حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا کثرت رائے سے اختلاف

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

F
گفتگو کر کے اپنے مافی الضمیر کو ظاہر کریں۔اگر تغیر کے متعلق مشورہ کو میں
قابل قبول نہ سمجھوں گا تو اپنی ذمہ داری پر اسے رد کر دوں گا۔جب اس
پر عمل کرنے کا وقت آئے اس وقت اختلافِ رائے کے اظہار کی اجازت
نہ ہوگی لیکن مشورہ کے وقت ہر ایک کو اجازت ہے کہ اپنا مشور پیش کرتے
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا کثربے ائے سے اختلاف
نمائندگان شوری کی کثرتِ رائے سے اختلاف کی پسند مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔جہاں جہاں
بھی حضرت خلیفة المسیح الثانی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد نے کثرتِ رائے سے اختلاف
کیا تو اس اختلاف کی وجہ بیان فرمائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نہ صرف اس وقت کے حاضر ممبران
آپ کی رائے سے دلی طور پر مطمئن ہو گئے بلکہ آج بھی ہر معقول آدمی ان معاملات پر نظر ڈالکر
یقینا اس فیصلہ تک پہنچے گا کہ آپ کا کثرت رائے کو قبول نہ کرنا نہ صرف معقول اور مناسب
تھا بلکہ ایسا نہ کرنا قومی مفادات کے لئے مضر ثابت ہوتا۔کہیں ایک جگہ بھی محقق آپ کے
اختلاف رائے میں آمریت کا شائبہ تک نہ پائے گا۔یہ تمام امور جماعت احمدیہ کے ریکارڈ میں
موجود اور رسائل و جرائد میں شائع شدہ نہیں۔اور ہر پچسپی رکھنے والے کو دعوت فکر و نظر
دے رہے ہیں۔چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔اول :- مجلس شوری میں یہ تجویز پیش تھی کہ صوبائی امیر جمعہ کے روز اگر کہیں موجود ہوں
اور وہاں کا امیر مقامی کوئی اور شخص ہو تو جمعہ کے پڑھانے کا اصل حق امیر مقامی کا ہوگا۔البتہ صوبائی امیر مقامی امیر کو اطلاع دے کو حسب ضرورت جمعہ پڑھا سکے گا۔اس تجویز کے
متعلق جب رائے شماری ہوئی تو اکثریت نے اس کے حق میں رائے دی۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے اکثریت کے اس فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا :-
میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ میں اکثریت کی رائے درست نہیں ہے
میرے نزدیک جب تک یہ عہد سے الگ الگ ہیں۔اس وقت تک
یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ جہاں پراونشل امیر ہو وہاں اُسے اپنے
خیالات کے اظہار اور ان کی اشاعت کے لئے کوئی موقعہ حاصل ہونا
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء متتا

٢٠٢
چاہئیے۔مجھے تو یہ ذریعہ حاصل ہے کہ اخبار ہے اور اخبار والے میری
تقریریں اور خطبے نوٹ کر کے شائع کرتے اور جماعت تک پہنچاتے
ہیں مگر صوبہ کی جماعتوں کے امراء کو یہ ذریعہ حاصل نہیں کہ ایک جگہ اپنے
جن خیالات کا وہ اظہار کریں وہ سارے صوبہ کی جماعتوں تک پہنچ جائے
اس لئے باوجود اس کے کہ اکثریت دوسری طرف گئی ہے میں یہ فیصلہ کرنا
ہوں کہ اپنے صوبہ میں جہاں بھی پراونشل امیر ہو جمعہ کا خطبہ دینے کا حق
اسے مقدم طور پر حاصل ہوگا۔اس کی موجودگی میں اس کی اجازت سے
لوکل امیر یا کوئی اور شخص خطبہ پڑھا سکتا ہے۔ہاں جہاں پر پراونشل
امیر موجود نہ ہو یا اس غرض کے لئے کوئی دوسرا امام مرکز سلسلہ کی طرف
سے مقرر نہ ہو تو خطبہ دینے کا اقول حق لوکل امیر کو حاصل ہو گا ہائے
ثانیا: مجلس شوری میں یہ تجویز پیشی تھی کہ کراچی اور لاہور اور راولپنڈی کو مقامی ضروریا
کے لئے ان کے چندوں کا تیسرا حصہ بطور گرانٹ دیا جائے۔جماعت کے مالی حالات کے لحاظ
سے یہ تجویز اپنی موجودہ صورت میں درست نہ تھی لیکن اس تجویز کو اپنے اختیارات کے تحت رو
کرنے کی سجائے آپ نے اس تجویز کے ناموزوں ہونے کے دلائل دیئے اور اس کے نقصان دہ
پہلوؤں کی جماعت کے نمائندگان کے سامنے وضاحت فرمائی۔چنانچہ اس تجویز پر تبصرہ کرتے
ہوئے آپ نے فرمایا :-
" چندوں
کو متے نظر رکھتے ہوئے اگر اس تجویز کو منظور کر لیا جائے، تو
قریبا دو لاکھ روپیہ بجٹ آمد سے کم ہو جاتا ہے۔ہمارا کل بجٹ بارہ لکھ
ننانوے ہزار کا ہے اور اگر یہ دو لاکھ روپیہ اس سے نکال دیا جائے
تو آمد دس لاکھ ننانوے ہزارہ بلکہ اس سے بھی کم رہ جاتی ہے۔اور
اس دس لاکھ ننانوے ہزار روپیہ کی آمد سے بارہ لاکھ نانو سے ہزار
کے اخراجات چلانا کسی انجمن کی طاقت سے باہر ہے۔در حقیقت یہ
بحث اخراجات کی کمیٹی کے سامنے اُٹھانی چاہیئے تھی کہ اس قدر
اخراجات کم کر دیئے جائیں۔کالج بند کر دو۔زنانہ کا لج بند کر دو
س مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء مره

آج 10 میں سے 10 باقی