ کر
مسلم ورلڈ کا ریویو قابل ذکر ہے جو قاہرہ سے چھپنے والا ایک مؤقر عیسائی ماہنامہ
تھا۔اس کے ذہین اور عالم مدیر نے خاص تنقیدی نظر سے اس ترجمہ کا مطالعہ کر کے
ے ریویو آن ریچیز اُردو جنوری ۶۱۹۱۷ ۳۲۰ -

۱۲۴
س پر تبصرہ لکھا۔اگر چہ عیسائی نقطۂ نظر سے بعض جگہ اعتراضات بھی کئے لیکن بالعموم
اس کی خوبیوں کو بہت سراہا اور تسلیم کیا کہ اسلام میں یہ ایک بالکل نئی پیش کش ہے
جو معقولیات کے قریب تر ہے۔اور گہری ٹھوس علمی کاوش کا نتیجہ ہے۔اس ترجمہ کے مطالعہ نے جماعت احمدیہ کا جو گہرا اثر تبصرہ نگار مسٹر آر۔ایف
میکنیل کے دل پر چھوڑا اس کا کچھ اظہار اس تبصرہ کے حسب ذیل آخری چند فقرات
سے ہو سکتا ہے :-
بہر حال خواہ کچھ بھی ہو ہمارے سامنے اسلام کی ایک ایسی
جماعت ہے جو کارکن اور ترقی کرنے والی ہے اور ان تمام
اشکال سے پاک ہے جن کے خلاف عام طور پر سیمی دلائل کا
رخ ہوتا ہے۔ہمیں اس سے بحث نہیں کہ یہ نیا فرقہ ترقی کریگا
یا نہ۔لیکن اس جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ یقینا ہمیں اس
آخری
اور اہم امر یہ فیصلہ کا اندازہ کرنے میں مدد دے گا جس
پر اسلام اور مسیحیت کے درمیان بازی لگ رہی ہے پہلے
ه ریویو آن ریلیجیز اُردو اگست ۶۱۹۱۶ ۳۰۵۰

آج 10 میں سے 10 باقی