فیصلوں کی منظوری کا طریق
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
تاکہ دلوں پر یہ اثر نہ ہوتا کہ صدر انجمن احمدیہ نے بعض نہایت ہی مفید
تجاویز کو بغیر غور و فکر کرنے کے یونسی رو کر دیا ہے اور اگر ان کے
جواب کے بعد بھی کسی قسم کی کمزوری رہ جاتی تو جماعت کو غور کرنے
کا موقعہ مل جاتا۔اور صدر انجمن کو صحیح مشورہ حاصل ہو جاتا۔۔۔۔۔۔وجودہ بیان کئے بغیر نہیں کہا جاسکتا کہ کس بناء پر انہوں نے تجاویز کو
رو کیا ہے۔۔۔۔۔۔تجاویز کو رد کر دینا ہی کافی نہیں بلکہ ان کے
رقہ
لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ان کو رد کرنے کی وجوہ بھی بیان کریں
اور در حقیقت اگر وہ غور کریں تو اُن کا اپنا فائدہ بھی اسی میں ہے
اگر وہ محض تجاویز سُنا دیں اور ان کو رد کرنے کی وجوہ بیان نہ
کریں تو لوگ کہیں گے کہ انتین والے کیسے کم عقل ہیں جن باتوں میں
اپنی عزت اور نیک نامی ہے ان کو بھی وہ رو کر رہے ہیں۔پس
انجمن کے ناظر اگر دنیا کی نگاہ میں کم عقل بننا نہیں چاہتے تو وہ تجاویز
کو رو کرنے کے ساتھ ہی دلیل بھی دیا کریں تا لوگ سمجھ سکیں کہ محض
قلیت تدبر سے نہیں بلکہ کسی معقولیت کی بناء پر اُن کو رد کیا گیا ہے ویسے
فیصلوں کی منظوری کا طریق
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ آخری فیصلے پر پہنچنے سے قبل حاضرین مجلس کو
ظہار رائے کی نہ صرف آزادی دیتے تھے بلکہ بعض اوقات ایسے دوستوں کو جو خاموش طبع ہوں
اور پبلک میں خطاب سے جھجکتے ہوں لیکن صائب الرائے اور وقیع ہوں خود بلوا کر ا ظہار یہ ہائے
کی ترغیب دیتے پھر اس بات کو بھی ملحوظ رکھتے تھے کہ کوئی اہم مشورہ میں شمولیت سے محروم
نہ رہ جائے۔بعض اوقات دیہاتی نمائندوں کو خاص طور پہ بلو ا کر اُن کی آراد لیتے۔بعض
اوقات شہری یا قصباتی نمائندوں کو کبھی تجانہ کو بلوایا جاتا۔کبھی اہل حرفت دوستوں کو، کبھی
وکلاء کبھی ڈاکٹروں کبھی اساتذہ کو نام لے لے کر رائے دینے کی ترغیب دی جاتی۔پابندی
اگر تھی تو صرف اتنی کہ اخلاق کی حدود سے کوئی تجاوز نہ کرے اور ذاتیات میں نہ انھے۔ے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۵ ۱۵-۱۸
199
اسی طرح وقت کی قیمت کا احساس پیدا کرنے کے لئے بھی تربیت دی جاتی کہ جو بکتر ایک مرتبہ
بیان ہو چکا ہے بعد میں آنے والا مقرر اُسے دُہرا کر وقت ضائع نہ کر ہے۔اگر کسی شخص کو رائے
دیتے وقت کسی پہلو سے غیر محتاط پاتے یا اس میں انانیت کی بو دیکھتے یا شخصی دوستی کی بناء پر رہے
دینے کا رحجان محسوس فرماتے تو کبھی نرمی اور کبھی سختی کو کام میں لا کر نمائندگان کے دل میں باریا
اس تعلیم کو مزید گہرائی کے ساتھ اتارتے چلے جاتے کہ مشورہ محض اللہ ہونا چاہیئے اور کسی نفسانی
محرک کو مشورہ میں راہ پانے کی مجال نہیں ہونی چاہیئے۔اس ماحول میں مشورہ کے بعد جب رائے
شماری کی جاتی تو اکثر اوقات ممبران مسئلہ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ ہو کہ بھاری اکثریت
کے ساتھ ایک رائے پر متفق ہو جاتے۔ہاں کبھی کبھی تقسیم ایسی بھی ہوتی جو تقریبا برا بر ہوتی۔ہردو
صورت میں حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ الا ماشاء اللہ اکثریت کی رائے کو بالعموم
منظور فرمایا کرتے اور یہی طریق آج تک رائج ہے۔وہ لوگ جو جماعت احمدیہ کے اس روحانی
نظام کو دنیا وی پیمانوں سے جانچتے ہیں اور اس امر پر تعجب کا اظہار کرتے ہیں کہ اگر خلیفہ قیمت
کو آراء کو رد کرنے کا آخری اختیار حاصل ہے تو ایسے مشورہ کا فائدہ ہی کیا اور اس طریق
مشورہ کو محض ایک پر وہ سمجھتے ہیں جو گویا آمریت کو چھپائے ہوئے ہے۔ان کے لئے مجلس
مشاورت جماعت احمدیہ کی کارروائیوں کا مطالعہ یقینا آنکھیں کھولنے کا باعث بن سکتا
ہے۔وہ حیرت سے اس حقیقت کا مشاہدہ کریں گے کہ خلیفہ وقت 99 فیصدی سے زائد مرتبہ
کثرت رائے کی تائید کرتا ہے اور جب کثرت رائے سے اختلاف کرتا ہے تو ایسے قومی دلائل
اپنے موقف کی تائید میں پیش کرتا ہے کہ کثرت رائے ہی نہیں تمام مجلس بالاتفاق خلیفہ وقت
کی رائے کی فضیلت کی قائل ہو جاتی ہے۔گویا یہ ایک ایسی مجلس مشاورت ہے جس کا آخری
تیجہ یہ نکلتا ہے کہ یا تو مشوروں کو قبول یا رو کرنے کا اختیار رکھنے والا عوامی نمائندوں کی
آراء سے متفق ہو یا عوامی نمائندے بشرح قلب اس فیصلہ کرنے والے کے فیصلہ سے مطمئن ہوں
دنیا سے پر وہ پر ایسے عظیم طوعی اتفاق نظر و فکر کی کوئی مثال نظر نہیں آسکتی۔مزید برآن تربیت
یہ کی گئی ہے۔اور واقعہ اس طریق کار پر سو فیصد ہی عمل بھی ہے کہ جن دوستوں کی آراء کو کثرت
رائے نے رد کر دیا ہو وہ آخری فیصلہ کے بعد عملدرآمد کے وقت اپنی رائے کو اتنی بھی اہمیت
نہیں دیتے جو ر دی کی ٹوکری میں پھینکے ہوئے ایک کاغذ کے پرزے کو ہو سکتی ہے بلکہ بلا استثناء
اپنی تمام استعدادوں کے ساتھ کثرت رائے کے اس فیصلہ پر بشرح صدر عمل پیرا ہو جاتے ہیں جیسے
خلیفہ وقت کی منظوری حاصل ہو اس حیرت انگیز نظام مشاورت کی تشکیل و ترویج میں جسے آج ہم
انتہائی کامیابی سے رو عمل دیکھتے ہیں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی ۵۲ سالہ محنت اور لگن اور ان تھک محنت کا غالب دخل ہے اور مجلس مشاورت
کا جو ورثہ آپ جماعت کے لئے چھوڑ گئے ہیں وہ ایک احسان جاریہ ہے جو قیامت تک جماعت کی
ہر آنے والی نسل کو مجبور کرتا رہے گا کہ دلی دعاؤں کے ساتھ اس عظیم مصلح کا شکریہ ادا کرتے رہیں
والله الموفق۔سمند فکر کو ٹھوکروں سے بچانے کے لئے جو سب سے زیادہ شاندار اسلامی اصول آپ نے
بار بار ذہن نشین کر وایا وہ یہ تھا کہ رائے دیتے وقت محض تقوی اللہ کو پیش نظر رکھا جائے
دیگر حاضرین کی رائے کا لحاظ تو در کنار آپ کا موحدانہ مسلک تو یہ تھا کہ آخری فیصلہ سے قبل
خود خلیفہ ایسیح کی رائے کے با وصف بھی اپنے ذاتی مشورہ کو تبدیل نہ کیا جائے محض اللہ ایسی
رائے دی جائے ہو مشورہ دینے والا دیانتداری کے ساتھ رکھتا ہو۔ایک مرتبہ اسی طرز فکر کو
تقویت دینے کی خاطر آپ نے ایجنڈے میں اپنی طرف سے بھی ایک تجویز رکھی اور جب یہ دیکھا۔کہ بعض مخلصین محض اس لئے اس تجویز کی تائید کر رہے ہیں کہ وہ خلیفہ المسیح کی طرف سے ہے۔تو آپ نے اپنے مدعا کو واضح کرتے ہوئے یہ نصیحت فرمائی :
یکیں یہ امر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ محض اس خیال سے کہ کوئی تجویز
میری طرف سے ہے اس پر غور نہ کرنا اور یہ سمجھ لینا کہ جو تجویز خلیفہ کی
طرف سے پیش کی گئی ہے اس میں ضرور برکت ہوگی اس لئے ہمیں
اس پر غور کرنے کی کیا ضرورت ہے درست نہیں۔دوستوں کو یاد
رکھنا چاہیے کہ بحیثیت مشیر آپ لوگوں کا فرض ہے کہ دیانتداری کے
ساتھ تجاویز پر غور کریں اور اگر سمجھیں کہ کسی تجویز میں نقائص ہیں
یا اس پر عمل کرنے سے سلسلہ کو نقصان ہوگا یا مشکلات میں اضافہ
ہو گا تو دلیری کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔۔۔۔۔۔آپ محض
اس وجہ سے اس پر غور کرنے سے پہلو تہی نہ کریں کہ میری طرف سے
یہ پیش کی گئی ہے۔بلکہ آپ کے دل کی گہرائیوں سے یہی آواز نکلے کہ
اس تبدیلی کی ضرورت ہے تو اُسے چھپائیں نہیں بلکہ دلیری سے