مجلس مشاورت کا باقاعدہ قیام
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
140
ط تحریر میں لانا ممکن نہیں۔ذکر کرنے والے پر ایک عجیب سوز و گداز کی کیفیت طاری
ہو جاتی ہے۔جو ذکر سننے والے کے دل کو بھی گرمی عشق سے پچھلا دیتی ہے اور آہیں دعائیں
بن کر دل سے اُٹھنے لگتی ہیں۔مجلس مشاورت
کا باقاعد قیام
قرآن کریم نے مثالی اسلامی معاشرہ کا تصور پیش کرتے ہوئے جو مختلف رہنما اصول
بیان فرمائے ہیں ان میں ایک باہمی مشورہ کا اصول بھی ہے جیسا کہ فرمایا :-
وامرهم شوری بننَهم (سوره شوری آیت (۳۹)
اس مشورہ کے امر کو جماعت احمدیہ میں ایسے رنگ میں قائم کرنا جو صحیح اسلامی اقدار کے عین
مطابق ہو اور افراط و تفریط سے پاک ہو قیامِ جماعت احمدیہ کے اولین اغراض و مقاصد میں
شامل ہے۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اہم امور میں صائب الرائے
احباب سے مشورہ لینے کی سنت پر ہمیشہ کاربند رہے اور وقتا فوقتا عند الضرورت کبھی
انفرادی طور پر اور کبھی اجتماعی طور پر احباب جماعت سے مشورہ لینے کا انتظام فرما یا ی نائی
مشورہ کی ایک اہم مثال ۱۸۹۱ ء میں ہمارے سامنے آتی ہے جبکہ دسمبر میں جماعت احمدیہ
کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا۔جماعت کی تعداد اس وقت اتنی قلیل تھی کہ جلسہ کے موقع
پر صرف ۷۵ زائرین شامل ہوئے۔اس قلیل تعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے جلسہ اور مشاورت
کا الگ انتظام کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی لہذا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اسی جلسہ سالانہ سے مشاورت کا کام بھی لیا۔اور جماعت احمدیہ کی اس پہلی مجلس مشاورت
میں جو تجویز پیش کی گئی وہ یہ تھی کہ اللہ تعالے کی طرف سے بکثرت ظاہر ہونے والے نشانا
کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی خاطر ایک ایسی انجمن بنائی جائے جو احمدی اور غیر احمدی حضرات
پرشتمل ہو۔یہ تجویز بالاتفاق اس ترمیم کے ساتھ منظور ہوئی کہ فی الحال حضرت مسیح موعود
کے رسالہ آسمانی فیصلہ کو جس میں یہ تجویز موجود ہے شائع کر دیا جائے۔اس پر مخالفین سلسلہ
کا عندیہ معلوم کرنے کے بعد بتراضی فریقین مجوزہ انجمن کے ممبران مقرر کئے جائیں۔
124
اجتماعی مشاورت کا یہ سلسلہ باقاعدہ سالانہ صورت میں جاری نہیں کیا گیا تھا بلکہ
خلافت ثانیہ کے آغاز تک ایسی مجلس حسب ضرورت بلائی جاتی رہی۔۱۹۲۷ء میں حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے پہلی مرتبہ با قاعدہ سالانہ مجلس مشاورت کا نظام قائم
فرمایا۔حضور کے اس فیصلہ پر جسے جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک بنیادی حیثیت حاصل
تھی، بعض کم فہم اشخاص نے اعتراضات بھی کئے کہ یہ ایک ایسا مالی بوجھ ہوگا جو جماعت
برداشت نہیں کر سکتی۔کیونکہ اس زمانہ میں چندوں کی کیفیت یہ تھی کہ بعض اوقات کارکنوں
کو ماہانہ تنخواہ دینے کے لئے بھی کئی کئی ماہ انجمن کے پاس پیسے نہ ہوتے تھے اس پر مصر
کرتے ہوئے آپ نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا است۔" کہا جاتا ہے کہ اس قدر کام جاری کرنے کی طاقت نہیں۔مگر
مشکل
کے وقت یا نا سمجھی کے باعث ایسے خیال پیدا ہونے کوئی بڑی بات
نہیں اور میں سمجھتا ہوں جو کہنا ہے کہ جماعت یہ بوجھ اُٹھانے کے
قابل نہیں، وہ معذور ہے۔مگر میں بھی معذور ہوں۔میری طبیعت
خدا نے ایسی بنائی ہے کہ میں یہ سوچتا رہتا ہوں کہ کونسا کام کریں۔جس سے دنیا میں ہدایت پھیلے۔۔۔۔۔۔۔وہ دن یا وہ سال میں میں نجات
کا قدم آگے نہ ہو میرے لئے دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔میری
نظر اس بات پر پڑ رہی ہے کہ ہماری جماعت نے آج ہی کام نہیں
کرنا بلکہ ہمیشہ کرتا ہے۔دنیا کی انجمنیں ہوتی ہیں جو یہ کہتی ہیں آج کام
کر کے دکھا دو اور لوگوں کے سامنے رپورٹ پیش کر دو۔مگر میں نے
رپورٹ خدا کے سامنے پیش کرنی ہے۔اور خدا کی نظر اگلے زمانوں
پر تبھی ہے۔اس لئے مجھے یہ فکر ہوتی ہے کہ آج جو کام کر رہے ہیں یہ
آئندہ زمانہ کے لئے بنیاد ہو۔ہمارا کام یہ نہیں کہ دیکھیں ہمارا کیا حال
ہوگا بلکہ یہ ہے کہ جو کام ہمارے سپرد ہے اُسے اس طریق پر چلائیں
کہ خدا کو کہ سکیں کہ اگر بعد میں آنے والے احتیاط سے کام لیں، تو
تباہ نہ ہوں گے۔پس مجھے آئندہ کی فکر ہے اور میری نظر آئندہ پر ہے
کہ ہم آئندہ کے لئے بنیاد رکھیں۔جس کی نظر وسیع نہیں اُسے تکلیف
162
نظر آرہی ہے۔مگر اس کی آئندہ نسل ان لوگوںپر جو یہ یادیں رکھی گے
درود پڑھے گی۔۔۔۔۔۔۔وہ زمانہ آئے گا جب خدا ثابت کر دے گا، کہ
اس جماعت کے لئے یہ کام بنیادی پتھر ہے "
مجلس شوری کا قیام خالصہ ایک مذہبی حیثیت رکھتا تھا اور دنیوی بالیمنٹوں اور
ہم شکل مجالس کو اس روحانی ادارے سے سوائے ظاہری مشاہت کے اور کہ ڈی نسبت نہ تھی۔آپ نے مجلس مشاورت کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے فرمایا :-
اللہ تعالے نے اپنے فضل سے ہمیں پھر توفیق دی کہ ہم ساری دنیا
سے اختلاف رکھتے ہوئے آج اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ باقی دنیا کو
جو اپنی مادی ترقی کے لئے مشورے کرتی اور دنیوی ترقی کے لئے
اپنے دماغوں کو خرچ کرتی ہے دین کی دعوت دیں اور روحانیت
کی طرف متوجہ کریں۔باقی دنیا صرف دنیا کے لئے جد و جہد کر رہی
ہے لیکن ہم خدا کے فضل سے اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ وہ نور
وہ ہدایت اور وہ صداقت جو اللہ تعالے نے دنیا کی ہدایت کے
لئے بھیجی ہے اس کی ترقی کے لئے کوشش کریں اس کی اشاعت
کے لئے غور کریں اور اسے پھیلانے کے لئے تجاویز سوچیں۔اور
ان کے ضمن میں جو مادی تمدنی اور سیاسی باتیں پیدا ہوں اُن پر
غور کریں۔لیکن اس لئے نہیں کہ اپنی ذات کے لئے کچھ حاصل کریں
بلکہ اس لئے کہ ساری دنیا کو فائدہ پہنچائیں کیونکہ کوئی نبی کی محجبات
ایسی نہیں ہو سکتی جس کے کسی کام کی غرض محض اپنی ذات کو فائدہ
پہنچانا ہو بلکہ اس کی ہر کوشش اور ہر کام کی غرض یہ ہوتی ہے
کہ دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔دوسروں کی مشکلات کو دور کرے
اور دوسروں کی بہتری اور بھلائی مد نظر رکھے۔پس ہم بھی اگر نبی
کی جماعت بننا چاہتے ہیں تو ہماری تمام کوششیں اور تدبیریں
ایسی ہونی چاہئیں کہ اُن سے سب دنیا کو فائدہ پہنچے۔قطع نظر
اس کے کہ کوئی احمدی ہو یا غیر احمدی، مسلم ہو یا غیر مسلم۔سب کی
16^
خدمت ورسب کی بھلائی ہمارا فرض ہے کیونکہ مومن سب دنیا کا
خدمت گزار ہوتا ہے۔پس یہ اللہ تعالے کا احسان ہے کہ جب دوسرے لوگ اس لئے
جلسے کرتے ہیں کہ چھینا جھپٹی کر کے خود فائدہ اُٹھائیں۔ہم اس لئے
جمع ہوتے ہیں کہ دنیا میں امن قائم کریں۔راستی اور انصاف پر
دنیا کو کاربند کریں۔پس ساری دنیا ہماری مخاطب ہے اور ہم ساری
دنیا کی خدمت کرنے والے ہیں۔اور یہ ہم پر اللہ تعالے کا بہت بڑا
فضل اور احسان ہے یہ ملہ
لہ کی یہ مجلس مشاورت جو ایک باقاعدہ ادارہ کی پہلی کڑی تھی ، جماعت
کی تاریخ
میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے بالخصوص حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا
افتتاحی خطاب جس میں آپ نے مجلس شوری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے
اسلامی طریق مشاورت آداب شوری، رائے دہندہ کے فرائض ، ایجنڈے پر غورہ کا طریق اور
شوری کے فیصلے اور ان کی حیثیت کو بیان فرمایا ہے۔آپ کی یہ افتتاحی تقریر جماعت احمدیہ
کے نظام شوری کے لئے بلاشبہ ایک چارٹر کی حیثیت رکھتی ہے۔فکر و تدبر اور علم معانی
کا ایک بنتا ہوا دریا ہے اور حضور کی ان استعدادوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ایک عند
مصلح میں بدرجہ اتم پائی جانی چاہئیں اس خطاب میں سے بعض ایسے اقتباسات پیشین
کئے جاتے ہیں جو جماعت احمدیہ کے نظام شوری کا تعارف کروانے کے لئے کافی وشافی
ثابت ہوں گے اور کسی مزیدہ حاشیہ آرائی کی ضرورت انشاء اللہ پیش نہ آئے گی۔مجلس مشاورت کی ضرورت بیان کرتے ہوئے حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا:۔سب سے پہلے میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مجلس جس کو پرانے نام کی
وجہ سے کارکن کا نفرنس کے نام سے یاد کرتے رہے ہیں کیا چیز
ہے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا شیوہ یہ ہے کہ
أَمْرُهُمْ شُور بَيْنَهُم اپنے معاملات میں مشورہ لے لیا
کریں۔مشورہ بہت مفید اور ضروری چیز ہے اور بغیر اس کے کوئی
اے رپورٹ مجلس مشاورت ۹۳ه مدت ۲
169
کام مکمل نہیں ہو سکتا۔اس مجلس کی غرض کے متعلق مختصر الفاظ میں یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ ایسی اغراض جن کا جماعت کے قیام اور ترقی سے گہرا تعلق
ہے ان کے متعلق جماعت کے لوگوں کو جمع کر کے مشورہ لے لیا جائے،
تا کہ کام میں آسانی پیدا ہو جائے یا ان احباب کو ان ضروریات کا پتہ
لگے جو جماعت سے لگی ہوئی ہیں تو یہ مجلس شوری ہے۔"
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مشورہ کا طریق بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا۔اب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خلفاء کے زمانہ میں
مشورہ کا جو طریق تھا وہ بیان کرتا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور خلفاء تین طریقے سے مشورہ لیتے تھے۔را، جب مشورہ کے قابل کوئی معاملہ ہوتا تو ایک شخص اعلان
کرتا کہ لوگ
جمع ہو جائیں اس پر لوگ جمع ہو جاتے۔عام طور پر یہی طریق رائج
تھا کہ عام اعلان ہوتا اور لوگ جمع ہو کر مشورہ کر لیتے اور معاملہ
کا فیصلہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا خلیفہ کر دیتے۔(۲) دوسرا طریق مشورہ کا یہ تھا کہ وہ خاص آدمی جن کو رسول کریم صلی للہ
علیہ وسلم مستورہ کا اہل سمجھتے ان کو الگ جمع کر لیتے۔باقی لوگ
نہیں بلائے جاتے تھے۔جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مشورہ لیتے تھے۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے تیس کے قریب ہوتے
تھے۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم سب کو ایک جگہ بلا کر مشور
لے لیتے۔کبھی تین چار کو بلا کر مشورہ لے لیتے۔(۳) تیسرا طریق یہ تھا کہ آپ کسی خاص معاملہ میں جس میں آپ سمجھتے
تھے کہ دو آدمی بھی جمع نہ ہونے چاہئیں۔علیحدہ علیحدہ مشورہ
لیتے۔پہلے ایک کو بلا لیا۔اس سے گفتگو کر کے اس کو روانہ کردیا
اور دوسرے کو بلا لیا۔یہ ایسے وقت میں ہوتا جب خیال ہوتا کہ
ممکن ہے رائے کے اختلاف کی وجہ سے دو بھی آپس میں لڑ پڑیں۔ے رپورٹ مجلس مشاورت ۹۲۶ه صدا
۱۸۰
یہ تین طریقے تجھے مشورہ لینے کے اور یہ تینوں اپنے اپنے رنگ
میں بہت مفید ہیں۔میں بھی ان طریق سے مشورہ لیتا ہوں یہ ہے
آداب مشورہ
مشورہ کے لئے ہدایات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
ہمارے مشورے تبھی مفید ہو سکتے ہیں کہ خدا پر نظر رکھیں۔اس
لئے پہلی نصیحت میں یہ کرتا ہوں کہ ہر شخص خدا کی طرف توجہ کرے
اور دعا کرے کہ الہی ! میں تیرے لئے آیا ہوں۔تو
میری راہ نمائی کی۔کسی معاملہ میں میری نظر ذاتیات کی طرف نہ
پڑے۔نہ ایسا ہو کہ کوئی رائے غلط دُوں۔اور اس پر زور دُوں
کہ مانی جائے اور اس سے دین کو نقصان پہنچے۔نہ ایسا ہو کہ کوئی
ایسی رائے دے جو ہو تو غلط مگر اس کی چکنی باتوں یا طلاقت لسانی
سے میں اس سے متفق ہو جاؤں۔میں تجھ سے دُعا کرتا ہوں کہ نہ ایسا
ہو کہ مجھ میں نفسانیت آجائے۔یا اپنی شہرت و عزت کا خیال
پیدا ہو یا یہ کہ بڑائی کا خیال پیدا ہو یا یہ کہ بڑائی کا خیال آجائے۔نہ ایسا ہو کہ میری رائے غلط اور مضر ہو۔نہ یہ ہو کہ میں کسی کی غلط
رائے کی تائید کروں۔میری نیت درست رہے۔میری رائے درست
ہو اور تیری منشاء کے ماتحت ہو۔یہ دعا ہر دوست کو کر لینی چاہئیے
اور ہمیشہ کرنی چاہیے۔جب بھی ہماری جماعت مشورہ کرنے لگے۔صرف آج کے لئے ہی نہیں۔۔یہ کہ پہلی نصیحت دعا کے متعلق ہے مگر کوئی دعا قبولیت کا جا
نہیں پہنتی جب تک اس کے ساتھ عمل نہ ہو۔مثلاً انسان دعا تو
کرے کہ اُسے خدمت دین کی توفیق ملے۔مگر عملاً ایک پیسہ بھی
خرچ کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اُسے کیا توفیق ملے گی۔تو دعا
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ منت
JAI
کے ساتھ عمل کی ضرورت ہے۔اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ آج
بھی اور کل بھی اور پھر بھی جب کبھی مشورہ ہو ذاتی باتوں کو دل سے
نکال دیا جائے۔لوگوں نے بعض باتیں دل میں بٹھائی ہوتی ہیں کہ یہ
منوائیں گے۔لیکن مشورہ کے یہ معنی نہیں کہ ایسی باتوں کو بیان کرو
بلکہ یہ ہیں کہ اپنے دماغ کو صاف اور خالی کر کے بیٹھو اور صحیح بات
بیان کرنی چاہئیے۔عام طور پر لوگ فیصلہ کر کے بیٹھتے ہیں کہ یہ بات
منوانی ہے اور پھر اس کی پہنچ کرتے ہیں۔مگر ہماری جماعت کو یہ
نہیں کرنا چاہیے بلکہ صحیح بات مانتی اور منوانی چاہیئے۔۔یہ کہ جب مشورہ کے لئے بیٹھیں تو مقدم نیست یہ کر لیں کہ جس
کام کے لئے مشورہ کرنے لگے ہیں اس میں کس کی رائے مفید ہو سکتی
ہے نہ یہ کہ میری رائے مانی جائے۔۴۔یہ بات مدنظر رکھنی چاہیئے کہ آج بھی اور آئندہ بھی ہر وقت
جب مشورہ لیا جائے کسی کی خاطر رائے نہیں دینی چاہئیے۔بعد میں
بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ میری تو یہ رائے نہ تھی مگر فلاں دوست
نے کہا تھا اس لئے دی تھی۔روپیہ غبن کرنا اتنا خطرناک نہیں
جتنی یہ بات خطرناک ہے مگر یہ ایسی آسان سمجھی جاتی ہے کہ بڑے
بڑے مرتبہ بھی اس کا ارتکاب کرتے ہیں۔ہندوستان کی کونسل کا
واقعہ ہے کہ ایک ممبر نے کہا میری یہ رائے نہ تھی مگر فلاں دوست
نے چونکہ کہا تھا اس لئے میں نے اس کی خاطر رائے دے دی۔تعجب ہے اس نے اس بات کے بیان کرنے میں بھی کوئی حرج نہ
سمجھا مگر یہ سخت بد دیانتی ہے۔ہماری جماعت کے لوگ اس سے
بچیں اور کسی کی خاطر نہیں بلکہ جو رائے صحیح سمجھیں وہ دیں۔یخسی اور حکمت کے ماتحت رائے نہیں دینی چاہیے بلکہ یہ مد نظر
ہو کہ جو سوال درپیش ہے اس کے لئے کونسی بات مفید ہے اس
کی تشریح میں مثال دیتا ہوں۔مثلاً ایک سوال پیش ہے کہ فلاں
TAY
کام جاری کرنا تو مفید سمجھتے ہیں مگر یہ خیال کر کے کہ اگر جاری ہوگیا تو
فلاں اس پر مقرر ہوگا اس کی مخالفت کرتے ہیں۔یہ بد دیانتی سے بھی
کرتے ہیں اور کبھی اس شخص کو مناسب نہیں سمجھتے۔مگر سجائے اس
کے کہ اس کے تقریر کا جب سوال آئے تو اس وقت بحث کریں۔یا
اس طرح کہیں کہ اس کو جاری نہیں کرنا چاہیے کیونکہ فلاں کے سوا
اور کوئی نہیں جسے اس کام پر لگا یا جاوے اور وہ موزوں نہیں۔یہ
کھتے ہیں یہ کام ہی موزوں نہیں۔چونکہ یہ بد دیانتی ہے اس لئے یہ
نہیں ہونا چاہیئے۔یا اس طرح کہ ایک مشن مقرر کرنا ہے جس کے
لئے فلاں کو مقرر کرتا ہے۔اس پر ان کی غرض تو یہ ہوتی ہے کہ وہ
نہ جائے مگر بحث یہ شروع کر دیتے ہیں کہ مشن قائم کرنا ہی ٹھیک
نہیں۔ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔اصل معاملہ میں صحیح رائے دینی چاہئے۔-4 جو سچی بات ہو اُسے تسلیم کرنے سے پر ہیز نہیں کرنا چاہیئے خواہ
اُسے کوئی پیش کرے مثلاً ایک بات ایسا شخص پیش کرے جس
سے کوئی اختلاف ہو مگر ہو سیتی۔تو اگر کوئی اس کو اس لئے چھوڑتا
ہے کہ پیش کرنے والے سے اس کی مخالفت ہے تو بد دیانتی کرتا ہے۔چاہئیے کہ کوئی رائے قائم کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لے۔کئی لوگ پہلے رائے قائم نہیں کرتے مگر فورآ بات سن کر رائے ظاہر
کرنے لگ جاتے ہیں۔چاہیے کہ لوگوں کی باتیں سنیں۔ان کا موازنہ
کریں۔اور پھر رائے پیش کریں۔اور نہ ایسا ہو کہ دوسروں کی رائے پر
انکار کریں۔ایک تو میں نے یہ کہا تھا کہ دوسرے کے لئے رائے نہ دی جائے،
اور ایک یہ کہ دوسرے کے کہنے پر رائے قائم نہ کی جائے۔مثلاً ایک
کے فلاں کام میں خرابی ہے۔دوسرا بغیر خرابی معلوم کئے کہے کہ ہاں
خرابی ہے۔اُسے خود اپنی جگہ تحقیقات کرنی چاہیئے۔کبھی اس بات کا دل میں یقین نہ رکھو کہ ہماری رائے مضبوط
JAY
اور بے خطا ہے۔بعض آدمی اس میں ٹھوکر کھاتے ہیں۔کہتے ہیں کہ
ہماری رائے غلط نہیں ہو سکتی اور پھر حق سے دُور ہو جاتے ہیں بعض
دفعہ دیکھا گیا ہے کہ بچے بھی عجیب بات بیان کر دیتے ہیں۔رسول
کریم
صلے اللہ علیہ وسلم بیویوں سے بھی مشورہ پوچھتے تھے۔حدیبیہ کے
وقت ہی جب لوگ غصہ میں تھے تو رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے
حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا کیا جائے۔انہوں
نے کہا آپ جا کر قربانی کریں اور کسی سے بات نہ کریں آپ نے ایسا
ہی کیا اور پھر سب لوگوں نے قربانیاں کر دیں۔تو اپنی کسی برائے
پر اصرار نہیں ہونا چاہیے۔کیونکہ بڑوں بڑوں سے رائے میں غلطی
ہو جاتی ہے۔اور بعض اوقات معمولی آدمی کی رائے درست اور
مفید ہوتی ہے۔مجلس میں علم کی وسعت کے خیال سے بیٹھنا چاہئیے
ہاں یہ بھی عیب ہے کہ انسان دوسرے کی ہر بات کو مانتا جائے۔سچی اور علمی بات کو تسلیم کرو اور جہالت کی بات کو نہ مانو۔ہمیشہ واقعات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔احساسات کی پیروی نہ
کرنی چاہیے۔کئی لوگ احساسات کو اُبھار دیتے ہیں اور پھر لوگ
واقعات کو مد نظر نہیں رکھتے۔میں نے بھی ایک دفعہ احساسات
سے فائدہ اٹھایا ہے مگر ساتھ دلائل بھی پیش کئے تھے۔۔احساسات کو تائیدی طور پر پیش کرنا اور ان سے فائدہ اُٹھانا جائز
ہے مگر محض ان کے پیچھے پڑنا یا ان کو اُبھار کر رائے بدلنا خیانت
ہے۔اگر کوئی یہ جانتا ہو کہ اس کے دلائل کمزور ہیں۔اور پھر وہ
جذبات کو اُبھارے تو وہ بددیانت ہے اور اگر کوئی یہ جانتا ہوا
کہ دلائل غلط ہیں مگر احساسات کے پیچھے لگ کر رائے دے دے
تو وہ بھی بددیانت ہے۔۱۰- دو قسم کی باتیں ہوتی ہیں۔ایک وہ جن میں دنیوی فائدہ زیادہ
ہوتا ہے اور دینی کم۔چونکہ ہم دینی جماعت ہیں اس لئے ہمیں اس
۱۸۴
بات کے حق میں رائے دینی چاہیئے جس میں دینی فائدہ زیادہ ہو۔۱۱۔ہمیشہ یہ بات مد نظر رکھنی چاہیئے کہ ہماری تجاویز نہ صرف غلط نہ ہوں
بلکہ یہ بھی تو نظر رہے کہ جن کے مقابلے میں ہم کھڑے ہیں اُن کی تجاویز
سے بڑھ کر اور مؤثر ہوں اور ہمارا کام ایسا ہونا چاہیئے کہ دشمن کے
کام سے مضبوط ہو۔مثلاً اگر ایسی جگہ ایک مکان بناتے ہیں جہاں پانی کی رو نہیں
آتی وہ اگر زیادہ مضبوط نہیں تو خیر لیکن جہاں زور کی کو آتی ہو،
وہاں اگر مضبوط نہیں بنائیں گے تو غلطی ہوگی۔پس ہماری مجلس شوری
میں یہی نہیں ہونا چاہیے کہ اس میں غلطی نہ ہو بلکہ یہ بھی ہو کہ ایسی
اعلیٰ اور زبر دست نتجاویز ہوں جو دشمن کا مقابلہ کر سکیں۔پھر ایک
تو یہ بات ہے کہ دشمنوں کے مقابلہ سے ہماری کوششیں اور
تجاویز اعلیٰ ہوئی۔دوسری یہ کہ ہماری تجاویز ہماری پچھلی تجاویز
سے اعلیٰ ہوں۔ان دونوں باتوں کو بھولنے سے قومیں منزل میں
پڑ جاتی ہیں۔ان میں سے اگر ایک کو چھوڑ دیں تو بھی تنزل شروع
ہو جاتا ہے
۱۲۔رائے دیتے وقت یہ بات دیکھ لینی چاہیے کہ جو بات پیش
ہے وہ واقعہ میں مفید ہے یا مضر - مقابلہ میں آکر کسی معمولی سی
بات پر بحث شروع ہو جاتی ہے حالانکہ اس کا اصل بات کے
مضر یا مفید ہونے سے تعلق نہیں ہوتا۔پس فروعی باتوں پر بحث
نہ شروع کرنی چاہیے بلکہ واقعہ کو دیکھنا چاہئیے کہ مفید ہے یا مضر
۱۳ - سوائے کسی خاص بات کے یونہی دہرانے کے لئے کھڑا نہ
ہو۔ضروری نہیں کہ ہر شخص بولے۔ہاں اگر نئی تجویز ہو تو پیش کرکے
-۱۴ چاہئیے کہ ہر ایک اپنا وقت بھی بچائے اور دوسروں کا وقت
بھی ضائع نہ کرے۔مشورے اور اس کے اثر کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
اے
یہ نہیں کہ دوٹ لئے جائیں اور ان پر فیصلہ کیا جائے بلکہ جیسا اسلامی
طریق ہے کہ مختلف خیالات معلوم کئے جائیں اور مختلف تجاویز کے
پہلو معلوم ہوں تاکہ ان پر جو مفید باتیں معلوم ہوں وہ اختیار کرلیں۔اس زمانہ کے لحاظ سے یہ خیال پیدا ہونا کہ کیوں رائے نہ لیں اور ان
فیصلہ ہو۔مگر ہمارے لئے دین نے یہی رکھا ہے کہ ایسا ہونا ذا
عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ مشورہ لو مگر جب ارادہ کر لو تو پھر
اس بات کو کر لو۔یہ نہ ہو کہ لوگ کیا کہیں گے۔اور اسلام میں ایسا
ہی ہوتا رہا ہے۔جب ایران پر حملہ کیا گیا تھا تو دشمن نے ایک پل
کو توڑ دیا اور بہت سے مسلمان مارے گئے تھے۔سعد بن ابی مقاص
نے لکھا کہ مسلمان تباہ ہو جائیں گے۔اگر جلد فوج نہ آئے گی تو عرب
میں دشمن گھس آئیں گے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے طلب
کی تو سب نے کہا خلیفہ کو خود جانا چاہیئے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ
خاموش رہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اُن کی خاموشی پر خیال
آیا اور پوچھا آپ کیوں چُپ ہیں ؟ کیا آپ اس رائے کے خلاف
ہیں انہوں نے کہا کہ ہاں میں خلاف ہوں۔پوچھا کیوں تو کہا اس
لئے کہ خلیفہ کو جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیئے اس کا کام یہ ہے
کہ لڑنے والوں کو مدد دے۔جو قوم ساری طاقت خرچ کر دے
اور جسے مدد دینے کے لئے کوئی نہ رہے تو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔اگر
آپ کے جاننے پر شکست ہو گئی تو پھر مسلمان کہیں نہ ٹھر سکیں
گے۔اور عرب پر دشمنوں کا قبضہ ہو جائے گا۔اس پر حضرت عمر رضی اللہ
خنہ نہ گئے اور انہی کی بات مانی گئی۔تو مشورہ کی غرض دوسٹ
لینے نہیں بلکہ مفید تجاویز معلوم کرنا ہے۔پھر چاہے تھوڑے
لوگوں کی اور چاہے ایک ہی کی بات مانی جائے۔پیس صحابہ کا
یہ طریق تھا اور یہی قرآن سے معلوم ہوتا ہے اور عارف کے لئے
یہ کافی ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ مشت ۱۳
JAY
لیمنٹ کی نسبت شوری کے طریق کی فضیلت واضح کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :
پارلیمینٹ میں یہی ہوتا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ رائے نہ ملی تو گورمنٹ
ٹوٹ جائے گی۔اس لئے سارے رائے دے دیتے ہیں تو عام طبائع
ایسی نہیں ہوتیں کہ صحیح رائے قائم کر سکیں۔اس لئے اکثر لوگ دوسروں
کے پیچھے چلتے ہیں اگر کہیں کہ وہ اہل الرائے ہوتے ہیں تو بھی یہی
ہوتا ہے کہ بڑے کی رائے کے نیچے ان کی رائے دب جاتی ہے اس
لئے یہی ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے دونوں
کا مقابلہ ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لڑائیاں شروع
ہو جاتی ہیں۔ہر وقت مقابلہ رہتا ہے۔مگر شوری میں یہ بات
نہیں ہوتی کیونکہ اس میں پارٹی کا خیال نہیں ہوتا۔۔۔۔۔پیس
چونکہ پارٹی ہوتی نہیں اور خلیفہ سب سے تعلق رکھتا ہے۔اس
لئے اس کا تعلق سب سے ایسا ہی ہوتا ہے جیسے باپ بیٹے کا بھائی
بھائی تو لڑ پڑتے ہیں مگر باپ سے لڑائی نہیں ہو سکتی۔چونکہ
خلیفہ کا سب سے محبت کا تعلق ہوتا ہے۔اس لئے اگر ان میں لڑائی
بھی ہو جائے تو وہ دور کر دیتا ہے اور بات بڑھنے نہیں پاتی کاہے
شوری کے فوائد گنواتے ہوئے فرمایا :-
اب میں شوری کے فوائد بیان کرتا ہوں۔- کئی نئی تجاویز سوجھ جاتی ہیں۔۲۔مقابلہ کا خیال نہیں ہوتا اس لئے لوگ صحیح رائے قائم کرنے کی کوشش
"
کرتے ہیں۔۔یہ بھی فائدہ ہے کہ باتوں باتوں میں کئی باتیں اور طریق معلوم ہوتے ہیں۔۔یہ بھی فائدہ ہے کہ باہر کے لوگوں کو کام کرنیکی مشکلات معلوم ہوتی ہیں۔في۔یہ بھی فائدہ ہے کہ خلیفہ کے کام میں سہولت ہو جاتی ہے۔وہ بھی انسان
ہوتا ہے اس کو بھی دھوکا دیا جا سکتا ہے۔اس طرح معلوم ہو جاتا
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۹۲۲له صدا