صدر انجمن احمدیہ
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
SYSTEMS
POLITICAL ) پر بھی نظر
آپ نے نظام سلسلہ کی تشکیل کے وقت نہ صرف تاریخ عالم کا گہرا مطالعہ فرمایا بلکہ
دنیا میں رائج الوقت سیاسی نظاموں )
ڈالی لیکن اہم جماعتی امور میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ محض علمی تحقیق پر انحصار نہ
فرماتے بلکہ سنت نبوئی پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ آخری فیصلہ سے پہلے صائب الرائے
احباب جماعت سے مشورہ حاصل کیا کرتے۔اس کے بعد دعاؤں اور استخاروں کے
ذریعہ اللہ تعالے سے رہنمائی حاصل کرتے اور جس امر پر اللہ تعالے آپ کو شرح صد
عطا فرما دیا اسے اختیار کر لیتے۔صدر انجمن احمدیہ
جماعت احمدیہ کا مرکزی انتظامی ادارہ جو صدر انجمن احمدیہ کے نام سے موسوم
ہے، ابتداء میں اس کی یہ صورت نہ تھی بلکہ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اس نے رفتہ رفتہ موجودہ شکل اختیار کی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السّلام نے الہام الہی کی روشنی میں جس انجمن کی
تشکیل فرمائی تھی اس کا نام حضور علیہ السّلام نے
مجلس کارپردازان مصالح قبرستان
رکھا تھا جس کا اصل کام نظام وصیت کو رائج کرنا تھا۔اس انجمن کی تشکیل نے رفتہ
رفتہ بعض اور تجاویز کو جنم دیا۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب کو خیال آیا کہ کیوں
نہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کو یہ مشورہ دیا جائے کہ جماعت کے تمام اموال کو اس
انجمن کی نگرانی میں دے دیا جائے جس کی صورت یہ ہو کہ ایک نئی انجمن بنام صدر انجمن
احمدیہ قائم کی جائے جو دُنیا کے تمام احمدیوں پرمشتمل ہو یعنی بحیثیت احمدی ہر شخص اس
کا رکن متصور ہو۔اس انجمن کی ایک مرکزی انتظامیہ قائم کی جائے جس کا نام مجلس معتمدین
صدر انجمن احمدیہ رکھا جائے اور یہ انجمن امام وقت حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی رہنمائی
نگرانی اور کامل اطاعت میں سلسلہ کے مختلف مالی اور تنظیمی امور چلانے کی ذمہ دار ہو۔چنانچہ جب یہ تجویز حضرت اقدس کے سامنے پیش ہوئی تو مختلف احباب کے مشورہ کے
۱۲۹
بعد بالآخر حضور علیہ السلام نے اس تجویز کو اس شکل میں منظور فرما لیا کہ اس مجلس کے جملہ
ممبران خود حضور علیہ السلام نے نامزد فرمائے اور اس مجلس کا صدر بھی خود حضور نے منقہ یہ فرمایا
جو حضرت مولانا حکیم نورالدین رضی اللہ عنہ تھے۔ساتھ ہی یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ان کی رائے
چالیس آدمیوں کی رائے کے برابر شمار ہوگی یا جب یہ عرض کیا گیا کہ اس کی ضرورت نہیں کیونکہ
صدر مجلس کو ویٹو کا حق ہوگا تو حضور علیہ السّلام نے فرمایا کہ آپ کا بھی یہی منشاء تھا۔بہر حال
اس مجلس کے قیام کے وقت جو سب سے اہم اور مرکزی قائدہ ضبط میں لایا گیا وہ یہ تھا :-
ہر ایک معاملہ میں مجلس معتمدین اور اس کی ماتحت مجلس یا خجالس
اگر کوئی ہوں ، اور صدر امین احمدیہ اور اس کی گل شاخہائے
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم قطعی اور ناطق ہو گا"
مندرجہ بالا امور سے صاف ظاہر ہے کہ اس مجلس کی حیثیت امام وقت کے تابع ایک
انتظامی ادارے سے بڑھ کر نہ تھی جس کی تشکیل اور جس کے اختیارات کلیہ امام وقت
کی مرضی کے تابع تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السّلام کی زندگی میں اس کی بعینہ
یہی شکل رہی اور آپ کے وصال کے بعد جب ساری جماعت نے بشمول مجلس معتمدین حضرت
حکیم مولانا نورالدین صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی نیابت میں اپنا امام اور
خلیفہ اسلمین تسلیم کر لیا اور اللہ تعالے کی مشقت نے خلافت احمدیہ کی شکل میں قدرت
ثانیہ خطا کرنے کا وعدہ پورا فرما دیا تو خلافتِ اُولیٰ کے اولین سالوں میں یہ انجمن اسی طرح
امام وقت کے ارشادات کے کلیت تابع رہ کر مفوضہ امور سر انجام دیتی رہی جیسے پہلے دیا کرتی
تھی تاہم کچھ ایسی علامات بھی ظاہر ہونی شروع ہوئیں جن سے پتہ چلتا تھا کہ مجلس معتمدین
کے بعض ممبران اپنی حیثیت سے بڑھ کر اختیارات حاصل کرنے کے متمنی ہیں اور خلافت احمدیہ
کی بجائے مجلس معتمدین ہی کو خلافت کا مقام دنیا چاہتے ہیں اس فتنہ کا کسی قدر تفصیل سے
پہلے ذکر گزر چکا ہے۔لہذا یہاں تکرر کی ضرورت نہیں۔"
ہر حال حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جب خلافت کی اہم ذمہ داریاں نبھائیں
تو ان تمام خرا ہیوں پر آپ کی نظر تھی جو اس قسم کی انجمنوں کے قیام کی غرض و غایت کونہ مجھے
کے نتیجہ میں پیدا ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں جماعت کے بڑھتے ہوئے کاموں کے پیش نظر بعض
ه رپورٹ مجلس مشاورت ۴۱۹۲۰ هک ۳ -
ایسی نئی انتظامی ضرور میں بھی سامنے آرہی تھیں جن کو یہ انجمن پورا نہ کر سکتی تھی۔عہد خلافت
اولی تک دستور یہ تھا کہ ہر قسم کے انتظامی معاملات براہ راست مجلس معتمدین میں ہی پیشی
ہوتے تھے جبکہ صیغہ جات کے افسران جو انتظامی امور کو چلانے کے ذمہ دار تھے اس انجمن کے
رکن نہیں تھے۔پس انتظامی مسائل کا عملی تجربہ رکھنے والے کارکنان الگ تھے اور انتظامی
امور
کا فیصلہ کرنے والی انمین الگ ، جسے براہ راست کوئی انتظامی تجربہ نہ تھا۔یہ صورت حال
فی ذاتہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتی تھی۔چنانچہ حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے مختلف احباب جماعت سے مشورہ کے بعد جو پہلا انتظامی اصلاحی قدم اٹھایا وہ یہ تھا کہ
ایک الگ مجلس انتظامیہ قائم کی جو صیغہ جات کے سربراہوں پر مشتمل تھی اور براہ راست
خلیفہ وقت کی رہنمائی میں کام کرتی تھی۔انتظامی امور سے متعلق مشورے اسی مجلس انتظامیہ
میں پیش ہوتے جو آخری فیصلہ کے لئے حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت میں پیش کئے جاتے۔اس مجلس کا نام مجلس نظارت رکھا گیا۔لیکن اس مجلس کے قیام کے با وجود مجلس معتمدین اسی
طرح قائم رہی البتہ ان دونوں مجلسوں کے دائرہ عمل اور طریق کار کو علیحدہ علیحدہ متعین کردیا
گیا۔اس نئی انتظامیہ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے فرمایا :
احباب جماعت کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ ضروریاتِ سلسلہ
کو پورا کرنے کے لئے قادیان اور بیرونی جماعت کے احباب سے
مشورہ کرنے کے بعد میں نے یہ انتظام کیا ہے کہ سلسلہ کے مختلف کاموں
کے سر انجام دینے کے لئے چند ایسے افسران مقرر کئے جائیں جن کا فرض
ہو کہ وہ حسب موقعہ اپنے متعلقہ کاموں کو پورا کرتے رہیں اور جماعت
کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں کوشاں رہیں۔فی الحال میں نے
اس غرض کے لئے ایک ناظر اعلیٰ۔ایک ناظر تالیف و اشاعت۔ایک ناظر تعلیم و تربیت اور ایک ناظر امور عامہ اور ایک ناظر
بیت المال مقرر کیا ہے اور ان عہدوں پر سر دست ان احباب
کو مقرر کیا ہے۔ناظر اعلیٰ مکرمی مولوی شیر علی صاحب ، ناظر تالیف
واشاعت مکرفی مولوی شیر علی صاحب - ناظر تعلیم و تربیت مکرمی
مولوی سید سرور شاہ صاحب ناظر امور عامه عزیزم مرزا بشیر احمد
صاحب ناظر بیت المال مکرمی ماسٹر عبد المغنی صاحب۔ان کے علاوہ
جماعت کی ضروریات افتاء اور قضاء کو مد نظر رکھ کر افتاء کے لیئے
مکرمی مولوی سید سرور شاہ صاحب معرفی مولوی محمد اسماعیل هنات
اور مکرمی حافظ روشن علی صاحب اور قضاء کے لئے مکرمی قاضی
امیرحسین صاحب ، مکرمی مولوی فضل الدین صاحب اور مکرمی میر
محمد اسحق صاحب کو مقرر کیا ہے آئندہ جو تغیرات ہوں گے ان سے
احباب کو اطلاع دی جاتی رہے گی۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب
ان لوگوں کے کام میں پوری اعانت کریں گے۔اور سلسلہ کی کسی مفادات
سے دریغ نہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کے
قائم کردہ سلسلہ کے استحکام کے لئے مجھے یقین ہے کہ سب احباب
اس تکلیف کو خوشی سے برداشت کریں گے اور ی طرح ان کا رکنوں
کا ہاتھ بٹا کر ثواب کے مستحق ہوں گے اور ان کی تحریرات کو میری
تحریرات سمجھیں گے۔نظارت ببیت المال
وَاخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
خاکسار مرزا محمود احمد
آپ نے نئے نظام کے تحت نظارت بیت المال کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے فرمایا۔ان کاموں کے علاوہ جن کا تعلق صدر انجین سے ہے باقی تمام کاموں
کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت پیش آئے اُسے دیہ صیغہ جیتا
کرے۔اس سے پہلے ہمارے افسروں
کا یہ کام ہوتا تھا کہ ان عام کا ہو
کے لئے جو کچھ کوئی دے جائے یا بھیج دے ، وہ لے لیں۔لیکن جن
لوگوں نے کوئی خاص کام کرنا ہو ان کے خزانے دوسروں کی رائے
الفضل ۴ جنوری ۱۹۱۹ء صدا -۲
۱۳۲
پر نہیں چھوڑے جا سکتے۔ان کے کارکنوں کا فرض ہے کہ ضرورت کے
مطابق رویہ ہم پہنچائیں۔البتہ ایسی حکمت و ترکیب سے وصول کریں،
کہ افراد تباہ و برباد نہ ہوں۔کیونکہ جماعتیں افراد سے ہی بنتی ہیں اور
وہ حکومتیں جو افراد کو برباد کر دیتی ہیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں پہلے
نظارت تعلیم
نظارت تعلیم ایک ایسی نظارت تھی جس کے کام کا ایک حصہ پہلے ہی صد را تخمین احمدیہ
کے سپرد تھا اور تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کا انتظام پہلے سے ہی صدر انجین
احمدیہ کے زیر نگرانی تھا۔آپ نے صدر انجمن کی اس علیحدہ حیثیت کو برقرار رکھا اور نئی نظار
تعلیم کے سپر د حسب ذیل نئے کام کئے۔آپ نے فرمایا :-
اس صیغہ کے ذمہ یہ کام ہوگا کہ جماعت کے لڑکوں کی فہرستیں تیار
کرائے اور معلوم کرے کہ مثلاً زید کے تین لڑکے ہیں ان کی تعلیم کا
کوئی انتظام ہے یا نہیں اور وہ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں یا
نہیں۔اگر معلوم ہو کہ نہیں تو اُسے لکھتا اور سمجھایا جائے کہ اپنے
بچوں کی تعلیم کا انتظام کرے۔ایسے لوگ خواہ کہیں رہتے ہوں ان کے بچوں
کی تعلیم و تربیت
کی نگرانی یہ صیغہ کرے گا اور ممکن سہولتیں مہیا کرنا اس کا فرض ہوگا
اس طرح تمام جماعت کے بچوں پر اس صیفہ کی نظر ہوگی پھر شخص
فوت ہو جائے گا اس کی اولاد کے متعلق یہ دیکھا جائے گا کہ اس
کی تعلیم و تربیت کا کیا انتظام ہے۔اس کے رشتہ داروں نے کچھ
کیا ہے یا نہیں۔اگر کیا ہے تو وہ تسلی بخش ہے یا نہیں اور کس قدر
امداد دینے کی ضرورت ہے یہ
نیز فرمایا۔اس صیفہ کی ذمہ داری جماعت کے عام افراد کو
ایسے مسائل سے واقف کرانا بھی ہے جس کے بغیر کوئی مسلمان،
عرفان التی تقریر جلاس سالانه ۹۱اء ما تا ۸۰