روزمرہ کے انتظامی امور میں طریق کار ۔ عمومی نگرانی اور محاسبہ

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۱۵۶
روزمرہ کے انتظامی امورمیں طریق کار
عمومی نگرانی اور محاسبہ
انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کی حیثیت سے آپ جہاں اصولی اور بسا اوقات تفصیلی رہنمائی
فرمانے وہاں وقتاً فوقتاً کام کا محاسبہ بھی کرتے رہتے اور کبھی سختی اور کبھی نرمی کے ساتھ
کبھی سخت گرفت اور کبھی دل موہ لینے والے عفو کے ساتھ منتظمین اور کارکنان کی اصلاح
فرماتے رہتے۔عضو کے وقت آپ کے در گزر کا انداز بہت پیارا ہوتا اور کئی غفلتوں سے آنکھیں
بند کر لیتے اور گرفت کے وقت نہایت باریک نظر کے ساتھ انتظامی کمزوریوں کو کرید کرید کر
باہر نکالتے۔اگر چہ عام کارکنان کے لئے روزمرہ کے دفتری اوقات مقرر تھے۔مگر اہم
جماعتی ضرورت کے وقت آپ دفتری اوقات کا کبھی لحاظ نہ کرتے اور ہر کارکن سے توقع
رکھتے کہ اگر چو میں گھنٹے حاضر رہنے کا مطالبہ کیا جائے تو چہ میں گھنٹے حاضر رہنے کے لئے
تیار ہو۔جہاں تک آپ کی ذات کا تعلق ہے آپ دفتری اوقات سے قطع نظر اور دن رات
کی گردش سے بے نیاز حتی الامکان اپنا اکثر وقت جماعتی کاموں کے لئے وقف رکھتے۔تقریبا سولہ گھنٹے روزانہ کام آپ کا عام دستور تھا۔اپنے ماتحت کارکنان سے بھی آپ
اسی طرح محنت کی توقع رکھتے تھے۔چنانچہ جب کبھی جماعتی مفاد کا تقاضا ہوتا وقت کا لحاظ
کئے بغیر آپ متعلقہ افسران کو یاد فرمالیتے اور ضرورت سمجھتے تو پورے دفتر سی کو کسی اہم فریضہ
کے سر انجام دینے کے لئے کھلا رکھنے کی ہدایت فرما دیتے۔دفاتر کو کھلا رکھنے کے مواقع عموماً
تین وجہ سے پیدا ہوتے۔اول سلسلہ کے اوپر مشکلات اور ابتلاء کے خاص ادوار آنے سے
ر
ایسے وقتوں میں دفاتر بعض اوقات ۲۴-۲۴ گھنٹے کھلے رہتے۔اور کبھی یہ سلسلہ حسب حالات
دنوں ہفتوں بلکہ مینوں تک بھی جاری رہتا۔کارکنان کی باری باری ڈیوٹیاں لگا دی جائیں
لیکن عموما ناظروں سے ہمہ وقت حاضر رہنے کی توقع کی جاتی تھی۔چنانچہ بعض دفعہ ناظر
صاحبان اپنا بوریا بستر اُٹھا کر دفاتر میں ہی رہائش پذیر ہو جاتے۔اور حالات کے معمول پر
آنے تک گھر کی خبر نہ لیتے۔

۱۵۷
دوم :- بیرونی جماعتوں پر آنے والے ناگہانی حالات اور ابتلاؤں کی اطلاع ملنے پر
بھی متعلقہ دفاتر کو کھلا رہنے کی ہدایت دے دی جاتی اور کارکنان سے توقع کی جاتی کہ وہ
دن رات متعلقہ جماعتوں کی مشکلات دور کرنے کی سعی کریں۔بعض احباب جماعت کی انفرادی
مصیبت کی اطلاع پر بھی خواہ دن رات کا کوئی حصہ بھی ہو سلسلہ کے متعلقہ کارکنان کو طلب
فرما کر فی الفور ان کی مدد کے لئے بھیجوا دیا جاتا۔شوھرہ ایسی شکایات کی صورت میں جو دفتر کی انتظامیہ سے تعلق رکھتی ہوں، اور
جن کے نتیجہ میں جماعت کے کسی حصہ پر برا اثر پڑ رہا ہو یا کسی اہم فائل یا کاغذ کے گم ہو جانے
کے نتیجہ میں سلسلہ کے کاموں کا نقصان ہو رہا ہو تو برائے اصلاح احوال آپ متعلقہ دفاتر کو
اس وقت تک کھلا رہنے کی ہدایت فرما دیتے جب تک شکایت کا ازالہ نہ ہو جائے۔مندرجہ بالا تینوں صورتوں میں حضور خود بھی دفاتر کے عملہ کے ساتھ اسی طرح جاگتے
جس طرح باقی کارکنان جاگ رہے ہوتے۔اور متعلقہ کارکنان سے مسلسل رابطہ قائم رکھتے۔اور عموما یہ ہدایت ہوتی کہ جہاں تک حضرت صاحب کی ذات کا تعلق ہے آپ کے آرام اور
وقت کو قطعاً نظر انداز کرتے ہوئے جس وقت کوئی ضروری اطلاع دینی ہو وہ بلا روک ٹوک
دی جائے اور جو ہدایت طلب کرنی ہو فی الفور طلب کی جائے۔بچپن میں جس گھر میں ہماری
رہائش تھی اس کے ایک طرف قریب ہی صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر تھے اور دوسری طرف
حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا پرائیویٹ دفتر واقع تھا جو ہمارے گھروں کے ساتھ
ملحق تھا۔یہ دفتر حضور کے لئے دفتر کے علاوہ ذاتی رہائش گاہ کا کام بھی دیتا تھا۔ہم نے اکثر
دیکھا کہ بعض ایسے مواقع پر جب دفتروں کو رات بھر کھلا رمنے کا حکم دیا جاتا تو ایک طرف
ہمیں دفاتر کی بتیاں جلتی ہوئی نظر آتیں تو دوسری طرف حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
کے ذاتی دفتر کی بنیاں بھی روشن دکھائی دیتیں۔کئی مرتبہ جب حضور دفتر کی بجائے اپنے حرم
میں کسی کے گھر شب باشی فرماتے تو رات مختلف وقتوں میں دروازے کھٹکتے رہتے اور کارکنان
بار بار حاضر ہو کر کوئی ضروری اطلاع دیتے یا کوئی ضروری ہدایت حاصل کرتے۔دس گیارہ
بجے رات تک تو بچے یا بعض ملازم پیغام رسانی کا کام کیا کرتے۔دروازہ کھول کر پتہ کرتے کیا
بات ہے اور پیغام پہنچا کہ حضور سے ہدایت لیتے۔لیکن رات کے دوسرے حصوں میں اکثر حضور
خود ہی اُٹھ کر دروازے پر پہنچ کر آنے والے کا مدعا معلوم کیا کرتے۔پہلی صورت میں بھی اہم

10A
معاملات میں خود دروازے پر جا کر بالمشافہ گفتگو فرمانا حضور کی عادت تھی۔کسی ناظر یا کارکن کی غفلت سے اگر کسی فرد جماعت کی دل آزاری ہو۔یا جماعتی مفاد کو
نقصان پہنچا ہو تو حضور نہایت سختی سے متعلقہ کا رکن کا محاسبہ فرماتے اور بعض اوقات اس
جلال کے ساتھ تنبیہ فرماتے کہ شخص مذکور کی کائنات پر گویا زلزلہ سا آجاتا۔بعض کارکنان اس
کے نتیجہ میں نہایت طول اور نڈھال ہو جاتے لیکن ان سب کی تربیت ایسے عمدہ رنگ میں
کی گئی تھی اور ایسا اعلیٰ درجہ کا اخلاص ان میں پایا جاتا تھا کہ اپنے قصور پر استغفار
کرتے لیکن حضرت صاحب کے ساتھ محبت اور وفا اور اطاعت کے تعلق میں سر مو فرق
نہ آتا۔جن کارکنوں کی گرفت ہوتی وہ دوسرے تمام کارکنوں کے لئے نصیحت بن جاتے۔اور
ایسے کسی واقعہ کے بعد ایک عرصہ تک انتظامیہ نہایت مستعدی اور احتیاط سے کام کرتی رہتی
بعض اوقات بعد کی تحقیق سے ثابت ہو جاتا کہ جس کا رکن کے خلاف شکایت تھی اس کا کوئی قصور
نہ تھا۔ایسی صورت میں دوہرے التفات کے ساتھ آپ اس کی دلجوئی کرتے اور وہ ایسی خوشی
محسوس کرتا گویا اُسے کبھی آپ کی ناراضگی کا صدمہ نہیں پہنچا تھا۔کارکنان میں بعض ایسے بھی تھے جنہیں صف اول کے کارکنان کا ساصبرو رضا کا ارفع مقام
حاصل نہ تھا بعض ایسے ہی کبیدہ خاطر کارکنان اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کے سامنے دل
کا غبار نکال لیتے اور آپ مختلف رنگ میں اُن کی تسلی اور تشفی فرمانے کے علاوہ نہایت
قیمتی مشوروں سے ان کی رہنمائی بھی فرماتے اور انہیں سمجھاتے کہ ان کے قصور کی نوعیت کیا
ہے اور کسی طرح اس کا ازالہ ہونا چاہیے اور از سر تو حضور کی خوشنودی حاصل کرنے کے
لئے صحیح طریق کار کیا ہے۔ایک مرتبہ اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ حضور بعض اوقات انتظامی کوتاہیوں پر بڑی
سخت گرفت کرتے ہیں کیسی دوست نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے پوچھا کہ الہام الہی میں
تو حضرت صاحب کو دل کا حلیم قرار دیا گیا ہے لیکن آپ تو بعض دفعہ بڑے جلال
کا مظاہرہ کرتے
ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے برجستہ جواب دیا کہ حلیم نہیں بلکہ دل کا حلیم فرمایا ہے۔جس میں اشارہ اس طرف ہے کہ بعض اوقات وہ بظاہر سختی بھی کرے گا لیکن عفو اور علم کے

109
جذبات وقتی طور پر دب جانے کے باوجود ہر حال غالب آئیں گے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی اس تشریح سے اُس شکایت کنندہ کا دل مطمئن
ہو گیا اور اس باریک نکتہ کو وہ سمجھ گیا کہ کیوں محض حلیم کہنے کی بجائے آپ کو دل کا حلیم کہا گیا ہے
آپ جب بھی ناراض ہوتے انصاف کے تقاضوں اور جماعتی ذمہ داریوں اور فرائض کے پیش نظر
ہمیشہ لومة لائم سے بے نیاز اپنا فرض ادا فرماتے۔نہ رشتے کی کوئی پرواہ ہوتی اور نہ تعلقات
کا کوئی خیال محض اللہ تعالے کا تقویٰ پیش نظر ہوتا۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے انتظامی سربراہ کی حیثیت سے جس فریضہ کی ادائیگی آپ کو کرنی تھی۔وہ بہر حال کی جانی تھی۔مگر آپ کی گرفت دل کی سختی کے نتیجہ میں نہیں بلکہ فرض شناسی کے
نتیجہ میں حالات کے تقاضوں کے مطابق ہوا کرتی اور جہاں تک دل کا تعلق ہے آپ اس سختی
کی تکلیف کو جو مجبورا کرنی پڑتی خود بھی محسوس فرماتے اور دکھ اُٹھانے والے کے ساتھ خود بھی
دکھ اُٹھاتے۔یہی وجہ ہے کہ ادائیگی فرض کے بعد آپ متعلقہ کا رکن سے ہی نہیں بلکہ بعض
صورتوں میں اس کے سارے خاندان سے انتہائی مشفقانہ سلوک کرتے اور ان کی دلداری
فرمایا کرتے۔بحیثیت منتظم اعلیٰ منتظمین اور دفاتر کے عملہ سے آپ کا تعلق محض افسر ماتحت کے رسمی
رشتے تک محدود نہ تھا بلکہ اصل تعلق روحانی تھا اور یہی تعلق غالب اور قومی تر تھا لہذا آپ
کی ناراضگی پر کارکنان کی بے چینی اور بے قراری اس بناء پر نہ ہوتی کہ کسی دنیاوی منفعت سے
محروم کئے جارہے ہیں۔بلکہ اس بناء پر ہوتی کہ اپنے روحانی پیشوا کی نظر لطف و عنایت سے
محروم ہو رہے ہیں۔اسی وجہ سے وہ سخت بے قراری محسوس کرتے اور جس طرح بن پڑتا اپنے
عمل سے تلافی مافات کی کوشش کرتے۔

آج 10 میں سے 10 باقی