نظارت تعلیم و تربیت
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
١٣٧
نظارت تعلیم و تربیت
نظارت تعلیم نوجوانوں کو قومی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دلوائے
اس غرض کے لئے وہ نوجوانوں کی ذہنیت کا جائزہ لیتی رہے۔یہ کام تیبھی ہو سکتا ہے جب سکولوں اور کالجوں کے طلباء سے رابطہ
رکھا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ وہ کس کس لائن میں ترقی کر
سکتے ہیں۔۲۔یہ محکمہ غرباء کو اُبھارنے کی کوشش کرے۔مثلاً اگر محکمہ
کی طرف سے تحریک کی جائے کہ پندرہ میں زمیندار مل کر ایک
لڑکے کی اعلیٰ تعلیم کا بوجھ اٹھائیں اور اسے قرمنہ کے طور پر
ماہوار کچھ وظیفہ دے دیا کریں تو چند سالوں میں کئی لڑکے گریجوایٹ
بن سکتے ہیں۔- معلم پیدا کرنا بھی ہمارے اس محکمہ کا کام ہے۔۴۔سلسلہ کی ضرورتوں کے مطابق مختلف فنون ، زبانوں اور
کاموں کی تعلیم دلوانا بھی محکمہ تعلیم کے فرائض میں شامل ہے۔ہ اس بات کی کوشش کرنا کہ جماعت کا ایک ایک مرد
ایک ایک بچہ ایک ایک عورت دین سے اس قدر واقفیت حاصل
کرتے جومسلمان بننے کے لئے ضروری ہے جب تک ایسا نہ ہو ،
تب تک ترقی نہیں ہو سکتی ایسے
ایک اور موقع پرنر مایا :-
"اس سے غرض جماعت کی دینی تعلیم و تربیت ہے۔علماء بنانا
نہیں بلکہ ایسے مسائل سے واقف کرتا ہے کہ جن کے سوائے کوئی
مسلمان مسلمان نہیں ہو سکتا۔اب کئی عورتیں آتی ہیں جو کلمہ بھی
نہیں پڑھ سکتیں اور جب کلمہ نہیں پڑھ سکتیں تو نماز کس طرح
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء ص ۲۲
۱۳۸
جھ سکتی ہوں گی اور جب نماز نہیں پڑھ سکتیں تو مسلمان کس طرح
ہو سکتی ہیں اور وہ غرض کس طرح قائم رہ سکتی ہے جو اس سلسلہ کی
ہے جبکہ یہ حالت ہے نماز کوئی ٹونہ نہیں بلکہ با ترجمہ آنی چاہیئے۔کیونکہ جو ترجمہ نہیں جانتا وہ مجھ کہاں سکتا ہے اور معارف پر غور
کہاں کر سکتا ہے اور جسے یہ بات حاصل نہیں وہ خدا سے تعلق
کس طرح پیدا کر سکتا ہے اس کے بغیر تو یہ ناٹک ہے کہ تماشا
کے طور پر ادا کی جاوے۔ہم جلسے اور انجمنیں کرتے ہیں۔مگر
کیا نہیں اسی لئے آتے ہیں۔یہ تو اور لوگ بھی کر لیتے ہیں ہماری
غرض اسی وقت پوری ہو سکتی ہے جب ہمارا ایک ایک مرد ایک
ایک بچہ اور ایک ایک عورت اس قدر واقفیت دین سے
رکھے جو مسلمان بننے کے لئے ضروری ہے۔جب تک ایسا نہ ہو
تب تک ترقی نہیں ہو سکتی سوائے اس کے کہ بعض خاص آدمی
اپنی ریاضت سے آگے نکل جائیں۔مگر جماعتیں اسی لئے بنائی
جاتی ہیں۔کہ سارے مل کر ترقی کریں۔اگر ساری جماعت ترقی
نہ کرے تو پھر کیا ضرورت ہے چندہ جمع کرنے کی۔اور کیا ضرورت
ہے کا نفرنس اور جلسوں کی۔تو تعلیم و تربیت سے یہ مراد ہے
کہ ہر احمدی کو ظاہری علوم کا اتنا حصہ سکھا دیا جاوے کہ اُسے
که بر علوم کاما سال ها ،
آئندہ ترقی کی بنیاد قرار دے سکیں۔۔۔۔۔۔۔دوسری چیز اس
سے اوپر اخلاقی تربیت تھی۔۔۔۔۔۔تبلیغ کے رستہ میں بھی
اتنی روکیں نہیں جتنی تربیت کے رستہ میں ہیں۔کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السّلام کا سچا ہونا چونکہ احمدی خود سمجھتے ہیں
اس لئے دوسروں کو سمجھا سکتے ہیں لیکن اخلاق سے چونکہ خود
واقف نہیں اس لئے دوسروں کو سکھلا نہیں سکتے۔اور موٹی
موٹی باتیں مثلاً غیبت بد اخلاقی کیا ہوتی ہے یہ بھی نہیں جانتے
اور مذاق اس قدر بگڑا ہوا ہے کہ اول تو اخلاق سکھانا ضروری
۱۳۹
ہے۔پھر اس پر عمل کرانا۔کہتے ہیں کوئی ہندو مسلمان ہو گیا تھا۔جب کبھی
کوئی بات ہوتی تو رام رام کہتا۔جب پوچھا گیا تو کہنے لگا رام نکلتے ہی کلیگا
یہی حالت ہماری جماعت کی ہے۔ابھی اخلاق کو سمجھے نہیں مگر جب
سمجھائیں گے تو پھر بھی عمل کرتے وقت بھول جائیں گے اس لئے مشق
کرانے کی ضرورت ہوگی۔میں نے ابھی تجربہ کیا ہے۔لاہور سے واپس
آتے وقت میں ریل میں لیٹ گیا۔ابھی لیٹا ہی تھا کہ ایک صیغہ کے
اعلیٰ رکن کی ایک ریل والے سے لڑائی شروع ہو گئی۔میں چُپ
سنتا رہا کہ دیکھوں کس طرح گفتگو ہوتی ہے۔کوئی بیس منٹ تک
جھگڑا ہوتا رہا۔اس ساری لڑائی میں وہ کارکن بہت بڑی غلطی
میں مبتلا اور ناحق پر تھا۔اور باوجود اس کے بد اخلاقی سے
کام لے رہا تھا۔اگر اس وقت میرے پاس وہ معاملہ فیصلہ کے
لئے آتا تو میں اس کے خلاف فیصلہ کرتا۔تو وہ با وجود اخلاق کو
جاننے کے اُن کے خلاف کر رہا تھا اور عمل کے وقت پورا نہ اتر
رہا تھا۔پس اول ہمیں یہ بتانا ہے کہ اخلاق کیا ہیں اور جب
یہ بتا دیں تو یہ بتانا ہوگا کہ ان کے قو عد کیا ہیں اور یہ بھی بتا
دیں تو موقع پر استعمال کرانا ہوگا۔جب تک یہ نہ ہو اخلاق
کی تربیت نہیں ہو سکتی۔یہ ایک آدمی کو سکھانا بھی بڑا مشکل کام
ہے کجا یہ کہ جماعت کے ہر فرد کو سکھائے جا دیں اور ابھی تک تو
بڑے بڑے آدمی بھی نہیں استعمال کر سکتے کجا یہ کہ جنگلی احمدی بھی
استعمال کریں۔سب کے تربیت یافتہ ہونے کا خیال اتنا بڑا ہے
کہ ذہن میں لاتے ہوئے دل ڈرتا ہے کہ کیا ایسا ہوگا۔مگر کرنا ہے
کیونکہ ہمارا فرض ہے۔پھر روحانیت کی تعلیم ہے۔اخلاقی تعلیم کے بعد اس کا درجہ
شروع ہوتا ہے۔روحانی تعلیم سے باطن کی صفائی ہوتی ہے۔لوگ
موٹے موٹے مسائل سے واقفیت نہیں رکھتے مثلاً آداب خلیفہ اور
۱۴۰
شیخ کیا ہیں۔خدا سے کیا تعلق ہوتا ہے کس طرح محسوس کرے کہ
خدا سے اُسے تعلق ہو گیا۔یہ باتیں تعلیم و تربیت سے تعلق رکھتی ہیں
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ نہ صرف ان سے ناواقف ہیں بلکہ ان میں
سوال بھی پیدا نہیں ہوتا کہ ان باتوں کے حاصل کرنے کا کوئی انتظام
ہونا چاہیئے۔قادیان کے سنجیدہ لوگوں سے میں نے سُنا ہے کہ
ان صیغوں کی کیا ضرورت ہے۔تو کام کرنا تو الگ رہا ان کے متعلق
سوال بھی نہیں پیدا ہوتا کہ ایسا ہونا چاہیئے۔اس کے لئے بڑی
جد وجہد کی ضرورت ہے۔پھر یہ ہمیں موجودہ نسل ہی کی اصلاح
نہیں بلکہ یہ بھی کرتا ہے کہ آئندہ نسلوں کی حفاظت کا بھی اتنظام
کریں۔لیکن اگر سلسلہ کا انتظام اعلیٰ چٹان پر قائم نہیں تو اگر آج
نہیں تو کل اس کی موت ہو جائے گی۔پھر ہماری جماعت کا فائدہ
کیا ہوا۔جس طرح آئیڈیل مکین (یعنی مثالی انسان۔ناقل ) کہنے
ہیں اسی طرح چاہیئے کہ ہم آئیڈیل مسلم بنائیں اور یہ کوشش
کریں کہ ہر ایک احمدی ایسا ہو۔اور جو آئندہ پیدا ہو۔وہ بھی ایسا
ہی ہو بلکہ یہ کہ آئندہ نسلیں بڑھ کر ہوں۔کیونکہ اگر اگلی نسل
میں ترقی نہ ہو تو تنزل شروع ہو جاتا ہے۔اس وقت میں چند موٹی
موٹی باتیں بتاتا ہوں۔ان کو یاد رکھو۔بعض لوگ تمسخر مین قرآن
کی آیتیں پڑھ دیتے ہیں یا دوسرے کہہ دیتے ہیں یہ مولوی جو
ہوئے ایسی باتیں کر دیتے ہیں گویا دین کی وقعت بٹھانے کی بجائے
بُرا اثر ڈالا جاتا ہے اور آئندہ نسلوں پر اس کا بُرا اثر ہونا لازمی
ہے۔اس قسم کی باتوں کا اس قدر اثر ہوتا ہے کہ مجھے اپنے بچے
کو مارنا بھی پڑا۔ایک بھائی نے ہنسی کی دوسرے بھائی پر کہ تو
مولوی ہے کہ قرآن حفظ کرتا ہے۔میں نے اس کو مدرسہ انگریزی
میں داخل کیا تھا اس سے پہلے اس نے کبھی یہ نہ کہا تھا اس لئے
معلوم ہوا کہ مدرسہ سے ایسا خیال اس کے دل میں پیدا ہوا اس پر