نظام جماعت احمدیہ کی تشکیل و ترویج
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۱۲۶
نظام جماعت احمدیہ کی تشکیل و ترویج
بحیثیت امام جماعت احمدیہ، ابتدائے خلافت ہی سے آپ کی توجہ جماعتی نظام کو
اس طرح مستحکم کرنے کی طرف لگی ہوئی تھی کہ خلافت راشدہ اسلامیہ کو حین خطرات کا سامنا
کرنا پڑا۔اگر دوبارہ اسی قسم کے خطرات خلافت احمدیہ کو درپیش ہوں تو جماعت اُن کا
کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر سکے۔علاوہ ازیں قوموں کی ترقی اور تنزل کے اسباب پر
نظر کرتے ہوئے آپ ایسے تمام ذرائع اختیار کرنا چاہتے تھے جو الا ماشاء اللہ جماعت
کے لئے رختوں سے پاک اور ہمیشہ قائم رہنے والی نچی اور فعال زندگی کے ضامن
ہو سکیں۔اس پہلو سے آپ کی زندگی کا مطالعہ دلچسپی کا گہرا مواد اپنے اندر رکھتا ہے
جماعت کی تشکیل کے سلسلہ میں آپ نے جو جو ذرائع اختیار فرمائے اور جو جو
تدابیر سوچیں وہ ایک ایسے شخص سے ہی ممکن تھیں جو مورخ بھی ہو۔اور مفکر بھی۔صاحب علم بھی ہو اور صاحب عمل بھی۔فطرت انسانی سے بھی آشنا ہو اور مختلف
انسانی طبقات کے مزاج پر بھی گہری نظر رکھتا ہو اور ان سب کے علاوہ ایک صاحب
تجربہ روحانی وجود ہو۔یہ تمام کمالات آپ کی ذات میں جمع تھے اور اُن کے امتزاج
نے اس نظام کو جنم دیا جو آج نظام جماعت احمدیہ کی شکل میں نہایت مستحکم صورت
میں دنیا کے سامنے ایک مثالی نظام کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔نظام به
وہ قدرت ثانیہ جس کی اللہ تعالے کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السّلام
کو بشارت دی گئی تھی کہ آپ کے جانے کے بعد آئے گی وہ نظام خلافت احمدیہ کی
صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے وصال کے بعد ظاہر ہوئی اور یہی خلافت
احمدیہ ہے جو نظام جماعت احمدیہ کا مرکز کی نقطہ ہے جو ایک دل کی طرح جماعت
احمدیہ کے سینے میں دھڑک رہا ہے۔خلیفہ ایسیح، حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی
طرح ہی جماعت احمدیہ کے مطاع اور روحانی پیشوا ہیں۔ایک پہلو سے جماعت احمدیہ
میں خلیفہ ایسیح کو وہی حیثیت حاصل ہے جو انسانی جسم میں دل کو ہوتی ہے۔اور
ایک دوسرے پہلو سے اس کی مثال دماغ کی سی ہے۔باقی تمام نظام سلسلہ انہی دو
۱۲۷
مرکزی قوتوں سے متحرک رہتا اور اپنی طبعی تشکیل کے مقاصد سر انجام دنیا ہے اور انہی کی
رہنمائی میں مختلف روحانی اغراض کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اسی رہنما اصول کی روشنی میں تمام
نظام جماعت کی تشکیل کی اور یہ سلسلہ ہمیشہ آپ کی رہنمائی میں ارتقائی منازل طے
کرتا رہا۔آپ کا طریق یہ تھا کہ جب بھی ذہن میں کوئی انتظامی تدبیر آتی تو اس کے مماثل
پر نظر دوڑاتے اور دنیا میں رائج ایسے نظاموں کا بھی مطالعہ فرماتے جو کسی نہ کسی پہلو
سے آپ کی زیر نظر تجویز پر روشنی ڈال سکتے ہوں۔اس سلسلہ میں مکرم و محترم ڈاکٹر
حشمت اللہ خاں صاحب رضی اللہ عنہ کی ایک دلچسپ روایت پیش ہے جو آپ نے
راقم الحروف کے سامنے متعدد بار بیان کی۔مکرم ڈاکٹر صاحب کو ایک لمبا عرصہ حضور
کے ذاتی معالج کی حیثیت سے حضور کے قریب رہنے کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ
فرماتے تھے:۔ایک مرتبہ حضور نے مجھے یاد فرمایا اور بتایا کہ آپ نظام جماعت
میں اصلاحی تبدیلیاں کرنے پر غور فرما رہے ہیں لہذا چاہتے
ہیں کہ انسانی جسم کے نظام کا مطالعہ کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
انسانی جسم کو ایک کامل نظام کی شکل میں پیدا کیا ہے۔اور
اس کے مطالعہ سے بہت سی مفید رہنمائی حاصل ہو سکے گی چنانچہ
آپ نے ANATOMY اور PHYSIOLOGY وغیرہ کی مختلف کتب
حاصل کر کے ان کا مطالعہ فرمایا اور بہت سے مفید نتائج اخذ
کئے۔غالباً اسی تحقیق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے ایک
مرتبہ فرمایا۔اللہ تعالے نے نظام جسم میں ہنگامی صورت حال
کا مقابلہ کرنے کے لئے بکثرت متبادل راستے تجویز کر رکھتے ہیں
مثلاً اگر ایک شریان بند ہو جائے تو اس کی جگہ دوسری شہریان
نیا راستہ مہیا کر دیتی ہے۔لہذا انسان کو کسی نظام کی تشکیل
کے وقت اس رہنما اصول کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔اسی طرح آپ کی تقاریر میں بکثرت ایسے حوالے ملتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ