نظام امارت
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
144
کو بھی شکوہ پیدا ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کام میں رکا نہیں
پیدا کی جا رہی ہیں مگر مجھ پر یہ اللہ تعالے کی طرف سے ایسا فرض
ہے جسے کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کر سکتا اور دراصل
خلافت کے معنی ہی یہ ہیں یا سے
نظامی امارت
صدر انجمن احمدیہ کے نظام کی تکمیل کے ساتھ ساتھ حضرت خلیفہ ایسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے جماعت احمدیہ کی متفرق شاخوں کی از سیر تو تنظیم کی طرف بھی تو قبر دی
اور ہر جگہ باقاعدہ امارت کا نظام رائج کرنے کے علاوہ صدر انجمین احمدیہ کے شعبہ جات
کا ایک مقامی نمائندہ بھی مقرر کرنے کا انتظام فرمایا۔امیر کی اصطلاح اسلام میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔جس کے معنے ایک لحاظ
سے امیر مقرر کرنے والے کے نائب کے ہوتے ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امیہ کی
اطاعت پر بڑا نہ ور دیا ہے۔امارت کا نظام قائم کرنے میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے تمام رہنمائی آنحضور صلے اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہی سے حاصل کی
اور اطاعت امیر کی روح کو نظام جماعت میں بڑی کوشش اور محنت سے جاری و ساری
کیا۔ابتداء میں جب آپ نے باقاعدہ نظام امارت قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ارادہ
کا اظہار مجلس مشاورت میں کیا اور مشورہ مانگا تو اس بارہ میں بڑی دلچسپ آراء کا اظہار
کیا گیا۔عملاً مشورہ دینے والے دو گروہوں میں بٹ گئے۔جو اس شدت سے ایک دوسرے
کی مخالفت کر رہے تھے کہ گویا امیر بنانے کے حق میں جو لوگ تھے ان کے نزدیک امیر مقرر نہ
ہونے کی صورت میں ایمان جاتا رہے گا۔اور جو مخالف تھے ان کے نزدیک نظام امارت
کے مقام سے اس بات کا شدید خطرہ تھا کہ یہ نظام خلافت کا متوازی نظام بن کر جماعت
کو تباہ کر دے گا۔دونوں طرف کے قائلین نہایت مخلص اور سلسلہ کے اعلیٰ درجہ کے وفادار
الفضل ۲۷ ر ا پریل ۱۹۳۶ مگ
142
اور اطاعت گزار خدام تھے جو سوائے سلسلہ کی بہبود اور فلاح کے اور کوئی جذبہ نہ رکھتے
تھے لیکن اس کے باوجود آراء میں دیانتدارانہ اختلاف اس قدر تھا اور ایسے دلائل دونوں
طرف سے پیش کئے جارہے تھے کہ بظاہر دونوں گروہوں کے مابین اتفاق رائے کا کوئی امکان
نظر نہیں آتا تھا۔لیکن حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے دونوں آرا ء شنکر اس
عمدگی اور حکمت سے تمام صورت حال کا تجزیہ کیا کہ تمام حاضرین مطمئن اور متفق ہو گئے کہ بعض
ضروری احتیاطوں اور شرائط اور استثناء کا لحاظ رکھتے ہوئے جماعت کی مختلف شاخوں میں
امیر مقرر کئے جائیں۔چنانچہ امیر کے فرائض اور اختیارات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ ایسے
الثانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :-
امارت کے فرائض
در اصل امارت کے فرائض کو لوگوں نے نہیں سمجھا جو میں نے بتائے
تھے۔گو اس تفصیل سے احادیث میں نہیں ملتے کیونکہ تیرہ سو سال
کی بات ہے۔مگر ان کا پتہ ضرور چلتا ہے۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو مشورہ سے
کام نہیں کرتا وہ مجھ سے نہیں اور میں نے امیر کے لئے رکھا تھا۔کہ
علی العموم کثرت رائے سے فیصلہ کریں۔لیکن میں بھی یہی کرتا ہوں
کوئی ایک آدھ ہی معاملہ سال میں ہوتا ہوگا جس میں میں کہوں کہ
میری یہ رائے ہے اس کے مطابق عمل ہو ورنہ عموما کثرت رائے سے
جو تجویز ہو اسی کو عمل میں لایا جاتا ہے۔دیکھو اُحد کے دن رسولِ کریم
صلے اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں پسند نہیں کرتا کہ باہر جا کر مقابلہ کیا۔جائے۔مگر سب نے کہا کہ لوگ ہمیں بزدل کہیں گے۔جب ہم کفر میں
بزدل نہیں ہوئے تو اب کیوں کہلائیں۔تاریخ میں لکھا ہے کہ عبد الله
بن ابی سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مشورہ نہیں لیا تھا
مگر اس دن اس کو بلایا اور پوچھا کہ وہ کیا کہتا ہے۔شاید وہی کہے کہ
یا ہر نہ جائیں۔اور لوگوں میں اس بات کی تحریک ہو۔مگر اس نے بھی
14^
کہا کہ باہر سہی جانا اچھا ہے۔جب باہر جانے لگے اور جوش کم ہوا تو
صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے کہ باہر آنا غلطی تھی،
اور ہم نے غلطی کی۔مگر آپ نے نہ مانا اور کہا کہ نبی جب تیار ہو جاتا
ہے تو پھر نہیں کوٹتا اس وقت انہیں سبق دینے کے لئے رسول کریم
صلے اللہ علیہ وسلم نے ان کی بات مان لی۔اور اس جنگ میں ایک
امیر مقررہ کیا کہ اس کے حکم کے بغیر نہیں ہٹنا۔مگر پھر جو حالت ہوئی
وہ ظاہر ہے۔امیر کی پوزیشن
تو یہ بات کہ امیر کثرت رائے کی اتباع کرے۔۹۹ فیصد یہی ہوگا،
کہ ایسا ہی کرے اور ممکن ہے کہ پانچ پانچ سال ایسا ہی ہو کہ اس
کو اپنی بات منوانے کی ضرورت ہی نہ ہو۔تجھے یاد نہیں پڑتا کہ کوئی
ایسی بات ہوئی ہو جس کے خلاف مشورہ دیا گیا ہو اور میں نے کہا
ہو کہ یہی کرو۔تو امیر کے لئے یہ رکھا ہے کہ کثرت رائے سے فیصلہ کرے اور اگر اس
کے خلاف کرے تو وجو ہات لکھے۔دوسرے لوگ اگر چاہیں تو خلیفہ
وقت کے پاس شکایت کریں۔اطاعت کی روح پیدا کرو
ہماری جماعت میں اطاعت کی رُوح ہونی چاہیئے رسول کریم صل اللہ
علیہ وسلم جان بوجھ کر ایسے لوگوں کو مقرر فرماتے جو کم حیثیت
ہوتے اور اشارۃ بیان کیا کہ دیکھوں لوگ اطاعت کرتے ہیں یا
نہیں۔اسامہ کو ایک بڑے تشکر کا سردار مقرر کیا اس خیال سے کہ
آیا لوگ اطاعت کرتے ہیں یا نہیں۔مدینہ میں والی غیر معروف مقرر
کئے اور ماتحت بڑے بڑے صحابی کئے۔پس جماعت میں یہ مادہ ہونا
149
چاہیئے کہ ذاتی فوائد کو جماعت کے لئے قربان کر دیں۔یہی گڑہتے ہیں
سے دشمن پر فتح پا سکتے ہیں۔تو امراء کے تقرر سے انجمن ٹوٹتی نہیں
بلکہ یہ فائدہ ہے کہ پارٹی فیلنگ ( Feelina) پیدا نہیں ہوگی۔اور کثرت رائے صحیح کثرت رائے ہوگی۔انجمنوں میں پارٹی فیلنگ
پیدا کی جاتی ہے ممبروں سے کئی کئی وعدے خطابوں عہدوں کے
دے کر ان کی رائے لی جاتی ہے۔اصل میں اسلام ہی کی جمہوریت
ہے جو امراء کے ذریعہ قائم ہوتی ہے۔اسی طرح حضرت صاحب
کے قواعد بنانے خلاف نہیں جبکہ صدر انجمین احمدیہ کے قواعد ہوتے
خلافت کو مانا اور بعیت ہوئی کیا ہے
اسلام نے امارت کا جو تصور قائم کیا ہے ، حضور اس سے بدرجہ کمال واقف تھے۔اور اس کے ہر پہلو پر آپ کی گہری نظر تھی۔چنانچہ زیر نظر مجلس مشاورت سے قبل بھی آپ
نے متعدد بار اس موضوع پر جماعت کو بڑی قابل قدر نصائح فرمائیں اور منصب امارت کو
اچھی طرح احباب جماعت کے ذہنوں میں جاگزین کرنے کی کوشش فرمائی۔ذیل میں آپ کے
اس خطاب سے دو اقتباس پیش کئے جا رہے ہیں جو آپ نے ۱۲ فروری 1913ء کو لاہور روانگی
سے قبل اہل قادیان سے فرمایا۔آپ فرماتے ہیں:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ سے باہر کسی مقام پر تشریف
ے جاتے تھے تو مدینے میں اپنے بعد کسی کو امیر مقرر فرما دیتے تھے میں
کے سپرد مقامی انتظام ہوتا تھا۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم
کی عادت مبارکہ میں یہ بھی تھا کہ آپ ہمیشہ بدل بدل کر آدمی منظر
کیا کرتے تھے اور اس طریق میں بہت سے فوائد ہیں۔اول تو یہ
کہ اگر ہمیشہ ایک ہی شخص کو مقرر کیا جائے تو لوگ اس کے متعلق
عجیب عجیب خیال اور قیاس خود بخود کر لیتے ہیں۔دوسرے یہ کہ جب
بدل بدل کر امیر مقرر کئے جاتے ہیں تو ہر ایک میں فرما نزاری کی
عادت پیدا ہوتی ہے۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض بڑے
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ مته تا حدات )
16+
بڑے صحابہ پر ایسے لوگوں کو بھی امیر مقرر فرمایا کرتے تھے جو بظاہر
چھوٹے نظر آتے تھے۔مثلاً اُسامہ کے ماتحت ابو بکر و عمر جیسوں کو
کر دیا۔اس میں حکمت یہی تھی کہ لوگوں میں ایک دوسرے کی اطاعت
کا مادہ پیدا ہو۔ایک اطاعت تو ایک شخص کی ذات کی وجہ سے
ہوتی ہے لیکن ایک اور اطاعت ہے جو خالصہ اللہ ہوتی ہے۔جب ایک انسان خدا کے نبی یا خدا کے مقررہ کردہ خلیفہ یا کسی خلیفہ
کے مقرر کئے ہوئے شخص کی اطاعت کرتا ہے تو دراصل وہی اطاعت
خالص اور خدا کے لئے ہوتی ہے یا لے
اور فرمایا :-
میرے نزدیک امارت کا سوال ساری جماعتوں کے لئے محتاج توجہ
ہے اور میرا ارادہ ہے کہ ساری جماعتوں کے لئے امیر منظرہ کئے جائیں
اور مد میں
اور اس میں بعض مقامات میرے مد نظر ہیں۔جن میں ابتداء امیر مقرر
کئے جائیں گے۔بعض لوگوں نے مقامی امارت کو سمجھا نہیں اس لئے لیکن اس کے
متعلق
مختصراً بیان کرتا ہوں۔چونکہ قادیان مرکز ہے۔تو بعض لوگ
خیال کر لیتے ہیں کہ خلیفہ کے بعد قادیان کی جماعت کا امیر بھی خلیفہ
ہی ہو جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ چلو ان سے بعض معاملات ان کی
خلافت کی حیثیت میں حل کرائیں۔سو یا د رکھنا چاہیئے کہ مقامی امارت
کے ساتھ صرف مقامی امور وابستہ ہوتے ہیں۔جیسے مثلاً جماعت
سیالکوٹ کا امیر ہو تو اس کے متعلق سیالکوٹ کے ہی معاملات ہونگے
پیر د نجات کے نہیں ہوں گے۔اسی طرح قادیان کے متعلق بھی ہے۔در نہ مرکزی معاملات جن کا تعلق خلافت سے ہوگا وہ بہر حال خلیفہ
سے ہی متعلق ہوں گے۔خواہ خلیفہ کہیں ہو اور جو ناظروں یا صد آئین
احمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کو وہی انجام دیں گے۔تعلیم کے متعلق
له الفضل ۱۸ / فروری شاه منته
141
آخری فیصلہ ناظر تعلیم و تربیت کا ہوگا اور محاسبہ کے متعلق ناظر
محاسبہ کا اور امور عامہ کے متعلق ناظر امور عامہ کا اور امیر سے
صرف وہی معاملات متعلق ہوں گے جو مقامی ہیں کہ لے
امارتوں کے قیام کے علاوہ اسی سال حضور نے مجلس شوری کے مشورہ کے ساتھ ہر جمبات
میں مختلف سیکرٹریوں کا تقرر بھی فرمایا جو مرکزی نظارتوں کے کام میں اپنی اپنی جماعت کی
نمائندگی کریں۔اس اہم انتظامی فیصلہ کے نتیجہ میں جماعت کی ہر شاخ میں ایک قسم
کی چھوٹی سی صدر انجمن احمدیہ کی تصویر بن گئی۔ہر نظارت سے تعلق رکھنے والا ایک ایک
سیکرٹری ہر جماعت میں اس غرض سے مقرر ہوا کہ متعلقہ نظارت کے ہر قسم کے کاموں کی یہ
نگرانی کرے اور تعمیری کاموں کو فروغ دینے کی کوشش کرے۔یہ نظام آج بھی جماعت احمدیہ
میں قائم ہے اور مزید مستحکم ہو چکا ہے البتہ چھوٹی جماعتوں میں امیر کی بجائے صدر منظر ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے امارت کے نظام کو نافذ کرنے کے بعد
اُسے نہایت عمدہ رنگ میں پروان چڑھایا اور بڑی احتیاط اور پیار کے ساتھ جماعت کی
اس بارہ میں تربیت فرمائی یہاں تک کہ آج قریباً ہر احمدی نظام جماعت کے اس پہلو سے
خوب واقف ہو چکا ہے۔فرائض اور اس کے بارہ میں ہدایات کا اُسے علم ہے۔اور احباب
جماعت اپنے حقوق اور فرائض سے خوب واقف اور آشنا ہیں۔چنانچہ جب کبھی بھی کسی فتنہ
پرواز نے اس نظام میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جماعت نے بیک آواز اُسے ناکام
کر دکھایا۔اختلافات کا پیدا ہونا تو ایک طبعی امر ہے۔اور زندگی کی علامت ہیں لیکن
حضرت مصلح موعود نے اختلافات سمجھانے کا ایک ایسا عمدہ اسلوب جماعت میں رائج کر دیا
کہ بڑے بڑے اہم اختلافات بھی بغیر کسی قباحت اور فتنے کے اس اعلیٰ نظام اور تربیت کی
برکت سے زائل ہو جاتے ہیں۔جب بھی جماعت کے کسی فرد نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کو کسی ایسے امر سے آگاہ کیا جو اس کے نزدیک امیر کو نہیں کرنا چاہیئے تھا۔تو
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ایسے موقع پر عموما حسب ذیل طریق اختیار فرمایا:۔اگر وہ شکایت بے نام ہوتی تو اس پر کوئی کارروائی نہ فرماتے اور خطبات میں بھی اس
امر پر کئی دفعہ اظہار رائے فرمایا اور بتایا کہ اگر اس طرح ہے نام شکایت کرنے والے ہوں ، تو
له الفضل ۱۸؍ فروری شاه حه -
۱۷۲
اس سے جماعت میں بُزدلی پیدا ہوگی اور جھوٹی شکایات کا ایک ایسا سلسلہ چل پڑے گا۔جس کی روک تھام ممکن نہ رہے گی۔اگر شکایت کنندہ اپنا نام اور یہ و غیرہ درج کرتا لیکن امیر
جماعت کی وساطت کے بغیر شکایت بھیجتا تو حضور فوری طور پر امیر متعلقہ سے اس بارہ میں
وضاحت طلب فرماتے۔حضور عموما یہ پسند نہیں فرماتے تھے کہ شکایت اس منتظم کی وسات
کے بغیر کی جائے جس کے خلاف وہ شکایت کر رہا ہے اس خطرہ کے ازالہ کے لئے کہ شکایت
کہیں راستہ میں روک نہ لی جائے بلا وجہ تاخیر سے پہنچنے والی شکایات کی نقل براہ راست
بھیجوانے کے طریق کو پسند فرماتے۔چنانچہ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا کہ اگر شکایت کنندہ کوئی
صائب الرائے شخص ہوتا اور شکایت میں سرسری مطالعہ ہی سے کوئی وزن نظر آتا تو متعلقہ
منتظم کی طرف سے اصل شکایت پہنچنے کا انتظار کئے بغیر فوری رپورٹ طلب فرمالیا کرتے۔اس
طریق پر امراء کو یہ حق حاصل تھا کہ نائب ناظروں یا ناظروں کے خلاف شکایت کریں لیکن ہر دو
صورت میں حضور ہر گز یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ شکایت کنندہ ادب کے پہلو کو نظر انداز کردے
یا کوئی ایسی زبان یا طرز کلام اختیار کرے جس سے افسر صیغہ کے وقار کو صدمہ پہنچنے کا احتمال
ہو۔بڑی بڑی جماعتوں کے امراء میں سے ایسے امراء جن کو جماعت کی غیر معمولی خدمت اور تعلیم و
تربیت کا موقع ملا ہو حضور ان کو خاص احترام کی نظر سے دیکھتے اور جماعت میں بھی مختلف زنگ
میں اُن کی عزت کو قائم فرماتے تاکہ جماعت میں اچھے کارکنان کے احترام کا جذبہ پیدا ہو بعض
اوقات ایسے امراء کو اس بات کی اجازت دیتے کہ مناسب حدود کے اندر رہتے ہوئے کسی ایسے
ناظر کے کام پر کھل کر تنقید کریں جس کی کوتاہی کی وجہ سے کسی اہم جماعتی مفاد کو نقصان پہنچا ہو اور
جماعت کی تربیت کے لئے ضروری ہو کہ اس معاملہ پر کسی قدر تفصیل سے بحث کی جائے۔چنانچہ
مجلس مشاورت کی کارروائی میں قارئین کو بعض اوقات ناظروں پر ایسی سخت تنقید نظر آئینگی
جس کی عام حالات میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اجازت نہیں دیا کرتے تھے اسی
طرح جب تنقید کرنے والے امراء کے عمومی مزاج اور کردار پر نظر ڈالیں تو ان کی اس غیر معمولی
تنقید پر مزید تعجب ہوگا کیونکہ ایسی تنقید کرنا عموماً ان کی عادت میں داخل نہ تھا۔کئی مرتبہ میں
نے محسوس کیا کہ بعض دوست کم فہمی میں ایسے مواقع سے غلط نتیجہ اخذ کرتے ہوئے سلسلہ کے مرکزی
کارکنان پر مشاورت میں تنقید شروع کر دیتے گویا دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں وزراء کی گوشمالی
کی جارہی ہو تو حضور ایسے موقع پر فوری طور پر ان کو سمجھا کر سلسلہ کلام بند کر دیتے اگر ناظر کی
غلطی ہوئی تو خود اسے سمجھا دیتے ورنہ بدظنی اور مبالغہ کرنے والے ناقد کی خاطر خواہ گو شمالی فرماتے
گھوگا امراء کے ساتھ حضور کا سلوک نہایت مشفقانہ تھا۔خصوصا پرانے خدام سلسلہ سے
تو گرا قرب کا تعلق تھا۔ان پر غیر معمولی اعتماد فرماتے۔وقتاً فوقتاً اہم امور میں مشورہ کے لئے
طلب فرماتے رہتے۔امارت کے کام کے علاوہ بھی اہم جماعتی ذمہ داریاں ان کے سپرد
کرتے
کبھی ناراض بھی ہوتے لیکن ناراضگی کے بعد میں غیر معمولی شفقت اور دلداری کا سلوک
فرماتے وہ قلوب میں کچھ ایسی کیفیت پیدا کرتا کہ شخص متعلقہ زبان حال سے یہ کہ اٹھتا کہ ہ
صیحتیں لاکھوں مری بیماری غم پر نشار
جس میں اُٹھے بارہا انکی عیادت کے مزے
خفا ہوتے لیکن ناز برداری بھی کرتے۔بے تکلف مجالس میں بے تکلف اظہار خیال کی نہ صرف
اجازت دیتے بلکہ پسند فرماتے کہ احباب کھل کر اپنے دل کی بات کریں۔خود اپنے خلاف
شکوے بھی سنتے اور بڑے دلپذیر انداز میں ان کا ازالہ بھی فرماتے۔اپنے مقرر کردہ امراء سے حضور خاص محبت اور شفقت کا تعلق رکھتے تھے۔خلیفہ اور امیر
کے مابین محض رسمی قانونی رشتہ نہ تھا بلکہ اس میں ذاتی تعلق اور گری ہمدردی اور شفقت
کی وجہ سے ایک غیر معمولی جذباتی قوت بھی پیدا ہو جاتی تھی۔اگر اس سلسلہ میں ان تمام امراء
کے ذاتی تجارب مشاہدات اور واردات کو اکٹھا کیا جائے جنہیں حضور کے ساتھ آپ کے
مقرر کردہ امیر کی حیثیت سے کام کرنے اور اس تعلق سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ ملا،
تو بلاشبہ یہ ایک طویل داستان بن جائے گی۔سردست صرف اتنا ذکر کافی ہے کہ جب
بھی بعض ایسے امراء سے گفتگو ہوئی جنہیں آپ کے زمانہ میں امارت کے فرائض سرانجام
دینے کا موقع ملا تو میں نے دیکھا کہ حضور کی شفقت کی یادیں برساتی گھٹاؤں کی طرح
ان کے قلب و ذہن کی کائنات پر چھا گئیں۔مکرم مرزا عبد الحق صاحب سلسلہ کے اُن پرانے مخلص خادموں میں سے ہیں جنہیں
امیر جماعت مقامی وضلع وصوبہ کی حیثیت سے بہت لمبا عرصہ سلسلہ کی خدمت کی توفیق علی
ہے۔ایک مرتبہ سیالکوٹ سے واپسی پر ہمیں اکٹھے کار میں سفر کرنے کا موقع ملا۔اس سفر میں
سیالکوٹ سے لے کر سرگودھا تک مسلسل حضرت خلیفہ مسیح اللہ کی رضی اللہ عنہ کا ذکر چلتا
رہا۔محترم مرزا صاحب مختلف واقعات بیان کرتے رہے۔بات سے بات نکلتی چلی گئی۔یہ ذکر
۱۷۴
اتنا دلچسپ اور دل گداز تھا کہ اس لیے سفر کے ختم ہونے کا احساس بھی نہ ہوا۔محترم مرزا حساب
حضرت صاحب کی غیر معمولی شفقت کے واقعات بیان کرتے تو بسا اوقات آواز گلو گیر ہو جاتی۔اور آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے۔مختلف واقعات میں سے ایک واقعہ یہ تھا کہ ایک مرتبہ
مرزا صاحب کو ایک غیر از جماعت دوست کی سفارش کے سلسلہ میں ان کے ساتھ حضور کی
ملاقات کے لئے دھرم سالہ جانا پڑا۔دھرم سالہ ایک صحت افزاء پہاڑی مقام ہے جہاں
حضور کبھی کبھی گرمیوں میں تشریف لے جایا کرتے تھے۔مرزا صاحب کو رہائش کے لئے
ان کوارٹروں میں جگہ ملی جہاں مکرم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب رضی اللہ عنہ اور مکرم مولانا
عبدالرحیم صاحب درد رضی اللہ عنہ قیام پذیر تھے۔وہ جگہ کوئی خاص آرام دہ جگہ نہیں
تھی۔حضرت صاحب سے ملاقات کے بعد مرزا صاحب جب واپس اپنے گھر گورداسپور
پہنچے تو حضرت صاحب نے خط لکھ کر آپ سے دریافت فرمایا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ کے
چہرے پر بہت افسردگی تھی۔اس پر مرزا صاحب نے بے تکلفی سے یہ لکھ دیا کہ کچھ تو سفر
کی تکان کا اثر تھا لیکن زیادہ تر اس وجہ سے کہ جہاں میں ٹھہرا تھا وہ جگہ کوئی آرام دہ
جگہ نہ تھی۔جب حضور پہاڑ پر تشریف لے جاتے ہیں تو کو بھی کوئی ایسی لیا کریں۔جہاں
مہمانوں کے ٹھرنے کے لئے نسبتاً زیادہ مناسب انتظام ہو۔بظاہر یہ بات آئی گئی ہو گئی۔لیکن دوسرے ہی سال جب حضرت صاحب دوبارہ دھرم سالہ تشریف لے گئے تو مرزا
صاحب کو تار دے کر طلب فرمایا۔وہ کہتے تھے کہ میں گیا تو اس حصہ میں جہاں حضور خود قیام
فرما تھے۔ساتھ کا کمرہ خالی کروا دیا اور بے حد تلطف کے ساتھ غیر معمولی مہمان نوازی
کے علاوہ خود میرے کمرے میں تشریف لائے اور میری چار پائی پر بیٹھ کر دیر تک بڑی محبت
سے گفتگو فرماتے رہے۔میں جانتا تھا کہ یہ سب اُس شکوہ کا ازالہ ہو رہا ہے جو میں نے
بے تکلفی میں گزشتہ سال کیا تھا۔گموگا سب احباب جماعت سے حضور کا سلوک ایسا ہوتا تھا کہ سب یہی تاثر لیتے کہ
خاص مقرب ہیں۔لیکن امراء میں تو بالخصوص یہ تاثر غیر معمولی شدت سے پایا جاتا تھا۔چنانچہ میں نے
چین پرانے امراء سے بھی بات کی ہر ایک نے یہی بیان کیا کہ اُن پر حضور کی شفقت کی نظر غیر معمولی
تھی۔یہ ایسی یادیں ہیں جو دل سے مٹائی نہیں جاسکتیں۔حضور کے پرانے ساتھی اور
سلسلہ کے دیرینہ کارکنان جس محبت اور عشق کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے ہیں اس جذبے کو