مجلس شوریٰ کا پاکیزہ اور بیمثال ماحول

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۲۰۵
مجلس مشاورت کا پاکیزه و بیمثال ماحول
جماعت احمدیہ کی مجلس شوری صرف اپنے تنظیمی ڈھانچے اور طریق کار کے لحاظ سے ہی دنیا کی
دوسری ایسی مجالس سے مختلف نہیں بلکہ اس کی فضا اور ماحول بھی دنیوی مجالس سے اس درجہ مختلف
ہیں کہ کوئی ظاہری نسبت نظر نہیں آتی۔جب تک کوئی شخص اس ماحول کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھے۔وہ اس کی کیفیت کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکتا۔تاہم ذیل میں اسے لفظوں میں بیان کرنے کی کسی قدر
کوشش کی جائے گی۔قومیں ایک دن میں نہیں بنا کرتیں۔بلکہ قومی تربیت سالما سال کی مسلسل عرقریزی اور بھر ٹوپر
نگرانی کی محتاج ہوتی ہے۔مشاورت کے جس ماحول کا یکس نے ذکر کیا ہے اس کو قائم کرتے ہیں حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی سالہا سال کی شدید منت عرقریزی نگرانی اور پر خلوص
دعاؤں کا بہت بڑا دخل ہے۔اس مشاورت کے گوشہ گوشہ پر جسے ہم آج دیکھ رہے ہیں۔حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے کردار اور شخصیت کی چھاپ ہے اور یہ پاکیزہ ماحول جو آج
ہمیں نظر آرہا ہے اس کا ہر منظر آپ کی یاد دلوں میں تازہ کر دیتا ہے۔ایک پسماندہ ملک کے
ایک پسماندہ علاقہ کے عوام کی تربیت کا کام آپ کو سونپا گیا اور وہ علاقہ دنیا کے کسی معیار کے
اعتبار سے بھی مہذب اور متمدن کہلانے کا مستحق نہیں تھا۔بالخصوص پنجاب کی سر زمین تہذیب
و
تمدن کے لحاظ سے خود ہندوستان کے ہی دوسرے علاقوں میں پسماندہ مشہور تھی۔پس
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا کام ایک انتہائی مشکل کام تھا کیونکہ نہ صرف یہ کہ ایک
پسماندہ غیر مہذب اور غیر متمدن اور غیر تعلیم یافتہ قوم کو آپ نے تہذیب و تمدن کے اعلیٰ اصول
سکھانے اور ان پر کار بند کروانا تھا۔بلکہ اسلامی نظام مشاورت کی ایک ایسی حسین تصویر
عمل کے سانچے میں ڈھالنی تھی۔جو دنیا کی تمام متمدن قوموں کے لئے قابل تقلید نمونہ بن جائے۔اور عمل کے اس میدان میں بھی اسلام کی تعلیم کی برتری دیگر ادیان اور نظریات پر ثابت ہو
جائے۔یہ کام بہت مشکل تھا۔بسا اوقات بار بار کی انتہائی موثر تقاریر اور نصائح کے بعد
بھی یہ بات مشاہدہ میں آتی کہ سامعین میں سے بعض یا تو بات سمجھتے ہی نہیں یا عادت سے مجبور
ہو کہ پھر اس غلطی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔بار بار وہی غلطیاں کرتے اور ان کو سمجھانا پڑتا۔بار بار

وہی ٹھوکریں کھاتے اور ان کو اُٹھانا پڑتا۔ایک ماں جیسے بچے کو چلنا پھرنا کھانا پینا سکھاتی ہے
ایک استناد جیسے بار بار غلطی کرنے والے بچے کو بالآخر صحیح تلفظ سکھا دیتا ہے اسی طرح حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جماعت احمدیہ کو مجلس مشاورت کے آداب و اخلاق اور حکمت
و فلسفہ سکھانے میں محنت کی۔اور آخری سانس نہ لیا جب تک اپنے پیچھے ایک ایسا مہذب
و متمدن ادارہ مشاورت نہ چھوڑ گئے جو بلاشبہ دنیا کے تمام مشاورتی اداروں کے لئے قابل
تقلید نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ابھی چند صفحات پیشتر ہی قارئین حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کے ۱۹۶۲ ء کی مجلس شوری کے افتتاحی خطاب میں سے بعض اقتباسات پڑھ چکے
ہیں لیکن تربیت کی کمی کی وجہ سے دوسرے ہی روز جب بعض حاضرین نے بولنے میں محبت سے
کام لیا تو حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے انہیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :-
کل میں نے سمجھایا تھا۔کہ صرف بولنے کی خواہش سے نہیں بولنا
چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیئے کہ بولنا مفید ہے یا نہیں اور پھر بولنا
چاہیے لیکن بوجہ عجلت کے جو حکمت کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے پیدا
ہو گئی ہے یونسی بول پڑتے ہیں۔شائد کہ اپنے ہی خیالات میں محو
ہوتے ہیں دوسرے کی سنتے ہی نہیں۔اس لئے ایسی باتیں بیان
کرتے ہیں جو پہلے بیان کر چکتے ہیں یہ ہے
اسی طرح ہر مجلس مشاورت پر ایسے مواقع پیدا ہوتے رہتے کہ حضور کو نہایت حکیمانہ انداز
میں احباب کو نصائح کرنی پڑتیں۔مثلاً ۱۹۲۳ء کی مجلس مشاورت کے موقع پر حضرت شیخ
يعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ کے ایک سوال کا لہجہ قابل اعتراض پایا تو آپ نے فرمایا۔شیخ یعقوب علی صاحب کا لہجہ اطلاع حاصل کرنے کا نہ تھا۔یہ
پارلیمنٹ نہیں ہے کہ اس میں ایک فریق کو دوسرے کے خلاف
اُبھارنا ہے۔بلکہ یہ مجلس مشاورت ہے۔اگر کوئی بات سمجھ میں نہ
آئی ہو تو اس کے متعلق سوال کیا جاسکتا ہے اعتراض نہیں کیا جاتا
بعض لہجوں کا بھی اثر ہوتا ہے۔گو ان لوگوں کی نیت نہ ہو جوان
کے لیجے سے ظاہر ہوتی ہے۔مگر عادت کی وجہ سے ایسا ہو جاتا ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۲ ۳۲۵

F-6
مثلاً جب یہ آیت نازل ہوئی کہ رسول کے سامنے بلند آواز سے نہ
بولو تو ایک صحابی جن کی آواز بڑی تھی چپ ہو گئے اور مجلس میں آنا
بند کر دیا۔کہ میں منافق ہوں میری آوانہ اونچی ہے۔مگر پھر ان کو
سمجھایا گیا۔پس اگر بلند آواز سے ایسے لہجہ میں بولنے کی عادت ہو
تو اپنے لہجہ اور آواز پر قابو رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے کے لئے
ایک طرف سوال کرنے والوں کی نگرانی کی جاتی تھی تو دوسری طرف ناظروں کے جوابات
کا محاسبہ بھی جاری رہتا تھا۔کہ قولِ سدید اور واقعات کے عین مطابق ہیں یا نہیں۔اگر
کہیں کوئی ناظر غلطی کرتا تو اسے ایسے رنگ میں سمجھاتے کہ حاضرین مجلس کے لئے کسی مزید سوال
یا اعتراض کی گنجائش نہ رہتی۔مثلاً مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء کے دوسرے روز سید زین العابدات
ولی اللہ شاہ صاحب کے ایک جواب کو غیر تسلی بخش پا کہ آپ نے فرمایا :-
ر افسوس ہے کہ شاہ صاحب نے بجائے یہ کہنے کے کہ میں اس قلیل
عرصہ میں رپورٹ تیار نہیں کرسکا۔انہوں نے کام کی ہی نفی کر دی۔حالانکہ یہ اس دفتر کے نائب ناظر ہیں۔ان کے دفتر نے رپورٹ شائع
کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کوئی ریکارڈ نہیں اگر یہ صاف لفظوں میں
کتنے کہ میں اس قلیل عرصہ میں یہ نہیں کر سکا تو بات کا یہ نیا پہلو نہ
کلتا ہے
ناظر صاحبان کی رپورٹوں پر بھی حضور ہمیشہ کڑی نظر رکھتے کہ کہیں رپورٹوں
کا کوئی پیلو
اسلام کے نہایت بلند اخلاقی معیار سے گرا ہوا تو نہیں۔خانصاحب مولوی فرزند علی خانصاب
کی ایک رپورٹ میں ایک جید عالم کا ذکر کچھ اس رنگ میں ہوا کہ ہلکا سا طنز کا پہلو پایا جانا تھا
حضور نے اس بات کو قابل اصلاح سمجھا اور فرمایا :-
انسان روحانی امراض خود محسوس نہیں کر سکتا مگر تندرست سمجھنا
ہے کہ بیمار ہیں یہ ہماری ہے۔رپورٹ کے متعلق مجھے یہ بھی کہنا ہے
کہ خانصاحب نے اپنی رپورٹ میں فقہ کی کتاب جو حافظ روشن علی
صاحب نے تالیف کی ہے اس کا ذکر ایسے رنگ میں کیا ہے جس سے
رپورٹ مجلس مشاورت ۴۱۹۲۳ ۲۶۰ ے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۳ ۳۰۲

۲۰۸
طنز ہوتی ہے۔مثلاً خانصاحب کا یہ کہنا کہ خدا کا شکر ہے 9 مہینہ کے
بعد چند روزہ ہوتے ہیں حافظ صاحب نے تیار کر کے دی ہے یہ ایک
طنز کا پہلو ہے۔خواہ خانصاحب کا یہ منشاء نہ ہو۔اس میں کیا شک
ہے کہ اگر حافظ صاحب نے تو جہینہ میں بھی تیار کر دی تو بڑا کا
کیا یہ ایک علمی کام ہے۔اس میں تحقیقات کرنی ہوتی ہے۔اگر حافظ
صاحب ایک دن میں تیار کر لاتے تو مجھے ان کے علم پر شک پڑھاتا ہے
یہ تو صرف چند مثالیں ہیں لیکن وہ دوست جنہیں سالہا سال تجلس مشاورت میں شامل ہونے
کی توفیق ملی ہے وہ جانتے ہیں کہ کسی طرح حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اس ادارہ
میں اسلامی روح اور اسلامی طرز فکر و تدرتبہ پیدا کرنے کی مسلسل جد و جہد کی ہے۔حضور جب بعض ایسی غلطیوں کو دیکھتے جو کام کے اصول اور بنیادی امور سے تعلق رکھتی
ہوں تو بعض دفعہ بحث کے دوران ہی جماعت کو مختلف رنگ میں نصیحت فرماتے۔جن میں قرآن
و حدیث سے استنباط کے علاوہ تاریخ اسلام سے دل پر اثر کرنے والے واقعات بھی بیان
کرتے اور کبھی معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر اپنے آخری خطاب میں مزید تفصیل کے ساتھ اس
معاملہ پر روشنی ڈالتے۔پچھوٹی موٹی یا روز مرہ کی معمولی غلطیوں اور کوتاہیوں کے موقعہ پر
بسا اوقات آپ کبھی نرمی سے ایک آدھ فقرہ میں غلطی کرنے والوں کو سمجھا دیتے۔کبھی کوئی
لطیفہ سنا کر فضاء کو خوشگوار بناتے ہوئے آگے گزر جائے۔عموما یہ طریق اس وقت اختیار
فرماتے جب کوئی مقرر بلا وجہ وقت کو ضائع کرنے کی کوشش کرتا یا غیر مناسب تکرار کے ذریعہ
حاضرین مجلس کو طول کر رہا ہوتا۔اس وقت آپ جس لطیف انداز میں اس کی غلطی کی نشاندہی
کرتے اس سے سامعین کی ساری کوفت دُور ہو جاتی۔تھکے ہوئے اعصاب تازہ دم ہو جاتے،
اور سوتے ہوئے دماغ اچانک بیدار ہو کر ہمہ تن گوش ہو جاتے۔اس طریق سے نہ صرف غلط عادتوں کی اصلاح ہوتی بلکہ وقتاً فوقتاً تکان بھی دُور ہوتی
رہتی اور معاملات میں پچپی قائم رہتی۔کبھی کبھی بعض دوستوں کے نامناسب انداز اختیار
کرنے پر آپ ناراض بھی ہوتے اور بعض اشخاص کو تنبیہ بھی فرماتے۔ایسے مواقع عموما اس وقت
پیدا ہوتے جب کسی شخص میں انانیت کی بو دیکھتے یا کسی کی گفتگو میں تکبر اور تمسخر
کا رنگ پایا جاتا
ے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۳ ۶ ص ۳۳

یا کوئی اپنے کسی بھائی کی دل شکنی کا موجب بنتا۔یا ذاتیات میں اُلجھ کر اصل مقصد کو پھیلا دیتیا
اسی طرح اگر کسی کی باتوں سے بچتے احمدی کی بجائے ریا اور منافقت کی بو آتی تو ایسے تمام مواقع
پر آپ علی العموم سخت ناپسندیدگی اور ناراضگی کا اظہار فرماتے۔ہاں اگر محض برادرانہ محبت
کے اندازہ میں کوئی کسی مقرر کی بات کی طرف لطیف مزاحیہ رنگ میں اشارہ کرتا تو اُسے آپ ہرگز
نا پسند نہ کرتے بلکہ بعض دفعہ اس مومنانہ اخوت کی نوک جھونک میں خود بھی شامل ہو جاتے۔اور جس شخص کو نشانہ بنایا گیا ہوتا۔اس کی طرف سے ایسا پر لطف جواب دیتے کہ حاضرین آپ
کی حاضر جوابی پر عش عش کر اُٹھتے۔اور محفل کشت زعفران بن جاتی۔سلسلہ کے پرانے کارکنوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے خدام کی آپ کے دل
میں بڑی عزت اور قدر تھی۔چنانچہ مشاورت کے موقعہ پر بھی ان کے ساتھ احترام اور اعزاز کا
غیر معمولی سلوک فرماتے ان کی باتوں کو بڑی توجہ اور انہماک کے ساتھ سنتے ان کی غلطیوں سے درگزر
فرماتے اور وقت کی بھی کوئی خاص قید عائد نہ کرتے۔پنجاب کی اکثریت چونکہ زمیندار دیہاتی
جماعتوں پر مشتمل تھی اور مجلس شوری میں بھی عموٹا پنجاب ہی کے نمائندگان کی کثرت ہوا کرتی تھی
اس لئے جہاں ایک طرف آپ دیہاتی نمائندوں کی رائے سننے کا خصوصیت سے اہتمام فرمایا
کرتے۔وہاں اس طرف بھی خاص توجہ دیتے کہ دور سے آنے والے نمائندگان خواہ تعداد میں کم ہی
کیوں نہ ہوں ان کو ضرور اظہار رائے کا موقعہ ملے۔چنانچہ صوبہ سرحد سندھ۔بنگال - مدراس
بمبئی اور یوپی کے نمائندگان کے نام آپ عموما خود کہہ کر اہم سب کمیٹیوں میں رکھواتے اور اگر
وہ مجلس میں اظہار رائے کے لئے اپنا نام نہ بھی پیش کرتے تو بھی خود ارشاد فرما کر اظہار رائے
کے لئے انہیں تاکید فرماتے۔یہ مجلس ہر
قسم کے مشیروں پرمشتمل ہوتی۔کہیں علوم سے آراستہ بڑے بڑے ماہر تعلیم
اور حکومت کے اعلیٰ افسران ، کہیں انجینئر، وکلاء اور ڈاکٹر صاحبان اور کہیں پیشہ ور حضرات
حتی کہ بڑھتی اور لوہار جو مجلس شوری میں اپنے علم اور استطاعت کے مطابق مشورہ کے لئے
حاضر ہو جاتے معمولی دکاندار اور آڑھتی سادہ لوح ان پڑھ زمیندار چوہدری اور غیر جوہری
پنجابی سندھی۔بنگالی- مدراسی۔مالا باری اور یوپی کے منجھی ہوئی نہ بان بولنے والے سبھی
اس مجلس میں ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر محمود و ایاز کا منظر پیش کر رہے ہوتے۔زبان
اور بیان کی مشکلات ان کی راہ میں کبھی حائل نہ ہوتیں۔ایسے احباب جن کو اپنے اظہار خیال میں

۲۱۰
مشکل پیش آتی وہ کبھی انگریزی کے الفاظ بکثرت استعمال کر کے کبھی اپنی علاقائی زبان کے الفاظ
بول کر کبھی اُردو میں پنجابی کا پیوند لگا کر اپنا مقصد بیان کر ہی لیتے۔بایں ہمہ ایسے لوگوں کو انخفاف
کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا کہ کبھی تو محبت اور پیار کی مسکراہٹیں چہروں پر بکھر
جاتیں اور کبھی آنکھیں اس تصور سے نم آلود ہو جاتیں اور زبانوں پر درود جاری ہو جاتے کہ اللہ
اللہ ! اسلام کے احیائے نو کی خاطر مسیح موعود کو کہاں کہاں سے کیسی کیسی پاک اور سعید رو میں
علی ہیں جو محض اللہ اسلام کے غلبہ نو کے لئے تدبیریں سوچنے کے لئے قادیان کی دُور افتادہ بستی
میں حاضر ہو گئیں۔ایسے رائے دہندگان کو ایک سہولت یہ بھی تھی کہ ایک نہایت زیرک اور صاحب
بصیرت امام ان کے سامنے بیٹھا ہوا بڑی توجہ سے ان کے مافی الضمیر کو سمجھنے کی کوشش کر رہا
ہوتا اور جہاں کبھی سامعین ان کو سمجھنے میں غلطی کرتے نہایت فصاحت اور بلاغت اور روانی کے
ساتھ اپنے الفاظ میں ان کے منشاء کو اس طرح ظاہر کر دیتا کہ ایک طرف تو سننے والے خوب اچھی
طرح اس بات کو سمجھ جاتے دوسری طرف کہنے والے کے چہرے پر امتنان اور مسرت کے جذبات
انڈ آتے کہ ہاں میں جو کچھ بیان کرنا چاہتا تھا وہ یہی کچھ تھا۔مختلف اہم مسائل پر بحث کے دوران
کبھی حضرت خلیفتہ ایسے اسلام کے مستقبل کے تصور میں منہمک ہو جاتے اور دل اس فکر سے
بے چین ہو جاتا کہ آنے والی نسلوں پر جو ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں وہ انہیں کما حقہ
نبھا بھی سکیں گی یا نہیں۔مشاورت کے دوران آپ کے متعدد خطبات ہمیں اسی فکر اور درد
کے آئینہ دار دکھائی دیتے ہیں۔ایسے مواقع پر آپ کے خطابات کا رنگ ایک خاص شان
اپنے اندر رکھتا تھا۔دل کی گہرائی سے نکلی ہوئی آواز نوائے آسمانی معلوم ہوتی تھی اور فضا
برقی لہروی سے بھر جاتی تھی۔دل خدمت اسلام کے لئے نئی امنگوں اور نئے ولولوں سے
معمور ہو کر مچلنے لگتے اور بے اختیار تمام حاضرین کبھی زبان حال اور کبھی زبان قال سے میکار
اُٹھتے کہ ہاں ! ہمارے آقا ! ہم حاضر ہیں۔ہم حاضر ہماری نسلیں حاضر ہیں۔ہماری جانیں ہمارے
اموال ہماری عزتیں سب کچھ جو ہم رکھتے ہیں ہمارا نہیں آپ کا ہے۔جس طرح آپ چاہیں دین
اسلام کی قربان گاہوں کی نذر کر دیں۔اسلام کی زندگی اگر ہم سے ہماری جان اور مال اور
عزتوں کا فدیہ مانگتی ہے تو جان اور مال اور عزتیں پیش ہیں۔اگر نسلاً بعد نسل مسلسل قربانی
کا مطالبہ ہے تو خدا گواہ ہم قیامت تک اپنی نسلیں اسلام کی زندگی کی خاطر مرنے کے لئے پیش
کرتے چلے جائیں گے۔

اسے خاص مواقع کی صحیح کسی تو ویسے ہی میں ہیں۔ہاں ان خطابات میں سے چند فرات پیش
کرتا ہوں جو دلوں میں تلاطم برپا کر دیا کرتے تھے:۔اس وقت ہم جنگ کے میدان میں کھڑے ہیں اور جنگ کے میدان میں
آکر سپاہی لڑتے لڑتے سو جائے تو مر جاتا ہے۔ہمارے سامنے نہایت
شاندار مثال ان صحابہ کی ہے جن کے مثیل ہونے کے ہم تدعی ہیں۔۔۔۔۔۔دشمن پوری طرح کوشش کر رہا ہے اور سارا زور لگا رہا ہے کہ حضرت
میسج موعود علیہ السّلام ہمیں جو جھنڈا دے گئے ہیں اُسے گرا دے
اب ہمارا فرض ہے کہ اُسے اپنے ہاتھوں میں پکڑے رہیں۔اور اگر
ہاتھ کٹ جائیں تو پاؤں میں پکڑ لیں اور اگر اس فرض کی ادائیگی ہیں
ایک کی جان چلی جائے تو دوسرا کھڑا ہو جائے اور اس جھنڈے کو
پکڑے۔میں ان نمائندوں کو چھوڑ کر ان بچوں اور نوجوانوں سے
جو اوپر بیٹھے سن رہے ہیں کہتا ہوں۔ممکن ہے یہ جنگ ہماری زندگی
میں ختم نہ ہو گو اس وقت لوہے کی تلوار نہیں چل رہی لیکن واقعات
کی۔زمانہ کی اور موت کی تلوار تو کھڑی ہے ممکن ہے یہ چل جائے
تو کیا تم اس بات کے لئے تیار ہو کہ اس جھنڈے کو گرنے نہ دو گے
داس پر سب نے بیک آواز لبیک کہا، ہمارے زمانہ کو خدا اور
اس کے رسولوں نے آخری زمانہ قرار دیا ہے۔اس لئے ہماری
قربانیاں بھی آخری ہونی چاہئیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا یہ بھی طریق تھا کہ بار بار مختلف رنگ میں حاضرین
کی توجہ دعاؤں اور استغفار اور تقوی اللہ کی طرف مبذول کرواتے رہتے۔جس کی وجیسے
فضا تقدس سے اس طرح بھر جاتی جیسے برساتی ہوائیں نمی سے۔ایسے مواقع پر بسا اوقات
وفور جذبات سے آنکھیں بھی اُمنڈ آئیں۔بالخصوص الوداعی تقریر کے بعد کی دعا، نمدا
تعالیٰ کے حضور الحاج اور عاجزی اور انابت کا ایک ایسا عجیب منظر پیش کرتی۔جس
کی کوئی نظیر دنیا میں کہیں نظر نہیں آسکتی۔آپ کا عظیم اعجاز یہ نہیں کہ آپ نے اپنی زندگی
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء من ۹-۹۲

۲۱۳
میں یہ پاکیزہ ماحول پیدا کر دیا۔بلکہ عظیم اعجاز یہ ہے کہ اس ماحول کو دوام بخشا اور جماعہ
احمدیہ سے اس کو اس طرح پیوست کر دیا کہ آج بھی یہ پاکیزگی اور تقدس کی روح مجلس مشاور
میں اُسی طرح زندہ نظر آتی ہے۔آج بھی وہی پاکیزہ فضا ہے آج بھی وہی قدوسیوں کا اجتماع
انابت الی اللہ کا منظر پیش کرتا ہے۔آج بھی محض للہ مشورے دیئے جاتے اور محض اللہ
قبول کئے جاتے ہیں۔آج بھی دُعاؤں کا وہی رنگ ہے اور خلافت کی وہی عظمت اور دیسی
احترام دنوں میں قائم ہے۔دُعائیں آج بھی اسی طرح آنسوؤں ہی کی زبان سے کی جاتی ہیں
دنیا میں ایسے بھی رہنما ہوئے ہیں۔جن کے قائم کردہ نقوش ان کے مرنے کے ساتھ مٹ
جاتے ہیں اور بے ساختہ قومیں یہ کہہ کر ان کو یاد کرتی ہیں پر
اب نظر کا ہے کو آئیں گی وہ تصویریں کہیں
لیکن عظیم تو رہنما وہ ہوتے ہیں جن کے مرنے کے بعد بھی ان کی بنائی ہوئی تصویریں زندہ
رہتی ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ ایک ایسے ہی عظیم رہنما تھے۔جن کی بنائی ہوئی
تصویریں نقش دوام کی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں۔زمانے کا ہاتھ انہیں دھندلا تو سکتا
ہے لیکن مٹانے کی قدرت نہیں رکھتا :

آج 10 میں سے 10 باقی