مجلس شوریٰ کا طریق کار

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

ہے۔کہ لوگوں کا رجحان کدھر ہے۔یوں تو بہت نگرانی کرنی پڑتی ہے
کہ غلط راستہ پر نہ پڑ جائیں۔مگر جب شوری ہو تو جب تک اعلیٰ
درجہ کے دلائل عام رائے کے خلاف نہ ہوں۔لوگ ڈرتے ہیں کہ اس
پر عمل کریں اور اس طرح خلیفہ کی نگرانی میں سہولت ہو جاتی ہے۔مجلس شوری کا طریق کار
ا خلیفہ عام ہدایات پیش کرے گا کہ کن باتوں پر مشورہ لینا ہے اور کین
-
باتوں کا خیال رکھنا ہے۔۲- اس کے بعد ہر محکمہ کے لئے سب کمیٹیاں مقرر ہو جائیں گی۔کیونکہ فورا
رائے نہیں دینی چاہیئے۔بلکہ تجربہ کار بیٹھ کر سکیم تجویز کریں اور پھر
اس پر بحث ہو۔پہلے کمیٹی ضرور ہونی چاہیے جیسے معاملات ہوں اُن
کے مطابق وہ غور کریں میسکیم بنائیں پھر اس پر غور کی جائے۔کمیٹی
پوری تفاصیل پر بحث کرے اور پھر رپورٹ کرے۔وہ تجاویز مجلس
عام میں پیش کی جائیں اور ان پر گفتگو ہو۔۳۔جب تجاویز پیش ہوں تو موقع دیا جائے کہ لوگ اپنے خیالات پیش
کریں کہ اس میں یہ زیادتی کرنی چاہیے یا یہ کمی کرنی چاہیئے۔یا اس
کو یوں ہونا چاہیئے۔تینوں میں سے جو کہنا چاہے کھڑے ہو کر پیش
کر دے۔ان تینوں باتوں کے متعلق جس قدر تجاویز ہوں ایک شخص
یا بہت سے لکھتے جائیں پھر ایک طریق یا ایک طرز کی باتوں کو لیکر
پیش کیا جائے کہ فلاں یہ کمی چاہتا ہے اور فلاں یہ زیادتی۔اس پر
بحث ہو مگر ذاتیات کا ذکر نہ آئے۔اس بحث کو بھی لکھتے جائیں۔جب بحث ختم ہو جائے تو وہ اس وقت یا بعد حلفیہ بیان کردے ، کہ
یہ بات یونی ہو یا لے
مجلس شوری کے طریق آغاز کے متعلق ہدایت دیتے ہوئے آپ نے فرمایا۔ہماری مجلس کی ابتداء میں ہمیشہ دُعا ہوتی ہے۔آئندہ میں اس
نے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ ص۱۷۱

I^^
کے لیے ایک طریق مقرر کر دیتا ہوں۔ایک دعا افتتاح کے موقعہ
پر تینوں دنوں میں ہوا کرے گی اور ایک دعا آخر میں شوری کے
اختتام پر۔گویا شوری کے تینوں دنوں میں چار دفعہ دعا ہو گی ایک
پہلے دن پھر دوسرے پھر تیسرے دن ابتداء میں اور کے شوری کے
اختتام پر۔پس میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے ہم کو صحیح طور پر غور کرنے اور صحیح
نتائج پر پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارا کام وسیع لیکن ذرائع محدد
ذمہ داریاں نہایت اہم لیکن ہمارے مزاج نہایت سبک ہم اپنی تعلیم
کی کمی یا تربیت کے نقص کی وجہ سے اہم چیزوں کو موقعہ پر اہم سمجھنے
سے قاصر رہ جاتے ہیں اور بعض چھوٹی چھوٹی چیزوں کو اتنی اہمیت
دے دیتے ہیں۔کہ ہمارا وقت سجائے صحیح طور پر خرچ ہونے کے ضائع
ہو جاتا ہے۔اور ہماری طاقت منتشر ہو جاتی ہے۔پس ہم اللہ تعالیٰ
سے دُعا کرتے ہیں کہ ہم کو عقل اور ہمت بخشے تا کہ ہم ان تھوڑے
تھوڑے سے سامانوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر طور پر استعمال کر سکیں
ہماری تدبیر اور سعی کے نتیجہ میں ہمارے سامان آنے والے کل میں آج
سے زیادہ ہوں۔جو ذمہ داریاں ہمارے سپرد کی گئی ہیں۔ہم ان کو پورا
کرنے کے قابل ہو جائیں۔ہماری باتیں باتیں ہی نہ ہوا کریں۔بلکہ وہ
عمل کا پیش خیمہ ہوں اور ہماری فکر کتو ہی نہ ہو بلکہ وہ ایک سنجیدہ
اور اٹل حقیقت ہو جس کے بعد دنیا کا کوئی عزم اس کے آگے ٹھہر نہ سکے
اور کوئی طاقت اس کو دیا نہ سکے
رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔اَصْحَانی کا لنجوم بِاتِهِمُ
افتديهم اهتديتم کہ میرے سب صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔انہیں
لوگوں نے بڑے بڑے دُکھ دیئے۔بڑے بڑے مصائب ان پر وارد گئے
مگر وہ صبر و استقلال سے کام لیتے چلے گئے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے
مدرسہ میں سبق پڑھتے پڑھتے انہوں نے نیکی اور تقوی کے امتحان میں

آج 10 میں سے 10 باقی