صدر انجمن احمدیہ کی راہنمائی اور اس کی سفارشات پر حضور کے فیصلے کا طریق

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

رسم
صدر اشمین احمدیہ کی بنانی
اور۔اس کی سفارشات پر حضور کے فیصلے کا طریق
صدر انجمن احمدیہ کے اجلاسات میں جو فیصلے بھی کئے جاتے ہیں وہ ایک سفارش کا
رنگ رکھتے ہیں جو حضرت خلیفہ مسیح کی خدمت میں منظوری کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔حضرت مصلح موعود کا عام دستور یہ تھا کہ صدر انجمین احمدیہ کی اکثر سفارشات حضور
منظور فرمالیا کرتے لیکن ہر سفارش کا بڑی باریک نظر سے مطالعہ فرماتے اور جس سفارش
کو نا مناسب سمجھتے اُسے رو کرتے ہوئے نہایت معقول اور ٹھوس استدلال کے ساتھ رو
کرنے کی وجہ بھی ضبط تحریر میں لاتے۔بالخصوص حضور ایسے فیصلوں کو رو فرما دیا کرتے
جن سے کمزور اور ماتحت کارکنان کے حقوق کی پامالی کا خدشہ ہوتا۔اسی طرح بعض اوقا
کسی ضرورت کو محسوس فرما کر صدر انجمن کو یہ ہدایت فرماتے کہ فلاں مصلحت یا ضرورت
کے پیش نظر اس قسم کا قاعدہ بنایا جائے۔صدر انجمن کے مطاع کی حیثیت سے آپ نے مندرجہ بالا طریق پر صدر انجمن کی جو
رہنمائی فرمائی اس کا مطالعہ حضور کی بالغ قوتِ فکر و نظر کا جائزہ لینے میں بہت مددگار
ثابت ہوتا ہے۔صدر انجمن کے ریکارڈمیں سے محض چند نمونے ہدیہ قارئین کئے جاتے ہیں۔ناظروں کے وقار کو قائم کرنے۔اور ان کے عہدہ کے پیش نظر فیصلہ فرمایا :-
صدر انجمن کو چاہیے کہ ناظروں کے گریڈ اصولی طور پر ۵۰۰ روپیہ
تک قرار دے اور یہ نوٹ بھی دے دے کہ چونکہ اس قدر رقم ماہوار
دینے کی گنجائش نہیں ہے اس لئے فی الحال یہ گریڈ دیئے نہیں
اس طرح ناظر صاحب اعلیٰ کا گریڈ ۱۰۰+ ۵۰۰ اسی طرح پر رکھا جائے
اور اسے ریکارڈ کیا جائے۔اس کو سمیٹ قابل اشاعت میں دکھانے

کی ضرورت نہیں۔اصولی قاعدہ بنا دیا جائے ہے۔ریزولیوشن نمبر ۲۰۰ م صدر انجین احمدیہ پاکستان)
صدر انجین احمدیہ کے جو کارکن نیشن لینا اختیار کرتے تھے اگر وہ دورانِ ملازمت فوت
ہو جاتے تو قواعد کے مطابق ان کے ورثاء کو صرف کارکن کا جمع شدہ پراویڈنٹ فنڈ ملت
تھا۔حضور نے ورثاء کی امداد کا خیال کرتے ہوئے یہ قاعدہ بنانے کا ارشاد فرمایا:۔صدر انجمن کا جو کارکن دوران ملازمت فوت ہو جائے۔اُسے
پراویڈنٹ فنڈ پورا یعنی انجمن کے حصہ سمیت ملے اور جو زندگی میں
پینشن لیں۔انہیں پینشن ملے یہ
د ریز و لیوشن نمبر ی صدر انجمن احمدیة
ریزولیوشن ۴ ۴
کارکنان کو سلسلہ کے کاموں کے سلسلہ میں باہر بھی جانا پڑتا ہے۔ان کے اہل وعیال
کی خبر گیری کے لئے یہ قاعدہ بنوایا :-
" جب کسی صیغہ کی طرف سے کوئی کارکن یا غیر کا رکن باہر بھجوایا
جائے تو اس صیغہ کا فرض ہوگا کہ صدر محلہ کے ذریعہ سے براہِ
راست ایسے کارکن یا کارکنوں کے اہل وعیال کا پرسان حال رہے
اور اس بات کا خیال رکھے کہ ایسے باہر جانے والے کارکن کی
غیر حاضری میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہویا
ز قواعد صد را نمین احمدیہ ایڈیشن شاء قاعدہ نمبر ہے ،
صدر انجمن احمدیہ نے حسب ذیل قاعدہ منظور کر کے جب حضرت المصلح الموعود کے
حضور بغرض منظور ی پیش کیا۔کہ
اگر کسی قاعدہ کی تشریح میں اختلاف ہو تو ناظر اعلیٰ کی تشریح
اس وقت تک کہ صدرہ امین احمدیہ کوئی فیصلہ صادر نہ کرے۔آڈیٹر کے لئے واجب التعمیل ہوگی۔حضور نے اس قاعدہ کو نا منظور کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :-
اس صورت میں آڈیٹر کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔"
کسی نجی ملازم نے شکایت کی کہ اسے مالک نے بلا نوٹ الگ کر دیا ہے۔اس پر

۱۴۹
الزام بھی کوئی نہیں۔تو حضور نے اس شکایت کے انسداد کے لئے جس میں مالک اور ملازم
دونوں کے حقوق کی حفاظت ہے یہ قانون نافذ فرمایا :-
"جو شخص لیے عرصہ کے لئے مشاہرہ ملازم ہو اس کو فورا بلا نوٹس
الگ کر دینا درست نہیں۔اس لئے یہ اصولی فیصلہ کیا جاتا ہے۔کہ تا وقتیکہ کوئی معاہدہ اس کے خلاف نہ ہو تو اگر کوئی شخص متواتر
چھ ماہ یا اس سے زائد عرصہ تک کسی کا ملازم ماہوار تنخواہ پر رہا
ہو۔تو اس کو کم از کم پندرہ دن کا نوٹس یا پندرہ دن کی تنخواہ دی
جاتی ضروری ہے۔اس طرح ایسا ملازم بھی اگر پندرہ دن کا
نوش دیئے بغیر یا پندرہ دن کی تنخواہ کٹوائے بغیر چلا جائے تو
اسے مجبور کیا جائے گا کہ یا وہ دوبارہ ملازمت اختیار کر کے پندرہ
دن کا نوٹس دے کر الگ ہو۔یا پندرہ دن کی تنخواہ کے برابر رقم
مالک کو ادا کرے۔اگر علیحدگی کے عرصہ میں مالک کوئی اور
ملازم رکھ چکا ہو تو اس صورت میں رقم کی ادائیگی ضروری ہوگئی
پندرہ دن کی ملازمت اختیار کرنے کا اختیار زائل ہو جائے گا
یہ قاعدہ صرف احمدی ملازمین کے متعلق ہے۔دوسرے چونکہ بہار
تابع فرمان نہیں۔اس لئے ہم ان سے اپنی جماعت کے حقوق نہیں
دلوا سکتے۔پس ان کے حقوق کے متعلق بھی ہماری قضاء کوئی
دعوئی سننے کی مجاز نہیں۔و
د ریزولیوشن نمبر ۳۲۰ قواعد صد را نمین احمدیہ ایڈیشن ۹۳۷)
۱۹۴۷ء کی بات ہے کہ صدر انجین احمدیہ کے ایک قاعدہ کی عبارت حضر المصلح الموعود
رضی اللہ عنہ کے حضور پیش ہوئی جو یہ تھی :-
" اگر کوئی شخص انجمن کے کسی صیغہ میں کارکن رہ کر برخاست یا
مستعفی ہوا ہو۔تو دوبارہ اس کا تقریر برخاستگی کی صورت میں
بغیر منظوری مجلس نہیں ہو سکتا۔اور استعفیٰ کی صورت میں ضروری
ہو گا کہ جس افسر کے ماتحت وہ استعفیٰ کے وقت تھا بغیر اس کی

۱۵۰
رائے حاصل کرنے کے نہ رکھا جائے سوائے اس کے کہ رائے لینا
نا ممکن ہو۔اسی طرح کوئی شخص جو گورنمنٹ یا کسی ریاست یا بورڈ
یا کمپنی وغیرہ کے کسی صیغہ کی طرف سے برطرف ہوا ہو۔اس کو بغیر
صدر انجمن کی خاص منظوری کے نہیں رکھا جائے گا۔ایسی منظوری
کے حصول میں یہ صراحت کرنی ضروری ہوگی کہ پیش خص گورنمنٹ وغیرہ
کی ملازمت سے برطرف شدہ ہے اور ایسے استعفے جو برطرفی کے
قائم مقام ہیں۔اُن کے متعلق بھی یہی قاعدہ چسپاں ہوگا "
قواعد صدر انجمن احمدیہ ایڈیشن شاہ قاعدہ نمبر ۴۰۱)
اس پر حضور نے مندرجہ ذیل ارشاد فرمایا :
یہ نادرست ہے اس میں استعفے والا حصہ ظالمانہ ہے۔اگر یہ کہا جائے
کہ استعفے بعض دفعہ سزا سے بچنے کے لئے ہوتا ہے۔تو افسر استعفیٰ
کو نا منظور کر کے کارروائی مکمل کر سکتا ہے۔اگر وہ اپنے فرض کو ادا
نہیں کرتا تو اس کی سزا کا رکن کو کیوں ملے۔برخاستگی کی صورت
میں بھی غیر معتین قید لگائی گئی ہے۔برخاستگی باقاعدہ ہونی چاہیئے
که بوجه ناپسندیدہ حالات کے برخاست کیا گیا ہے۔اگر اس قسم
کی برخاستگی ہو تو بغیر منظوری انجمن نوکر نہ رکھا جائے۔لیکن اس
صورت میں ملازم کو اپیل کا حق ہونا چاہیئے۔اگر تمام برخاستگی ہو
جیسے شست آدمی مل جاتا ہے۔اور ایسی ہی صورتوں میں کوئی وجہ
نہیں کہ انجمن سے منظوری لی جائے۔بہر حال جب زیر الزام برخاست ہو۔تو اپیل کا حق ہونا چاہیئے
اور صراحتاً اس کا ذکر ہونا چاہیئے۔اور انجمن کو اس کی اطلاع
با قاعدہ اور فورا دی جانی چاہیئے "
د ریزولیوشن پولی صدر انجین احمدیه)

آج 10 میں سے 10 باقی