محاسبہ کے متعلق آپ کےاصولی ارشادات اور طریق کار

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

141
متعلق اور گذارہ میں اضافہ کی اشارہ درخواست کی تو حضور نے کمال شفقت سے اُسے بلا تردد
قبول فرمایا۔یہاں تک کہ ایک ایک وقت میں ۵۰-۵۰ روپے ماہوار اضافہ منظور فرمایا "
قاضی صاحب مرحوم نے اسی موضوع پر مزید فرمایا۔خاکسار نے تقسیم ملک کے وقت فسادات اور گشت وخون کے ایام میں سن رائزہ کا چارج
چھوڑا تھا اس وقت مجھے وکالت کا کام کرتے ہوئے جو امرت سر میں کیا کرتا تھا تیرہ سال
ہو چکے تھے جس طرح ہندوستان سے ہمارے احمدی احباب لٹے پٹے ہوئے آئے تھے اور
پریشان حال تھے میری حالت بھی کچھ اسی قسم کی تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے میری
اس پریشانی کے پیش نظر کمال شفقت اور بندہ نوازی سے ایک ہزار روپے کا چیک بھجوایا
جسے اس وقت میں نے نعمت غیر مترقبہ سمجھا اور حضور کی ذرہ نوازی کا شکریہ ادا کیا
عمار
کے متعلق آپکے اصولی ارشادات اور طریق کار
انتظامی محاسبہ کے ضمن میں آپ نے مختلف تقاریر میں جو موقف جماعت احمدیہ پر
واضح فرمایا وہ جماعت کے لئے انشاء اللہ ہمیشہ مشعل راہ کا کام دیتا رہے گا۔اس یقین
محکم کا اظہار کرتے ہوئے کہ دُنیا کی تقدیر اب احمدیت سے وابستہ ہو چکی ہے آپ نے فرمایا۔میں اپنے آپ کو اور آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھو ان ذمہ داریوں کا احساس کرو، جو ہم پر عاید ہیں۔آئندہ
سینکڑوں سالوں کے لئے دنیا کی قسمتوں کا فیصلہ ہم سے وابستہ
ہے۔ہم آج جو فیصلے کریں گے وہ آئندہ سینکڑوں سالوں کے
لئے دنیا کی قسمتوں کا فیصلہ کر دیں گے۔ان تغیرات کی باگ اللہ
تعالے نے ہمارے ہاتھوں میں دی ہے اور یہ کام خدا تعالے کی
مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا۔پس اللہ تعالے سے دعا کرو۔اور اپنی
یتوں کو درست کرو۔میں نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ جب
تک نظارتیں میل ملاپ نہیں بڑھاتیں ، وہ اپنے فرائض کو اچھی
طرح ادا نہیں کر سکتیں۔بار بارہ ملنا ، جماعتوں کی مشکلات معلوم
کرنا۔سادگی سے ان کی تقاریب میں شرکت کرنا ان کے لئے بہت

۱۶۲
ضروری ہے یہ سل
مختلف اداروں کی کڑی اور منصفانہ نگرانی کے سلسلہ میں فرمایا :-
وہ دوست جو اس وقت باہر سے تشریف لائے ہیں اگر ان کو مرکز
میں کام کرنے کا موقعہ ملے تو انہیں معلوم ہو کہ کیسی حالت ہے۔اگر انہیں وہ تحریریں جن میں میں ناظروں اور دوسرے کارکنوں کی
خیر لیتا ہوں پڑھنے کا موقع ملے تو وہ تسلیم کر لیں کہ موجودہ کا رکن
جس طرح کام کر رہے ہیں اس طرح وہ خود نہ کر سکیں الا ماشاء اللہ
ہر ایک آدمی دفاتر کے کاغذات سے یہ بات معلوم کر سکتا ہے کہ
تمدن کے لحاظ سے کوئی حقیر سے حقیر اور ادنیٰ سے ادنی آدمی بھی
ایسا نہیں ہوگا جس نے کوئی شکایت کی ہو اور میں نے اس کی شکایت
کی طرف توجہ نہ کی ہو اور وہ حق پر ہو تو جس کے خلاف اس کی شکایت
تھی اس سے سختی کے ساتھ باز پرس نہ کی ہو۔ایک طالب علم تھا
جس کا ایک صیغہ کے ناظر سے کچھ مطالبہ تھا میں نے اسے جرمانہ
کر کے دلا دیا یہ ہے
ایک اور موقعہ پر فرمایا :-
یکی اللہ تعالے کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں سلسلہ کے کام میں کسی کی
رعایت کروں۔مجھے نہ نظارت کی پرواہ ہے نہ جماعت کی۔اگران
کی اصلاح نہ ہوئی تو مجھے ان میں سے کسی کو نکالنے میں کوئی دریغ نہ
ہوگا خواہ کوئی میرا بھائی ہو یا بیٹا یا کوئی اور رشتہ دار۔میں
خدا تعالے سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس امر کی توفیق دے کہ میں
سلسلہ کے مفاد کے لحاظ سے کسی کی کوئی پرواہ نہ کروں بات
اصلاح احوال کے لئے پبلک محاسبہ کی اہمیت واضح کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :۔میرے نزدیک انتظامی نقائص کی بڑی وجہ عدم محاسبہ ہے جانت
سے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۷۵ ص سے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ ر ۱۵ تا ۲۰
سے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء ص ۱۲ -

147
کی طرف سے کوئی محاسبہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہمارے اداروں
کے کاموں میں غفلت اور سمستی چھائی ہوئی ہے بستی کی بڑی وجہ
یہی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور جب
قوم میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو افسروں کے اندر شستی کا احساس
ترقی کر جاتا ہے : اے
پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ جب اسے جماعتی اداروں میں کوئی
خوابی یا نقص نظر آئے یا کسی محکمہ کی غفلت اور سستی کا اسے علم۔ہو تو وہ پوری تفصیل کے ساتھ بلا خوف و خطر اس کی اطلاع دے
پھر سیلک محاسبہ کے لئے صحیح راہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا۔میرے نزدیک ہر آدمی کا حق ہے کہ سلسلہ کے کاموں میں دخل دیے
مگر کسی کا بھی یہ حق نہیں کہ بے موقع اور ایسے رنگ میں کہ بھائی بھائی
کے مقابلہ میں اور قوم قوم کے مقابلہ میں کھڑی ہو جائے دخل دے
اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اگر وہ ایماندار ہے تو
تو نادانی سے کام کرتا ہے ورنہ وہ جماعت کا دشمن ہے اور تباہی کی
کوشش کرنے والا ہے یا سے
علاوہ ازیں محاسبہ کے اصول کو زیادہ منظم شکل دینے کے لئے مجلس شوری کے مشورہ
سے آپ نے وقتاً فوقتاً تحقیقاتی کمیشن مقرر کرنے کا سلسلہ بھی جاری فرمایا۔چنانچہ اپریل ۲۹۲
میں پہلی بار آپ نے ایک تحقیقاتی کمیشن مقرر فرمایا اور پھر ۱۹۲۹ء میں اس کی تجدید فرمائی۔اس کمیشن کے پریزیڈنٹ چوہدری نعمت اللہ خان صاحب سب حج دہلی اور ممبر پیرا کبر علی صفات
وکیل فیروز پور اور چوہدری غلام حسین صاحب ڈسٹرکٹ انسپکٹر مدارس منتخب ہوئے۔حضو
نے کمیشن کو ہدایت فرمائی۔کہ وہ سارے دفاتر کا معائنہ کرے اور مندرجہ ذیل امور کے
متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرے۔ا۔کمیشن تحقیقات کرے کہ ناظر اپنے مقررہ فرائض منظور شدہ رقم میں پوری طرح ادا کرسکتے
ہیں یا نہیں؟
اے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء ص ۲ - ۲ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ ص ۱ تا ۲۰

-۲- کیا نظارتیں ان قواعد کی جو وہ پاس کرتی ہیں اور ان ہدایتوں کی جو انہیں دی جاتی ہیں
پابندی کرتی ہیں اور کراتی ہیں یا نہیں ؟ نیز کیا دفاتر کا عملہ کم ہے اور کام زیادہ۔یا
عملہ زیادہ ہے کام کم ہے ؟
- نظار میں مجلس شوری کے فیصلوں کو نافذ کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا نہیں ؟
- انجمن کے کارکن اپنے اختیارات ایسے طور پر تو استعمال نہیں کرتے کہ لوگوں کے
حقوق ضائع ہوں ؟
۵۔کیا کوئی صیغہ اخراجات کے بارے میں اسراف سے کام تو نہیں لے رہا ؟
چنانچہ کمیشن کے ارکان نے اپنے مفوضہ کام کو پوری تندہی سے سر انجام دیا۔کثیر
شہادتیں نہیں جو ہزاروں صفحات پر مشتمل تھیں اور مکمل چھان بین کے بعد ایک مفصل اور
ضخیم رپورٹ تیار کر کے حضرت خلیفتہ ایسیح کی خدمت میں پیش کی۔کمیشن کے سپرد یہ کام
چونکہ پہلی بار ہوا تھا اور سابق میں اسے جماعتی اداروں کے معائنہ اور ان کے طریق کار کا
وسیع تجربہ نہ تھا اس لئے کمیشن سے رپورٹ مرتب کرنے میں کئی ایک غلطیاں بھی ہو تیں لیکن
بحیثیت مجموعی کمیشن کی یہ رپورٹ بڑی عمدہ اور قابل قدر تھی۔چنانچہ نساء کی مجلس
مشاورت میں جب یہ رپورٹ پیش ہوئی تو اس کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے حضرت
امیر المؤمنین خلیفة المسیح الثانی نے فرمایا :-
جو کام انہوں رکمیشن کے ممبران) نے کیا ہے اُسے مد نظر رکھتے ہوئے
اور یہ دیکھتے ہوئے کہ پہلی دفعہ یہ کام کیا گیا ہے جس کے لئے انہوں
نے پوری محنت کی ہے کافی وقت صرف کیا ہے اور ایک لمبی
رپورٹ تیار کی ہے جس کے لئے وہ جماعت کے شکریہ کے مستحق
ہیں اور دوسروں کے لئے نمونہ۔کمیشن کا کا مر باعث خوشی
ہے اور میں اس پر خوشی اور امتنان کا اظہار کرتا ہوں نے
اس کے بعد آپ نے دوسرا کمیشن مقرر کیا اور اس سلسلہ میں فرمایا :۔" اب میں پھر کمیشن مقرر کرتا ہوں جو نظارہ توں کا کام دیکھے لیکن اس
وقت آج (اپریل نسکہ) سے نہیں بلکہ آئندہ آنے والے سالانہ جلسہ
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ صد

140
کے بعد شروع ہوگا۔یعنی جنوری، فروری مارچ ۹۳الہ میں وہ
کام کرے اور مٹی ، جون تک اپنی رپورٹ پیش کرے میں یہ پسند
کروں گا کہ پہلے کمیشن سے ایک ممبر اس میں ضرور شامل ہوں ، تاکہ
کمیشن آسانی سے دیکھ سکے کہ کام میں پہلے کی نسبت کچھ اصلاح
ہوئی ہے یا نہیں۔اس وقت پہلے کمیشن سے ایک ہی نمبر موجود ہیں
ان سے میں دریافت کرتا ہوں کہ وہ دوسری بار بھی کام کر سکیں گئے ؟
داس موقع پر خان صاحب چوہدری نعمت اللہ صاحب نے جواب
میں عرض کیا کہ کر سکوں گا ،
اس پر آپ نے فرمایا :-
میں انہیں ممبر مقرر کرتا ہوں دوسرے ممبر چونکہ نہیں آئے۔اس
لئے ان میں سے کسی کو مقرر نہیں کیا جا سکتا۔دو اور ممبر ہوں۔یہ کمیشن جون ۳۱ ماہ تک رپورٹ مرتب کر کے دے سکتا ہے۔نظارتوں کو اس وقت تک کا عرصہ کام کرنے کے لئے مل سکتا ہے
اور وہ اصلاح کر سکتی ہیں۔یہ کمیشن چوہدری نعمت اللہ صاحب
ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب اور پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب پر
مشتمل ہو اس کے صدر چوہدری صاحب ہی ہوں گے۔نئے کمیشن
کو یہ بات خاص طور پر مد نظر رکھنی چاہیئے کہ وہ دیکھے کہ ہر کام قاعد
کی پابندی سے کیا جاتا ہے یا نہیں کالے
ادائیگی فرض کے سلسلہ میں آپ کو خوب احساس تھا کہ آپ کے بعض فیصلے بعض لوگوں
کے لئے تلخی کا موجب بن جاتے ہیں لیکن آپ ایک ایسے مقام پر فائز تھے کہ ان مواقع سے
صرف نظر کی کوئی صورت نہ تھی۔اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :۔جب میں جماعت کے دوستوں کو ان کی غلطی کی وجہ سے سمجھاتا ہوں
تو کہا جاتا ہے کہ ضمیر کی حریت کہاں گئی۔اور جب میں دیکھوں کہ
ناظروں نے غلطی کی ہے اور ان کی گرفت کروں تو بعض دفعہ ان
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۳۵ ۲۵-۲۹

آج 10 میں سے 10 باقی