نظام مجلس شوریٰ کی امتیازی خصوصیات اور تدریجی ترقی

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۱۹۲
نظام مجلس شوری کی امتیازی خصوصیا اور بید کی ترقی
مجلس مشاورت کا نظام ایک دلچسپ اور اہم مطالعہ کا مواد پیش کرتا ہے۔سولہ سے لیکر
۱۹۶۵ ء تک یہ ادارہ براہِ راست حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی زیر تربیت اور زیر
نگرانی نشو و نما پاتا رہا۔اس میں جو بھی نئی نئی شاخیں نکلیں اور جو خد و خال ظاہر ہوئے وہ دو امور
کی بالخصوص عکاسی کرتے ہیں۔اول - حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ذہن میں اسلام
کے مشاورتی نظام
کا تصور کیا تھا۔دوم۔اس تصور کے نفاذ میں اور عملی صورت میں اُسے با حسن جاری کرنے میں آپ نے
کیا اہم کردار ادا کیا۔جماعت احمدیہ میں رائج مجلس شوری کے نظام کا مطالعہ فی ذاتہ بھی اس زمانہ میں خاص
لچسپی کا حامل ہے کیونکہ مذاہب اور نظریات کے موازنہ میں پچسپی رکھنے والے اہل فکر و نظر کے
لئے یہ تحقیق کا ٹھوس مواد اور اسلامی نظام شوری کا دیگر مذہبی اور غیر مذہبی مشاورتی اداروں
سے مقابلہ اور موازنہ کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے۔ضمنا یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ اس زمانہ میں بعد ازاں جماعت اسلامی کے سربراہ جناب مولوی
مودودی صاحب نے بھی جماعت اسلامی میں ایک مجلس شوری قائم کی۔قطع نظر اس سوال
کے کہاں تک انہوں نے نظام جماعت احمدیہ سے استفادہ کیا یا برعکس شکل اختیار کی۔اُن کے
تصویر اسلام اور جماعت احمدیہ کے تصویر اسلام کی عملی تشکیل کی ان دو صورتوں کے مابین مقابلہ
و موازنہ کا مضمون آئندہ محققین کے لئے ایک دلچسپ مطالعہ کا سامان فراہم کرے گا۔اور
دن بدن به حقیقت زیادہ عیاں اور روشن تر ہوتی چلی جائے گی کہ دونوں نظاموں میں سے
کونسا نظام در حقیقت الہی نظام کہلانے کا مستحق ہے اور خدا تعالے کی براہ راست آسمانی
ہدایت اور رہنمائی کے تحت جاری ہوا ہے۔اب ہم ذیل میں اس مشاور کی ادارے کے خدو خال کو اجمالی صورت میں پیش کرتے ہیں
جماعت احمدیہ میں مجلس مشاورت کا نظام نظام خلافت سے وابستہ اور اسی پر منحصر ہے اور

١٩٣
جماعت احمدیہ کے نزدیک خلیفہ اسیح شَاوِرْهُمْ فِی الامر کے مخاطب کی حیثیت سے جب
چاہیے اور جس رنگ میں چاہے مشورہ کے لئے صائب الرائے احباب کو دعوت دے سکتا ہے۔ہر ایسے مشورہ کی ابتداء دعاؤں اور ذکر الہی کے ساتھ ہوتی ہے تاکہ فیصلہ کرتے وقت
اللہ تعالیٰ کا خوف اور تقویٰیٰ مدنظر رہے اور اس کی نصرت اور رہنمائی شامل حال رہے۔وہ شخص جسے کوئی مشورہ پیش کرتا ہو اُسے پوری آزادی ہے کہ باجازت صدر
مجلس بے تکلفانہ رائے کا اظہار کرے۔لیکن ضروری ہے کہ اس مشورہ میں اصل مخاطب حاضرین
مجلس نہ ہوں بلکہ خلیفہ ایسے ہوں بعد مشورہ خلیفہ ایسیح کو پورا اختیار ہے کہ خواہ کثرت رائے
کے مشورہ کو قبول کریں یا رد کر دیں۔یہ جماعت کی مجلس مشاورت کے نظام کا اصولی خلاصہ ہے۔اب ہم اس کے ارتقائی ادوار کا کسی قدر تفصیل سے ذکر کرتے ہیں اور خصوصاً ایسے
پہلوؤں کو ہم ملحوظ رکھیں گے جو کسی نہ کسی نقطہ نظر سے حضرت خلیفہ ایسے کی قلبی ذہنی اور عمانی
صلاحیتوں پر روشنی ڈالنے والے ہوں۔ابتداء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے نمائندوں کے انتخاب کا یہ طریق
اختیار فرمایا کہ جن صائب الرائے دوستوں کو آپ ذاتی طور پر جانتے تھے۔اور ان کی ضرورت
محسوس فرماتے تھے ان کو براہ راست دعوت دے کر مجلس مشاورت میں شمولیت کے لئے بلایا
جاتا تھا۔لیکن اکثر ممبران مجلس مشاورت ایسے نمائندگان پرمشتمل ہوتے تھے جنہیں جماعت
احمدیہ کی مختلف شاخیں یعنی مقامی جماعتیں اپنے میں سے صائب الرائے سمجھ کر یا کسی ایسے
فن کا ماہر دیکھ کر جیس پر بحث مطلوب ہو منتخب کر لیتی تھیں۔لیکن تعداد نمائندگی پر کوئی پابندی
نہ تھی۔جب جماعت کی تعداد بڑھ گئی اور مجلس مشاورت کے متعلق پچیس پی میں بھی نمایاں
اضافہ ہو گیا۔تو ضروری سمجھا گیا کہ تعداد نمائندگان کی حد بندی کی جائے اس ضرورت کا
ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :
اس سال نمائندگان کے انتخاب کو بعض خاص شرائط عائدہ کر کے محدود
کر دیا گیا ہے۔بعض جماعتوں کو اس طرح اب کھلی آزادی حاصل نہیں
رہی کہ وہ اپنی جماعتوں میں سے جتنے نمائندے چاہیں بھیجوا دیں۔بلکہ
حد بندی کر دی گئی ہے اور جوں جوں ہماری جماعت ترقی کرے گی
اس کے ساتھ ساتھ یہ پابندیاں شاید اور بھی بڑھانی پڑیں گی بلکہ

۱۹۴
شاید کیا یقینا ایسا وقت آئے گا جب سجائے جماعتوں کے مختلف اضلاع
بلکہ صوبوں سے نمائندے منتخب کرنے پڑیں گے۔کیونکہ کوئی مجلس شوری
ایسی وسیع نہیں ہو سکتی کہ ہزاروں لاکھوں آدمی اس میں بلائے جاگیں
جب خدا ہماری جماعت کو ساری دنیا میں پھیلا دے گا تو اس وقت
ضلعوں اور صوبوں بلکہ مختلف ملکوں کے نمائندے ہی لئے جائیں گے
ہر جماعت سے نمائندہ نہیں لیا جا سکے گا۔پس اس پابندی پر جماعتوں
کو بُرا نہیں منانا چاہیئے یہ ایک مجبوری ہے اور یہ مجبوری اب بڑھتی
ہی جائے گی۔لیکن بہر حال جب تک چھوٹی جماعتوں کو اپنے نمائندے
بھیجنے کا حق حاصل ہے انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے حق سے فائدہ اٹھائیں
کے موقع پر بہترین نمائندے منتخب کر کے بھیجا کریں اللہ
نمائندگی کا یہ طریق اب تک جاری ہے البتہ نمائندگان کی تعداد میں مختلف حالات کے
اور میں
پیش نظر ترمیم ہوتی رہتی ہے۔منتخب نمائندوں کے علاوہ تمام جماعتوں کے امراء بحیثیت اپنے عہدے کے اس مجلس کے
ممبر ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کو بھی بحیثیت صحابی نمائندگی
کا حق دیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں مرکز کی تنظیمات کو بھی مجلس مشاورت میں بحیثیت عہدیدار مختلف
شعبوں کی نمائندگی کا حق دیا جاتا ہے اور یہ طریق بھی مسلسل جاری ہے۔کہ خلیفہ وقہ بینتخب
نمائندگان کے علاوہ ایسے اہل علم وفن دوستوں اور بزرگوں کو براہ راست دعوت بھیجتے
ہیں جن کی شمولیت خلیفہ ایسج کے نزدیک کسی پہلو سے مفید ہو سکتی ہے۔عورتوں کی نمائندگی
ابتداء میں مستورات کی آراء معلوم کرنے کا کوئی علیحدہ انتظام نہ تھا لیکن بنت شہداء میں
حضرت خلیفہ ربیع الثانی رضی اللہ عنہ نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حسب ذیل طریق پر
اہم مسائل پر عورتوں کی آراء معلوم کرنے کا طریق معین فرمایا :-
ر عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جہاں
سے رپورٹ مجلس مشاورت نه ما نیز دیکھیں یہ پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ مده

140
جہاں لجنہ اماءاللہ قائم ہیں وہ اپنی لجنہ رجسٹرڈ کرائیں بیسی میرس، دفتر
سے اپنی بجند کی منظوری حاصل کر نہیں۔ان کو جنہیں میری اجازت سے
منظور کیا جائے گا مجلس مشاورت کا ایجنڈا بھیج دیا جائے وہ رائے
مکہ پرائیویٹ سیکرٹری کے پاس بھیج دیں۔میں جب ان امور پر
فیصلہ کرنے لگوں گا تو ان آراء کو بھی مد نظر رکھ لیا کروں گا۔اس طرح
عورتوں اور مردوں کے جمع ہونے کا جھگڑا بھی پیدا نہ ہوگا اور مجھے
بھی پتہ لگ جائے گا کہ عورت میں مشورہ دینے میں کہاں تک مفید ثابت
ہو سکتی ہیں۔اُن کی رائیں فیصلہ کرتے وقت مجلس میں سُنادی جائیگی است
۹۴ارہ تک اسی طریق پر عمل ہوتا رہا۔لیکن جب آپ نے اس طریق میں کئی نقص محسوس
کئے تو اللہ کی مجلس شوری میں اس میں تبدیلی کرتے ہوئے حسب ذیل فیصلہ فرمایا :۔ایک ضروری بات میں لجنہ کی نمائندگی کے متعلق بھی کہنا چاہتا ہوں
ہر سال مجنہ سے رائے لی جاتی ہے اور ہر سال اسے ردی کی ٹوکری
میں پھینک دیا جاتا ہے اور کبھی اُسے مجلس شوری میں پیش نہیں کیا
جاتا۔میری تجویز یہ ہے کہ آئندہ مجلس شوری میں ایک لجنہ اماءاللہ
کا نمائندہ بھی ہوا کرے۔اور بیرونی جماعتوں کی لجنات سے جو تجاویز
پرائیویٹ سیکرٹری کو موصول ہوں وہ سب دفتر پرائیویٹ سیکرٹری
نجنہ کے اس نمائندے کو پہنچا دیا کرے۔اس نمائند ے کا یہ فرض
ہوگا کہ وہ ہر موقع پر جنات کی رائے بھی پیش کرتا چلا جائے اور
بتائے کہ فلاں لجنہ کی اس کے متعلق یہ رائے ہے اور فلاں کی یہ
رائے۔اس طرح نہ صرف ان کی آراء کا پتہ لگ جائے گا بلکہ ممکن
ہے کہ بعض دفعہ کوئی لطیف اور مفید بات بھی معلوم ہو جائے۔اور
اگر اس طریق کا کوئی اور فائدہ نہ بھی ہوا تو بھی کم سے کم اس طرح
یہ پتہ لگتا رہے گا کہ ہماری جماعت کی مستورات کی دینی ترقی کا کیا
حال ہے جب ان کی آراء پڑھی جائیں گی تو اس وقت معلوم ہوگا کہ
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ئه ص۱۲۷

آج 10 میں سے 10 باقی