سب کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق ہدایات

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

Inq
کامیابی حاصل کر لی۔اب
تمہارا یہ فرض ہے کہ تم ان کی اتباع کرو۔اور
سجائے اس کے کہ اپنے لئے نیا راستہ اختیار کرو اپنی تربیت کے لئے
نئے مدر سے کھولو اور اپنے آپ کو نئے تجربات کی بھٹی میں سے گزارو
تم ان کو دیکھو اور جو کچھ انہوں نے کیا ہو وہی خود بھی کرنے لگ جاؤ ہائے
سب کمیٹیوں کی تشکیل متعلق ہدایات
اس موضوع پر کہ سب
کمیٹیوں کی تشکیل کیسے کی جائے ہدایات دیتے ہوئے آپ نے عام بھی
طریق کا بھی معین فرمایا اور باریک در باریک مصالح کو بھی پیش نظر رکھا اور ان غلطیوں کی
نشاندھی بھی کی جو ایسے مواقع پر ارادی یا غیر ارادی طور پر سرزد ہو جاتی ہیں۔اس ضمن میں
حسب ذیل دو اقتباسات پیش خدمت ہیں :-
"سب کمیٹیوں کے لئے ایسے آدمی کا نام پیش کرنا چاہیے جو اس کا اہل
ہو۔یہ ضروری ہے جس فن کے متعلق کسی کا نام پیشیں کریں وہ اسے
سمجھتا ہو۔اگر مالی معاملہ ہو تو اُسی دوست کا نام تجویز کیا جائے جو
وسعیت معلومات بھی رکھتا ہو اور اپنے علاقہ کے حالات اور چندہ
کی وصولی وغیرہ کا اُسے تجربہ ہو یا چندوں کے حصول میں جو دقتیں
پیش آتی ہیں ان کو وہ جانتا ہے یا وہ ذرائع جو جماعت کی ترقی
کے لئے اختیار کرنے ضروری ہیں اُن سے آگاہ ہو۔پھر یہ بھی تو نظر
رہے کہ ایسے نمائندے جو پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق
کھتے ہیں کمیٹیوں میں ضرور آنے چاہئیں۔گویا نبنگال - کراچی سندھ
بلو پستان کشمیر - سرحد - بهاولپور پنجاب آٹھ صوبے ہیں۔آٹھے
صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے۔پنجاب کی جماعتیں چونکہ زیادہ
ہیں اس لئے لانگا ان کی نمائندگی بھی زیادہ ہو گی۔مگر ایسے آدمی
آنے چاہئیں جو ہمیں زیادہ سے زیادہ مدد دے سکیں لیے
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء ص ۲۵ نیز دیکھیں رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء صلا
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء ص - - -

19"
مسلہ میں ایک اور موقع پر نمائندگان کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا :-
سب کمیٹیوں کے لئے ممبران کا انتخاب کرتے وقت احتیاط سے کام
لینا چاہیئے۔مجھے شکایت پہنچی ہے کہ اس بارہ میں دوست اپنی ذمہ داری کو
پوری طرح محسوس نہیں کرتے بلکہ خود میرے کانوں نے ایک دفعہ سنا کہ ایک شخص
دوسرے سے کہ رہا تھا کہ فلاں سب کمیٹی کیلئے میرا نام پیش کر دو۔کسی
سب کمیٹی کے لئے خود اپنا نام پیش کر دیا بشرطیکہ جس امر پر غور
کرنے کے لئے سب کمیٹی بنائی گئی ہو اس میں کوئی مہارت رکھتا ہو
کوئی حرج کی بات نہیں مگر دوسرے سے اپنا نام پیش کرانا اور
کہنا کہ تم میرا نام پیش کرو ایک معیوب امر ہے۔رسول کریم صلے اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عہدہ کے لئے اپنا نام پیش از کروہ تاہم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں چونکہ وہی لوگ شامل ہوتے
تھے جو رات دن آپ کے قرب و جوار میں رہتے تھے اس لئے آپ
جانتے تھے کہ کون مشورہ دینے کا اہل ہے اور
کون نہیں مگر ہماری
مجلس شوری مختلف جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے اور
میں ہر ایک کے متعلق نہیں جانتا کہ وہ کسی امر کے متعلق مشورہ دینے
کا اہل ہے یا نہیں۔اگر قادیان کے لوگوں تک ہی یہ مجلس شوری
محدود ہو تو میں خود ہی سب کمیٹیوں کے لئے ممبروں کا انتخاب کرلوں
لیکن چونکہ ہماری اس مجلس میں بیرونی جماعتوں کے دوست بھی کثرت
سے شریک ہوتے ہیں۔اور مجھے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں سے
کون قانون کے متعلق زیادہ واقفیت رکھتا ہے۔کون اخلاق کے
متعلق کون تعلیم کے متعلق کون آڈٹ کے متعلق زیادہ واقفیت رکھتا
ہے اس لئے اگر کوئی دوست اپنا نام پیش کر دیں یا کوئی دوست
اپنی ذاتی واقفیت کی بناء پر کسی اور دوست کا نام پیش کر دیں تو
یہ گوئی معیوب بات نہیں لیکن دوسرے کو کہنا کہ تم میرا نام پیش کرو
سخت معیوب بات ہے کا مسلہ
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۹۳۷ به هشت

۱۹۱
وقتاً فوقتاً آپ سب کمیٹیوں کی بھی رہنمائی فرمایا کرتے تھے جو نہایت قیمتی نصائح پر
مشتمل ہوتی۔ا جو سب کمیٹی بجٹ پر غور کرے وہ آمد بڑھانے کے ذرائع پر پوری
طرح غور کرے۔اب جنگ کے ختم ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔اور جنگ کے خاتمہ پر آمد پر بہت اثر پڑے گا۔اس سے پہلی جنگ
کے متعلق ہمارا جو تجربہ ہے وہ یہ ہے کہ جنگ کے ختم ہونے کے معا
بعد آمدنی کم ہوگئی اور یہ کمی برا ہر دس سال تک جاری رہی۔پس اس وقت غور کرنا چاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ آمدنی کس طرح
بڑھائی جاسکتی ہے۔اس طرح زیادہ سے زیادہ ریزرو فنڈ قائم
کر لینا چاہیئے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی غور کرنا چاہیئے کہ جس قدر
شرح گھٹایا جاسکے گھٹا دیا جائے یا ہے
O
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء مره

آج 10 میں سے 10 باقی