ناظروں کی رہنمائی

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۱۵۲
انھیں کسی تجربہ کار احمدی افسر کے پاس بھیج دیتا ہوں۔اسی طرح کا
ایک کیس آیا اور میں نے بابو عبد الحمید صاحب شملوی کے پاس بھیجا
انہوں نے رپورٹ اس کا رکن کے حق میں کی۔لیکن
مجھے معلوم ہے کہ
وہ کارکن دو سال معطل رہا۔اتنا عرصہ غرباء کو معطل رکھنا بہت بڑا
ظلم ہے وہ بیچارہ نہ کہیں اور نوکری کر سکتا ہے اور نہ کوئی کام کر سکتا
ہے۔اور جو کچھ پونجی تھوڑی بہت ہوتی ہے وہ فیصلہ کے انتظار
میں بیٹھ کر ختم ہو جاتی ہے۔اس لئے میں اس تجویز کو منظور کرتا
ہوں۔درپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء ۳۵۵-۳۲)
ناظروں کی رہنمائی
حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا طریق کار یہ تھا کہ روزمرہ کے انتظامی
امور میں ناظروں کو بلوا کہ براہ راست ہدایات دیتے تھے۔اور ان کے کام کی خود نگرانی
فرماتے تھے۔لیکن اس کے علاوہ جماعتی تربیت کی خاطر بعض اوقات پبلک تقاریر میں بھی
ناظروں کی اس رنگ میں رہنمائی فرماتے کہ جماعت بھی سلسلہ کے انتظامی طریق کار سے
آگاہ ہو جائے اور آئندہ سلسلہ کو تربیت یافتہ کارکنان تیا ہونے میں مدد ملے۔اس ضمن میں
حضور کے بعض ارشادات پیش خدمت ہیں :-
ا۔میرے نزدیک یہ نہایت ضروری ہے کہ ناظروں کو اس بات
کی مشق ہو کہ اپنے خیالات کی اہمیت لوگوں پر ثابت کر سکیں۔میں
نے بار ہا بتایا ہے کہ کام کرنے والے کا یہی فرض نہیں کہ خود کام
کر سکے۔بلکہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کی توجہ اور امداد اپنے کام کے
لئے حاصل کر سکے۔اس لئے ناظروں کے فرائض میں سے ایک یہ
بھی فرض ہے کہ عمدگی کے ساتھ تقریر کرنے اور مشکل امور کو سہل
الفاظ میں لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں یہاں
-۲- یہ بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ جو قوم اپنا وقار قائم رکھنا چاہتی ہے اس
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء منا

۱۵۳
کے لئے ضروری ہے کہ اپنے معززین کا احترام کرے ہیں یہ اجازت
نہیں دوں گا کہ ایک ناظر، محصل کی طرح جائے بلکہ اس کا واجب
احترام کرنا ضروری ہوگا کیونکہ وہ خلیفہ کا نائب ہوتا ہے۔ضروری
ہو گا کہ جس صیغہ کا ناظر کہیں جائے وہاں کی جماعت میں اس صیغہ
کا جو انچارج ہو وہ اسے ریسیو کرے۔پہلے سے جلسہ کا انتظام
کر دیا گیا ہو اور جماعت کو ایک جگہ جمع کرنے کا انتظام ہو چکا ہوتا
-۳- سب سے بڑا نقص مجلس معتمدین کا یہ ہے کہ اس کے قواعد کی پابندی
نہیں ہوتی۔اور جب کسی فیصلہ کے متعلق پکڑا جاتا ہے کہ اس پر
عمل کیوں نہیں ہوا تو کہا جاتا ہے عمل نہیں ہو سکتا۔میں کہتا ہوں
اگر عمل نہیں ہو سکتا تو اُسے منسوخ کر دیا جاتا یہ کیا صورت ہے کہ قائد
تو موجود ہو مگر کہا جائے اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔یہ بہت بڑا نقص ہے"
در پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء صل۱ - ۲۶ و مشاورت ۶۱۹۳۹ ص۳۶)
ناظروں کا فرض ہے کہ جو لوگ اُن سے ملنے آئیں ان سے عزت
اور احترام سے پیش آئیں۔میں خود بھی کوئی کونے میں بیٹھنے والا
شخص نہیں ہوں۔ہر روز دس پانچ بلکہ میں تمہیں اشخاص مجھے
سے ملنے آتے ہیں جن میں غریب سے غریب بلکہ سائل بھی ہوتے
ہیں لیکن جیسا اعزاز بڑے سے بڑے آدمی کا کرتا ہوں ویسا ہی
چھوٹے کا بھی کرتا ہوں۔مثلاً حکومت کے عہدہ کے لحاظ سے ہماری
ہندوستان کی جماعت میں چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب سب
سے بڑے عہدیدار ہیں لیکن اُن کے آنے پر بھی لکیں ان
کا استقبال
اسی طرح کرتا ہوں جس طرح ایک غریب کے آنے پر۔اور میں
اس بارہ میں چوہدری صاحب اور ایک غریب کے درمیان کوئی
فرق نہیں کرتا۔اسی طرح چوہدری صاحب کو کھڑا ہو کر ملتا ہوں
جس طرح ایک غریب آدمی کو اور پہلے اُسے بٹھا کر پھر خود بیٹھتا ہوں
بعض غریب آدمی اپنے اندازہ سے زمین پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔مگر

۱۵۴
میں نہیں بیٹھنے دیتا اور ان سے کہہ دیتا ہوں کہ جب تک آپ نہ
بیٹھیں گے میں بھی کھڑا رہوں گا۔بعض دفاتر کے چپڑاسی آتے ہیں
اور وہ زمین پر بیٹھنا چاہتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ نہیں۔آپ
چپڑاسی کی حیثیت سے نہیں بلکہ مجھے خلیفہ سمجھ کر ملنے آئے ہیں۔غرضکہ جب تک آنے والے کو نہ بٹھالوں میں خود نہیں بیٹھتا۔مجھے
ملنے والوں کی تعداد ہزاروں تک ہے مگر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ
اس میں کبھی تخلف ہوا ہو سوائے اس کے کہ میں بیمار ہوں ، یا
کسی کام میں مشغول ہونے کی وجہ سے کیمیمی غلطی ہو جائے۔ہاں
جلسہ سالانہ کے ایام مستثنیٰ ہیں۔ان دنوں میں ملنے والے اس
کثرت سے آتے ہیں کہ ہر ایک کے لئے اٹھنا مشکل ہوتا ہے ہاں
ان دنوں میں بھی جب کوئی غیر احمدی آئے تو چونکہ میں جانتا ہوں
کہ یہ میری مشکلات کو نہیں سمجھ سکتا اس لئے کھڑا ہو جاتا ہوں۔یا پھر ان ایام میں جب ملاقات کا زور نہ ہو تو کھڑا ہوتا ہوں۔یہ میرا اصول ہے اور میں سمجھتا ہوں ناظروں کو بھی ایسا کرنا چاہیئے
اور اگر اس کے خلاف کبھی شکایت آئے تو میں چاہتا ہوں کہ میں
کے خلاف شکایت ہو اُسے تنبیہ کی جائے جب تک یہ بات نہ ہو
اسلام کی روح قائم نہیں ہو سکتی "
والفضل ۲۷ اپریل ۱۹۳۶ ص۳)
ایک اور موقع پر فرمایا :-
کامل اطاعت اور فرمانبردار می نہایت ضروری ہے اور یہ صرف
خلیفہ سے ہی مخصوص نہیں۔بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہوتے ہیں،
کہ بس خلیفہ کی بات ماننا ہی ضروری ہے اور کسی کی ضروری نہیں
خلیفہ کی طرف سے مقرر کردہ لوگوں کا حکم بھی اسی طرح مانت
ضروری ہوتا ہے جس طرح خلیفہ کا۔کیونکہ خلیفہ تو براہ راست
ہر ایک شخص تک اپنی آواز نہیں پہنچا سکتا۔رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم

۱۵۵
نے فرمایا ہے کہ مَنْ أَطَاعَ أَمِيرِي فَقَدْ أَطَاعَنِى وَ مَنْ
علَى آمِيْرِي فَقَدْ عَصَانِي :
اسی طرح فرمایا :
الفضل ۲۲ دسمبر ۳۶ صلا)
میں نے ہمیشہ اس کا خیال رکھا ہے اور کوشش کی ہے کہ اگر ایک
طرف ناظروں کا احترام اور اعزاز جماعت کے دلوں میں پیدا کیا جائے
تو دوسری طرف جماعت کی عظمت کو بھی قائم رکھا جائے۔میں جانتا
ہوں کہ اگر ایک حصہ کو چھوڑ دیا جائے تو با وجود نیک نیتی
نیک ارادہ کے ایک حصہ دوسرے کو کھا جائے گا۔اگر کارکنوں کے
اعزاز اور احترام کا خیال نہ رکھا جائے تو نظام کا چلنا مشکل ہو جائیگا
اور اگر جماعت کے حقوق کی حفاظت نہ کی جائے اور اس کی عظمت کو
تباہ ہونے دیا جائے تو ایک ایسا آئین بن جائے گا جس میں خود رائی
اور خودستائی غالب ہو گی۔اس لئے میں ہمیشہ اس بات کو مد نظر
رکھتا ہوں کہ جس کی غلطی ہو اُسے صفائی کے ساتھ کہہ دیا جائے۔الفضل ۲۲ اپریل ۱۹۳۵ء ص ۳۷)

آج 10 میں سے 10 باقی