نظارت امور عامہ

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۱۴۱
مجھے اُسے مارنا پڑا کہ مولوی ہونا کونسی ہنسی کی بات ہے۔ہمارا تو
فرض ہے کہ جو دین کے لئے تیاری کرتا ہے اس کا زیادہ ادب و
لحاظ کریں اُسے اپنا سردار
سمجھیں۔خدمت دین کرنے والوں کی
عزت کریں۔مگر انھی تو یہ حالت ہے کہ ایک دنیا دی اعلیٰ پوزیشن
والے کی بات دین کے معاملہ میں بھی اس کی نسبت زیادہ توجہ سے
لوگ سنتے ہیں جو دین کا کام کرنے والا ہے۔پھر مومن میں بڑی جرات ہونی چاہیئے۔مومن کو کسی چیز کی
پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔لیکن یہاں ذرا افسر ناراض ہو تو بڑی
مصیبت آجاتی ہے۔ایک نے لکھا کہ افسر ناراض ہو گیا ہے۔اب
میں کیا کروں۔میں نے کہا کیا ہوا کیا افسر خدا ہے۔مومن کا کام یہ
ہے کہ ساری دنیا کو حقیر سمجھے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کا ادب
نہ کرے۔ادب کرے مگر کسی سے ڈرے نہیں۔دلیر ہو۔تو مومن کو
جرات و دلیری پیدا کرنی چاہیئے۔جوش پر قابو پانا چاہیئے۔دیانت
حق کی محبت۔بے رعایتی۔سچی شہادت دنیا۔بدی کے مٹانے کا
احساس رکھنا۔محبت عامہ رکھنا۔زبان کو پاک رکھنا۔یہ بہت سے
اخلاق ہیں بلکہ سینکڑوں ہیں۔مگر بہت سے لوگ واقف نہیں۔اگر
واقف ہیں تو ان کی کیفیت معلوم نہیں۔ان کا خیال رکھنا ضروری
ہے۔ایک ایک مرد کا ایک ایک عورت کا ایک ایک بچے گا۔جب تک ان کی طرف خیال نہیں ہوگا۔تعلیم و تربیت کا صیغہ اپنے
کام میں ناقص ہوگا۔پر عورتوں کی تعلیم ہے اس کی طرف توجہ نہیں۔اس کے
لئے ضروری انتظام کرنا ہے پہلے
نظارت امور عامه
وال
امور عامہ۔قضا اور احتساب کا صیغہ ضروری ہے جو ہر جگہ ہونا
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۴ ص۲۲ تا ۲۵۰

۱۴۲
چاہیئے کیونکہ یہاں کے صیغہ والے کس طرح معلوم کر سکتے ہیں کہ لاہور
میں سارے احمدی نماز با قاعدہ پڑھتے ہیں یا نہیں۔یا تو نو کر رکھیں
جو انہیں پتہ دیں مگر روپیہ کہاں سے لائیں اس لئے ضروری ہے
کہ ان دفاتر کی شاخیں ہر جگہ ہوں اور ان کے ذریعے کام کیا جاوے
اب چندہ کے لئے تو سارے جمع ہو جاتے ہیں لیکن یہ ہو کہ حقہ کے روکنے
کے لئے یا گالیاں بند کرنے کے لئے مشورہ کرنا ہے تو جمع نہیں ہوتے
حالانکہ یہ بہت اہم باتیں ہیں۔تو ہر جگہ قضا۔امور عامہ اور احتساب
ہو مثلاً امور عامہ کا کام ہے کہ سرکاری افسروں کو جماعت کے معاملات
سے واقف کریں۔اگر ہر جگہ ایسے آدمی ہوں جن کو مقرر کیا جا وے تو
جماعت کی بہت سی مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔مگر یہ لوگ افسروں سے
اپنی ملاقاتوں کو ذاتی فوائد کا ذریعہ نہ بنائیں اور اگر کوئی ایسا کرے
تو اسے ہٹا دیا جاوے اور دوسرے کو مقرر کر دیا جاوے۔اسی طرح
شادی بیاہ کے لئے لوگ کہتے ہیں کہ کوئی رشتہ نہیں ملتا۔اگر وہاں
بھی ایسا انتظام ہو جیسا کہ یہاں ہے تو جو لوگ اپنی قوم کے خیال
سے رشتہ نہیں کرتے یا بڑے چھوٹے کو دیکھتے ہیں انہیں سمجھا سمجھا کر
آپس میں رشتہ کرا دیں تو یہاں اتنا کام نہ بڑھے اسی طرح لڑائی
جھڑے ہیں اُن کا خیال رکھنا ہے۔لین دین ہے لہ
نظارت زراعت
میں نے احمدی زمینداروں کو توجہ دلائی تھی کہ وہ بیدار ہوں
اور زیادہ سے زیادہ پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں اس سلسلہ
میں صدر انجمن احمدیہ کو چاہیے کہ وہ ایک نظارت زراعت قائم
کرے جس کے افسر تمام زرعی علاقوں کا دورہ کر کے زمینداروں کی
مناسب رہنمائی کریں کہ کسی کسی علاقے میں کس کس چیز کی فصل ہونی چاہیئے
سے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۲ ۲۷۵

۱۴۳
اور پیداوار کو بڑھانے کے لئے کون سے ذرائع استعمال کرنے چاہئیں
اسی طرح جہاں جہاں بڑی جماعتیں ہوں وہاں زراعتی سوسائٹیاں بنائی
جائیں تا کہ وہ باہمی مدد اور تعاون کے ساتھ کام کر سکیں۔اگر ایسا
ہو جائے تو امید ہے ہمارے زمینداروں کی اخلاقی اور دینی حالت
پر گہرا اثر پڑے گا اور جماعت کی آمد بھی بڑھے گی یا سے
نظارت تجارت
یا د رکھو ہر وہ تجارت یا صنعت یا ملازمت جو قوم کے اکثر افراد کے
ہاتھوں میں آجاتی ہے اُسے کوئی دشمن تباہ نہیں کر سکتا۔کیونکہ وہ
فرد کے ہاتھ سے نکل کر قوم کے ہاتھ میں پہنچ چکی ہوتی ہے۔اگر ہمارے آدمی مختلف فن سیکھ کر کافی تعداد میں ایک ایک
پیشہ میں کام کر رہے ہوں تو مخالف ہمیں نکال نہیں سکتے۔وہ اسی
وقت نکال سکتے ہیں جب ہمارے افراد خال خال ہوں۔یہی حال
تاجروں کا ہے۔اگر وہ مختلف مقامات پر چھائے ہوئے ہوں اور
اپنی تجارت کو فروغ دے کہ ارد گرد پھیلتے جائیں تو ان کا بائیکاٹ
کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔کیونکہ اگر وہ ان کا بائیکاٹ کریں تو اس
کے معنے یہ ہیں کہ وہ اپنے فوائد کو آپ قربان کر دیں۔دنیا میں کون
ایسا احمق ہے جو اس شاخ کو کاٹنا شروع کر دے جس پر خود بیٹھا
ہوا ہو۔پس جہاں تک میں سمجھتا ہوں ایسے اصول یقینا اختیار کئے
جا سکتے ہیں جن سے کام کو وسیع طور پر پھیلایا جا سکتا ہے۔صرف
اسی لئے کہ ہمارے تاجر کمپنیاں بنا کر کام کرنے کے عادی نہیں ان
کی تجارت وسیع نہیں ہوتی۔اجتماعی ضرورت کی وجہ سے ہی ایک
لمبے عرصے سے یورپ و امریکہ تجارت پر چھائے ہوئے ہیں۔فرد کبھی
لمبی تجارت کو یہی نہیں سکتا۔آخر ایک نہ ایک دن وہ ٹوٹ جاتی ہے۔اه تقریر جلسه سالانه ۹۵ ۱۹۵۵ و رپورٹ مجلس مشاوت ۱۹۵۶ء مثلا

آج 10 میں سے 10 باقی