دونوں انجمنوں کا ادغام
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۱۳۳
مسلمان نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔۔عورتوں کی تعلیم کو عام کرنا بھی
اس صیغہ کی ذمہ داری میں شامل ہے۔لے
دونوں انجمنوں کا ادغام
کچھ عرصہ تک نئی قائم کر دہ انتظامیہ (جو نظارت کہلاتی تھی ، اور مجلس معتمدین صدر
انجمن احمدیہ پہلو بہ پہلو اپنے اپنے دائرہ عمل میں مختلف فرائض سر انجام دیتی رہیں۔لیکن
ایک لمبے تجربہ کے بعد جب اس میں بعض قباحتیں محسوس ہوئیں تو ۲۵ طلہ میں آپ نے
ان دونوں تنظیموں کو ایک دوسرے میں مدغم کر دیا۔اب جملہ نظارتوں کے ذمہ دار افسر
جو ناظر کہلاتے تھے صدر انجمن احمدیہ کا جو و بن گئے اور انتظام کی نئی شکل یہ اُبھری ، کہ
خلیفہ وقت کے ماتحت صدر انجمن احمدیہ بحیثیت مجلس عاملہ تمام اہم اصولی فیصلوں کی
ذمہ دار تھی۔اور تمام مسائل پر غور و فکر کے بعد اپنی سفارشات آخری منظوری کے لئے
خلیفہ ایسیح کی خدمت میں پیش کرتی تھی۔صدر انجین احمدیہ کے ایسے ممبران جو مختلف انتظامی
شعبوں کے سر براہ ہوتے تھے وہ ناظر کہلاتے تھے۔ناظر اصولی طور پر صدر امین احمدیہ کے
ایسے فیصلوں کی روشنی میں کام کرتے تھے جن کو خلیفتہ ایسیج کی منظوری حاصل ہو۔لیکن
انتظامی امور میں وہ براہِ راست خلیفہ اسیح ہی کے ماتحت تھے اور خلیفہ مسیح کے سامنے
جواب دہ تھے اور ان کا انتخاب بھی کلیتہ خلیفہ المسیح کے منشاء کے مطابق ہوتا تھا۔صدر انجمن احمدیہ اور نظارتوں کے ادغام کے نتیجہ میں نئی انجمن کی صورت حسب
ذیل تھی۔اس میں مندرجہ ذیل چھ ناظر اور دو بیرونی ممبران مقرر ہوئے :۔ناظر علی و بہشتی مقبرہ : حضرت چوہدری نصر اللہ خانصاحب ڈسکہ ضلع سیالکوٹ
ر والد محترم حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خانصاحب)
ناظر دعوت وتبلیغ : حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال رضی اللہ عنہ
ناظر بیت المال : حضرت مولوی عبد المغنی خانصاحب رضی اللہ عنہ
ناظر امور عامه : حضرت مولوی ذوالفقار علی خانصاحب گو ہر رضی اللہ عنہ
ر برادر مولانا محمد علی جو شہر بانی تحریک خلافت)
اے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۲ ص ۲۲
۱۳۴
ناظر امور خارجہ - حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ
ناظر ضیافت :- حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ عنہ۔بیرونی ممبران 1 (1) ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ
(۲) ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب رضی اللہ عنہ
رفتہ رفتہ ان نظارتوں کے علاوہ حسب ضرورت صدر انجین احمدیہ کے انتظام میں بعض
دوسری نئی نظارتوں کا اضافہ اور شعبوں میں رد و بدل ہوتا رہا۔مثلاً نظارت تعلیم کے ساتھ
تربیت کو شامل کر کے اس نظارت کا نام تعلیم و تربیت رکھ دیا گیا۔وہ تمام نظارتیں جو بعد
میں مختلف سالوں میں قائم ہوئیں حسب ذیل ہیں :-
نظارت تجارت و صنعت - نظارت تعلیم و تربیت - نظارت تالیف و تصنیف - نظارت
زراعت - نظارت خدمت درویشان اور نظارت دیوان۔اس کے علاوہ ان نظارتوں میں بعض اور تبدیلیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔مثلاً
نظارت دعوۃ و تبلیغ کو ختم کر کے اس کی جگہ نظارت اصلاح وارشاد کا قیام عمل میں لایا گیا
جس کو تبلیغ کے علاوہ تربیت کا کام بھی تفویض کیا گیا۔نظارت تعلیم و تربیت سے تربیت کا
حصہ نکال دیا گیا اور ایک مرتبہ پھر ابتدائی شکل کی طرف لوٹا کر صرف نظارت تعلیم بنا دیا گیا۔اس وقت رائج الوقت نظام جماعت میں بعینہ یہی تنظیم مصروف کار ہے۔آپ نے اپنے وہ سالہ دور خلافت میں میں عمدگی اور قاطعیت کے ساتھ اس نظام
کی نگرانی اور رہنمائی فرمائی اور پیش آمدہ نقائص کو دور کرتے ہوئے اسے مسلسل روبہ
اصلاح رکھا اس کی داستان بہت طویل ہے۔صدر انجمن احمدیہ کے فیصلوں پر آپ کے
ارشادات، علم وحکمت
کا خزینہ ہیں جو ہمیشہ جماعت احمدیہ کے نظام کے لئے مشعل راہ ثابت
ہوتے رہیں گئے۔بسا اوقات آپ مجلس مشاورت کے موقع پر یا بعض دیگر تقاریر اور خطبات میں بھی
جماعت کی عمومی تربیت کی خاطر انتظامی امور پر حالات کے مطابق روشنی ڈالتے رہے،
اور مختلف نظارتوں کی رہنمائی فرماتے رہے۔محض نمونے کے طور پر ایسے چند اقتباسات
پیش کئے جاتے ہیں۔
۱۳۵
کارکنوں کا انتخاب
سلسلہ کا اصل ذمہ دار خلیفہ ہے اور سلسلہ کے انتظام کی آخری
کڑی بھی خلیفہ ہے۔خلیفہ مجلس معتمدین مقرر کرتا ہے اور وہی مجلس
شوری مقرر کرتا ہے۔دونوں مجلسیں اپنی اپنی جگہ خلیفہ کی نمائندہ
ہیں۔۔۔۔۔میں صاف طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ کارکنوں کا
انتخاب سوائے خلیفہ کے اور کسی کے اختیار میں نہیں۔رسول کریم
صلے اللہ علیہ وسلم سے انتخاب کارکنان کے متعلق تو مشورہ بھی ثابت
نہیں ہوتا۔خلفاء کے وقت میں کبھی اس کے متعلق مشورہ کی
پابندی نظر نہیں آتی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت سارے
کہتے رہے کہ خالد کو معزول نہ کیا جائے مگر انہوں نے اُن کی
بجائے ابو عبیدہ کو مقرر کر دیا۔لے
نظارت ملیا
ایک تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے جس نے نظارت علیا کو
غیر ضروری قرار دیا تھا۔آپ نے فرمایا :-
دنیا کی کوئی کانسٹی ٹیوشن ایسی نہیں جس میں کسی ممبر کو سینیٹر
ممبر قرار نہ دیا جائے۔کہیں اس کا نام وزیر اعظم رکھ لیا جاتا
ہے اور کہیں کچھ اور۔میں نے خصوصیت سے کئی ممالک کی
کانسٹی ٹیوشنز کا مطالعہ کیا ہے۔رشین کانسٹی ٹیوشن میں ایک کو
ڈکٹیٹر مقرر کر لیا جاتا ہے۔امریکن حکومت میں کوئی خاص سربر
مقرر نہیں کیا جاتا۔مگر اس کی وجہ یہ لکھی ہے کہ پریذیڈنٹ
اپنی ذات میں انتظامی طور پر جوابدہ ہوتا ہے اس لئے علیحدہ
طور پر پر ٹیٹر مقرر کرنے کی ضرورت نہیں۔مگر اب اس میں بھی
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۱۹۳۰ ۲۵۰
۱۳۶
تغییر کیا جا رہا ہے سیکرٹری آف سٹیٹ کو بھی اختیارات دے
دیئے گئے ہیں۔پس رپورٹ کا یہ حصہ اصول کے خلاف ہے۔میرے پاس ہر روز اپیسے کا غذات آتے ہیں جن پر غور کرنے کے
بعد معلوم ہوتا ہے کہ میں کسی ناظر کے پاس نہیں بھیج سکتا۔آخر
مجھے یہی لکھنا پڑتا ہے کہ ناظر اعلیٰ کے پاس جائیں۔۔۔۔ناظر اعلیٰ کا یہ بھی کام ہوتا ہے کہ اگر کوئی ناظر غلطی کرتا ہے،
تو ناظرا علیٰ کو اس کے متعلق رپورٹ کرنے کے لئے مقرر کیا جاتا
ہے۔یہ کام ہر حال کسی سینیٹر ممبر ہی کے سپرد کرنا پڑے گا یہ ہے
نظارت تالیف و تصنیف
تصانیف ہمیشہ کسی اصول کے ماتحت ہونی چاہئیں۔ہر سال
ایک میٹنگ بلائی جائے جس میں اس امر پر غور ہو کہ زمانہ کا
دماغ کدھر جارہا ہے۔اور لوگوں کے خیالات کی روکس طرف
ہے۔پھر اس کے مطابق کام ہونا چاہئیے۔کسی زمانہ میں خالی
وفات مسیح کے مسئلہ سے کام ہو جاتا تھا۔لیکن اب یہ سوال
کیا جاتا ہے کہ اسلام پیٹ کے دھندوں کا کیا علاج کرتا ہے
امن کے قیام کے لئے وہ کونسی تجاویز پیش کرتا ہے۔یا کونسی
تدابیر ہیں جن سے پاکستان مضبوط ہو جائے اور اسلام دنیا
پر غالب آجائے۔چونکہ اب مسلمانوں کو حکومت مل گئی ہے اس
گئے نئے نئے سوالات ان کے دلوں میں پیدا ہوتے رہتے ہیں
ان سوالات کے متعلق ہماری طرف سے کتا بیں شائع ہوتی
کوئی پلاننگ نہیں ہوئی۔اب
چاہئیں۔ان امور کے متعلق ہونے کا شوق ہے وہ اپنے طور پر
رہا ہے کہ
کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں کسی معین اور واضح سکیم کے مانستخوت ان
کا کام نہیں ہوتا یہ ہے
کے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۳ ص۱۹ - ۵۲ رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۵۷ ص۳۲