انفلوئنزا کی عالمی وبا اور حضور ؓ پر اس کا اثر
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۲۲۹
انفلوئنزا کی عالمی دباء
اور حضور پر اس کا اثر
شاور میں جنگ عظیم کے خاتمہ پر جو انفلوئنزا کی ہولناک وبار پھوٹی اُس کا رُخ مشرق
سے مغرب کی جانب تھا گویا کہ جنگ کی زہرہ گداز تباہی تو مغرب سے مشرق کی سمت چلی تھی۔انفلوئنزا کی وباء مشرق سے مغرب کی طرف بڑھی اور بر صغیر کے مشرقی کنارے سے داخل ہوتے
ہوئے رفتہ رفتہ تمام ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس کی ہولناک تباہی کا اندازہ اس
امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ہندوستان ہی میں اس کے نتیجہ میں 40 لاکھ اموات ہوئیں۔اس خوفناک و بار کا جور و عمل حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر ہوا وہ یہ نہیں تھا کہ
جماعت کو ایسی جنگوں پر جانے سے روکتے جہاں وباء کا شدید حملہ تھا بلکہ اس کے برعکس حضرت
صاحب نے تمام جماعت
کو تاکید فرمائی کہ ہر صحت مند آدمی بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے نکل
کھڑا ہو اور جس حد تک بھی بیماروں کی خدمت کی توفیق ملے سر انجام دی جائے۔چنانچہ انفرادی
طور پر سی نہیں جماعتی تنظیم کے ماتحت بھی جماعت احمدیہ کے طبیب اور دوسرے صحت مند نوجوان
بمیاروں کی خدمت پر کمر بستہ ہو گئے خصوصاً قادیان کے ماحول میں جماعت کو بھاری خدمت کا
موقع ملا۔وباؤں کے ایام میں جبکہ دوسرے ڈاکٹر زرو جواہر سے اپنی جھولیاں بھر رہے تھے احمدی
اطباء کو ان کے امام کا یہ حکم تھا کہ وہ خود بیماروں تک پہنچیں اور ان کا مفت علاج
کریں چنانچہ
احمدی اطباء نے اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسا ہی کیا اور اطباء کے ساتھ مخلص نوجوانوں
کی ایک جماعت معاون کے طور پر شامل ہو گئی۔ہمارے چچا جان حضرت صاحب کے چھوٹے
بھائی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کو اس وباء کے دوران بیماروں کی خدمت کی
بہت توفیق ملی۔یہاں تک کہ بالآخر خود ان پر بھی اس بیماری کا حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں مجبورا
آپ کو علاج کے لئے قادیان واپس آنا پڑا۔اسی طرح حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر بھی اس بیماری کا شدید حملہ ہوا۔اور
اس کے نتیجہ میں کمزوری اتنی بڑھ گئی کہ بار بار دل ڈوبنے کی شکایت پیدا ہو گئی اس وقت اس
خیال سے کہ شاید آپ کا آخری وقت آن پہنچا ہے آپ نے حضرت مولوی شیر علی صاحب کو بعض
دوسرے خدام سلسلہ کی موجودگی میں ایک وصیت لکھوائی جس میں آئندہ انتخاب خلافت کے متعلق
طریق کار بیان فرماتے ہوئے آنے والے خلیفہ سے بھی ایک عہد لینے کی تلقین فرمائی۔چونکہ یہ واقعہ
جماعت کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے اور اس سے حضرت صاحب کے کردار کے اس پہلو پر
بھی روشنی پڑتی ہے کہ جب آپ سمجھے کہ وقت آخر آن پہنچا ہے تو ایسے وقت میں سب سے زیادہ کون
میں منکر آپ کو دامنگیر ہوئی۔اس لئے اس عہد کے الفاظ کو جیسے آپ نے آنے والے خلیفہ کے لئے
تجویز کیا من وعن پیش کیا جاتا ہے:۔میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ حضرت
صاحب کی بنائی ہوئی تعلیم اسلام پر میں یقین رکھوں گا اور عمل
کروں گا اور دانستہ اس سے ذرا بھی اِدھر اُدھر نہ ہوں گا بلکہ پوری
کوشش اس کے قیام کی کروں گا۔روحانی امور سب سے زیادہ میرے
مد نظر رہیں گے اور میں خود بھی اپنی ساری توجہ اسی طرف پھیروں گا۔اور باقی سب کی توجہ بھی اسی طرف پھیرا کروں گا اور سلسلہ کے متعلق
تمام کاموں میں نفسانیت کا دخل نہیں ہونے دوں گا اور جماعت کے
متعلق جو پہلے دو خلفاء کی سنت ہے اس کو ہمیشہ مد نظر رکھوں گا؟
آئندہ خلیفہ کے لئے جو عہد آپ نے تجویز فرمایا وہ دراصل آپ کی اپنی فطرت اور شخصیت
کا خلاصہ ہے جو اس وقت آپ کے ذہن میں اُبھرا جب آپ یہ سمجھتے تھے کہ گویا اس دُنیا سے کوچ
کرنے کا وقت آگیا ہے چنانچہ آپ کی وصیت کا پہلا فقرہ ہی اس قلبی کیفیت کو ظاہر کر رہا ہے۔آپ نے فرمایا :-
تیں مرزا محمود احمد ولد حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کو
حاضر ناظر جان کر ایسی حالت میں کہ دنیا اپنی سب خوبصورتیوں سمیت
میرے سامنے سے ہٹ گئی ہے بقائمی ہوش و حواس رُو برو ان پانچ
گواہوں کے جن کے نام اس تحریر کے آخری ہیں اور جن میں سے ایک خود
اس تحریر کا کاتب ہے ، جماعت احمدیہ کی بہتری اور اس کی بہبودی
کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ وصیت کرتا ہوں "
۲۳۱
اس وصیت میں آپ نے آئندہ آنے والے
خلیفہ کو یہ بھی نصیحت فرمائی۔" امہات المؤمنین خدا کے حضور میں خاص رتبہ رکھتی ہیں پس حضرت ام المومنین
کے احساسات کا اگر اس کے فرائض کے رستہ ہیں روک نہ ہوں احترام
کرے۔میری اپنی بیویوں اور بچوں کے متعلق اس شخص کو یہ وعیت ہے
کہ وہ قرضہ حسنہ کے طور پر ان کے خروج کا انتظام کرے جو میری نرینہ اولاد
انشاء اللہ ادا کرے گی۔بصورت عدم ادائیگی میری جائداد اس کی
کفیل ہو"
اس وصیت میں دوسرے امور کے علاوہ یہ امر بھی عجیب محسوس ہوتا ہے۔کہ میں مرزا محمود احمد
ولد حضرت مرزا غلام احمد قادیانی لکھوانے کی بیجائے آپ نے میں مرزا محمود احمد ولد حضرت مسیح مود
علیه السلام لکھوایا۔شاید اس میں یہ حکمت ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی اولاد
یعنی خلیفہ کی حیثیت سے یہ وصیت لکھوا رہے تھے اس لئے ولدیت میں آپ کا نام لکھوانے کی
بجائے مقام اور مرتبہ کو ملحوظ رکھا۔دوسرے یہ کہ حضرت ام المؤمنین کے اعلیٰ اور ارفع مقام
کی نشاندہی کرنے کے باوصف اور باوجود اس کے کہ آپ کو حضرت ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے
شدید محبت تھی آپ نے آنے والے خلیفہ کو جہاں نصیحت فرمائی کہ آپ کے احساسات کا خیال
رکھے وہاں ساتھ یہ شرط بھی لگا دی کہ اگر اس کے فرائض کے رستہ میں روک نہ ہوں۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت صاحب کے نزدیک مقام خلافت کتنا بند تھا اور خلیفہ وقت
کے فرائض کتنی اہمیت رکھتے تھے۔یہ وصیت تاریخ احمدیت جلد جسم کے ص ۲۳ تا ص ۲۳ پر
درج ہے اور اصل وصیت جو حضرت مولانا شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے
خلافت لائبریری میں محفوظ ہے۔اگر چہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے وصیت لکھوا کر اپنا فرض ادا فرما دیا
اور دنیا سے منہ موڑ کر رفیق اعلیٰ کی بقا کے لئے ہمہ تن تیار ہو گئے مگر اللہ تعالے کی مشقت
ایک دوسرے رنگ میں ظاہر ہوئی اور وصیت لکھوانے کے بعد سے ہی آپ کی طبیعت سنبھلنی
شروع ہو گئی اور اس کے بعد ہر آنے والے دن میں آپ کی صحت پہلے سے بہتر ہوتی چلی گئی۔لیکن اس بیماری کا آپ کے جسم پر ایسا گہرا اثر پڑا کہ اس سال معینی دسمبر مشالہ میں آپ کے لئے
یہ ممکن نہ ہو سکا کہ جلسہ سالانہ کا اہتمام فرماتے اور جماعت کو حسب معمول نصیحتوں اور ملاقاتوں سے
۲۳۲
نوازتے لہذا اس جلسہ کو مارچ 1919ء پر ملتوی کرنا پڑا۔اس بیماری کے اثرات کئی ماہ تک جاری رہے یہاں تک کہ بعض ماہر اطباء سے مشورہ کے
لئے حضرت صاحب نے ماہ فروری میں لاہور کا سفر اختیار فرمایا۔اور ۱۲؍ فروری اشارہ کو حضور
رضی اللہ عنہ لاہور پہنچے جہاں ۲۲ فروری تک قیام کا ارادہ تھا۔لیکن کچھ تو جماعت لاہور کو حضور
سے لمبی جدائی کے بعد ملنے کا اشتیاق کچھ غیر از جماعت دوستوں کا ملاقات کے لئے ذوق وشوق۔نتیجہ یہ نکلا کہ کہاں کا علاج اور کیسے مشورے صبح سے لے کر رات گئے تک متفرق جماعتی ذمہ داریوں
میں تیزی سے وقت گزرنے لگا یہاں تک کہ جماعت احمدیہ لاہور کی درخواست پر آپ نے ۱۲۳
فروری کو بریڈ لا ہال میں اسلام اور تعلیقات بین الاقوام" کے اہم موضوع پر ایک نہایت عالمانہ
اور پر حکمت خطاب فرمایا۔جو مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہا۔ہال شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا
تھا اور لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ہال میں پہلے کبھی اس کثرت سے کسی دوسرے موقع پر اتنے
سامعین اکٹھے نہیں ہوئے۔اس تقریر میں آپ نے غیر مذاہب سے تعلقات کے موضوع پر اسلامی نظریات کو ایسے رنگ
میں پیش فرمایا کہ غیر مذاہب سے تعلق رکھنے والے سامعین پر اسلام کا غیر معمولی حسن و کمال بخوبی
ظاہر ہو گیا۔یہ وہ دن تھے کہ جہاں ایک طرف پنجاب کا تعلیم یافتہ طبقہ حضرت صاحب کے غیر معمولی
ظاہری اور باطنی علوم سے متاثر ہو کہ روز بروز پہلے سے بڑھ کہ آپ کی رہنمائی کی حاجت محسوس
کر رہا تھا اور دقیق علمی مضامین کے بارہ میں روشنی حاصل کرنے کے لئے نظریں قادیان کے اس
خلیفہ کی طرف اُٹھ رہی تھیں وہاں دوسری طرف مذہبی تعصبات بھی زوروں پر تھے اور عامتہ الناس
میں علماء، پنڈتوں اور پادریوں کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کے نتیجہ میں اخبارات اس بات
سے ڈرتے تھے کہ حضور کے علم وفضل کا اعتراف جرات کے ساتھ کر سکیں۔یہی وجہ ہے کہ گوپنجاب
سے باہر کے بعض دور دور از اخبارات نے اس تقریر کو غیر معمولی وقعت کی نظر سے دیکھا، اور اپنے
اخبارات میں اسے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔لیکن لاہور کے اخبارات میں سے سوائے سول
اینڈ ملٹری گزٹ کے جو ایک آزاد خیال انگریزی اخبار تھا کسی ہندو یا مسلم اخبار کو یہ جرات نہ
ہوئی کہ حضور کی تقریر کا ذکر کرتا۔بعض دوسرے شہروں کے اخبارات جنہوں نے اس تقریر کو شاندا
الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔حسب ذیل تھے :-
(1) روزانہ قومی رپورٹ کے مدراس (۲) روزنامہ اخوت " لکھنؤ
(۳) روزنامہ ہمدم" لکھنو (۴ وکیل امرت سر
اس تقریر کا جو فوری اثر حاضرین نے محسوس کیا۔اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے
که سید عبد القادر صاحب پروفیمر شعیہ تاریخ اسلامیہ کالج لاہور جو پہلے بھی کئی مرتبہ حضور سے
علمی مضامین پر گفت گو فرما چکے تھے اس تقریر کے معا بعد حضور سے ملے اور سخت اصرار فرمانے
لگے کہ حضور اپنا واپسی کا پروگرام ملتوی فرماویں اور ۲۶ فروری کو اسلامی خلافت میں پیدا ہونے
والے فتنوں کے بارہ میں اسلامیہ کالج کی مارٹن ہسٹارٹیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ سے
خطاب فرما دیں۔اس مضمون کی اہمیت کے پیش نظر با وجود وقت کی قلت کے حضور نے اس
درخواست کو منظور فرمالیا اور ۲۶ تاریخ کو اسلامیہ کالج ہال میں وہ شہرہ آفاق لیکچر دیا۔جوبعد میں
اسلام میں اختلافات کا آغاز " کے نام سے شائع ہوا۔سید صاحب موصوف آپ
کی شخصیت سے جس درجہ متاثر ہوئے اس
کا کچھ اندازہ ان کے
اس تعارفی خطاب سے لگایا جاسکتا ہے جو تقریر سے پہلے بحیثیت صدر انہوں نے حاضرین سے فرمایا۔آج کے لیکچر نہ اس عورت ، اس شہرت اور اس پائے کے انسان ہیں کہ
شاید ہی کوئی صاحب نا واقف ہوں۔آپ اس عظیم الشان اور برگزیدہ
انسان کے خلف ہیں جہنوں نے تمام مذہبی دنیا اور بالخصوص عیسائی عالم
میں تہلکہ مچا دیا تھا۔گذشتہ صدی کی تاریخ کی جہاں تک مجھے ورق گردانی
کرنی پڑی ہے اس کی بناء پر میں کہہ سکتا ہوں کہ اس عرصہ میں تین نامور
انسان پیدا ہوئے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ انیسویں صدی مسلمانوں
کے لئے نہایت گئی گذری تھی تاہم اس نے مختلف رنگوں کے تین
انسان پیدا کئے ہیں۔ان میں سے ایک بڑا شخص تو وہ تھا جس نے
ک کے غدر کے نہایت نازک زمانہ میں مسلمانوں کی راہ نمائی کی اور
مسلمانوں کو بہت حد تک تباہی سے بچا لیا۔اس وقت اگر وہ نہ ہوتا ، تو
آج حیدر آباد ایسی قابل ذکر ریاست کا نام و نشان نظر نہ آنا، دوسرا
شخص سرسید تھا۔جس نے تعلیمی دنیا میں انقلاب پیدا کر دیا تھا اور
تیسرا انسان حضرت مرزا غلام احمد تھا جس نے مذہبی دنیا میں نہایت
عظیم الشان انقلاب پیدا کر دیا۔آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ایسے وقت